۷؍اگست ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہو وہ ٹکڑے مانگتا پھرے۔ اللہ تعالیٰ تو اس کی اولاد پر بھی رحم کرتا ہے۔ جب یہ حالت ہے تو پھر کیوں
ایسی شرطیں لگا کر ضدیں جمع کرتے ہیں۔ ہماری جماعت میں وہی شریک سمجھنے چاہئیں جو بیعت کے
موافق دین کو دنیا پر مقدم کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص اس عہد کی رعایت رکھ کر اللہ تعالیٰ کی طرف
حرکت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو طاقت دے دیتا ہے۔
صحابہؓ کی حالت کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ کیسے اللہ تعالیٰ نے ان کو پاک صاف کر دیا۔ حضرت عمر
کو دیکھو کہ آخر وہ اسلام میں آ کر کیسے تبدیل ہوئے ۔ اسی طرح پر ہمیں کیا خبر ہے کہ ہماری جماعت
میں وہ کون سے لوگ ہیں جن کے ایمانی قومی ویسے ہی نشو و نما پائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہی عالم الغیب ہے۔
اگر ایسے لوگ نہ ہوں جن کے قومی نشو و نما پا کر ایک جماعت قائم کرنے والے ہوں تو پھر سلسلہ چل کیسے
سکتا ہے۔ مگر یہ خوب یا د رکھو کہ جس جماعت کا قدم خدا کے لیے نہیں اس سے کیا فائدہ؟ خدا کے لیے
قدم رکھنا امر سہل بھی ہے جبکہ خدا تعالیٰ اس پر راضی ہو جاوے اور روح القدس سے اس کی تائید کرے۔
یہ باتیں پیدا نہیں ہوتی ہیں جب تک اپنے نفس کی قربانی نہ کرے اور اس پر عمل ہو أَمَّا مَنْ خَافَ
مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَاوَى (النزعت : ۴۱، ۴۲) ۔
هي الماوی سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہشتی زندگی اسی دنیا سے شروع ہو جاتی ہے اگر ہوائے نفس
کو روک دیں ۔ صوفیوں نے جو فنا وغیرہ الفاظ سے جس مقام کو تعبیر کیا ہے وہ یہی ہے کہ نَهَى النَّفْسَ
عَنِ الْهَوَی کے نیچے ہو۔
۷ را گست ۱۹۰۵ء (قبل از عشاء )
ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ ایک جگہ مُبَارِكَ وَ مُبَارَكَ
بار بار ہونے والے الہامات وَكُلُّ أَمْرٍ مُبَارَكَ يُجْعَلُ فِيْهِ والا الہام چھوٹی مسجد کے
متعلق ظاہر کیا گیا ہے اور دوسری جگہ وہی الہام بڑی مسجد کے متعلق ظاہر کیا گیا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۵ء صفحه ۳

حضرت نے فرمایا۔
جلد ہفتم
بعض الہام بار بار کئی دفعہ ہوتے ہیں اور ہر دفعہ وہ جدا شان رکھتے ہیں اِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ
اهانتك والا الهام بہت دفعہ ہوا ہے اور ہر دفعہ اس کا ظہور کسی نئے رنگ میں ہوا ہے۔ ہر دفعہ اہانت
کنندہ اور اہانت یافتہ کوئی نیا وجود ہوتا رہا ہے۔ ایسا ہی الہام إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ آتِيكَ بَغْتَةً بہت
کثرت سے ہوا ہے۔ اور ہمیشہ خدائی فوجوں کی نصرت سے ایک نیا معجزہ پیدا ہوا ہے۔ اسی طرح
اکثر الہامات بار بار ہوتے ہیں اور ہر دفعہ کوئی نیا رنگ رکھتے ہیں۔ اسی طرح قرآن شریف میں بھی
بہت سی آیات ہیں جو اپنے اپنے موقع پر جدا مطابقت رکھتی ہیں اگر چہ ظاہر الفاظ ایک ہی ہیں ۔ رچہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی صفت ہے کہ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنِ (الرحمن:۳۰) لیکن وہ مقامات کتب مجھے
