۱۰؍اگست ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دل پر ایک مہر ہوتی ہے وہ حقیقت تک پہنچنے کی سعی نہیں کرتے بلکہ بیہودہ اعتراض کرتے ہیں۔
سعادت خدا تعالیٰ کی عطا اور بخشش ہے کوئی شخص جب تک روح حق اور راستی سے مناسبت نہیں رکھتا
ہے اس طرف آ نہیں سکتا اور یہ خدا کے فضل پر موقوف ہے۔
اگر کوئی کہے کہ اعمال سے شناخت ہو سکتا ہے کہ کونسا مذہب سچا ہے تو وہ لوگ جو راہزنی اور قزاقی
کرتے ہیں ان سے پوچھا جاوے تو وہ اسے مکروہ خیال نہیں کرتے بلکہ ایک شکار سمجھتے ہیں ۔ اسی
طرح اور لوگ جو فسق و فجور میں مبتلا ہیں وہ برا نہیں سمجھتے ۔ یہ کوئی بات نہیں ہے۔ اصل یہی ہے کہ
اللہ تعالیٰ کے فضل اور فیض کے برکات اور انوار ساتھ ہوں ۔
غرض اول یہ ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے متعلق غور کرے اور سمجھے۔ سب سے اوّل اسی کا فرض
ہے اور یہ سمجھ ملنا اس کے فضل پر موقوف ہے۔ پھر دعا کرے اور نیک صحبت میں رہے اور یہ بھی خیال
کرے کہ عمر کا کوئی اعتبار نہیں ۔ بعض لوگ اس انتظار میں رہتے ہیں کہ فلاں وقت اس نیکی کو کر لیں
گے مگر وہ اس انتظار ہی میں رہتے ہیں اور موت آجاتی ہے۔ اس لیے نیکی کے اختیار کرنے میں دیر
نہیں چاہیے۔ لے
۱۰ راگست ۱۹۰۵ء (قبل از عشاء )
ذکر آیا کہ ایک انگریزی اخبار میں مضمون نکلا ہے کہ اسلام ہند میں سچی اور آسمانی تہذیب
ری نہیں پھیلا کیونکہ ہند و خود مہذب تھے اور کسی مہذب قوم میں اسلام
پھیل نہیں سکتا۔
فرمایا۔ یہ جھوٹھ ہے ہندوستان میں سوائے چند ایک قوموں کے جو باہر سے آئی ہیں ( قریش،
مغل، پٹھان ) باقی سب ہند کے باشندے ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا مثلاً شیخ ، خواجگان،
زمینداروں کی سب اقوام وغیرہ یہ سب پہلے ہندو تھے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه ۲، ۳
فرمایا۔ عیسائیوں کا عجیب طریقہ ہے۔ اگر کثرت دکھائی جاوے تو کہتے ہیں جبراً مسلمان
ہوئے اور اگر کثرت نہ دکھائی جاوے تو کہتے ہیں اسلام کا کچھ اثر نہ ہوا۔
فرمایا۔ تہذیب بھی انکا اپنا بنایا ہوا ایک لفظ ہے جس کے معنے ان کی اصطلاح میں سوائے اس
کے نہیں کہ انسان خدا کی مقرر کردہ رسموں کو تو ہین سے دیکھے اور دنیا پرستی اور دہر یہ پن کی طرف
جھک جائے۔ سچی تہذیب وہ ہے جو قرآن شریف نے سکھلائی ۔ لے جس کے ذریعہ سے روحانی
زندگی حاصل ہوتی ہے اور انسان اور حیوان میں فرق معلوم ہوتا ہے۔ اور جس کے ذریعے سے سچے
اور جھوٹھے مذہب میں ایک امتیاز پیدا ہوتا ہے اور انسان کو سفلی زندگی سے دل سرد ہو کر عالم جاودانی
کی طرف رغبت پیدا ہوتی ہے۔ ان لوگوں کے نزدیک تہذیب اس کا نام ہے کہ انسان دنیا کا کیڑا
بن جاوے۔ خدا کو بھول جائے اور ظاہری اسباب کی پرستش میں لگ جائے ۔ ہے مگر خدا کے
لے الحکم سے۔ ” آسمانی تہذیب تو اور ہے جس میں ایمان، تقوی ، دیانت ، صلاحیت اور نیک کرداری شامل ہے۔ مگر
