۳؍اگست ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس کا اعلان کر سکتا ہے۔
جلد ہفتم
مثیل مسیح فرمایا۔ میں حیران ہوں میرا معاملہ تو بالکل صاف تھا۔ تین با تیں تھیں۔ ان لوگوں
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسیٰ بھی تسلیم کر لیا اور امت کے مثل یہود
ہو جانے کا بھی اقرار کر لیا اور عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَأَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَآءیل بھی تسلیم کیا۔ ان ساری باتوں
کو تو مثیل کے طور پر مانا لیکن مسیح کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ وہی آئے گا۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟
یہ تو ایسی مثال ہے کہ جیسے دو بھائی ہیں۔ جب ان میں کوئی تقسیم ہو تو ہر ایک قسم کی چیزیں انہیں
دی جاتی ہیں جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں یہودیوں کے مثیل مانتے ہیں تو اس میں
کیوں موت پڑتی ہے کہ ایک مسیح بھی تسلیم کریں ۔
فرمایا۔ میں دیکھتا ہوں براہین میں میرا نام اصحاب الکہف بھی رکھا ہے۔ اس میں یہ سر ہے کہ
جیسے وہ مخفی تھے اسی طرح پر تیرہ سو برس سے یہ راز مخفی رہا اور کسی پر نہ کھلا ۔ اور ساتھ اس کے جو رقیم کا
لفظ ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ باوجود مخفی ہونے کے اس کے ساتھ ایک کتبہ بھی ہے۔ اور وہ کتبہ
او
یہی ہے کہ تمام نبی اس کے متعلق پیشگوئی کرتے چلے آئے ہیں ۔ اے
۳ راگست ۱۹۰۵ء
خدا تعالیٰ کی تازہ وحی رویا میں دیکھا کہ ایک لفافہ ہے جس میں کچھ پیسے ہیں۔ کچھ پیسے اس
میں سے نکل کر باہر سامنے بھی پڑے ہیں ۔ اس کے بعد الہام ہوا
تیرے لیے میرا نام چمکا ۔
فرمایا۔ اس الہام سے پہلے اگر چہ خواب میں پیسے دیکھے گئے جو کسی جھگڑے یا غم پر دلالت
کرتے ہیں مگر وحی الہی صریح لفظوں میں دلالت کرتی ہے کہ اس کے بعد کوئی نشان ظاہر ہوگا جس
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۵ صفحه ۲
کے واقعہ سے خدا تعالیٰ اپنے نام اور اپنی ہستی کو لوگوں پر ظاہر کرے گا۔ لے
الہام کا دروازہ کھلا ہے فرمایا۔ جیسا ہمارے علاء کا عقیدہ ہے ہ اب الہام کا دروازہ بند ہے
ہو گیا ہے۔ اگر یہ سچ ہوتا تو ایک عارف طالب تو زندہ ہی مرجاتا۔
خدا بخیل نہیں ہے اس نے خود صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتحة:۷) کی دعا سکھائی ہے جس
میں ظاہر کیا گیا ہے کہ ان نعمتوں کا دروازہ کھلا ہے ۔ افسوس ہے کہ مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کا
بھی یہی مذہب تھا کہ ہم نہیں جانتے کہ ہمیں جو الہام ہوتا ہے وہ شیطانی یا الہامی سے ہے۔ ہمیں تعجب
آتا ہے کہ ان لوگوں کا ایسے الہام اور اس عقیدہ کے بعد کیا حال ہوتا ہے۔ اگر اس پر عمل کریں تو ممکن
ہے شیطان کے فرمان کی پیروی کرتے ہیں۔ اگر نہ کریں تو یہ شبہ ہے کہ خدا کو ناراض کرتے ہیں۔
یہی حال الہی بخش اکو نٹنٹ کے الہامات کا ہے۔ ان سے تو موسیٰ کی ماں ہی اچھی رہی جس نے خدا
کے کلام پر ایمان قائم کر کے اپنے بچے کو دریا میں رکھ دیا۔ سے
در بار شام)
شام کی تاریکی قلمبند کرنے کی اجازت نہ دیتی تھی اس اجازت نہ دیتی تھی اس لیے میں نے خدا دا دقوت حافظہ کی مدد سے
اپنے الفاظ میں اس روئداد کو لکھا ہے جو بزرگ اس اجلاس میں موجود تھے وہ اسے پڑھ کر انشاء اللہ سمجھ
لیں گے کہ میں اس کے لکھنے میں بہت بڑی حد تک کامیاب ہوا ہوں ۔ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِكَ ( ایڈیٹر )
انبیاء کے کلام میں عجز وانکسار کا اظہار سلسلہ کلام اس امر ے شروع ہوا کہ تمام نیوں اور راستبازوں کے کلام میں عجز و انکسار کے الفاظ
