۱۷؍جون ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وارث ہوئے تو انہوں نے ہر امر میں ایک بات بڑھائی۔ نبض دیکھنے کے وقت سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا
الا مَا عَلَّمْتَنا ( البقرة: ۳۳) کہنا شروع کیا اور نسخہ لکھنے کے وقت ھو الشافی لکھنا شروع کیا ۔
حضرت کی خدمت میں مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے نے پالم پور اسلام کی بے مثال تائید کے ایک کار ایک ان پڑھ کر سنایا جس کا مطب یہ تاکہ
کا خط
مطلب یہ تھا کہ مجھے اسلام
لو
کے ساتھ دلچسپی ہے اور آپ کے رسالہ میں جیسی اسلام کی تائید ہے ایسی میں نے کہیں نہیں دیکھی ۔ لے
۱۷ جون ۱۹۰۵ء
کشف صحیح سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت حاصل ہو سکتی ہے
ذکر آیا کہ شاہ ولی اللہ صاحب نے لکھا ہے کہ میں بھی تابعین میں سے ہوں کیونکہ ایک جن جس نے
زمانہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پایا تھا میں نے اس سے ملاقات کی ۔
فرمایا۔ اس سے بہتر کشف صحیح ہے جو بیداری کا حکم رکھتا ہے جو لوگ بذریعہ کشف صحیح
آنحضرت کی صحبت حاصل کرتے ہیں وہ اصحاب میں سے ہیں ۔
۲۶ جون ۱۹۰۵ء
ہمارا دارو مدار خدا تعالیٰ کے حکم پر ہے ایک دوست تھے نے تحریک کی کہ جاپان میں ہے تال میں کی تہذیب کی بہت ترقی ہوئی ہے اور عیسائی لوگ
اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ تمام جاپانی عیسائی ہو جائیں ۔ آریوں نے بھی لاہور میں جاپانی زبان
بدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ جون ۱۹۰۵ ء صفحه ۲
بدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ جون ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ ) معلوم ہوتا ہے بدر کا یہ نمبر جس پر ۱۵ رجون ۱۹۰۵ء کی تاریخ درج ہے
ا رجون ۱۹۰۵ء کے بعد شائع ہوا ہے۔ کیونکہ کے ارجون کی ڈائری اس میں درج ہے۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ مرتب )
سے الحکم نے لکھا ہے کہ خواجہ کمال الدین صاحب وکیل نے یہ ذکر کیا تھا۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۲۴ مورخه ۱۰ر جولائی ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)

سیکھنے کے واسطے ایک مدرسہ قائم کیا ہے اور جاپان میں کئی ایک آدمی بھیجے ہیں ۔ اگر مناسب ہو تو سلسلہ حقہ
کی اس ملک میں اشاعت کے واسطے کوئی تجویز کی جائے۔
اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔
ہر نبی اور رسول کا آخری زمانہ اس کے سلسلہ کی نصرت کا وقت ہوتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ نبوت کا پہلا بہت سا حصہ مصائب اور تکالیف میں گذرا تھا اور فتوحات اور نصرت کا زمانہ
آپ کی عمر کا آخری حصہ ہی تھا ہم بھی اپنی عمر کا بہت سا حصہ طے کر چکے ہیں اور زندگی کا کچھ اعتبار
نہیں۔ اب خدا کے وعدوں کے پورے ہونے کے دن ہیں۔ ہماری حالت وہ ہے کہ عدالت میں مدت
سے کسی کا مقدمہ پیش ہے اور اب فیصلہ کے دن قریب ہیں۔ ہمیں مناسب نہیں کہ اور طرف توجہ کر
کے اس فیصلہ میں گڑ بڑ ڈال دیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اب اس فیصلہ کو دیکھ لیں ۔ اس ملک میں جو
جماعت طیار ہوئی ہے ابھی تک وہ بھی بہت کمزور ہے۔ بعض ذرا سے ابتلا سے ڈر جاتے ہیں اور
لوگوں کے سامنے انکار کر دیتے ہیں اور پھر بعد میں ہم کو خط لکھتے ہیں کہ ہمارا انکار دلی نہیں ہے ۔ گو
ایسے لوگ اس آیت کی ذیل میں آجاتے ہیں مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ مِنْ بَعْدِ إِيْمَانِهِ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ
وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنَّ بِالْإِيمَانِ (النحل : ۱۰۷) تاہم جن کے دلوں میں حلاوت ایمانی پورے طور سے
بیٹھ جائے وہ ایسا فعل نہیں کر سکتے ۔ فی الحال موجودہ معاملات میں ہی توجہ اور دعا کی بہت ضرورت
ہے اور ہم خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں کہ اب معاملہ دور جانے والا نہیں ۔ ایسے معاملات میں آریوں
کے ساتھ ہماری کوئی مناسبت نہیں ہو سکتی ۔ وہ قوم کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ہم دنیا میں تقوی اور نیکی کو
قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہم آریوں کی نقل کرنا چاہیں تو ان کی پیروی ہمارے لیے منحوس ہوگی ۔ اور
ہم کو وحی کرنے والے گویا وہی ٹھہریں گے۔ اگر خدا تعالیٰ جاپانی قوم میں کسی تحریک کی ضرورت سمجھے
گا تو خود ہم کو اطلاع دے گا۔ عوام کے واسطے امور پیش آمدہ میں استخارہ ہوتا ہے اور ہمارے واسطے
استخارہ نہیں ۔ جب تک پہلے سے خدا تعالیٰ کا منشا نہ ہو ہم کسی امر کی طرف توجہ کر ہی نہیں سکتے ۔ ہمارا
دار و مدار خدا تعالیٰ کے حکم پر ہے۔ انسان کی اپنی کی ہوئی بات میں اکثر ناکامی ہی حاصل ہوتی ہے۔
اگر خدا چاہے گا تو اس ملک میں طالب اسلام پیدا کر دے گا جو خود ہماری طرف توجہ کرے گا ۔ اب

آج 10 میں سے 10 باقی