۱۳؍اگست۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس کی چھوٹی عمر میں مر جاوے اور کسی دوسری جگہ جنم لے کر اس کے ساتھ بیاہی جاوے تو اس کے
روکنے کا کیا انتظام ہے؟
اور پھر تناسخ کے لیے یہ بھی ضروری ہوگا کہ جرائم کے انواع بھی تجویز کریں کیونکہ جس کثرت
سے کیڑے مکوڑے پیدا ہوتے ہیں یہ سب جرائم ہی کی وجہ سے نہ ہوں گے؟ اور پھر ہر جون کا گناہ
الگ چاہیے۔ اس کے قسم کے بہت سے اعتراض اس مسئلہ پر وارد ہوتے ہیں۔ سے
۱۳ راگست ۱۹۰۵ء (دربار شام)
ایک نو مسلم صاحب رحیم آباد سے آئے ہوئے تھے۔ حضرت حکیم الامت نے ان کی زبانی بیان
کیا کہ وہ پنڈت دیانند صاحب کے ساتھ سات سال تک رہے ہیں ۔ پھر خود نو مسلم صاحب نے بیان کیا
لے بدر سے ۔ اس صورت میں یہ ضرور تھا کہ پرمیشر ایسا کرتا کہ ہر ایک شخص کے پیدا ہونے کے وقت اس کے گلے
میں ایک لمبی فہرست لٹکی ہوئی ہوتی کہ فلاں فلاں مرد اور عورت کے ساتھ اس کا یہ رشتہ ہے ۔“
وو
بدر میں ہے ۔ ایک نہیں ایسے ہزاروں اور
بدر
( بدر جلد ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ صفحه ۳ و ۶ )
اعتراض تناسخ پر وارد ہوتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسا عقیدہ
رکھنا بھی ایک کم بختی ہے۔ برسات میں تھوڑی دیر میں لاکھوں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں تو کیا برسات میں گناہ بہت
کیا جاتا ہے؟ پھر جس قدر کیڑے مکوڑے اور حشرات الارض دنیا میں موجود ہیں زمین کے اندر اور زمین کے اوپر
ہوا میں اور درختوں پر اور سمندر میں غرض جس قدر اقسام جانوروں کے ہیں چاہیے کہ اسی قدر اقسام گناہوں کے شمار
کئے جائیں مثلاً گائے بہ نسبت کتے کے آرام میں ہے ۔ گائے کی ہندو پوجا بھی کرتے ہیں ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے
کہ گائے بنانے والا گناہ ایسا سخت نہیں جیسا وہ گناہ ہے جس کے ارتکاب سے انسان کتے کی جون میں ڈالا جاتا
ہے۔ پس آریوں کے ذمہ ہے کہ جس قدر انواع جانداروں کے ہیں اسی قدر انواع گناہ کے ثابت کریں ۔“
سے الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه ۴
وہ
( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
ے بدر میں ہے۔ ” گیا سے ایک نو مسلم آئے ہیں ۔“ ( بدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۵ صفحه ۲)

کہ میں نے ویدوں کو ایشورا نند سے پڑھا ہے۔
حضرت حجة اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پوچھا کہ آپ کے قبول اسلام کی کیا تقریب
ہوئی ؟ جواباً کہا کہ اصل تو آپ کی پیشگوئیوں پر میری نظر تھی اور اس کے بعد دیوریا کے مباحثہ میں مجھ پر
اسلام کی سچائی واضح ہو گئی اور میں مسلمان ہو گیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ معراج کے متعلق حضور کی کیا رائے ہے؟ معراج کی حقیقت کیاوہ جسمانی ھا یا روانی؟ اس کے جواب میں حضرت اقدس نے ذیل کی
تقریر فرمائی ۔
جلد ہفتم
فرمایا ۔ جب تک انسان بے خبر ہوتا ہے اس کی باتیں نری انگلیں ہی ہوتی ہیں ۔ ایسا ہی معراج
کے متعلق لوگوں کا حال ہے۔ وہ اس کی حقیقت اور اصلیت سے بے خبر ہیں ۔ ہم تو معراج کو بالکل
بیداری تسلیم کرتے ہیں۔ ہاں ایک بیداری دنیا داروں کی ہے اور ایک بیداری عارفوں ، صادقوں،