ان کے نزدیک دنیا کے جوڑ توڑ ، ہر قسم کے مکر و فریب کا نام تہذیب ہے۔ یہ تہذیب ان کے ہی نصیب رہے ہم اس
کو لینا نہیں چاہتے۔ چند بے ہودہ رسوم و عادات کا نام جو اخلاق سے گری ہوئی ہیں تہذیب نام رکھتے ہیں اور
خدائی رسوم و آداب کی تو ہین اور استخفاف کرتے ہیں حالانکہ ان رسوم و عادات کے نتائج اعلیٰ درجہ کے ہوتے ہیں
جن سے سوسائٹی میں امن اخلاق اور نیک اعمالی پیدا ہوتی ہے۔ اپنی رسوم و عادات کو جن کے نتائج بد ہیں پسندیدہ
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه ۳)
سمجھتے ہیں ۔“
الحکم سے۔ ”مکرمی مفتی محمد صادق صاحب نے بیان کیا کہ مسٹر بیک نے ایک مرتبہ علیگڑھ کالج کے طلباء کے
سامنے تہذیب پر لیکچر دیا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ اگر تم راستہ میں چلوتو لیڈی تمہارے دائیں طرف ہوا اوراگر کوئی تار
وغیرہ آجاوے تو اس کو پاؤں سے دبا کر لیڈی کو آرام سے گزرنے دو۔ کھانا کھاؤ تو اپنی بیوی کے ساتھ نہیں بلکہ
تمہاری بیوی کسی اور کے ساتھ کھائے اور تم کسی غیر کی بیوی سے ۔“
فرمایا۔ یہ تہذیب ان کو ہی مبارک ہو۔ قرآن شریف نے ہی سچی تہذیب دنیا کو سکھائی ہے۔ یہ تہذیب وہ ہے
جس سے انسانیت آتی ہے اور انسان اور حیوان کے درمیان ما بہ الامتیاز حاصل ہوتا ہے اور پھر سچے اور جھوٹے
مذاہب کے درمیان ما بہ الامتیاز عطا ہوتا ہے۔ اگر یہ تہذیب کسی کو نہیں ملی تو اسے تہذیب سے کوئی حصہ ہی نہیں ملا۔
یہ دنیا کے کیڑے ہیں ۔ اباحت سے ملی ہوئی باتوں کا نام تہذیب قرار دیتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے جس تہذیب کے
نزدیک تہذیب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ پر پورا بھروسہ حاصل ہو جائے اور اس کی عظمت اور ہیبت دل
میں بیٹھ جائے اور دل کو سچی پاکیزگی حاصل ہو جائے ۔
یورپ میں جب عیسائیت پھیلی تھی تو اس وقت یورپ کس قدر تاریکی اور سخت بت پرستی میں
مبتلا تھا۔ پھر ان وحشی قوموں پر عیسائیت کا کیا اثر ہوا صرف یہ کہ ایک بت پرستی کی جگہ دوسری بت پرستی
قائم ہوگئی۔
خدا تعالی کا ارادہ اسلام نے وحشیوں کو حقیقی انسانیت تک پہنچایا۔ ان کے اندر توحید کی روح
پھونک دی مگر انجیل کی تعلیم نے صرف یہ سکھلایا کہ ایک انسان کو خدا بنانے
کے لیے رغبت دی اور شراب اور سور کھلایا اور خدا تعالیٰ کی سچی عبادت سے آزاد کر کے اباحت کا
دروازہ کھولا یا۔ پس چونکہ عیسائی مخلوق پرستی اور آزادی کے عادی ہو گئے ہیں اس لیے نہیں چاہتے کہ
سچا دین زمین پر پھیلے مگر خدا کے ارادہ کو کون پلٹ سکتا ہے۔ ان لوگوں کی لڑائی ارادہ الہی کے ساتھ
ہے۔ انسانی کوششوں سے اب یہ جنگ فتح نہیں ہو سکتی ۔ مگر خدا سب پر قادر و توانا ہے جس نے
زمین و آسمان بنایا۔ وہ قادر ہے کہ نیا زمین و آسمان بنائے ۔ عرب کی پہلی حالت کہ وہ کس گند میں