اور اپنی کمزوری کا اظہار پایا جاتا ہے اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے ۔ حضرت حجۃ اللہ علیہ الصلوۃ والسلام
بدر جلد نمبر ۱۸ مورخه ۳ اگست ۱۹۰۵ء ۳ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ نیز الگ ۲ نیز الحکم جلد ۹ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۵ صفحه ۲
کے غالباً یہ لفظ الہی ہے جو کا تب کی غلطی سے الہامی“ لکھا گیا ہے۔ (مرتب)
سے بدر جلد نمبر ۱۸ مورخه ۳ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه ۲
نے جو اشتہار متعلقہ زلزلہ میں اس قسم کے الفاظ استعمال کئے ہیں ان پر مولوی محمد حسین بٹالوی نے
اعتراض کیا ہے۔ اعلیٰ حضرت نے میرے معزز بھائی مفتی محمد صادق صاحب کو غالباً بائبل میں ایسے
مقامات دیکھنے کے لیے ارشاد فرمایا تھا۔ اس کا ذکر مفتی صاحب نے کیا۔
اس پر اعلیٰ حضرت نے فرمایا
اس قسم کے الفاظ تمام نبیوں کی کتابوں میں پائے جاتے ہیں ۔ چونکہ ان کی معرفت بہت بڑھی
ہوئی ہوتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جبروت کے مقام کو شناخت کرتے ہیں ۔اس لیے نہایت
انکسار اور عاجزی کا اظہار کرتے ہیں۔ نادان جن کو اس مقام کی خبر نہیں ہے۔ وہ اس پر اعتراض
کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ ان کی کمال معرفت کا نشان ہوتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ
وَاسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا (النصر : ۲ تا ۴) آیا ہے۔ اس میں صاف فرمایا ہے تو استغفار کر۔ اس
سے کیا مراد ہے؟ اس سے یہی مراد ہے کہ تبلیغ کا جو عظیم الشان کام تیرے سپر د تھا دقائق تبلیغ کا پورا
پورا علم تو اللہ تعالیٰ ہی کو ہے اس لیے اگر اس میں کوئی کمی رہی ہو تو اللہ تعالیٰ اسے معاف کر دے۔ یہ
استغفار تو نبیوں اور راست بازوں کی جان بخش اور عزیز چیز ہے۔ اب اس پر نادان اور کوتاہ اندیش
عیسائی اعتراض کرتے ہیں ۔ جہاں استغفار کا لفظ انہوں نے سن لیا جھٹ اعتراض کر دیا۔ حالانکہ
اپنے گھر میں دیکھیں تو مسیح کہتا ہے کہ مجھے نیک مت کہہ۔ اس کی تاویل عیسائی یہ کرتے ہیں کہ مسیح کا
منشا یہ تھا کہ مجھے خدا کہے۔ یہ کیسے تعجب کی بات ہے۔ کیا مسیح کو ان کی والدہ مریم یا ان کے بھائی خدا
کہتے تھے جو وہ یہی آرزو اس شخص سے رکھتے تھے کہ وہ بھی خدا کہے۔ انہوں نے یہ لفظ تو اپنے
عزیزوں اور شاگردوں سے بھی نہیں سنا تھا۔ وہ بھی استاد استاد ہی کہا کرتے تھے۔ پھر یہ آرزو اس
غریب سے کیونکر ان کو ہوئی ۔ کیا وہ خوش ہوتے تھے کہ کوئی انہیں خدا کہے؟ یہ بالکل غلط ہے۔ ان کو
نہ کسی نے اوستاد کہا اور نہ انہوں نے کہلوایا۔
پھر ایک اور توجیہ کرتے ہیں کہ دراصل وہ شخص منافق تھا۔ اس لیے حضرت مسیح گویا خفا ہوئے کہ
لے غالباً کا تب کی غلطی ہے۔ یہ لفظ ”خدا“ ہونا چاہیے۔ (مرتب)
تو نیک کیوں کہتا ہے کیونکہ تو مجھے نیک نہیں جانتا۔ یہ بھی بالکل غلط بات ہے کہاں سے معلوم ہوا کہ وہ
منافق تھا۔
غرض اصل بات یہی ہے کہ خدا کے برگزیدہ بندے اپنی عبودیت کا اعتراف کرتے رہتے ہیں
اور دعاؤں میں لگے رہتے ہیں ۔ احمق ان باتوں کو عیب سمجھتے ہیں ۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
دعاؤں کو دیکھا جاوے تو پھر ایسے احمق اعتراض کرنے والے تو خدا جانے کیا کیا کہیں ۔ جیسے اللهم
بَاعِدُ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ
گرمیوں کو روحانی ترقی کے ساتھ مناسبت سے ایک مخلص نے پہاڑ پر جانے
متعلق تذکرہ آنے پر فرمایا۔
کے لیے اجازت چاہی ۔اس کے
اللہ تعالیٰ کے وعدے بالکل سچے ہیں جبکہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کوئی عذاب شدید آنے والا ہے تو