نبیوں اور خدا رسیدہ لوگوں کی بیداری ہوتی ہے اور ان دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ تمام انبیاء علیہم السلام سے افضل اور تمام صادقوں اور عارفوں
کے سردار ہیں اس لحاظ سے یہ مرتبہ بھی آپ کا سب سے بڑھا ہوا ہے۔ معراج ایک کشفی معاملہ تھا۔ یہ
بھی یادر ہے کہ کشف دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک کشف ایسا ہوتا ہے کہ اس میں غیبت حس زیادہ ہوتی
ہے۔ دوسرا کشف ایسا ہوتا ہے کہ وہ بالکل بیداری کے رنگ میں ہوتا ہے اور دراصل ہوتی ہی بیداری ای بیداری
ہے۔ اس قسم کے کشف کو خواب کبھی کہہ ہی نہیں سکتے بلکہ ایسے کشف کو خواب کہنا ایسی غلطی ہے جیسے
کوئی دن کو رات کہہ دے۔ اس حالت کشف میں صاحب کشف وہ دیکھتا ہے جو دوسرے نہیں دیکھ
سکتے اور وہ اسرار مشاہدہ کرتا ہے جو دوسروں کو نصیب نہیں ہوتے ۔ اس بیداری میں ( جو عام لوگوں کی
حالت ہوتی ہے ) اس بیداری کے مقابلہ میں صدہا پر دے اور حجاب ہیں ۔ اگر اس کو اندھا کہیں تو
زیادہ مناسب ہے اور اگر بہرہ کہیں تو موزوں ہے۔ لیکن اس کشفی بیداری میں اعلیٰ درجہ کی بینائی اور
شنوائی عطا ہوتی ہے۔ جس میں صاحب کشف وہ حالات دیکھتا ہے جو کسی نے نہ دیکھے ہوں اور وہ
باتیں سنتا ہے جو کبھی نہ سنی ہوں ۔ پس اسی قسم کی بیداری کے ساتھ وہ معراج تھا اور ایک لطیف اور

روحانی جسم کے ساتھ تھا۔
جلد ہفتم
انسان کے جسم دو ہیں۔ ایک زمینی اور دوسرا آسمانی جسم ہے۔ زمینی جسم کے متعلق قرآن شریف
میں آیا ہے اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَانًا ( المرسلت (۲۶) پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج :
جس جسم کے ساتھ ہوا وہ آسمانی جسم تھا۔ وہ معراج قابل تعریف نہیں جو عوام مانتے ہیں۔ چونکہ
ہر شخص اپنی حد تک بات کرتا ہے۔ بچہ اس حد تک ہی کہتا ہے جو کھیل تک محدود ہو۔ کم علم اپنی حد تک۔
اسی طرح یہ لوگ چونکہ اس حقیقت سے محض نا آشنا اور نا واقف تھے۔ انہوں نے یہاں تک ہی اس
راز کو سمجھا لیکن خدا تعالیٰ نے مجھ پر اس کی حقیقت کھول دی ہے اور عوام اس سے محض نا واقف ہیں
اس لیے اعتراض کرتے ہیں ۔ اصل بات یہی ہے کہ یہ ایسا کشفی رنگ تھا کہ اس کو ہرگز خواب نہیں کہہ
سکتے ۔ یہ سچی بیداری تھی جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ کمال حاصل ہوا۔ اور یہ حاصل نہیں
ہو سکتا جب تک کامل درجہ کا تقدس اور تطہیر نہ ہو۔
اس تقریر کو سن کر شیخ عبد الحق صاحب ( یہ اس نو مسلم کا نام ہے ) نے کہا یہ تو بالکل سچ ہے۔ افسوس یہ
مخالف مولوی منبروں پر چڑھ کر کہتے ہیں کہ وہ معراج سے ہی منکر ہیں ۔ اس پر پھر حضرت اقدس نے
سلسلہ تقریر شروع کیا۔
فرمایا۔ جو کچھ اسلام کا زیور تھا جس پر
اسلام اور دوسرے مذاہب میں ما ہ الامتیاز اسلام کو ہمیشہ نا تھا اور جو اسلام اور
دوسرے مذاہب میں ما بہ الامتیاز تھا اس سے یہ لوگ بالکل بے خبر ہیں۔ اسلام کے سوا جس قدر
مذاہب دنیا میں موجود ہیں ان کی یہ حالت ہے کہ جیسے کوئی شخص اپنے محبوب کی بڑی تعریف کرے
لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دے کہ ہاں ایک آنکھ اس کی نہیں اور دوسر اساری تعریفیں کرنے کے بعد کہہ
دے کہ اس کی شنوائی نہیں یا ایک ٹانگ نہیں ۔ غرض کوئی نہ کوئی نقص ضرور مانتے ہیں۔ پورے طور پر
کامل محبوب تسلیم نہیں کرتے ۔ اسلام میں یہ خوبی ہے کہ اس نے احسن طور پر خدا تعالیٰ کو دکھایا ہے اور
کبھی انسان شرمندہ نہیں ہو سکتا۔ جس قسم کا خدا انسانی فطرت تقاضا کرتی ہے وہ ایسا ہی اسلام میں

پائے گی ۔ کوئی نقص اور کمزوری اس میں نہیں ہے۔ اسلام ایسا مذہب ہے جو ایک ہی زندہ اور ابدی
مذہب ہے کیونکہ اس کی تاثیرات اور پھل ہمیشہ تازہ بتازہ موجود رہتے ہیں لیکن ہمارے مخالف
علماء اسلام کی عام خوبیاں تو بیان کرتے ہیں کہ وہ توحید کی تعلیم دیتا ہے لیکن ایک اعلیٰ درجہ کی خوبی کا
انکار کرتے ہیں ۔ ایسا تو ایک برہمو بھی کر سکتا ہے۔ فرض کرو اگر ایک برہمو کہے کہ بے شک لا الهَ
الا اللہ کی تعلیم عمدہ ہے اور میں بھی مانتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ کی صفات بھی مانتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی
قدرتوں پر ایمان لاتا ہوں اور تمہاری طرح ہم بھی تناسخ کے نقص بیان کرتے ہیں اور اس کی تردید
کرتے ہیں ۔ باوجود ان باتوں کے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے انکار کرتا ہے تو کیا اس
کی اتنی باتیں قابل قدر ہو سکتی ہیں؟ ہر گز نہیں۔ اس لیے کہ اسلام کی جو اعلیٰ درجہ کی خوبی تھی وہ تو اس
نے فروگذاشت کر دی۔ اللہ تعالیٰ کی ہستی کا یقینی ثبوت اور زندہ ثبوت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی رسالت ہی تھی ۔ جب اسے وہ نہیں مانتے تو معلوم ہوا کہ باقی جو کچھ ہے وہ بھی محض خیالی امر
ہے۔ اسی طرح پر ہمارے مخالف علماء کی حالت ہو رہی ہے۔ وہ چیز جو میں دنیا کو دینی چاہتا ہوں وہ
ان کے پاس نہیں اور اس سے وہ غفلت کر رہے ہیں۔ وہ یہ ہے کہ انسان جب تک اللہ تعالیٰ کی ہستی کو
سمجھ نہیں لیتا اور انا الموجود ہونے کی آواز نہیں سن لیتا نفس امارہ پر غالب نہیں آتا۔ اسلام کی اصلی
غرض یہی تھی جو اب مفقود ہو چکی تھی۔ اسی کے احیاء کے لیے مجھے بھیجا گیا ہے۔
یا درکھنا چاہیے کہ دنیا میں جس قدر کوئی کسی سے خوف کرتا ہے یا کسی کی طرف رغبت کرتا ہے
وہ معرفت کا ثمرہ ہوتا ہے ۔ دیکھو ! اگر کسی کو یہ معلوم ہو کہ اس سوراخ میں سانپ ہے تو وہ کبھی اس
میں ہاتھ نہیں ڈالتا بلکہ رات کے وقت اس مکان میں بھی داخل نہ ہوگا۔ ایسا ہی اگر معلوم ہو کہ
یہاں ایک خزا نہ مخفی ہے تو اس کی طرف التفات پیدا ہوگی ۔ اندھیرے میں ایک چیز کو اگر بکرا
سمجھتا ہے تو جب تک اسے بکر اسمجھتا ہے تو پاس کھڑا رہے گا لیکن یو نہی جب یہ خیال ہو گا کہ وہ شیر
ہے پھر وہاں نہیں رہ سکتا ۔ اس سے سے صاف معلوم ہوتا ہوتا ہے ہے کہ کہ کسی چیز کی کی محبت محبت اور اور خوف معرفت سے سے
پیدا ہوتی ہے۔ ہر شخص جانتا ہے کہ کوئی آدمی دانستہ زہر نہیں کھا سکتا۔ سنکھیا خواہ شہد میں بھی ملا ہوا

ہو پھر بھی کوئی اسے نہیں کھائے گا کیونکہ جانتا ہے کہ اس کو ہلاک کرنے والی زہر ہے۔ لیکن اسی
طرح پر گناہ بھی ایک زہر ہے جو انسان کی روح کو ہلاک کرتا ہے۔ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ
اگر خدا تعالیٰ کی ہستی پر ایمان رکھتا ہے تو پھر بڑی دلیری اور جرات سے گناہ کیوں کرتا ہے؟