پڑے ہوئے تھے ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے تھے دیکھ کر اور پھر ان کی پچھلی حالت اسلامی دیکھ
کر تسلی ہوتی ہے کہ خدا سب کچھ کر سکتا ہے۔ ساری دنیا پر اثر ڈالنا اور ان کو اباحت کے گندے
خیالات سے نکال کر اسلام کا پاک جامہ پہنانا انسانی کام نہیں ہے۔
(بقیہ حاشیہ ) پھیلنے کا ارادہ فرمایا ہے اسے اب کوئی روک نہیں سکتا۔ جیسے جب کوئی بڑا بھاری سیلاب آتا ہے تو اس
کے آگے کوئی بند نہیں لگا سکتا ۔ اسی طرح پر اللہ تعالیٰ کا ارادہ اس سیلاب سے بھی بڑھ کر زبردست ہے۔ کون ہے جو
اس کے آگے بند لگائے؟ خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ دنیا میں سچی تہذیب اور روحانیت پھیلے اور یہ اس کے
بالمقابل عیسائیت کے گندے خیالات پھیلانا چاہتے ہیں ۔ اب خدا تعالیٰ سے ان کی لڑائی ہے۔ معلوم ہو جائے گا
کہ اس کا انجام کیا ہے۔ خدا تعالیٰ نے جو ارادہ فرمایا ہے وہ ہو کر رہے گا۔ وہی خدا ہے جس نے زمین و آسمان بنایا
ہے۔ وہ چاہے تو نئے سر سے اس زمین و آسمان کو بنا سکتا ہے۔ اب اسی کا کام ہے کہ وہ دنیا پر اثر ڈال دے۔“
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ موخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
اللہ تعالی ہی دنیا کی اصلاح فرما سکتا ہے۔ ہماری کوشیش تو بچوں کا میل ہے نہ لوگوں ہے کے دلوں سے ہم وہ گند نکال سکتے ہیں جو
آجکل دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے نہ کمال محبت الہی کا ان کے اندر بھر سکتے ہیں۔ نہ ان کے درمیان
باہمی کمالِ اُلفت پیدا کر سکتے ہیں جس سے وہ سب مثل ایک وجود کے ہو جائیں یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔
چنانچه قرآن شرب آن شریف میں صحابہؓ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کیا
ہے - هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ وَ اَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ
جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللهَ اَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (الانفال: ۱۳ ، ۶۴ ) وه
خدا جس نے اپنی نصرت سے اور مومنوں سے تیری تائید کی اور ان کے دلوں میں ایسی الفت ڈالی کہ
اگر تو ساری زمین کے ذخیرے خرچ کرتا تو بھی ایسی الفت پیدا نہ کر سکتا لیکن خدا نے ان میں یہ
الفت پیدا کر دی۔ وہ غالب اور حکمتوں والا خدا ہے۔ جس خدا نے پہلے یہ کام کیا وہ اب بھی کر سکتا
ہے۔ آئندہ بھی اسی پر توکل ہے جو کام ہونے والا ہوتا ہے اس میں خدا کے فضل کی روح پھونکی جاتی
ہے جیسا کہ باغبان اپنے باغ کی آبپاشی کرتا ہے تو وہ تر و تازہ ہوتا ہے۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ اپنے
مرسلین کے سلسلہ کو ترقی اور تازگی عطا فرماتا ہے ۔ جو فرقے صرف اپنی تدبیر سے بنتے ہیں ان کے
درمیان چند روز میں ہی تفرقے پیدا ہو جاتے ہیں جیسا کہ برہمو تھوڑے دن تک ترقی کرتے کرتے
آخر رک گئے اور دن بدن نابود ہوتے جاتے ہیں کیونکہ ان کی بنا صرف انسانی خیال پر ہے۔
ہماری جماعت کے متعلق خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے وعدے ہیں۔ کوئی انسانی عقل یا دور اندیشی
یا دنیوی اسباب ان وعدوں تک ہم کو نہیں پہنچا سکتے ۔ کے اللہ تعالیٰ خود ہی سب اسباب مہیا کر دے گا
لے الحکم سے ۔ ” یہ لوگ جو ہمارے مخالف ہیں اسی قیاس پر ہماری جماعت کو سمجھتے ہیں جیسے برہمو وغیرہ فرقوں کو سمجھتے
ہیں ۔ اسی طرح اس فرقہ اور قوم کو سمجھتے ہیں کہ یہ بھی کسی شخص کی خیالی تجویزوں کا نتیجہ ہے مگر میں جانتا ہوں کہ خدا
نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے اور اسی کے فضل سے اس کا نشو و نما ہو رہا ہے۔ اصل یہ ہے کہ جب تک خدا تعالیٰ کا ارادہ
نہ ہو کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور نہ اس کا نشو و نما ہو سکتا ہے لیکن جب اللہ تعالیٰ کسی کے لیے چاہتا ہے تو وہ قوم بیچ کی
طرح ہوتی ہے جیسے قبل از وقت پیج کے نشو و نما اور اس کے آثار کوئی نہیں سمجھ سکتا اس قوم کی ترقیوں کو بھی محال اور
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ صفحه ۳)
وو
ہے۔
نا ممکن سمجھتے ہیں۔“
تب یہ کام انجام کو پہنچے گا۔ اگر بالفرض ہماری جماعت کی تعداد بیس پچیس لاکھ تک پہنچ کر ٹھہر جائے
تو پھر بھی کیا ہے کچھ بھی نہیں ۔ اتنی تعداد تو سکھوں کی بھی ہے ۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ ساری دنیا اس
جماعت سے بھر جائے اور یہ انسان کا کام نہیں ۔ انسان کی زندگی کا تو ایک دم کا اعتبار نہیں وہ کیا
کر سکتا ہے؟
لیکن خدا سب کچھ کر سکتا ہے۔ دراصل بڑا معجزہ یہی ہے کہ فرستادہ کی علت غائی نبی کا بڑا معجزہ باطل نہ ہو جاوے۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدہا مجمعات
ہیں لیکن سب سے بڑا یہی ہے کہ جس بات کا دعویٰ کیا تھا اس کو پورا کر دکھایا۔ طبیب حاذق اسی طرح
پہچانا جاتا ہے کہ بڑے بڑے بیمار اس سے شفا پائیں تب ہی اس کا دعوی سچا ثابت ہو۔
او
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت قوم عرب صحابہ کرام کی مثالی وفاداری کے تمدن اور اخلاق اور رومانیت کا کیا حال تھا؟ گھر گھر
میں جنگ اور شراب نوشی اور زنا اور لوٹ مار۔ غرض ہر ایک بدی موجود تھی ۔ کوئی نسبت اور تعلق خدا
کے ساتھ اور اخلاق فاضلہ کے ساتھ کسی کو حاصل نہ تھا ہر ایک فرعون بنا پھرتا تھا لیکن آنحضرت کے
آنے سے جب اسلام میں داخل ہوئے تو ایسی محبت الہی اور وحدت کی روح ان میں پیدا ہوگئی کہ
ہر ایک خدا کی راہ میں مرنے کے لیے طیار ہو گیا ۔ " انہوں نے بیعت کی حقیقت کو ظاہر کر دیا اور
اپنے عمل سے اس کا نمونہ دکھا دیا۔ اب تو بعض لوگ بیعت میں داخل ہوتے ہیں تو ذرا سے ابتلا سے
لے الحکم سے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ اپنے دعوی کے موافق کر دکھا یا اس کی تو کوئی نظیر ہی نہیں ملتی ۔“
