۸؍اگست ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کہ میں نے بھی براہین میں ایسا ہی لکھا تھا مگر وہ نہیں سمجھتے کہ یہی بات ہماری صداقت کی گواہ ہے جس
سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کوئی منصوبہ بازی نہیں کرتے ۔ خود اسی کتاب براہین میں ہمارا نام مسیح رکھا گیا
اور خدا تعالیٰ کے تمام وعدے اسی کے اندر ہیں۔ اگر یہ غلطی مجھ سے براہین احمدیہ میں صادر نہ ہوتی
تو ایک بناوٹ معلوم ہو سکتی تھی ۔ لے
۸ راگست ۱۹۰۵ء (دربار شام)
فرمایا۔ آج میں نے بارش کے لیے دعا کی تھی دعا کے سان ی دعا کے ساتھ ہی دل
موجودہ دنیا کی حالت میں میں یہ خیال گذرا کہ یہ جبس اور امساک باراں اللہ تعالیٰ کے قضاء وقدر
دو
کے موافق ہے اور اس میں دخل دینا مناسب نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا ہے ۔ ” دنیا میں ایک نذیر
آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی
ظاہر کر دے گا ۔ ہر قسم کے مصائب شدائد اس کے زور آور حملوں میں آتے ہیں اور یہ سب ایک قسم
کی پیشگوئیاں ہیں اور جو کچھ ہو رہا ہے بہر حال ہمارے لیے مفید ہے۔ کیا عجب کہ قحط کے رنگ میں
بھی کوئی حملہ ظاہر ہونے والا ہو۔
فرمایا۔ دنیا کی حالت اور رنگ دیکھا جاوے تو وہ بہت کچھ بدلا ہوا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ
ایسی حالت ہو گئی ہے کہ گویا حسن ظن کا موقع ہی نہیں رہا۔ کیونکہ اگر ہر پہلو سے بدظنی ہی ظاہر ہو تو
انسان کہاں تک اس پر حسن ظن کرے گا۔ میں حیران ہوتا ہوں جب دیکھتا ہوں کہ دنیا میں سوائے
دہریت مکر وفریب کے اور کوئی بات نظر نہیں آتی ۔ بالکل طبیعتیں دنیا ہی پر مائل ہوگئی ہیں۔ یہاں
تک کہ دین کا کام بھی اگر کوئی اپنے ہاتھ میں لیتا ہے تو اس میں بھی ان باتوں کا دخل ہے۔ یا تو وہ محض
دنیا کا لالچ ہے یا دنیا کی ملونی ہے۔ ایسی حالت میں میں نے سوچا کہ اگر کوئی مرتا ہے تو پھر مرے۔
میں حیران ہوتا ہوں کہ لوگ تو اور اور باتوں کے لیے روتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ اور باتوں کو
ل بدر جلد ا نمبر ۱۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۵ صفحه ۲
چھوڑ و مجھے تو اس کا فکر ہو رہا ہے کہ خدا کی ہستی ہی پر ان کو یقین نہیں رہا۔
جلد ہفتم
اس مقام پر حضرت حکیم الامت نے عرض کی کہ کل میں نے اپنے درس میں ایک موقع پر اپنی
جماعت کو خطاب کر کے کہا کہ سنو! تم نے اس سلسلہ میں داخل ہو کر کیا لیا؟ دنیا تو تم پر لعنت بھیجتی ہے اگر
خدا کے ساتھ ہی تمہارا معاملہ صاف نہ ہو اور باہم بغض کینہ اور دشمنی رہی تو پھر خدا سے کیا لیا؟
حضرت اقدس نے فرمایا
خدا سے کیا لینا تھا۔ کچھ بھی نہیں ۔ بالکل سچ ہے۔
لود حضرت منشی احمد جان کا ذکر خیر منی احمد جان صاحب مرحوم و مغفورمشہور صوفی و بانوی کے
ذکر خیر میں حضرت حکیم الامت نے عرض کیا کہ انہوں نے
طب روحانی کے سلسلہ میں اور بھی دو تین جلدیں لکھنے کا ارادہ کیا تھا لیکن حضور کے دعوے کو سن کر انہوں
نے اس طریق کو چھوڑ دیا اور اسے محض کھیل تماشہ قرار دیا۔ جس سے مجھے ان کے ساتھ بڑی محبت ہو گئی ۔
حضرت حجۃ اللہ نے فرمایا
مجھے بھی انہوں نے ایسا ہی خط لکھا تھا۔
غرض آپ کا ذکر خیر ہوتا رہا۔ ان کے اخلاص کے ذکر میں توجہ اور سلب امراض دعا ہی اصلیت ہے سے علم کاذکر ہوا۔
اس پر فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے اسلام میں جو طریق شفا کا رکھا ہے وہ تو دعا ہی کا طریق ہے اپنے
نفس اور توجہ پر بھروسہ کرنا یہ بھی ایک قسم کا شرک ہے۔ لیکن جب انسان خدا سے دعا کرتا ہے تو یہ
سب باتیں فنا ہو جاتی ہیں اور انسان پھر اصل پناہ کی طرف دوڑتا ہے۔ پس یا د رکھو کہ دعا ہی اصلیت
ہے۔ باقی جو کچھ ہے وہ نرا خبط ہے ۔
دعا کی عجیب عجیب تاثیریں میں نے تجربہ کی ہیں ۔ ایک بار میں درد دانت سے سخت تکلیف
میں تھا عمر دراز نام ایک گرداو رہمارے ہاں آیا ہوا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ دانت کے درد کا
علاج بھی آپ کو معلوم ہے۔ اس نے کہا علاج دندان اخراج دندان ۔ میں نے جب یہ بات سنی تو
خیال کیا کہ دانت کا نکلوانا بھی ایک عذاب ہی ہے۔ میں اس وقت ایک چٹائی پر بیٹھا ہوا تھا اور درد کی