۲۴؍جولائی ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فرمایا۔ ایک عرصہ کے بعد جب غالباً میری عمر چالیس کے قریب ہوگی کسی تقریب سے پھر اسی
کھتری سے گفتگو کا اتفاق ہوا میں نے کہا اب بتاؤ اب تو میں گرہستی ہوں۔ اس نے کہا تم تو ویسے ہی ہو۔
فرمایا۔ ہر شخص اپنے دل میں جھانک کر دیکھے کہ دین و دنیا میں سے کس کا زیادہ غم اس کے دل
پر غالب ہے ۔ اگر ہر وقت دل کا رُخ دنیا کے امور کی طرف رہتا ہے تو اسے بہت فکر کرنی چاہیے۔
اس لیے کہ کلمات الہیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے شخص کی نماز بھی قبول نہیں ہوتی ۔
فرمایا۔ کاش لوگوں کی سمجھ میں یہ بات آجاتی کہ جس شخص کا تمام هم وغم دین کے لیے ہوتا ہے
اس کے دنیا کے ھم وغم کا اللہ تعالی متکفل ومتوتی ہو جاتا ہے۔
فرمایا۔ میں نے کبھی نہیں سنا اور نہ کوئی کتاب گواہی دیتی ہے کہ کبھی کوئی نبی بھوکا مرا ہو یا اس کی
اولا د دروازوں پر بھیک مانگتی پھرتی ہو۔ ہاں دنیا کے ملوک اور امراء اور اغنیاء کا یہ بُرا حال اکثر سنا
گیا ہے کہ ان کی اولاد نے در بدر ٹکڑے مانگے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی سنت مستمرہ ہے کہ کبھی کوئی کامل
مومن بستر نرم سے خاکستر گرم پر نہیں بیٹھا اور نہ اس کی اولادکو روز بد دیکھنا نصیب ہوا۔ اگر لوگ ان
باتوں پر پختہ ایمان لے آئیں اور سچا اور پاک بھروسہ اللہ تعالیٰ پر کر لیں تو ہر قسم کی روحانی خودکشی
اور دلی جلن سے رہائی پا جائیں ۔
فرمایا۔ اکثر لوگوں کو اولاد کی آرزو بھی اس خیال سے لگی رہتی ہے کہ کوئی ان کی مردار دنیا کا
وارث پیدا ہو جائے ۔ نہیں جانتے کہ اگر وہ بدکارو نا ہنجار نکلے تو ان کا کمایا ہوا روپیہ اور اندوختہ
فسق و فجور میں ان کا معاون ہوگا اور ان کی سیاہ کاریوں کا ثواب کے ان کے نامہ اعمال میں ثبت ہوتا
رہے گا۔
فرمایا۔ اولاد کی آرزو کے لیے حضرت زکریا علیہ السلام کا سا دل درکار ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا
قرآن کریم میں اس کا ذکر کرنا اس لیے ہے کہ حضرت زکریا کی دعا ولد صالح کے لیے مومنوں
کے لیے اُسوہ ٹھہر جائے ۔
لے بمعنی اجر ، بدلہ (مرتب)

فرمایا۔ زندگی نا قابل اعتبار ہے فرصت بہت کم ہے۔ ہر ایک کو چاہیے کہ دین کی فکر میں لگ
جائے۔ اس سے بہتر نسخہ عمر بڑھانے اور برکت کا نہیں ۔ اے
۲۶ جولائی ۱۹۰۵ء (بوقت نماز فجر )
اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے کا موقع آن بیچ تین بجے کے قریب زلزلہ کاسخت دھکا لگا۔ صبح کی نماز میں حضرت تشریف لائے ۔
فرمایا۔ کل میں دعا کر رہا تھا کہ ایسے لوگ شرارتوں میں بڑھ رہے ہیں اور غفلت نے ان کے
قلوب موٹے کر دیتے ہیں کہ اگر یونہی سکون قرار رہا تو ان کا استہزا ترقی کر جائے گا۔ اس سلسلہ کو
جاری رہنا چاہیے۔
فرمایا ۔ اب ان مادہ پرست منکر ان قدرت الہی کا مقابلہ اللہ تعالیٰ سے آپڑا ہے۔ یہ حکم لگاتے
ہیں کہ کوئی آفت آنے والی نہیں ۔
آخر میں فرمایا کہ ہماری جماعت کے لیے اب عمدہ وقت ہے کہ ایک تبدیلی اپنے اندر پیدا
کر لیں ۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ بھی ان کے لیے تبدیلی کرے ۔
فرمایا۔ خدا تعالیٰ کا معاملہ انسان کے ساتھ اس کے گمان اور تبدیلی کے اندازہ پر ہوتا ہے سو
خدا تعالیٰ پر نیک گمان رکھو اور دعا اور اُمید میں کبھی نہ تھکو اور نہ مایوس ہو۔
ایک الہام اور اس کی تشریح كُنتُ كَرا مَغْفِيًّا فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَعْرَفَ ترجمہ۔ میں مخفی خزانہ تھا پھر میں نے چاہا کہ میں پہچانا جاؤں۔
فرمایا ۔ یہ صفات الہیہ کا ظہور ہے کسی زمانہ میں کوئی ایک صفت ظاہر ہوتی ہے اور کسی زمانہ میں
پوشیدہ رہتی ہے جب ایک اصلاح کا زمانہ دور پڑ جاتا ہے اور لوگوں میں خدا شناسی نہیں رہتی تو
اللہ تعالیٰ پھر اپنی معرفت کو ظاہر کرنے کے واسطے ایک ایسا آدمی پیدا کرتا ہے۔ جس کے ذریعہ سے
ے بدر جلد نمبر ۷ ۱ مورخہ ۲۷ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ ۲