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ صفحه ۳)
الحکم سے ۔ ”کیا کوئی اس قوم کوئی اس قوم کی نسبت خیال کر سکتا تھا کہ یہ قوم با ہم متحد ہو گی اور خدا تعالیٰ سے ایسا قوی تعلق
پیدا کریں گے کہ باوجود یکہ یہ فرعون سیرت ہیں لیکن اس کی اطاعت میں ایسے محو اور فنا ہوں گے کہ جان عزیز کو بھی
اس کی راہ میں دے دیں گے۔ غور کرو کہ کیا یہ آسان امر تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ عظیم الشان کامیابی
ہے۔ ایک ایسی قوم میں ایسی محبت الہی کا پیدا کر دینا کہ وہ مرنے کو طیار ہو جا ئیں خود آپ کی اعلیٰ درجہ کی قوت قدسی کو
ظاہر کرتا ہے۔“
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
گھبرا جاتے ہیں۔ مال اور جسمانی آرام سے بڑھ کر جان پیاری ہوتی ہے۔ صحابہؓ نے سب سے
پہلے اپنی عزیز جان کو فدا کیا ۔ برخلاف اس کے یسوع کے شاگردوں میں کوئی بات نہیں دیکھتے
جس سے یسوع کی کامیابی پر دلیل پکڑی جائے ۔ پطرس نے انکار کیا بلکہ لعنت کی ۔ یہودا نے
گرفتار کرایا باقی بھاگ گئے ۔ معلوم ہوتا ہے ان کے ہادی میں کچھ کشش نہ تھی کہ ان کو برائی اور منتشر
ہونے سے روک سکتے ۔ یہ خدا کا فضل ہے جس پر چاہے کرے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات میں ایک کشش
اور جذب ہے وہ جذب خدا تعالیٰ اپنے کامل نبی میں رکھ دیتا ہے۔ آنحضرت کے صحابہؓ نے کس قدر
وفاداری کا نمونہ دکھایا جس کی نظیر نہ پہلے تھی نہ آگے دکھائی دیتی ہے۔ لیکن خدا چاہے تو وہ پھر بھی ویسا
ہی کر سکتا ہے۔ ان نمونوں سے دوسروں کے لیے فائدہ ہے۔ اس جماعت میں خدا تعالیٰ ایسے نمونے
پیدا کر سکتا ہے۔ سے
خدا تعالیٰ نے صحابہ کی تعریف میں کیا خوب فرمایا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا
اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ ( الاحزاب: ۲۴) مومنوں میں ایسے مرد ہیں
جنہوں نے اس وعدہ کو سچا کر دکھایا جو انہوں نے خدا کے ساتھ کیا تھا۔ سوان میں سے بعض اپنی جانیں
دے چکے اور بعض جانیں دینے کو طیار بیٹھے ہیں ۔ صحابہ کی تعریف میں قرآن شریف سے آیات اکٹھی
کی جائیں تو اس سے بڑھ کر کوئی اسوہ حسنہ نہیں ۔ ہے
ل الحکم سے ۔ اگر کوئی کشش نہ تھی تو اس درجہ تک وہ کیونکر پہنچے؟“
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ را گست ۱۹۰۵ء صفحه ۳)
الحکم سے ۔ ” پطرس نے آخری وقت پر جو مدد کا وقت تھا انکار کر دیا۔“
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ را گست ۱۹۰۵ء صفحه ۳)
سے الحکم سے۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو ہر ایک وقت میں ایسا ہو سکتا ہے۔ مولوی عبداللطیف ( رضی اللہ عنہ ) نے بھی اپنا
کامل نمونہ دکھایا۔“
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ صفحه ۳)
