۲۶؍جولائی ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فرمایا۔ قبولیت دعا حق ہے لیکن دعا نے کبھی سلسلہ موت فوت کو بند نہیں کر دیا۔ تمام انبیاء کے
زمانہ میں یہی حال ہوتا رہا ہے۔ وہ لوگ بڑے نادان ہیں جو اپنے ایمان کو اس شرط سے مشروط کرتے
ہیں کہ ہماری دعا قبول ہو اور ہماری خواہش پوری ہو۔ ایسے لوگوں کے متعلق قرآن شریف میں آیا
ہے وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَعْبُدُ اللهَ عَلَى حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرُ إِطْمَانَ بِهِ وَ إِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ
انْقَلَبَ عَلَى وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ (الحج: ١٢) بعض لوگ
ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت ایک کنارے پر کھڑے ہو کر کرتے ہیں ۔ اگر اس کو بھلائی پہنچے تو اس
کو اطمینان ہو جاتا ہے اور اگر کوئی فتنہ پہنچے تو منہ پھیر لیتا ہے۔ ایسے لوگوں کو دنیا اور آخرت کا نقصان
ہے۔ اور یہ نقصان ظاہر ہے۔
فرمایا ۔ صحابہ کے درمیان بھی بیوی بچوں والے تھے اور سلسلہ بیماری اور موت فوت کا بھی ان
کے درمیان جاری تھا۔ لیکن ان میں ہم کوئی ایسی شکایت نہیں سنتے جیسے کہ اس زمانہ کے بعض نادان
شکایت کرتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صحابہ دنیا کی محبت کو طلاق دے چکے تھے۔ وہ ہر وقت مرنے
کے لیے طیار تھے تو پھر بیوی بچوں کی ان کو کیا پروا تھی۔ وہ ایسے امور کے واسطے کبھی دعا ئیں نہ
کرواتے تھے اور اسی واسطے ان میں کبھی ایسی شکائتیں بھی نہ پیدا ہوتی تھیں ۔ وہ دین کے راہ میں
اپنے آپ کو قربان کر چکے ہوئے تھے۔ اے
۲۴ جولائی ۱۹۰۵ء
صبر کی تلقین پشاور کے دو دوست پیش ہوئے۔ ان کے متعلق ذکر ہوا کہ خانقین نے ان کو بہت ہی
دکھ دیا ہے۔
فرمایا ۔صبر کرنا چاہیے۔ ایسے موقع پر صبر کرنے سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے۔ کے
ل بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه ۳
۲ بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ ۳ ( معلوم ہوتا ہے ۲۰ جولائی کا پرچہ ۲۴ جولائی کے بعد
شائع ہوا ہے کیونکہ اس پر چہ میں ۲۲ اور ۲۴ جولائی کی ڈائری شائع ہوئی ہے۔ مرتب )
حضرت خلیفۃ اللہ علیہ السلام کی پُر در دبات
پر سکوں میں نے ایک دوست کی نسبت عرض کیا کہ تمام هم و غم دین کے لیے ہونا چاہیے بھی اتاری کا ہی زیادہ ہوتا ہے ہو تم
کے ان کے دل پر غالب آنے کا خوف ہے۔
اور غم وهم
فرمایا۔ میں نے دعا تو بہت کی ہے اور التزاماً کرتا ہوں۔ لیکن مجھے بھی یہ فکر رہتی ہے کہ ہر شخص
دنیا کے غم وھم میں گرفتار ہے۔ دین کے غم وھم کا موقع انہیں کب ملے گا۔ اس زندگی میں مصائب کا
آنا ضروری ہے اور انسان کی زندگی کے محدود اوقات میں کوئی نہ کوئی وقت کسی حادثہ اور رنج کا نشانہ
ہوتا ہے۔ اگر اسی طرح ایک شخص کی روح دنیا کے بگڑے ہوئے معاملات کی فکر میں پیچ و تاب کھاتی
رہے تو وہ وقت صافی اسے کب میسر آئے گا جبکہ اس کا سارا ھم وہم دین ہوگا ۔ وہ جماعت جس نے ۔
بیعت میں اقرار کیا ہے کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے وہ بھی اگر اسی دلدل میں دن رات پھنسے
ہیں تو بتائیں وہ اس نازک عہد کے ایفاء کی طرف کب توجہ فرمائیں گے۔
غمر
فرمایا۔ میں تو حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ جب سے مجھے ہوش ہے میں دنیا کے ھم وغم میں کبھی مبتلا
نہیں ہوا۔
فرمایا۔ جب میری عمر غالباً پندرہ برس کی ہوگی ایک کھتری سے میں نے کہا جو حضرت والد
صاحب کے حضور میں بیٹھا ہوا اپنی تلخ کامیاں اور نا مرادیاں بیان کرتا اور سخت کڑھ رہا تھا۔ میں
نے کہا لوگ دنیا کے لیے کیوں اس قدر دکھ اٹھاتے اور اس کے غم وھم میں گرفتار ہیں۔ اس نے کہا تم
ابھی بچہ ہو۔ جب گرہستی ہو گے جب تمہیں ان باتوں کا پتہ لگے گا۔
لے حضرت مولوی عبدالکریم صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ ملفوظات ۲۶ جولائی ۱۹۰۵ء مسیح یہ
کو لکھے جو ۲۷ جولائی ۱۹۰۵ء کے بدر میں حضرت خلیفۃ اللہ علیہ السلام کی پر درد بات“ کے عنوان سے شائع
دو
ہوئے اس لحاظ سے یہ ۲۴ جولائی کے بیان فرمودہ ہیں کیونکہ ۲۶ تاریخ کو اگر پرسوں کا حوالہ دیا جائے تو
۲۴ ہی بنتا ہے۔ (مرتب)