۹؍اگست ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بیقراری کی وجہ سے سر چار پائی کی پائی پر رکھا ہوا تھا۔ اس وقت مجھے ذراسی غنودگی ہوئی اور الہام ہوا
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِى اور اس کے ساتھ ہی معاً درد جاتا رہا۔
میں یقیناً جانتا ہوں کہ دعا کے سلسلہ میں ہزار ہا خزائن معارف کے مخفی ہیں ۔ جو شخص دوسری
طرف توجہ کرے گا وہ ان خزائن سے محروم رہ جائے گا کیونکہ جب انسان اس راہ کو جس پر سایہ دار
ہوں اور پانی کا سامان ہو چھوڑ دے تو وہ ان تمام آرام کے سامانوں سے محروم رہے گا یا نہیں
درخت
کسی کے پہلو میں دو دل تو نہیں ہو سکتے ایک ہی طرف توجہ کرے گا۔
فرق ضالہ نے اسی وجہ سے نقصان اٹھایا کہ حقیقی راہ کو انہوں نے چھوڑ دیا۔ شیعہ وغیرہ جو
حسین حسین پکارتے رہتے ہیں اسی سبب سے محروم رہے کہ انہوں نے انسان کو بت بنالیا۔ اور ان
کے سینہ میں وہ نور عرفان کا نہ رہا۔
اس کے بعد اپنے زمانہ طالب علمی اور شیعہ اوستاد کے بعض حالات بیان فرماتے رہے جس سے
معلوم ہوا کہ یہ قوم کہاں تک حقائق و معارف سے محروم رہ گئی ہے۔ لے
۹ راگست ۱۹۰۵ء ( در بار شام )
حقیقی دین سے محروم رہ جانے کا باعث پشاور سے ایک نوجوان ہند و حضرت اقدس علیہ الصلوة والسلام کی زیارت کے واسطے آیا
ہوا تھا۔ اس نے مختصراً اپنے حالات بیان کئے کہ کس طرح پر الحکم کے پڑھنے اور ایک احمدی کی صحبت نے
اسے مشتاق زیارت بنایا۔
اس تحریک پر حضرت حجۃ اللہ نے ذیل کی تقریر فرمائی ۔
ا
سب سے بڑی بات تو دین ہے جس کو حاصل کر کے انسان حقیقی خوشحالی اور راحت کو حاصل کرتا
ہے۔ دنیا کی زندگی تو بہر حال گذر ہی جاتی ہے۔
مع شب تنور گذشت و شب سمور گذشت
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۵ صفحه ۱۱
یعنی راحت اور رنج دونو گذر جاتے ہیں۔ لیکن دین ایک ایسی چیز ہے کہ اس پر چل کر انسان
خدا تعالیٰ کو راضی کر لیتا ہے۔ یقیناً جانو کہ اللہ تعالیٰ اس وقت تک راضی نہیں ہوتا اور نہ کوئی شخص اس تک
پہنچ سکتا ہے جب تک صراط مستقیم پر نہ چلے۔ وہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی ذات صفات
کو شناخت کرے اور ان راہوں اور ہدایتوں پر عملدرآمد کرے جو اس کی مرضی اور منشا کے موافق
ہیں۔ جب یہ ضروری بات ہے تو انسان کو چاہیے کہ دین کو دنیا پر مقدم کرے اور یہ کچھ مشکل امر
نہیں ۔ دیکھو ! انسان پانچ سات روپیہ کی خاطر جو دنیا کی ادنی ترین خواہش ہے اپنا سر کٹا لیتا ہے۔
پھر جب اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا خیال ہو اور اسے راضی کرنا چاہے تو کیا مشکل ہے۔
انسان حقیقی دین سے کیوں محروم رہ جاتا ہے اس کا بڑا باعث قوم ہے۔ خویش واقارب دوستوں
اور قوم کے تعلقات کو ایسا مضبوط کر لیتا ہے کہ وہ ان کو چھوڑ نا نہیں چاہتا۔ ایسی صورت میں ناممکن ہے
