۱۱؍اگست ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دینے میں مصروف ہو جائیں ۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں زور آور حملوں سے تیری سچائی کو ظاہر کر
دوں گا۔ یہی اس کے حملے ہیں۔ پس ہم ان حملوں کو روکنے کے واسطے کیوں دعا کریں؟ دنیا کے آرام میں
ہمارا آرام نہیں۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمارے ہی لیے ہو رہا ہے اور ہمیشہ سے عادت اللہ اسی طرح
جاری ہے۔ جب ہمارے ہر امر کا متولی خدا ہے تو ہمیں کیا غم ہے۔ جو ہو گا کوئی نشان ہی ہوگا۔
۱۱ اگست ۱۹۰۵ء دربار شام) (
تناسخ حضرت حکیم الامت کا بچہ عبد القیوم بیا تھا۔ گذشتہ شب کو اسے تکلیف تھی ۔
۔ حضرت اقدس
علیہ الصلوۃ والسلام اس کا حال پوچھ رہے تھے ۔ اسی ذکر میں حضرت حکیم الامت نے کہا کہ میں
اس سوال پر سوچتا رہا کہ آریہ جو اعتراض کرتے ہیں کہ بچوں کو دکھ یا تکالیف ان کے پچھلے جنم کا نتیجہ ہے۔
اس تحریک پر حضرت اقدس نے ذیل کی تقریر بیان فرمائی
یہ تو بالکل بیہودہ عقیدہ ہے۔ کے اول تو یہ بھی قابل غور امر ہے کہ آیا بچے اس قدر تکلیف محسوس بھی
کرتے ہیں یا نہیں جس قدر ماں باپ محسوس کرتے ہیں ۔ کیونکہ جس بھی عقل ہی کے ساتھ بڑھتی
ہے اور علاوہ بریں بچہ بھی جو بہشت میں داخل ہوگا تو کسی حق ہی سے ہوگا اس لیے اس قسم کی تکالیف
اٹھاتا ہے۔ کے
۱ بدر جلد ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ صفحه ۲، ۳
ے بدر سے ۔ بچوں کی تکلیف سے تناسخ نکالنا بڑی نادانی کی بات ہے۔
دو
( بدر جلد ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
سے بدر سے ۔ ” یہ مانا گیا ہے کہ جن باتوں میں حیوانات انسانوں سے مشترک ہیں ان میں حیوان وہ لذت نہیں اٹھا
سکتا۔ ایسا ہی بچے کے واسطے اس قدر احساس نہیں ہے جس قدر بڑے کے واسطے ہے۔ لیکن اگر ہم مان لیں کہ اس کو
در حقیقت تکلیف ہے اور اس کے ماں باپ وغیرہ بھی کوئی نہیں ہے جن کی طرف وہ تکلیف منسوب ہو سکے ۔ تب بھی
تکالیف اور شدائد کا فلسفہ اصل بات یہ ہے کہ انسانی فطرت ایسی واقعہ ہوتی ہے کہ وہ
زد و کوب ہی سے درست ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی ربوبیت
انسان کی تکمیل چاہتی ہے اور خود عبودیت کا بھی تقاضا ہے کہ کسی نہ کسی طرح تکمیل کرے۔ اس لیے
منجملہ تکمیل کی صورتوں کے ایک شدائد اور مصائب بھی ہیں ۔
انبیاء علیہم السلام جو بالکل معصوم اور مقدس وجود ہوتے ہیں وہ بھی تکالیف اور شدائد کا نشانہ
بنتے ہیں۔ کے اور ایسے مصائب ان پر آتے ہیں کہ اگر کسی اور پر آئیں تو وہ برداشت بھی نہ کر سکے۔
ہر طرف سے ان کے دشمن اٹھتے ہیں کوئی باتوں سے دکھ دیتا ہے کوئی حکام وقت کے ذریعہ تکلیف
دینے کا منصوبہ کرتا ہے کوئی قوم کو اس کے برخلاف اکساتا ہے۔ غرض ہر پہلو سے اس کو تکلیف دی
جاتی ہے اور ہر طرح کی بے آرامی اور حزن و غم ان پر آتا ہے۔ باوجود اس کے ان ساری باتوں کا
کچھ بھی اثر ان پر نہیں ہوتا اور وہ پہاڑ کی طرح جنبش نہیں کرتے ۔ کیا اس سے یہ نتیجہ نکل سکتا ہے کہ وہ
سب سے زیادہ گنہ گار ہیں؟ ہرگز نہیں۔ اگر کوئی ایسا خیال کرے تو اس سے بڑھ کر بیہودگی اور کیا