اگر اسے یہ معرفت ہو کہ کوئی محاسب بھی ہے تو اس قدر دلیری نہ کرے ۔ یہ دلیری اور جرات
عدم معرفت کا نتیجہ اور ثمرہ ہے ۔
غرض اسلام اور دوسرے مذاہب میں جو امتیاز ہے وہ یہی ہے کہ اسلام حقیقی معرفت عطا کرتا
ہے جس سے انسان کی گناہ آلودہ زندگی پر موت آجاتی ہے اور پھر اسے ایک نئی زندگی عطا کی جاتی
ہے جو بہشتی زندگی ہوتی ہے ۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اگر قرآن شریف سے اعراض صوری یا معنوی نہ
ہو تو اللہ تعالیٰ اس میں اور اس کے غیروں میں فرقان رکھ دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ پر کامل یقین اور ایمان
پیدا ہوتا ہے۔ اس کی قدرتوں کے عجائبات وہ مشاہدہ کرتا ہے۔ اس کی معرفت بڑھتی ہے۔ اس کی
دعائیں قبول ہوتی ہیں اور اس کو وہ حواس اور قومی دیئے جاتے ہیں کہ وہ ان چیزوں اور اسرار قدرت
کو مشاہدہ کرتا ہے جو دوسرے نہیں دیکھتے وہ ان باتوں کو سنتا ہے کہ اوروں کو اس کی خبر نہیں اسی لیے
فرما يا مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلى ( بنی اسراءیل: ۷۳) اس سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ اس جہاں کے لیے انسان اسی عالم سے حواس لے جاتا ہے۔ اسی جگہ سے وہ بصارت لے
جاتا ہے جو وہاں کی اشیاء اور عجائبات کو دیکھے اور یہاں ہی سے وہ شنوائی لے جاتا ہے جو سنے ۔ گویا
جو اس جہان میں وہاں کی باتیں دیکھتا اور سنتا نہیں وہ وہاں بھی نہیں دیکھ سکے گا۔
یہ تھا ما بہ الامتیاز اسلام اور دوسرے مذاہب کے درمیان جس کو میرے مخالف پیش نہیں کرتے
اور خدا تعالیٰ نے اسی فرقان کو دے کر مجھے بھیجا ہے۔ اب سوال ہوتا ہے کہ جبکہ یہ ما بہ الامتیاز ہے تو
کیوں ہر شخص نہیں دیکھ لیتا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ سنت اللہ اسی پر واقع ہوئی ہے کہ یہ بات بجز
مجاہدہ ، تو بہ اور تبتل نام کے نہیں ملتی چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سبلنا (العنكبوت : ۷۰) یعنی جو لوگ ہماری راہ میں مجاہدہ کریں گے انہی کو یہ راہ ملے گی ۔ پس جو

لوگ خدا تعالیٰ کے وصایا اور احکام پر عمل نہ کریں بلکہ ان سے اعراض کریں ان پر یہ دروازہ کس
طرح کھل جائے ؟ یہ نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی شخص کہے کہ یہاں ایک خزانہ مدفون ہے اور دس بارہ دن
کی محنت کے بعد نکل سکتا ہے اور کوئی شخص محنت تو کرے نہیں اور یہ کہے کہ خزانہ مل جاوے۔ کیونکر ملے
گا ؟ اسی طرح پر یہ خزانہ اللہ تعالیٰ نے اسلام میں رکھا ہے لیکن اس خزانہ کی کلید احکام اور ہدایتوں
پر عمل ہے ۔ اس کی وصیت اور ہدایت پر عمل کرنا اور محض خدا کے لیے نفس کو روک رکھنا یہ کنجی ہے اور
اسلام ہی میں یہ ملتی ہے۔ مَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ (ال عمران : ۸۶) اسلام
ایک چشمہ ہے اگر کوئی شخص اس پر جا بیٹھا ہے اور منہ رکھ کر اس سے سیراب ہو کر نہیں پیتا تو اس کا اپنا
قصور ہے اس چشمہ کا کیا قصور ہے؟ اگر کوئی شخص آفتاب کی طرف سے اپنے دروازے اور کھڑکیاں
بند کر لیتا ہے تو ضرور ہے کہ اس کے کمرہ میں تاریکی آجاوے اس میں آفتاب کا کوئی قصور نہیں ۔
اس لیے جب تک انسان سچا مجاہدہ اور محنت نہیں کرتا وہ معرفت کا خزانہ جو اسلام میں رکھا ہوا ہے اور