کہ یہ نجات کا دروازہ اس پر پر کھل سکے۔ یہ ایک قسم کی نامردی اور کمزوری ہے لیکن یہ شہیدوں اور
مردوں کا کام ہے کہ ان تعلقات کی ذرا بھی پروانہ کرے اور خدا تعالیٰ کی طرف قدم اٹھائے۔
بعض کمزور فطرت لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی عبادت ہی کرنی ہے خواہ کسی مذہب
میں ہوں ۔ مگر وہ نہیں جانتے کہ آج جس قدر مذاہب موجود ہیں ان میں کوئی بھی مذہب بجز اسلام
کے ایسا نہیں جو اعتقادی اور عملی غلطیوں سے مبرا ہو۔ وہ سچا اور زندہ خدا جس کی طرف رجوع کر کے
انسان کو حقیقی راحت اور روشنی ملتی ہے۔ جس کے ساتھ تعلق پیدا کر کے انسان اپنی گناہ آلودہ زندگی
سے نجات پاتا ہے وہ اسلام کے سوا نہیں مل سکتا ۔ یہی پہلا زینہ ہر قسم کی روحانی ترقیوں کا ہے اگر اس
کی توفیق مل جاوے تو پھر خدا اس کا اور وہ خدا کا ہو جاتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ جب ایک شخص محض اللہ تعالیٰ
کی رضا کے لیے کسی قسم کی نفسانی اغراض کے بغیر ایک قوم سے قطع تعلق کرتا ہے اور خدا ہی کو راضی
کرنے کے لیے دوسری قوم میں داخل ہوتا ہے تو ان تعلقات قومی کے توڑنے میں سخت تکلیف اور
دکھ ہوتا ہے مگر یہ بات خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑی قابل قدر ہے اور یہ ایک شہادت ہے جس کا
بہت بڑا اجر اللہ تعالیٰ کے حضور ملتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا
يرة (الزلزال: ۸) یعنی جو شخص ایک ذرہ برابر بھی نیکی کرتا ہے اسے بھی ضائع نہیں کرتا بلکہ اجر دیتا
ہے تو پھر جو شخص اتنی بڑی نیکی کرتا ہے اور خدا کی رضا کے لیے ایک موت اپنے لیے روا رکھتا ہے
اسے اجر کیوں نہ ملے ؟ جو شخص خدا تعالیٰ کے لیے اپنے تعلقات کو توڑتا ہے وہ فی الحقیقت ایک موت
اختیار کرتا ہے کیونکہ اصل موت بھی ایک قسم کا قطع تعلق ہی ہے یعنی روح کا جسم سے قطع تعلق ہوتا ہے۔
خدا تعالیٰ کے لیے ان تعلقات کو توڑنا جو اپنی قوم اور خویش و اقارب سے ہوتے ہیں خدا کے نزدیک
بہت بڑی بات ہے۔ بسا اوقات یہ روگ بڑی زبر دست روک انسان کو خدا کی طرف آنے کے لیے
ہو جاتی ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ دوستوں کا ایک گروہ ہے۔ ماں باپ بہن بھائی اور دوسرے رشتہ دار
ہیں ان کی محبت اور تعلقات نے اس کے رگ وریشہ میں ایسی سرایت کی ہوئی ہے کہ وہ اسلام کی
صداقت اور سچائی کو تسلیم کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ بجز اس کے نجات نہیں ۔ لیکن ان تعلقات کی بنا پر
اقرار کرتا ہے کہ یہ راہ جس پر میں چلتا ہوں خطر ناک اور گندی راہ ہے مگر کیا کریں جہنم میں پڑنا منظور
ان تعلقات قومی کو کیونکر چھوڑ دیں ؟ ایسے لوگ نہیں جانتے کہ یہ صرف زبان سے کہنا تو آسان ہے کہ
جہنم میں پڑنا منظور اگر انہیں اس دکھ درد کی کیفیت معلوم ہو تو پتہ لگے۔ ایک آنکھ میں ذرا درد ہو تو
معلوم ہو جاتا ہے کہ کس قدر تکلیف ہے پھر جہنم تو وہ جہنم ہے جس کی بابت قرآن شریف میں آیا ہے
لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا یخنی (طه: ۷۵) ایسے لوگ سخت غلطی پر ہیں۔ اس کا تو فیصلہ آسان ہے۔ دنیا میں
دیکھ لے کہ کیا وہ دنیا کی بلاؤں پر صبر کر سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں تو پھر یہ کیونکر سمجھ لیا کہ عذاب جہنم کو
برداشت کر لیں گے۔
بعض لوگ تو دوسروں کو دھوکہ دیتے ہیں مگر یہ لوگ اپنے آپ کو دھو کہ دیتے ہیں ۔ یقیناً سمجھو کہ
جہنم کا عذاب بہت ہی خطرناک ہے اور یہ بھی یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر فرما دیا ہے وَمَنْ
يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا ۔۔۔ الآية (ال عمران : ۸۲) یعنی جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کا
خواستگار ہو وہ آخر کارٹوٹے میں رہے گا۔
جس طرح پر انسان کا ایک حلیہ ہوتا ہے اور وہ اسی سے شناخت کیا جاتا ہے اسی طرح پر اللہ تعالیٰ کی
ذات اور اس کے صفات بھی ایک طرح پر واقع ہوئے ہیں۔ یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ مختلف مذاہب والے
خدا تعالیٰ کی جو شکل اور صفات پیش کرتے ہیں وہ سب کی سب درست ہوں۔ عیسائی ، ہندو، چینی
ہر ایک جدا جدا صفات پیش کرتا ہے پھر کون عقلمند یہ مان لے گا کہ ہر ایک اپنے اپنے بیان میں سچا ہے۔
ماسوا اس کے سچائی کے خود انوار اور برکات ہوتے ہیں۔ یہ بھی تو سچے مذہب کی علامات دیکھنا چاہے کہ وہ نانات اور انوار و برکات کس دا کو مان کر ملتے
ہیں اور کسی دین میں وہ پائے جاتے ہیں۔ ایک شخص ایک نسخہ کو استعمال کرتا ہے اگر اس نسخہ میں کوئی
خوبی اور اثر ہے تو صاف ظاہر ہے کہ چند روز کے استعمال کے بعد ہی اس کی مفید تا شیریں معلوم
ہونے لگیں گی۔ لیکن اگر اس میں کوئی خوبی اور تاثیر نہیں ہے تو خواہ ساری عمر اسے استعمال کرتے جاؤ
کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔ اس معیار پر اسلام اور دوسرے مذاہب کی سچائی اور حقیت کا بہت جلد پتہ لگ
جاتا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو اپنی تاثیر اور انوار و برکات کے لیے کسی
گذشتہ قصہ کا حوالہ نہیں دیتا اور نہ صرف آئندہ کے وعدہ ہی پر رکھتا ہے بلکہ اس کے پھل اور آثار
ہر وقت اور ہر زمانے میں پائے جاتے ہیں اور اسی دنیا میں ایک سچا مسلمان ان ثمرات کو کھا لیتا ہے ۔
بتلاؤ ایسے مذاہب انسان کو کیا امید دلا سکتے ہیں جن میں تو بہ تک منظور نہیں ۔ ایک گنہ کر کے
جب تک کروڑوں جو نہیں نصیب نہ ہو لیں خدا سے صلح ہی نہیں ہو سکتی وہاں انسان کیا پائے گا۔ اس کی
روح کو راحت اور تسلی کیونکر مل سکے گی ؟ مذہب کی سچائی کی بڑی علامت یہ ہے کہ اس راہ سے
دور افتادہ خدا کے نزدیک آجاتا ہے۔ جیسے جیسے وہ نیک عمل کرتا جاوے۔ اسی اسی قدر تاریکی دور
ہو کر معرفت اور روشنی آتی جاوے اور انسان خود محسوس کر لے کہ وہ نجات کی ایک یقینی راہ پر جا رہا