اس کا کوئی وقت تو ہمیں معلوم نہیں ہے اس لیے بڑی احتیاط کرنی چاہیے۔ پہاڑوں پر کیا ہے؟ ہم تو
گرمیاں یہاں ہی بسر کرتے ہیں کوئی ایسی تکلیف نہیں ہوتی۔ بلکہ میں ایک مرتبہ ڈلہوزی گیا کسی
مقدمہ کی تقریب تھی ۔ جب میں وہاں پہنچا تو خلاف عادت دیکھا نہ گرمی ہے نہ پسینہ آتا ہے۔ بارش
ہوتی ہے اور بادل گھروں میں اندر گھس آئے ہر وقت اندر بیٹھے رہنا نہ چلنے پھرنے کے لیے موقع
ملے ۔ اگر ہر روز چائے نہ پئیں تو اسہال آجائیں۔ ایک دو دن میں نے گزارے پھر سخت تکلیف
محسوس ہونے لگی اور میں جب تک پٹھان کوٹ نہ پہنچ گیا طبیعت میں نشاط اور انشراح پیدا نہ ہوا۔ ان
کو لکھ دو کہ وہ یہاں آجائیں۔ اگر بارش ہوتی رہی تو یہاں بھی موسم اچھا ہے اور ۱۵ ستمبر تک تو امید
ہے موسم میں بڑی تبدیلی ہو جائے گی۔
فرمایا۔ میں دیکھتا ہوں کہ گرمیوں کو بھی روحانی ترقی کے ساتھ خاص مناسبت ہے۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھو کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے مکہ جیسے شہر میں پیدا کیا اور پھر آپ ان گرمیوں میں تنہا
لے ترجمہ ۔ اے اللہ میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اسی طرح بعد اور دوری پیدا فرمادے جس طرح مشرق
اور مغرب کے درمیان تو نے بعد پیدا فرمایا ہے۔ (مرتب)
غار حرا میں جا کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرتے تھے وہ کیسا عجیب زمانہ ہوگا۔ آپ ہی ایک پانی کا
مشکیزہ اٹھا کر لے جایا کرتے ہوں گے ۔
انبیاء کی خلوت پسندی اصل بات یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کے ساتھ انس اور ذوق پیدا ہو جاتا ہے تو پھر دنیا اور اہل دنیا سے ایک نفرت اور کراہت پیدا ہو
جاتی ہے۔ بالطبع تنہائی اور خلوت پسند آتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی یہی حالت تھی۔
اللہ تعالیٰ کی محبت میں آپ اس قدر فنا ہو چکے تھے کہ آپ اس تنہائی میں ہی پوری لذت اور ذوق
پاتے تھے۔ ایسی جگہ میں جہاں کوئی آرام اور راحت کا سامان نہ تھا اور جہاں جاتے ہوئے بھی ڈر
لگتا ہو آپ وہاں کئی کئی راتیں تنہا گزارتے تھے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کیسے بہادر
اور شجاع تھے۔ جب خدا تعالیٰ سے تعلق شدید ہو تو پھر شجاعت بھی آجاتی ہے اس لیے مومن کبھی
بز دل نہیں ہوتا ۔ اہل دنیا بز دل ہوتے ہیں ان میں حقیقی شجاعت نہیں ہوتی ہے ۔
اس بات کو سن کر کہ خدا تعالیٰ سے جس قدر تعلقات شدید ہوتے ہیں اور ایسے لوگ تنہائی اور
خلوت کو پسند کرتے ہیں ۔ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ پھر ان نبیوں اور رسولوں کے بیوی بچے
کیوں ہوتے ہیں؟ وہ بازاروں میں چلتے پھرتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں ۔ مگر افسوس ہے کہ ایسا
اعتراض کرنے والے نہیں سوچتے کہ ان لوگوں کی تو ایسی مثال ہے جیسے ایک شخص تو کسی کے
دروازے پر بھیک مانگنے جاوے اور ایک اس کا دوست ہو اور وہ محض اس سے ملنے ہی کے لیے گیا
ہو۔ اب اگر وہ دوست اپنے دوست کے سامنے پلاؤ وغیرہ لا کر رکھ دیتا ہے تو اس میں اس کا کیا قصور
ہے؟ اس دوست کو تو اس کے کھانے میں لذت آتی ہے اور وہ گدا جو ہے اس کو خشک روٹی کا ٹکڑا
دے دیا جاتا ہے۔ اگر زیادہ ٹھہرے تو پھر دھکے دے کر باہر کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ معاملہ دوست
سے نہیں ہوتا بلکہ اس کے زیادہ قیام اور اس کے کھانے پینے سے خودا سے ایک لذت آتی ہے۔
یہی حال ان نبیوں اور ماموروں کا ہوتا ہے۔ ان کے سامنے جو کچھ آتا ہے وہ ان کی نفسانی
خواہشوں کا نتیجہ نہیں ہوتا ۔ وہ تو ساری لذت اور راحت اللہ تعالیٰ ہی کے ذکر اور شغل میں پاتے ہیں