اس کی معرفت دنیا میں پھیلتی ہے لیکن جس زمانہ میں وہ مخفی ہوتا ہے اس زمانہ میں عابدوں کی عبادت
اور زاہدوں کے زہد بھی ادھورے اور لکھتے رہ جاتے ہیں ۔ یہ الہام براہین احمدیہ میں بھی درج ہے۔
لیکن اب پھر اس کے خاص ظہور کا وقت معلوم ہوتا ہے۔ اس واسطے دوبارہ یہ الہام ہوا ہے۔
فرمایا۔ دعا اور توجہ میں ایک روحانی اثر ہے جس کو طبعی لوگ جو صرف باطنی عالم اسباب مادی نظر رکھنے والے ہیں نہیں مجھ سکتے سنت اللہ میں دقیق در دقیق مادی کے
۔
اسباب کا ذخیرہ ہے جو دعا کے بعدا اپنا کام کرتا ہے نیند کے واسطے طبعی اسباب رطوبات کے بیان کئے
جاتے ہیں مگر بہت دفعہ آزمائش کی گئی ہے کہ بغیر رطوبات کے اسباب کے ایک نیندسی آجاتی ہے اور
ایک حالت طاری ہوتی ہے جس میں سلسلہ الہامات کا وارد ہوتا ہے اور وہ بعض اوقات ایسا لمبا سلسلہ
ہوتا ہے کہ انسان بار بار اپنے رب سے سوال کرتا ہے اور رب جواب دیتا ہے۔ ایسا ہی بعض مادی
لوگوں نے چند ظاہر اسباب کو دیکھ کرفتو ی لگایا ہے کہ اب زلازل کا خاتمہ ہے اور دو سو سال تک یہاں
کوئی زلزلہ نہیں آئے گا۔ لیکن یہ لوگ دراصل اللہ تعالیٰ کے بار یک رازوں اور اسباب سے بے خبر
ہیں۔ وہ ظاہر عالم اسباب کو جانتے ہیں لیکن اس کا ایک باطنی عالم اسباب بھی ہے۔
فلسفی گو منکر حنانه است
ه
از حواس اولیاء بیگانه است
اس جہاں کے لوگ جب فتنہ و فساد کی کثرت کو دیکھ کر اس کی اصلاح سے عاجز آجاتے ہیں
تب اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو ایسے قومی عطا کرتے ہیں جن کی توجہ سے سب کام درست
ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ دعا کے ذریعہ سے عمریں بڑھ جاتی ہیں۔
انبیاء خلقت کی ہدایت کے واسطے بہت توجہ کرتے ہیں ۔ اسی کی طرف قرآن شریف میں
اشارہ ہے کہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ ( الكهف : ۷) آنحضرت کو مخلوق کی ہدایت کا اس قدر غم تھا کہ
قریب تھا کہ اسی میں اپنے آپ کو ہلاک کر دیں ۔
لو
ظاہری قیل و قال سے کچھ نہیں ہوتا۔ اندرونی صفائی اور روحانیت کی ضرورت ہے ۔ اے
ے بدر جلد ا نمبر ۷ ۱ مورخہ ۲۷ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ ۲

آج 10 میں سے 10 باقی