دکھانے چاہئیں جن پر یہ سوال پیدا ہوا ہے۔
حقیقت روح القدس
کسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ آپ نے جبریل کے متعلق جو تحریر کی ہے
اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا خیال بھی سید احمد کی طرح ہے کہ
روح الامین انسان کے اندر ہی ہے اور اس کے سوائے کوئی اور روح القدس اور جبریل نہیں ۔
فرمایا۔ یہ بالکل غلط ہے ۔ سید احمد کے ساتھ اس معاملہ میں ہمارے خیال کو کوئی مطابقت
نہیں ۔ ہمارا منشا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے روح الامین کا نزول انسان پر اس وقت ہوتا ہے
جبکہ انسان خود تقدس اور تطہیر کے درجہ کو حاصل کر کے اپنے اندر بھی ایک حالت پیدا کرتا ہے جو
نزولِ روح الامین کے قابل ہوتی ہے۔ اس وقت گویا ایک روح الامین ادھر ہوتا ہے تب ایک اُدھر
سے آتا ہے یہ بات ہم اپنے حال اور اپنے تجربہ سے کہتے ہیں نہ کہ صرف قال ہی قال ہے۔ اس کی
بجلی کے ساتھ خوب مثال مطابق آسکتی ہے۔ جب کسی جسم میں خود بھی بھلی ہوتی ہے تو آسمانی بجلی اس پر
اثر کرتی ہے۔ تدبر سے دیکھا جائے تو قرآن شریف سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے۔
آج کل سخت گرمی پڑنے اور برسات کے نہ ہونے خلوت میں عبادات اور دعا کا لطف کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ ایسے موقع پر نماز استسقاء کا پڑھنا سنت ہے۔ میں جماعت کے ساتھ بھی سنت ادا کروں

گا۔ مگر میرا ارادہ ہے کہ باہر جا کر علیحدگی میں نماز پڑھوں اور دعا کروں۔ خلوت میں اللہ تعالیٰ کے حضور
عاجزی کرنے اور دعا مانگنے کا جو لطف ہے وہ لوگوں میں بیٹھ کر نہیں ہے۔ اور بھی دعاؤں کا ذخیرہ ہے۔
اسی مطلب کے واسطے میں نے باغ میں ایک چھوٹی سی مسجد بنائی ہے جس کو مسجد البیت کہنا چاہیے۔
فرمایا۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات دورنگ کے تھے۔ ایک ظاہر اور ایک مخفی ۔ آپ
کی پہلی عبادت وہی تھی جو آپ نے غار حرا میں کی ۔ جہاں کئی کئی دن ویرانہ پہاڑی کی غار میں جہاں
ہر طرح کے جنگلی جانور اور سانپ چیتے وغیرہ کا خوف ہے دن رات اللہ تعالیٰ کے حضور میں عبادت
کرتے تھے اور دعائیں مانگتے تھے۔
قاعدہ ہے کہ جب ایک طرف کی کشش بہت بڑھ جاتی ہے تو دوسری طرف کا خوف دل سے دور
ہو جاتا ہے۔ بعض عورتوں کو جو بہت ہی ڈرنے والی طبیعت کی ہیں دیکھا گیا ہے کہ کسی بچے کی بیماری کے
وقت اندھیری راتوں میں ضرورتا ایسی جگہ جاتی ہیں جہاں دن کو نکلنا ان کے واسطے دشوار ہے۔ ایک مرتبہ
ایک شخص کو دیکھا کہ وہ زلزلہ کے وقت خوف سے اونچے مکان سے نیچے کودنے لگا۔ لوگوں نے پکڑ لیا۔
جب خوف الہی اور محبت غالب آتی ہے تو باقی تمام خوف اور محبتیں زائل ہو جاتی ہیں ایسی دعا
کے واسطے علیحد گی بھی ضروری ہے۔ اسی پورے تعلق کے ساتھ انوار ظاہر ہوتے ہیں اور ہر ایک تعلق
ایک ستر کو چاہتا ہے۔
ایک ہی خواہش
فرمایا ۔ آجکل جبس اور گرمی اور برسات کی کمی کسی امر کی تمہید ہے جو آگے ظاہر