ہوگی؟ بچوں کی تکالیف کا مسئلہ انبیاء علیہم السلام کے مسئلہ سے خوب حل ہوتا ہے۔ معصومیت کے لحاظ
سے بچہ سمجھ لو۔ یہ مصائب عبودیت کی تکمیل کے لیے ہیں ہے اور عالم آخرت کے لیے مفید ہیں ۔ اگر
ایسی حالت ہوتی کہ مرنے کے بعد بچہ کی روح مفقود ہو جاتی تو بھی اعتراض کا موقع ہوتا لیکن جب کہ
(بقیہ حاشیہ ) اس سے تناسخ نہیں نکل سکتا۔ کیونکہ نرا پاک ہونا اور معصوم ہونا کسی کو فضل کا مستحق نہیں بنا سکتا۔
تکالیف بنی آدم کے واسطے اجر کا موجب ہیں اور دوسرا عالم ساتھ ہی موجود ہے جو کہ جاودانی امن اور آرام کا عالم
ہے اور وہ اس عالم سے صرف ایک انتقال سے پیدا ہوتا ہے۔ ادھر آدمی آنکھ بند کرتا ہے ادھر کھول دیتا ہے۔ بچوں
کے لیے دوسرے عالم میں اجر ہے ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه ۳)
لے بدر سے ۔ صرف خدا کی ایک ذات ہے جو تکمیل کے لیے کسی ذریعے کی محتاج نہیں ۔“
وو
( بدر جلد ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ را گست ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
بدر سے ۔ مثنوی میں لکھا ہے کہ ایک بیماری ایسی ہوتی ہے کہ جب آدمی کو کوئی مارتا رہے تب تک آرام رہتا
ہے۔ جب چھوڑ دیا جائے تو تب اعضاء شکنی شروع ہو جاتی ہے۔ ایسے ہی انسان کو روحانی طور پر مار کھانے کی
بیماری ہے۔“ ( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ صفحه (۳)
جاودانی عالم اور ابدی راحت موجود ہے۔ تو پھر یہ سوال ہی کیوں ہے؟ اگر یہ سوال ہے کہ بغیر تکلیف
کے اس ابدی راحت میں داخل کر دے تو پھر کہیں گے کہ معاصی کا بکھیڑا کیوں ہے؟ اس کے ساتھ
بھی داخل کر سکتا تھا ۔ کے اس کا جواب یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں نعنی بے نیاز ہے ۔ انسان کو
نجات اور ابدی آسائش کے حصول کے لیے کچھ نہ کچھ تو کرنا چاہیے۔ جب تک وہ تکالیف اور شدائد
نہیں اٹھا تا راحت اور آسائش نہیں پاسکتا۔
یہ شدائد دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تو وہ ہیں جو انسان خود مجاہدات کرتا ہے اپنے نفس کے
ساتھ جنگ کرتا ہے اور اس طرح پر اکثر تکالیف میں سے ہو کر گذرتا ہے۔ اور دوسری صورت یہ ہے
کہ قضاء و قدر خود اس پر کچھ تکالیف نازل کر دیتی ہے اور اس ذریعہ سے اسے صاف کرتی ہے ۔اس
طریق میں بچہ اور انبیاء علیہم السلام کے نفوس قدسیہ ہوتے ہیں ۔ وہ بے گناہ اور معصوم ہوتے ہیں اس
پر بھی مصائب اور شدائدان پر آتے ہیں وہ محض ان کی تکمیل اور ان کے اخلاق اور صدق و وفا کے
اظہار کے لیے۔ انسان کے لیے سعی اور مجاہدہ ضروری چیز ہے اور اس کے ساتھ مصائب اور مشکلات
بھی ضروری ہیں ۔ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم : ۴۰) جو لوگ سعی کرتے ہیں وہ اس کے
ثمرات سے فائدہ اٹھاتے ہیں اسی طرح پر جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں اور نفس کی
قربانی کرتے ہیں ان پر الہی قرب وانوار و برکات اور قبولیت کے آثار ظاہر ہوتے ہیں اور بہشت کا
نقشہ ان پر کھولا جاتا ہے۔
یہ لوگ ہے اس راہ سے بے خبر ہیں اور ان انعامات سے بے بہرہ اس لیے ایسے گندے اور
لے بدر سے ۔ اگر کوئی سوال کرے کہ خدا نے یہ مصائب کا سلسلہ کیوں رکھ دیا۔ وہ بغیر اس کے کسی کو بہشت میں
داخل کر سکتا تھا تو یہ فضول سوال ہے۔ ہم خدا کی ایک سنت کو دیکھتے ہیں کہ وہ اس طرح سے جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ
اپنی ذات میں غنی ہے اور انسان کمزور ہے۔ اس نے انسان کے واسطے یہی رکھا ہے کہ یا تو وہ خود مجاہدات اور
ریاضات سے ترقی کرتا ہے یا آسمانی قضاء و قدر اس سے یہ تکمیل کر دیتی ہے ۔“
( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
ے بدر میں ہے ۔ ” آر یہ کمبخت اندھے ہی چلے آئے۔ وہ یہ نہیں دیکھتے کہ دوسرا عالم بھی موجود ہے انسان خدا نہیں۔
بیہودہ اعتراض کرتے ہیں ۔ ان کے ہاں تو نجات کسی کو ملتی ہی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ تناسخ مان
بیٹھے ہیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ اس عالم کی تکالیف کا اجر دوسرے عالم
میں ملتا ہے۔ جس طرح پر انبیاء و رسل کو ملتا ہے اسی طرح پر دوسرے لوگوں کو ملتا ہے۔ سنت اللہ یہی
ہے۔ اور انسانی کمزوری ضروری تھی تا کہ وہ خدا تعالیٰ کا ہمسر نہ ہو۔ ہاں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر
کے مظہر تجلیات الہیہ ہوتا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ مصائب اور شدائد اٹھائے اور بہت
سی ماریں کھائے ۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے کہ اس کی سچائی تجربہ سے ثابت ہو رہی ہے۔ پس جب
ایک واقعہ تجربہ سے ثابت ہو جاوے تو اس پر بحث فضول ہے۔
فرمایا۔ تناسخ کی دلیل میں جو امیر اور مفلس کا تفاوت پیش کیا جاتا ہے۔ یہ بھی ایک بیہودہ بات
ہے۔ اس لیے کہ غنی کے لیے زکوۃ اور صدقات رکھے ہیں کہ وہ ادا کرے اور مفلس کے لیے صبر رکھا
ہے اور دونوں کے لیے اجر ہے۔ اس کی ایسی مثال ہے جیسے کسی نے دو چار کوس کا راستہ طے کرنا ہو
ایک شخص کے پاس تو عمدہ عمدہ کھانے ہوں اور دوسرے کے پاس ستو ہی ہوں دونوں ہی اس راستہ کو
طے کر لیں گے اور منزل مقصود پر جا کر اپنے اعمال کے موافق فائدہ اٹھائیں گے۔ ہے
تناسخ پر تو اس قدر اعتراض ہوتے ہیں کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے۔ مثلاً ایک طرف تو یہ لوگ
ناطہ رشتہ میں دور دراز کے گوتوں اور ذاتوں کا لحاظ کرتے ہیں۔ سے دوسری طرف اگر ایک بچہ کی ماں یا بہن
(بقیہ حاشیہ ) اس میں کمزوریاں ہیں اور یہ کمزوریاں اس واسطے ہیں کہ وہ خدا کے برابر نہ کہلائے ۔“
وو
( بدر جلد ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
ا بدر میں ہے۔ جو لوگ مجاہدات کرتے ہیں۔ تکالیف پر صبر کرتے ہیں ۔ ان کو بڑے درجات ملتے ہیں ان
میں اور ان کے غیر میں ایک امتیاز اور فرقان رکھا جاتا ہے ۔ وہ قضاء وقدر کا نشانہ بنتے ہیں اور ماریں کھاتے ہیں ۔
پھر بڑا فضل الہی ان کے شامل حال ہوتا ہے۔“ ( بدر جلد ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
بدر میں ہے۔ آگے جا کر وہ دونوں برابر ہیں ۔“ ( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
وو
سے بدر سے ۔ دور سے اپنے لیے بیوی تلاش کرتے ہیں جہاں قرابت کا کوئی شائبہ نہ پایا جاتا ہو۔“
( بدر جلد ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ صفحه