ہے الحکم سے۔ ” جس سلسلہ میں کوئی نمونہ نہ ہو وہ سلسلہ قابلِ تعریف نہیں ہو سکتا۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے
ایسا نمونہ دکھایا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی بڑی تعریف کی ہے بنی اسرائیل میں شہرت یافتہ دو ہی نبی تھے۔ ایک
آسمان پر گرد و غبار ہے۔ بارش نہ ہونے اور موسم میں ایک غیر معمولی غیر معمولی موسم کا نشان
رنگ رہنے کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ ایک دن سخت گرمی اور لوگوں کی گھبراہٹ کو دیکھ کر میں دعا کرنے لگا تھا مگر پھر مجھے خیال
آیا کہ اللہ تعالیٰ یہ جو کچھ کر رہا ہے ہماری ہی تائید میں کر رہا ہے۔ آج اگر طاعون اٹھ جائے زلزلوں
سے امن ہو جائے اور فصلیں خوب پک جائیں تو پھر لوگوں کا یہی کام ہوگا کہ امن پا کر ہم کو گالیاں
(بقیہ حاشہ ) حضرت موسیٰ علیہ السلام دوسرے حضرت مسیح علیہ السلام اور ان دونوں میں سے کسی کے صحابہ کا ذکر کر
کے طبیعت خوش نہیں ہوتی ۔ حضرت موسی کی قوم ان کو ہی سنگسار کرنے کو آمادہ ہو جاتی تھی اور اکثر ان کے ساتھ
جھگڑتے اور انکار کر دیتے تھے۔ وہ سرکش اور کج طبع قوم تھی اور حضرت عیسی کے صحابہ کا وہ حال تھا جو میں نے ابھی
بیان کیا کہ آخری وقت انکار کر دیا۔
اس تقریر کے بعد صحابہ کرام کے اس محبت و اخلاص کا ذکر فرماتے رہے جو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
رکھتے تھے۔ اسی ضمن یہ ذکر آ گیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر وہ کس قدر بے قرار ہو گئے تھے۔ انہیں
قرار نہیں آیا جب تک حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے خطبہ پڑھ کر سب انبیاء علیہم السلام کی وفات پر
اجماع نہ کرالیا۔
فرمایا۔ یہ کیا ہی مبارک اجماع تھا ! اگر یہ اجماع نہ ہوتا تو بڑا بھاری فتنہ اسلام میں پیدا ہوتا۔ اسلام میں سب سے
پہلا اجماع مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ( ال عمران: ۱۴۵) ہی پر ہوا ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق
رض
کا منشا تو اس صدمہ ہی کو دور کرنا تھا اور وہ مرگ یاراں جشنی دارد ہی سے دور ہوتا تھا۔ اگر اس آیت کے استدلال
میں حضرت مسیح کو مستثنیٰ کیا جاتا تو صحابہ کے درد کا کیا علاج ہوتا؟ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسیح سے کم درجہ پر
تھے جو زندہ نہ رہتے ؟ قَد خَلَتْ کے معنے تو خود اسی آیت میں آفَائِن مَّاتَ أَوْ قُتِل نے کر دیئے ہیں ۔ کیا اس میں
رفع بجسد العنصر کی بھی کہیں لکھا ہے؟ غرض جس طرح پر کسی کی قوت شامہ ماری جاوے تو اسے خوشبو کا حاسہ نہیں رہتا۔
اسی طرح پر ان لوگوں کی ایمانی قوت شامہ مرگئی ہے جو مسیح کو زندہ آسمان پر لے جاتے ہیں۔ اگر یہ عقیدہ صحیح ہے تو
پھر حالت بہت خطرناک ہے۔ یہی عقیدہ ان کی خدائی کی پہلی اینٹ قرار دیا گیا ہے۔“
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ صفحه ۴)