بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مولوی ثناء اللہ امرتسری گیا تھا۔ وہاں اس نے عام مجمع میں اثنائے وعظ میں کہا کہ مرزا صاحب کے مرید
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِرْزَا غُلَامٍ أَحْمَدَ رَسُولُ اللهِ یہ کلمہ پڑھتے ہیں۔ اس پر ایک مخالف مگر انصاف پسند شخص
نے کھڑے ہو کر کہا کہ مولوی صاحب اگر یہ کلمہ مرزا صاحب کی کسی تصنیف سے نکال دیں تو میں پانچسو روپیہ
ابھی آپ کو نقد انعام دیتا ہوں ۔ یہ تحدی سن کر مولوی صاحب چکرائے اور اکثر لوگ بیزار ہو کر حلقہ وعظ
سے اٹھ گئے مولوی صاحب اپنا سا منہ لے کر واپس آئے ۔
نکته معرفت حضرت حجتہ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا۔
ہمارے اور ہمارے مخالفوں کے درمیان یہ فرق ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام
لو
کو لا کر امت بناتے ہیں اور ہم امت کو مسیح بناتے ہیں ۔ اے
بلا تاریخ
صحیح علم کی ضرورت اور اس کے حصول کا ذریعہ قوت ذوق شوق علم سے پیدا ہوتی ہے ۔ جب تک علم اور معرفت نہ ہو
کیا ہو سکتا ہے ۔ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: ۱۱۵) کی دعا میں یہ بھی ایک سر ہے کیونکہ جس قدر آپ کا علم
وسیع ہوتا گیا اسی قدر آپ کی معرفت اور آپ کا ذوق شوق ترقی کرتا گیا۔ پس اگر کوئی شخص چاہتا ہے
کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت میں اسے ذوق شوق پیدا ہو تو اس کو اللہ تعالیٰ کی نسبت صحیح علم حاصل کرنا
چاہیے اور یہ علم تم کبھی ۔ حاصل نہیں ہوتا جب تک انسان صادق کی صحبت میں نہ رہے اور اور ا اللہ تعالیٰ کی
تازہ بتازہ تجلیات کا ظہور مشاہدہ نہ کرے۔
کامل وفاداری کی ضرورت اللہ تعالی کے ساتھ صح اور سچا تعلق اس وقت پیدا ہوتا ہے
جب انسان پورا وفادار اور مخلص ہو۔ جو شخص وفادار نہیں اگر
وہ ہر روز اس قدر روتا رہے کہ اس کے آنسوؤں کا ایک چھپڑ کے لگ جاوے تو بھی خدا تعالیٰ کے
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ ۳
ے جو ہر
نزدیک اس کی کوئی قدر نہیں ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمہارا تعلق خدا تعالیٰ کے ساتھ
کامل وفاداری کا نمونہ ہو۔
موت کا واعظ انسان کی عجیب حالت ہے کہ اگر کہیں سانپ نکلے تو اس سے دہشت کھاتا ہے
اور جس اندر کی بابت اسے گمان ہو کہ جہاں سانپ ہے وہاں جاتے ہوئے
ڈرتا ہے لیکن ہزاروں تجارب موت فوت کے اس کے سامنے ہیں اور پھر بھی نصیحت نہیں پکڑتا ۔ ورنہ
ایک موت ہی کا واعظ اس کی اصلاح کے لیے کافی تھا۔
جھوٹے قصوں پر ایمان کا نتیجہ جھوٹے قصوں سے جوان بھروسہ پیدا ہوتا ہے اوراس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آخر اصلیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے
جیسے کیمیا کی وہمی باتوں کے بھروسہ میں انسان اگلی دولت بھی کھو بیٹھتا ہے۔ جھوٹے خیالات اور
خیالی قصوں کا بھی اثر ایمان پر ہوتا ہے ۔ جو لوگ قرآن شریف کو جو اللہ تعالیٰ کی کلام ہے چھوڑتے
ہیں وہ آخر اسی مرض میں گرفتار ہو کر اپنے ایمان کو ضائع کر لیتے ہیں۔ قرآن شریف میں کوئی بات
ایسی نہیں ہے جو انسان کو دھوکہ دے۔
اصل میں انسان کے ایمان کی تازگی اسی وقت شروع ہوتی ہے جب وہ اللہ تعالیٰ ہی پر ایمان
لاتا ہے اسی وقت اس کے گناہ دور ہونے لگتے ہیں۔ حقیقی ایمان جب تک پیدا نہیں ہوتا گناہ کی زہر
سے انسان بچ نہیں سکتا۔ میرے نزدیک ایمان کی شناخت کا یہی بڑا معیار ہے اور ہر شخص اپنے
ایمان کو اس پر آزما سکتا ہے۔ اس لیے دلیل ظاہر ہے کہ جو لوگ سم الفار کو ز ہر سمجھتے ہیں وہ اسے نہیں
کھاتے ہیں۔ اس لیے کہ وہ جانتے ہیں کہ اس کو کھا کر ہلاک ہو جائیں گے ۔ اسی طرح پر گناہ بھی
ایک زہریلا پھل ہے جسے کھاتے ہی انسان مر جاتا ہے۔ لیکن اگر اللہ تعالیٰ پر ایمان ہو تو انسان اس
پھل کے نزدیک جانے سے ڈرتا ہے۔ اس پر اس کی ہلاکت کی تاثیروں کا دروازہ کھل جاتا ہے۔
میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ بے حیائی اور کھلی بدکاری کی بیماری جو دنیا میں پھیل رہی ہے یہ دہریت کے
روگ سے شروع ہوئی ہے اور اس کی جڑ کفارہ کے جھوٹے فسانے ہیں ۔