جس کے حاصل ہونے پر گناہ آلود زندگی پر موت وارد ہوتی ہے۔ انسان خدا تعالیٰ کو دیکھتا ہے اور
اس کی آوازیں سنتا ہے اسے نہیں مل سکتا ۔ چنانچہ صاف طور پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ أَمَّا مَنْ خَافَ
مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَاوَى (النزعت: ۴۲،۴۱) یہ تو سہل بات
ہے کہ ایک شخص متکبرانہ طور پر کہہ دے کہ میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہوں اور باوجود اس دعوٹی کے
اس ایمان کے آثار اور ثمرات کچھ بھی پیدا نہ ہوں یہ نری لاف زنی ہوگی ۔ ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی
کچھ پروا نہیں کرتے اور اللہ تعالیٰ بھی ان کی پروا نہیں کرتا ۔
اصل بات یہی ہے کہ یہ دولت مجاہدہ اور محنت کے بغیر ہاتھ نہیں آتی ہے اور ان راہوں پر چلنا
سب کے لیے ضروری ہے ۔ یہاں تک کہ انبیاء و رسل کے لیے بھی یہی راہ ہے۔ ان کو جو فتوحات
دیئے جاتے ہیں وہ اسی راہ سے ملتے ہیں ۔ انبیاء علیہم السلام تو اس راہ میں فنا ہو جاتے ہیں اور وہی
حالت ہوتی ہے جب ان سے معجزات صادر ہوتے ہیں۔ وہ عام لوگوں سے بالکل نرالی قوم ہوتی
ہے ۔ ہر شخص تو یہ چاہتا ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں ۔ اس کی عزت اور شہرت ہو۔ برخلاف اس

کے انبیاء علیہم السلام اپنے نفس کو بالکل بھلا دیتے ہیں اور وہ خدا تعالیٰ ہی کی عزت اور عظمت کے
بھوکے پیاسے ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی عظمت اور جبروت کے اظہار کے لیے وہ ہر قسم کی ذلت کے
برداشت کرنے کو طیار ہو جاتے ہیں وہ تمام دکھوں اور مصیبتوں کو برداشت کرتے ہیں مگر ذرا بھی پروا
نہیں کرتے ۔ ان کی ساری خواہشیں اور آرزوئیں اس ایک بات پر آکر ختم ہو جاتی ہیں کہ کسی طرح
پر اہل دنیا خدا تعالیٰ پر ایمان لاویں۔ انہیں سخت تکلیف پہنچتی ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ مشرک اور
خدا سے دور لوگ اپنے بتوں اور معبودوں کی ایسی تعریف کرتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی ہونی چاہیے۔
ایسا ہی وہ اس کو بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ لوگ ہر قسم کے فسق و فجور اور بداعمالیوں میں مبتلا ہو کر
خدا تعالیٰ کی طرف سے منہ موڑیں۔ ایسی صورت میں ان کے دل پر قلق اور کرب کا استیلاء ہوتا
ہے۔ پس جب ان کے دکھوں اور تکالیف کا اندازہ حد سے گزر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ پھر گوارا نہیں کرتا
کہ وہ اس طرح پر دکھ اٹھا ئیں ۔ اس لیے وہ کرامت یا نشان ظاہر کرتا ہے ۔
یہ بھی یا درکھو کہ راستباز دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تو انبیاء ورسل ۔ یہ تو اعلیٰ درجہ کے راستباز
اور مقدس وجود ہیں۔ دوسری قسم کے وہ راستباز ہیں جو عام مومن ہوتے ہیں ۔ لیکن الا ان میں کچھ نہ
کچھ بقایا نفس بھی موجود ہوتا ہے۔ ان دوسرے درجہ کے لوگوں کو بھی اللہ تعالیٰ کچھ نہ کچھ خوارق کا
حصہ دے دیتا ہے لیکن بڑے نشانوں کے مستحق وہی قوم انبیاء ورسل کی ہے جو کسی صورت میں بھی
خدا تعالیٰ کے غیر کا جلال نہیں دیکھ سکتے ۔ ان کی مصیبت اور دکھ اس لیے ہوتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ
کے خلاف نہ دیکھ سکتے ہیں نہ سن سکتے ہیں۔ میرا ایمان یہی ہے کہ نوح علیہ السلام کا طوفان جو آیا اس
طوفان سے پہلے ایک طوفان خود نوح پر بھی آیا۔ تب وہ طوفان آیا جس نے لوگوں کو غرق کیا۔ اسی
طرح موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں فرعون غرق ہوا مگر اس سے پہلے موسیٰ علیہ السلام نے ایک سخت
مصیبت دیکھی جو لوگوں کی نظر سے مستور تھی مگر وہ ایسی مصیبت تھی کہ اسے ان کا ہی دل برداشت
کر سکتا تھا۔ اور ایسی بھاری مصیبت تھی جس نے یہ نمونہ غرق دکھایا۔ نوح علیہ السلام کا غم خیال کرو
کہاں تک پہنچا ہو گا جو خدا تعالیٰ کا غضب اس طرح پر بھڑکا۔

یقیناً سمجھو کہ یہ قوم
جلد ہفتم
دم ایک عجیب قوم ہوتی ہے ۔ لوگوں کے ھم غم اپنے گھر کے دائرہ کے اندر
ہوتے ہیں۔ بیوی بچوں کا غم ہوا یا اپنی عزت و دولت کے لیے اور اس لیے خدا تعالیٰ ان کی پروا
نہیں کرتا لیکن اس قوم کے غموں کا دائرہ بہت وسیع ہوتا ہے کیونکہ ایک طرف مخلوق کی ہمدردی انہیں
ھم و غم میں مبتلا کرتی ہے ۔ دوسری طرف اللہ تعالیٰ کی عظمت اور شان بلند کے لیے کڑھتے ہیں اور
یہ بات تکلف یا بناوٹ سے پیدا نہیں ہوتی ۔ ان کی فطرت ہی اس قسم کی بنی ہوئی ہوتی ہے۔ اس
قوم کو اس رنگ میں گویا آگ لگی ہوئی ہوتی ہے۔ ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ گوارا نہیں کرتا کہ وہ غم
میں مرجاویں ۔ وہ دیکھتا ہے کہ ان کا غم محض اس کے لیے ہے ۔ ان سے اگر پوچھا جاوے کہ وہ
کیوں اس قدر غم کھاتے ہیں تو بتلا نہیں سکتے کیونکہ ان کے تعلقات ذاتیہ ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ
کی عظمت کے اظہار کے لیے وہ طبعی طور پر بے قرار ہوتے ہیں اور اس میں ان کے نفس کا کچھ بھی
تعلق نہیں ہوتا ۔ کامل نفوس کے تعلقات جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہوتے ہیں وہ اس قسم کے ہیں کہ اگر
بهشت و دوزخ بھی نہ ہو تب بھی وہ دور نہیں ہو سکتے ۔ غرض انسان اس کی کنہ تک نہیں پہنچ سکتا کہ وہ
اللہ تعالیٰ کی عظمت و جبروت کے لیے کس کس قسم کے قلق و کرب میں رہتے ہیں ۔ جب یہ اضطراب
حد سے بڑھ جاتا ہے تو پھر آسمانی نشان ظاہر ہوتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ بے پروا ہے ۔ اگر
ساری دنیا اس کی حمد و ستائش کرے اور کوئی بھی اس کی خلاف ورزی نہ کرے تو اس کی شان ربوبیت
اور الوہیت میں کچھ بھی زیادتی نہیں ہو سکتی اور نہ اس سے کوئی کمی واقع ہو سکتی ہے اگر سب کے سب
فسق و فجور میں مبتلا ہو جائیں ۔ مگر بات یہ ہے کہ جب ایک انسان اس کے لیے ہی کھپتا ہے تو آخر
اسے اپنی مستور ذات کو ظاہر کرنا پڑتا ہے۔ یہی سر ہے اس حدیث میں كُنْتُ كَنزًا مَغْفِيًّا
فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَعْرَفَ اور یہ اسی وقت ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کے ماموروں اور مرسلوں کا قلق کرب
حد سے بڑھتا ہے۔ انبیاء علیہم السلام کے مجاہدات کا اتنا ہی نتیجہ نہیں ہوتا کہ وہ اللہ تعالیٰ کو دیکھتے اور
پہچانتے ہیں بلکہ دنیا پر بھی احسان کر جاتے ہیں کیونکہ اسے بھی دکھا دیتے ہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی