۵؍اگست ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور فی الحقیقت تنہائی ہی کو پسند کرتے ہیں جہاں وہ اپنے محبوب سے اپنے دل کی آرزوئیں اور
تمنائیں پیش کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس حالت میں کوئی ان کو نہ دیکھ لے علاوہ بریں یہ
تعلقات ان کی تکمیل کے لیے ہوتے ہیں۔ میں نے بار ہا بیان کیا ہے کہ اخلاق کے سارے پہلو
پورے نہیں ہوتے ہیں جب تک ہر قسم کی حالتیں پیش نہ آئیں ۔ نبیوں اور رسولوں کے لیے شدائد
اور مشکلات بھی آتے ہیں اور یہ مشکلات بھی ان کے اخلاق کی تکمیل کے لیے ہوتی ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جیسے تمام اخلاق کا اظہار ہوا ہے کسی دوسرے کو یہ موقع نہیں ملا۔
مکہ معظمہ میں جب تک آپ رہے تو ہر قسم کی تکالیف اور مشکلات کا سامنا رہا۔جس میں آپ کے
کمال صبر اور رضا بالقضا کے پہلو کا ظہور ہوا۔ پھر جب آپ فاتح ہو کر ایک بادشاہ کی حیثیت سے
داخل ہوئے تو حالانکہ آپ ان سب کو قتل کر سکتے تھے اور اس قتل میں حق پر بھی تھے لیکن باوجود
مقدرت کے ان سب کو معاف کر دیا جس سے آپ کے کمال ایثار، سخاوت، عفو اور درگذر کا ثبوت
مل گیا۔ حضرت مسیح کو یہ موقع نصیب نہیں ہوا۔ اور وہ ان دونوں پہلوؤں کو ظاہر نہیں کر سکے ۔
۵ را گست ۱۹۰۵ء (دربار شام )
سلسلہ کے لیے کشش حضرت حجتہ اللہ کے تشریف فرما ہوتے ہی ایک حاجی صاحب درد نے
پیش ہو کر بیعت کی درخواست کی جس پر اعلیٰ حضرت نے فرمایا کہ ایک دو
دن کے بعد کر لینا۔ اس کے بعد سلسلہ کلام یوں شروع ہوا کہ
کثرت کے ساتھ لوگ اس سلسلہ میں داخل ہو رہے ہیں بظاہر اس کے وجوہ اور اسباب کا ہمیں
علم نہیں ۔ ہماری طرف سے کون سے واعظ مقرر ہیں جو لوگوں کو جا کر اس طرف بلاتے ہوں یہ محض
خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک کشش ہے۔ اور جب خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی سلسلہ قائم ہوتا ہے تو
اس میں ایک کشش لگی ہوئی ہوتی ہے جس کے ساتھ لوگ کھچے چلے آتے ہیں۔ یہی حال یہاں بھی
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۵ صفحه ۲، ۳
ہے کہ اس نے ایک کشش رکھ دی ہے۔ جہاں تک اللہ تعالیٰ اس سلسلہ کو پہنچانا چاہتا ہے اسی حد تک
اس نے کشش رکھ دی ہے۔
پھر ذکر آیا کہ بعض لوگ بیعت کے خطوط بھیجتے ہیں تو ان میں درج ہوتا ہے کہ ہمارا مشروط بیعت
فلاں کام ہو جاوے یا اس قدر رو پیل جاوے تو بیعت کر لیں گے۔ اس پر فرمایا۔
ایسی شرائط والے ہمیشہ محروم رہتے ہیں ۔ صدیقی فطرت والے تو کسی نشان یا معجزہ کا طلب کرنا
اپنی ہتک شان سمجھتے ہیں۔ حضرت ابو بکر صدیق نے کون سے نشانات دیکھے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ عرب
کی موجودہ حالت اس امر کا تقاضا کرتی ہے کہ کوئی مصلح آوے۔ اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے دعوی کیا تو آپ کے اخلاق اور آپ کی راستبازی ہی ایک عظیم الشان معجزہ ان کے واسطے ہوگئی
اور انہوں نے دعوئی کے سنتے ہی قبول کر لیا ایسے لوگوں کے لیے کسی نشان کی کبھی حاجت نہیں ہوئی۔
جو لوگ اس قسم کی شرائط پیش کرتے ہیں کہ اس قدر آمدنی ہو جاوے تو ایمان لائیں گے وہ گویا یہ
سمجھتے ہیں کہ ایمان لاکر اللہ تعالیٰ پر یا اس کے رسول پر احسان کرتے ہیں ۔ وہ احمق نہیں جانتے کہ
اللہ تعالیٰ کو ان کی پروا کیا ہے یہ تو اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے ہدایت کی راہ ان کو بتائی اور