ہے۔ اس کی ہدایتیں ایسی صاف اور واضح ہوں کہ انسان ان کے ماننے اور اس پر عمل کرنے میں
اٹکے نہیں ۔ بھلا یہ بھی کوئی تعلیم اور اصول ہے کہ ذرہ ذرہ کو خدا قرار دے دیا جاوے جیسے خدا
زلی ابدی ہے۔ اسی طرح پر ذرات عالم اور ارواح کو بھی ازلی ابدی تسلیم کیا جاوے؟ اگر ایسا کوئی
خدا ہے کہ جس نے ایک ذرہ بھی کسی قسم کا پیدا نہیں کیا تو اس پر بھروسہ کیسا ؟ اور اس کا ہم پر حق کیا
ہے جو عبادت کریں؟ کیونکہ عبادت کے لیے حق بھی تو ہونا چاہیے جب کوئی حق ہی نہ ہو تو ایک ذرہ ذرہ
اسے کہہ سکتا ہے کہ تیرا ہم پر کیا حق ہے؟ اس عقیدہ کو رکھ کر انسان کس طرح پر خدا پرست ہو سکتا ہے
بلکہ میرے نزد یک خدا کی ہستی پر دلیل ہی قائم نہیں ہو سکتی ۔ اگر آریوں سے کوئی دہر یہ پوچھے کہ
پرمیشر کی ہستی کا کیا ثبوت ہے تو اس کا جواب وہ کیا دے سکتے ہیں؟ کیونکہ صانع کو مصنوعات سے
شناخت کرتے ہیں۔ جبکہ مصنوعات ہی کا وجود نہیں تو صانع کا وجود کہاں سے آیا۔ جیو اور پر کرتی کو جو
خود بخود و تسلیم کرتے ہیں تو پھر ان کے جوڑ نے جاڑنے کے لیے کیا حاجت ہوسکتی ہے؟ اس طرح پر
کوئی دلیل اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ان کے ہاتھ میں نہیں ہے اور جب تک اس کی ہستی پر کوئی دلیل نہ ہو
کس طرح کوئی مان لے کہ وہ ہے۔
ماسوا اس کے ان لوگوں کا یہ بھی اصول نہیں کہ خدا رحم کرنے والا ہے۔ ہر شخص کی اس ہستی پر
توجہ ہوتی ہے جسے رحیم ، کریم اور فیاض تسلیم کرے۔ لیکن انہوں نے یہ مانا ہے کہ بغیر کرموں کے پھل
کے اور کچھ عطا ہی نہیں کر سکتا۔ اگر کرموں پر ہی سارا مدار ہے تو اس خدا پر کیا بھروسہ اور کیا امید جس
کا ذرہ بھر بھی احسان نہیں ہے ۔
یہ تمام امور ہیں جب انسان ان کو بنظر غور دیکھتا ہے تو اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ سوائے اسلام
کے دوسروں میں سچی ہدایتیں نہیں ملتی ہیں۔
ماسوا اس کے ایک اور بڑی بات قابل غور ہے کہ اسلام میں بہت بڑی خاصیت یہ ہے کہ انسان
جس مطلب کے لیے بنایا گیا ہے وہ اسلام کے سوا حاصل نہیں ہو سکتا۔ وہ کیا ہے؟ یہ کہ خدا کی محبت بڑھے
اور اس کی معرفت ترقی کرے جس سے وہ ایک کامل شوق ذوق کے ساتھ اس کی عبادت کرے۔ لیکن یہ
مطلب کبھی پورا نہیں ہو سکتا جب تک تعلیم اور ہدایت کامل نہ ہو اور پھر اس تعلیم اور ہدایت پر عمل
کرنے کے جو نتائج اور ثمرات ہیں ان کا نمونہ موجود نہ ہو جس کو دیکھ کر معلوم ہو کہ خدا قادر خدا ہے۔
یہ ساری باتیں اس وقت سمجھ میں آتی ہیں جب انسان پر غور مطالعہ کرتا ہے۔ عقلمند اور سعید کے
دل میں تو اللہ تعالیٰ خود ہی ایک واعظ پیدا کر دیتا ہے اور وہ اسلام اور دوسرے مذاہب میں اسی طرح
امتیاز کر لیتا ہے جس طرح پر تاریکی اور نور میں کر لیتا ہے لیکن بعض شخص ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے