۱۳؍جون ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْخَلِقِينَ (المؤمنون : ۱۵) قبل وحی قرآن کے دوسروں کے منہ پر یہ الفاظ جاری تھے۔ چنانچہ یہی
بات ان بدبختوں کے واسطے موجب ارتداد ہوئی ۔ دوم یہ الفاظ جس شاعر کے ہیں وہ کافر نہ تھا بلکہ
مسلمان ہو گیا تھا۔ سوم اصل بات یہ ہے کہ یہ الفاظ جب تک ایک شاعر کے شعر کے طور پر تھے تب
تک ان میں کوئی معجزہ نہ تھا۔ لیکن جب خدا نے اپنی وحی کے لیے ان کو استعمال فرمایا تب یہ معجزہ بن
گئے۔ پہلے تو یہ ایک گذشتہ قصہ تھا مگر اب کلام الہی اور ایک پیشگوئی اور معجزہ بن گیا۔
فرمایا۔ کتاب براہین احمدیہ حصہ پنجم میں میں کچھ اشعار لکھ رہا تھا اور گھر سے قریب ہی سوئے
ہوئے تھے کہ اچانک وہ اٹھے اور ان کی زبان پر یہ الفاظ جاری تھے۔
ع صوفیا سب ہیچ ہے تیری تراہ تیری تراہ
ہم نے اس الہامی مصرعہ کو بھی ان اشعار کے درمیان درج کر دیا ہے۔
تثلیث
کسی نے ذکر کیا ہے کہ عیسائیوں نے تثلیث پر چند نئے رسالے لکھے ہیں اور اب تثلیث کا نام
ثالوث رکھا ہے۔
فرمایا۔ یہ زمانہ ہی ان کے ثالوث کا فیصلہ کر جائے گا۔
تبرکات
کچھ تبرکات کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ تبرکات کا ہونا مسلمانوں کے آثار میں پایا جاتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنے سر کے بال ایک شخص کو دیئے تھے ۔ ہمیں الہام ہوا ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گے۔
۱۳ جون ۱۹۰۵ ء
ویٹرنری
صالح اولاد کی خواہش کرنا چاہیے قاضی غلام حسین صاحب و پیرزی اسٹنٹ حصار حاضر خدمت ہوئے ۔ چند روز ہوئے قاضی صاحب
بدر جلد نمبر ۱۰ مورخه ۸ جون ۱۹۰۵ ء صفحه ۲
کالڑ کا چند روز کی عمر پا کر فوت ہو چکا ہے۔ اس پر فرمایا۔
جو بچہ مرجاتا ہے وہ فرط ہے۔ انسان کو عاقبت کے لیے بھی کچھ ذخیرہ چاہیے۔ میں لوگوں کی
خواہش اولاد پر تعجب کیا کرتا ہوں ۔ کون جانتا ہے اولادکیسی ہوگی ۔ اگر صالح ہو تو انسان کو دنیا میں
کچھ فائدہ دے سکتی ہے اور پھر مستجاب الدعوات ہو تو عاقبت میں بھی فائدہ دے سکتی ہے۔ اکثر لوگ
تو سوچتے ہی نہیں کہ ان کو اولاد کی خواہش کیوں ہے اور جو سوچتے ہیں وہ اپنی خواہش کو یہاں تک
محدود رکھتے ہیں کہ ہمارے مال و دولت کا وارث ہو اور دنیا میں بڑا آدمی بن جائے ۔ اولاد کی و دول
خواہش صرف اس نیت سے درست ہو سکتی ہے کہ کوئی ولد صالح پیدا ہو جو بندگانِ خدا میں سے ہو
لیکن جو لوگ آپ ہی دنیا میں غرق ہوں وہ ایسی نیت کہاں سے پیدا کر سکتے ہیں۔ انسان کو چاہیے کہ
خدا سے فضل مانگتا ر ہے تو اللہ تعالیٰ رحیم و کریم ہے۔ نیت صحیح پیدا کرنی چاہیے۔ ورنہ اولا دہی عبث ہے۔
دنیا میں ایک بے معنی رسم چلی آتی ہے کہ لوگ اولاد مانگتے ہیں اور پھر اولاد سے دکھ اٹھاتے ہیں۔
دیکھو ! حضرت نوح کا لڑکا تھا کس کام آیا۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان جو اس قدر مراد میں مد نظر رکھتا ہے
اگر اس کی حالت اللہ تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہو تو خدا اس کی مرادوں کو خود پوری کر دیتا ہے اور جو کام
مرضی الہی کے مطابق نہ ہوں ان میں انسان کو چاہیے کہ خود خدا تعالیٰ کے ساتھ موافقت کرے۔
شافی مطلق ایک بیمار اور اس کے علاج کا ذکر تھا۔
فرمایا ۔ ہر ایک مرض اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلط ہوتا ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ چاہتا
ہے مرض ہٹ جاتا ہے۔
ایمانداری
ایک مد کے متعلق فنڈ کا تذکرہ تھا۔
فرمایا۔ خدا تعالیٰ سمیع و علیم ہے۔ اس سے دعا کرتے رہو خدا برکت دے گا۔
اس رمز کا سمجھنا ایمانداری ہے۔
بدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ جون ۱۹۰۵ صفحه ۲