۲۸؍جولائی ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۸ جولائی ۱۹۰۵ء
لمس
جلد ہفتم
محترمه فا زمه فاطمه زوجہ حضرت خلیفہ مسیح الاول کا ذکر خیر حضرت مولوی نور الدین صاحب کی زوجہ کلاں
جن کا نام فاطمہ تھا۔ بتاریخ ۲۸ جولائی ۱۹۰۵ء بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ اس دار فانی سے رحلت فرما گئیں۔
مرحومہ کو حضرت مسیح موعود کے ساتھ سچا اخلاص اور ایمان تھا۔ مجھے کہا کرتی تھیں کہ یہ مولوی صاحب کا
احسان ہے کہ ہم نے خدا کے مسیح کو شناخت کر لیا۔ لیکن اب تو میرے دل میں خدا کے رسول کی اس قدر
محبت ہے کہ اگر کوئی بھی اس سے پھر جائے میں اس سے منہ نہیں پھیر سکتی۔
بعد از عصر مرحومہ کا جنازہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بمع جماعت کثیر باہر میدان میں پڑھا۔
نماز جنازہ میں دعا کو بہت ہی لمبا کیا۔
قبل از عشاء حضرت مسیح موعود کی مجلس میں حضرت نے خود ہی مرحومہ کا ذکر کیا۔
فرمایا۔ وہ ہمیشہ مجھے کہا کرتی تھیں کہ میرا جنازہ آپ پڑھائیں اور میں نے دل میں
پختہ وعدہ کیا ہوا تھا کہ کیسا ہی بارش یا آندھی وغیرہ کا بھی وقت ہو میں ان کا جنازہ پڑھاؤں
گا۔ آج اللہ تعالیٰ نے ایسا عمدہ موقع دیا کہ طبیعت بھی درست تھی اور وقت بھی صاف میسر آیا
اور میں نے خود جنازہ پڑھایا۔
او
عاجز نے عرض کی ان کی یہ بھی خواہش تھی کہ میری وفات جمعہ کے دن ہو ہو۔
فرمایا۔ ہاں وہ ایسا کہا کرتی تھیں ۔ خدا تعالیٰ نے یہ خواہش بھی ان کی پوری کر دی ۔ چند روز
ہوئے ابھی ہم باغ میں تھے کہ وہ ایک دن سخت بیمار ہوگئیں اور قریب موت کے حالت پہنچ گئی تو
کہنے لگیں کہ آج تو منگل ہے اور ہنوز جمعہ دور ہے اور ابھی عبدالحی کی آمین بھی نہیں ہوئی ۔ قدرت خدا
اس وقت طبیعت بحال ہوگئی اور پھر خواہش کے مطابق عبدالحی کی آمین کی خوشی بھی دیکھی اور آخر جمعہ
کا دن بھی پایا۔
لے حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ (مرتب)
فرمایا۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ ایک بزرگ کسی شہر میں بہت بیمار ہو گئے اور موت تک حالت پہنچ
گئی تب اپنے ساتھیوں کو وصیت کی کہ مجھے یہودیوں کے قبرستان میں دفن کرنا۔ دوست حیران
ہوئے کہ یہ عابد زاہد آدمی ہیں۔ یہودیوں کے قبرستان میں دفن ہونے کی کیوں خواہش کرتے ہیں
شاید اس وقت حواس درست نہیں رہے۔ انہوں نے پھر پوچھا کہ یہ آپ کیا فرماتے ہیں؟ بزرگ
نے کہا کہ تم میرے فقرہ پر تعجب نہ کرو۔ میں ہوش سے بات کرتا ہوں اور اصل واقعہ یہ ہے کہ تیس ؟
سال سے میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے موت طوس کے شہر میں آوے پس اگر آج میں یہاں مر جاؤں تو
جس شخص کی تیس سال کی مانگی ہوئی دعا قبول نہیں ہوئی وہ مسلمان نہیں ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ اس
صورت میں مسلمانوں کے قبرستان میں دفن ہو کر اہل اسلام کو دھوکا دوں اور لوگ مجھے مسلمان جان کر
میری قبر پر فاتحہ پڑھیں ۔ قدرت خداوندی وہ اس وقت تندرست ہو گیا اور پھر دس پندرہ سال کے
بعد شہر طوس میں بیمار ہو کر فوت ہو گیا۔
فرمایا۔ مرحومہ نے اپنی عمر میں بہت شدائد اور مصائب اٹھائے ۔ کتنی اولا د مرگئی ۔ یہ مصائب جو
قضا و قدر سے انسان پر پڑتے ہیں اس کی کمی پورا کر دیتے ہیں جو انسان سے اعمال حسنہ میں رہ جاتی ہے۔
جب حضرت کے ہاں صاحبزادہ میاں بشیر احمد تولد ہوئے تھے تو حضرت نے مرحومہ کو فرمایا تھا کہ
یہ تمہارا بیٹا ہے۔ اس واسطے بشیر احمد کے ساتھ مرحومہ کو خاص محبت تھی ۔
صاحبزادہ بشیر احمد جنازہ کے ساتھ اور دفن کے وقت اس طرح موجودر ہے کہ ان کا چہرہ اس اندرونی
محبت کو ظاہر کرتا تھا۔ کے
۲۹ جولائی ۱۹۰۵ء (قبل از عشاء )
دعاؤں کی قبولیت کے لوازمات بعد ادائے نماز مغرب حضرت حجت اللهعلیہ الصلوة والا حجتہ الصلوۃ والسلام
تشریف لے گئے اور عشاء کی نماز کی اذان ہوتے ہی
1 بدر جلد ا نمبر ۷ ۱ مورخہ ۲۷ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ ۷
تشریف لا کر شہ نشین پر اجلاس فرما ہوئے ۔ شیخ مظہر الدین صاحب انسپکٹر پولیس پشاور چند روز سے اپنی
محترمہ ہمشیرہ صاحبہ کو لے کر آئے ہوئے تھے۔ شیخ صاحب کی ہمشیرہ ایک صدمہ رسیدہ خاتون خاتون ہے اور
متواتر موت کے صدموں نے انہیں سخت شکستہ خاطر بنا دیا ہے۔ وہ اپنے معزز بھائی کے ہمراہ اس غرض
سے دارالامان آئی تھیں کہ حضرت اقدس سے دعا کرائیں تا کہ در درسیدہ دل پر سکینت کا نزول ہو اور
آپ کی پر اثر نصائح سے اطمینان خاطر ہو۔ حضرت مخدوم الملت نے حضرت حکیم الامت کے اشارہ سے
شیخ صاحب کے لیے اجازت چاہی کہ وہ ایک ضروری کام اور تفکر کی وجہ سے جلد جانا چاہتے ہیں ۔
ہیں۔
جلد ہفتم
فرمایا۔ میں نے آپ کی ہمشیرہ صاحبہ کو بہت کچھ سمجھایا ہے اور ان کے لیے دعا بھی کی ہے۔
اور وعدہ بھی کیا ہے کہ دعا کروں گا۔ ہاں اتنی بات ہے کہ آپ یاد دلاتے رہیں ۔ میں نے ان کو کہہ دیا
تھا کہ مولو یا نہ وعظ ونصیحت سے آپ کے دل کو تسلی نہیں ہوگی ۔ یتیستی تو خدا تعالیٰ کی ہی طرف سے
آئے گی کیونکہ جس نے دل بنایا ہے وہ دل پر اثر ڈال سکتا ہے اور یہ سب کچھ دعاؤں سے ہی ممکن
ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ انہیں بہت فائدہ ہوا ہے۔
فرمایا۔ دعاؤں میں جو رو بخدا ہو کر توجہ کی جاوے تو پھر ان میں خارق عادت اثر ہوتا ہے۔
لیکن یہ یاد رکھنا چاہیے کہ دعاؤں میں قبولیت خدا تعالیٰ ہی کی طرف سے آتی ہے اور دعاؤں
کے لیے بھی ایک وقت جیسے صبح کا ایک خاص وقت ہے اس وقت میں خصوصیت ہے وہ دوسرے
اوقات میں نہیں ۔ اسی طرح پر دعا کے لیے بھی بعض اوقات ہوتے ہیں جبکہ ان میں قبولیت اور اثر
پیدا ہوتا ہے۔
فرمایا ۔ عام انسان صدموں کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ یہ انبیاء علیہم السلام ہی کے قلوب ہوتے
ہیں کہ وہ ہر قسم کی صدمات اور مشکلات کو برداشت کرتے ہیں اور ذرا بھی نہیں گھبراتے ۔
فرمایا۔ بعض مقام ایسے ہوتے ہیں کہ تقریر سے دل تسلّی پکڑتا ہے لیکن بعض مقام ایسے ہوتے
ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کی رحمت ہی کام کرتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے کام میں صد با مخفی اسرار ہوتے ہیں
جن کو انسان کبھی سمجھ لیتا ہے اور کبھی نہیں ۔ انسان کو چونکہ آخرت کے ذخیرہ کی ضرورت ہے اور
بعض اوقات انسان کے افعال ایسے نہیں ہوتے جو آخرت میں کام دیں اس لیے اللہ تعالیٰ قضاء وقدر