اپنے مامور کو ہدایت کے واسطے بھیجا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا صاف احسان ہے وہ الٹا خدا تعالیٰ پر احسان رکھنا
چاہتے ہیں۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نشان اللہ کے پاس ہیں ۔ اور دوسری جگہ فرماتا
ہے زمین و آسمان میں نشان ہیں ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ
کیسے بیوقوف ہیں جو اتنا نہیں سمجھتے کیا یہ وقت کسی نبی کی ضرورت کا ہے یا نہیں؟ حالت زمانہ خود اس
پر شہادت دیتی ہے۔ پھر اس سے بڑھ کر اور وہ کیا نشان چاہتے ہیں؟
ہر شخص اس امر کا محتاج ہے کہ اس کا خاتمہ ایمان پر ہو اور وہ اطمینان کے ساتھ اس دنیا سے
جاوے۔ جب اس امر کی ضرورت ہے تو یہ شرط کیسی بیہودہ اور فضول ہے کہ وہ کام ہو یا اس قدر آمد نی
ہو تو بیعت کروں گا ۔ ضرورت جو ہر وقت مد نظر ہونی چاہیے وہ تو حسنِ انجام کی ضرورت ہے۔
میں دیکھتا ہوں کہ یہ باتیں کیوں ہوتی ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کی عظمت دل پر نہیں ہے۔
اگر اللہ تعالیٰ کے جلال و جبروت کا دل پر اثر ہو اور اس کی ہستی پر ایمان ہو تو دل ڈر جاوے اور یہ
فسق و فجور اور شر و ر نفسانی جس میں دنیا مبتلا ہے اس سے نجات پا جائیں اور اس کی طرف آنے میں
ایسی شرطیں نہ لگا ئیں ۔
کیسی حیرانی کی بات ہے۔ کیا بیمار طبیب کے پاس جا کر اسے کچھ نذرانہ دیتا ہے یا اس سے یہ
شرط کرتا ہے کہ اگر میں اچھا ہو جاؤں تو مجھے اس قدر نذرانہ دینا ؟
جو لوگ اس قسم کی باتیں کرتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی طرف آتے ہی نہیں ۔ ان کا مقصد اور غرض
تو وہ کمبخت دنیا ہوتی ہے جس کو وہ پیش کرتے ہیں۔ ان کے دل میں یہ سوز و گداز اور جلن نہیں کہ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق ہوا اور اس کی طرف دلی رجوع اور توجہ ہو جاوے اگر یہ قلق اور کرب پیدا ہو تو
ایسی باتیں نہ کریں کیونکہ بیمار خواہ جسمانی ہو یا روحانی جب وہ اپنی مرض کو محسوس کر لیتا ہے تو وہ تو
بے اختیار ہو کر تڑپتا پھرتا ہے اور طبیب کے کہنے پر اس قدر ایمان لاتا ہے کہ جو کچھ وہ دے دے
اسے اپنی بہتری کے لیے کھا لیتا ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ آنا تو دین کی طرف اور اس کے لیے دنیا
کی شرط لگانا !!!
بعض لوگ اس قسم کے بھی ہوتے ہیں کہ ذرا دنیا کا کوئی ابتلا پیش آجاوے تو سارا جوش ٹھنڈا
ہو جاتا ہے۔ اگر ایسے ہی لوگ ہماری جماعت میں داخل ہوں تو ان سے کیا فائدہ اور صحابہؓ سے کیا
مقابلہ؟ صحابہؓ کی عجیب حالت تھی ۔ ان کے بیوی بچے بھی تھے پھر بھی ہزاروں خدا تعالیٰ کی راہ میں
مارے گئے ۔ اگر وہ دین کو دنیا پر مقدم نہ کر لیتے تو کیونکر ممکن تھا کہ وہ اپنی جانوں کو اس طرح پر خدا
کی راہ میں دے دیتے ۔ لکھا ہے کہ ایک صحابی کے ہاتھ میں کچھ کھجوریں تھیں اور وہ کھا رہا تھا اسے
معلوم ہوا کہ دوسرا شہید ہو گیا ہے اس نے اپنے نفس کو سخت ملامت کی کہ تیرا بھائی شہید ہو ہو گیا گیا۔ ہے اور تو
ابھی باقی ہے۔ یہ تھی ان لوگوں کی ایمانی حالت !
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ دین کے ساتھ دنیا جمع نہیں ہو سکتی ۔ ہاں خدمتگار کے طور پر تو بیشک
ہو سکتی ہے لیکن بطور شریک کے ہر گز نہیں ہو سکتی۔ یہ کبھی نہیں سنا گیا کہ جس کا تعلق صافی اللہ تعالیٰ سے