ہوگا ۔ معلوم نہیں کہ کیا ہونے والا ہے۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ ہر چہ بادا باد۔
مگر خدا کی ہستی دنیا پر ثابت ہو جائے اور دین اسلام کی حقیقت ظاہر ہو جائے خواہ کسی طرح سے ہو۔
وفات مسیح اجتماعی مسئلہ ہے۔ ایک شخص نے سوال کیا کہ اسلام کتب میں، ایک نے سوال حیات مسیح کی بات
کہاں سے
کہاں سے آگئی ؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ
یہ بات ایسی ہی ہے جیسا کہ ہند کے مسلمان رسوم شادی و مرگ اب تک پرانے ہندوؤں کی

طرح ادا کرتے ہیں ۔ جب بہت سے عیسائی اور یہودی مسلمان ہوئے تو کچھ پرانے خیالات کا بقیہ
لائے ۔ وہی خیالات مسلمانوں میں منتقل ہو کر اور احادیث کی غلط فہمی بھی ساتھ مل کر یہ فاسد
ساتھ لائے۔
رض
عقیدہ پیدا ہو گیا اور کتابوں میں درج ہو گیا۔ ورنہ صدر اسلام میں اس کا نام ونشان نہ تھا بلکہ تمام
نبیوں کی موت پر اجماع تھا۔ لیکن ان لوگوں میں بھی بہتیرے ایسے ہیں کہ حضرت عیسی کی موت کے
قائل ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ وہ تو تین دن تک مرے رہے ۔ کوئی کہتا ہے کہ سات دن تک مرے رہے
اور کوئی ہمیشہ کے لیے ان کا مر جانا مانتا ہے۔ بہر حال اصل اجماع اسلامی وہ ہے جو صحابہؓ کے درمیان
ہوا۔ صحابہ میں سب سے پہلا اجماع اسی مسئلہ پر ہوا کہ تمام انبیاء فوت ہو چکے ہیں ۔ بغیر اس کے
صحابہؓ کو آنحضرت کے مرنے کے بعد کبھی صبر نہیں آسکتا تھا۔ یہ مبارک اجماع حضرت ابو بکر کے
ذریعہ سے ہوا۔ اور اگر کسی کو یہ وہم تھا بھی کہ کوئی نبی زندہ ہے تو وہ بھی دور ہو گیا اور اس طرح
آنحضرت کی موت کا صدمہ صحار موت کا صدمہ صحابہؓ کے دل سے اٹھا کہ نبی تو سب مراہی کرتے ہیں ۔ اگر کسی فرد واحد
کو قصور درایت کے سبب کچھ غلطی لگی ہوئی تھی تو وہ بھی دور ہو گئی ۔ خود خدا تعالیٰ کے کلام میں اس امر
کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی آسمان پر نہیں جاتا ۔ جہاں آنحضرت سے کفار نے آسمان پر چڑھنے کا معجزہ
طلب کیا تو فرما یا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسراءیل: ۹۴) یعنی بشر رسول
کبھی کوئی آسمان پر نہیں چڑھا اور فرمایا مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ
مَّاتَ أَوْ قُتِلَ ( ال عمران : ۱۴۵) یعنی کوئی نبی نہیں جو فوت نہیں ہو چکا پس اگر یہ نبی مر جائے یا قتل
کیا جائے تو کیا تم دین سے پھر جاؤ گے۔ کتب سماوی اور تاریخ زمانہ بھی یہی شہادت دیتی ہیں ۔ کوئی
نظیر ایسی نہیں کہ پہلے کوئی دو چار نبی آسمان پر گئے ہوں۔ خود مسیح نے بھی یہی فیصلہ کیا کہ یوحنا ہی الیاس
ہے۔ ہاں جس طرح آدم ، موسی ، نوح اور دوسرے نبی آسمان پر گئے اس طرح بیشک حضرت عیسیٰ بھی
گئے تھے۔ چنانچہ شب معراج میں آنحضرت نے سب کو آسمان پر دیکھا حضرت عیسی کی کوئی
خصوصیت نہ تھی ۔ افسوس ہے کہ ان لوگوں کی قوت شامہ ہی ماری گئی ہے خود زمانہ کی حالت سے بو آتی
ہے کہ ایسا عقیدہ رکھنا عیسائیت کی پہلی اینٹ ہے۔ بعض لوگ میری نسبت اعتراض کر کے کہتے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی