۱۴؍اگست ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پس نرے چھلکے پر کفایت کر لینا کافی نہیں ہے ایسی متاع چرائی جاسکتی ہے لیکن جو متاع حقیقی
اسلام پیش کرتا ہے جو اس میں اور اس کے غیروں میں ما بہ الامتیاز ہے اسے کوئی چرا نہیں سکتا۔ یہ
بات ہے جو ہم پیش کرتے ہیں کہ خدا موجود ہے اور اس کے امتیازی نشان ظاہر ہوتے ہیں۔ اسلام
کے ثمرات اب بھی ایسے ہی ہیں۔ اگر کوئی ان پھلوں کو نہیں کھاتا تو اسلام کا کیا قصور؟ طبیب اگر ایک
نسخہ بتا دے اور کوئی اسے استعمال نہ کرے تو اس میں طبیب کا تو کوئی قصور نہیں ہے۔ اسلام میں یہ
ایسی نعمت ہے جو کسی اور دین میں نہیں مل سکتی ۔ اسی کی طرف اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ نے فرمایا الیوم
أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي ( المائدة : ۴) لیکن یہ نعمت نہیں مل سکتی جب تک اس
طرف قدم نہ اٹھا وے اور افسوس کہ ہمارے مخالف اس نعمت کی طرف متوجہ نہیں !!!
۱۴ اگست ۱۹۰۵ء (دربار شام)
شیخ عبد الحق صاحب آریہ نو مسلم نے اجازت چاہی۔ اس پر حضرت اقدس نے
اولوالامرکون ہے فرما کہ کچھو اور وہ دین کی پی اور کا انسان کو مقدم ہونی چا۔ کچھ دن اور رہو۔ دین کی تپش اور تلاش انسان کو مقدم ہونی چاہیے۔
اس پر انہوں نے ذیل کا سوال کیا اس کا جو جواب حضرت اقدس نے دیا وہ بھی درج ہے۔
سوال ۔ اولوالامر سے کیا مراد ہے؟ بعض کہتے ہیں کہ ہر ایک مولوی اولوالامر ہے اور بعض کہتے ہیں کہ
کوئی نہیں۔
جواب ( از حضرت اقدس ) ۔ اصل بات یہ ہے کہ اسلام میں اس طرح پر چلا آیا ہے کہ اسلام
کے بادشاہ جن کے ہاتھ میں عنان حکومت ہے ان کی اطاعت کرنی چاہیے وہ بھی ایک قسم کے
اولو الامر ہوتے ہیں۔ لیکن اصل اولو الامر وہی ہوتے ہیں جن کی زندگی پاک ہوتی ہے اور ایک
بصیرت اور معرفت جن کو ملتی ہے اور وہ خدا تعالیٰ سے امر پاتے ہیں یعنی مامورالہی ۔
بادشاہوں کے پاس حکومت ہوتی ہے وہ انتظامی امور میں تو پورا دخل رکھتے ہیں لیکن دینی امور
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ را گست ۱۹۰۵ صفحه ۴ تا ۶
کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ سچے اولوالا مروہی ہیں جن کے اتباع سے معرفت کی آنکھ ملتی ہے اور انسان
معصیت سے دور ہوتا ہے۔ ان دونوں باتوں کا لحاظ اولوالامر میں رکھو۔ اگر کوئی شخص بادشاہ وقت کی
بغاوت کرے تو اس کا نتیجہ اس کے لیے اچھا نہیں ہوگا کیونکہ اس سے فتنہ پیدا ہو گا اور اللہ تعالیٰ فتنہ کو
پسند نہیں کرتا ۔ اسی طرح پر مامور کی مخالفت کرے تو سلب ایمان ہو جاتا ہے کیونکہ ان کی مخالفت سے
لازم آتا ہے کہ مخالفت کرنے والا خدا کی مخالفت کرتا ہے۔
سوال ۔ پھر اس وقت جو مولوی ہیں کیا ان کو اولوالامر سمجھیں؟
جواب ۔ او خویشتن گم است کرار ہبری کند ۔ اصل بات یہ ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ کسی کی آنکھ
نہ کھولے آنکھ کھلتی نہیں ۔ ان لوگوں نے دین صرف چند رسوم کا نام سمجھ رکھا ہے۔ حالانکہ دین رسوم کا
نام نہیں ہے۔ ایک زمانہ وہ ہوتا ہے جبکہ یہ باتیں محض رسم اور عادت کے طور پر سمجھی جاتی ہیں یہ لوگ
اسی قسم کے ہو رہے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جن کو نماز اور روزہ سکھا یا گیا تھا ان
کا اور مذاق تھا وہ حقیقت کو لیتے تھے اور اسی لیے جلد مستفیض ہوتے تھے پھر مدت کے بعد وہی نماز
اور روزہ جو اعلیٰ درجہ کی طہارت اور خدا رسی کا ذریعہ تھا ایک رسم اور عادت سمجھا گیا۔ پس اس وقت
ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان اصل امر دین کو جو مغز ہے تلاش کرے۔
یا د رکھو انسان کو اللہ تعالیٰ نے تعبّد ابدی کے لیے پیدا کیا ہے سچے مذہب کی خصوصیات اس لیے اس کو چاہے کہ اس میں انار اس لیے اس کو چاہیے کہ اسی میں لگا رہے۔ اس جہان کی جس
قدر چیزیں ہیں۔ بیوی، بچے ، احباب، رشتہ دار، مال و دولت اور ہر قسم کے املاک ان کا تعلق اسی
جہان تک ہے۔ اس جہان کو چھوڑنے کے ساتھ ہی یہ سارے تعلقات قطع ہو جاتے ہیں۔ لیکن
خدا تعالیٰ ہے اور اس جہان میں بھی اور اُس جہان میں بھی اس کی ضرورت ہے اس لیے سچا تعلق اسی
کے ساتھ ہونا چاہیے کیونکہ نجات ابدی اسی کے ساتھ وابستہ ہے جو خدا تعالیٰ کی معرفت محبت اور
صدق وفاداری کے تعلق پیدا کرنے سے ملتی ہے۔ یہاں تک تو سب مذاہب متفق ہیں وہ نجات کا
یہی ذریعہ سمجھتے ہیں ۔ مگر سوال یہ ہے کہ یہ باتیں حاصل کیونکر ہوں؟ یہی وہ مقام ہے جہاں سے
مذاہب کا تفرقہ شروع ہوتا ہے ۔ اب جس مذہب نے حصولِ نجات کے عمدہ وسائل پیدا کئے ہیں اور
جو مذہب تاثیر اور جذب اور کشش اپنے اندر رکھتا ہے وہ سچا ہے لیکن جس مذہب کے اندر وہ تاثیر اور
جذب نہیں جس کی عملی تا شیروں کا کوئی نمونہ پایا نہیں جاتا وہ خواہ خدا تعالیٰ کو واحد ہی کہے لیکن جھوٹا
ہے ۔ یہ تو حید اس کی محض قال کے رنگ میں ہے۔ حالی کیفیت اس میں پائی نہیں جاتی ۔ حالی کیفیت تو
اس وقت پیدا ہوتی ہے جبکہ غیر کا وجود بالکل نابود ہو جاوے۔ اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ کرنے والا ہو۔
اسی سے ہر ایک امید و خوف ہو۔ جب تک یہ بات عملی طور پر پیدا نہ ہونرے قال سے کچھ نہیں بنتا۔
مثلاً اللہ تعالیٰ کو واحد سمجھتا ہے پھر دوسرے سے بھی تعلق رکھتا ہے تو توحید کہاں رہی؟ یا خدا تعالیٰ کو
رازق مانتا ہے مگر کسی دوسرے پر بھی بھروسہ کرتا ہے یا دوسرے سے محبت کرتا ہے یا کسی سے امید
اور خوف رکھتا ہے تو اس نے واحد کہاں مانا ؟ غرض ہر پہلو سے اللہ تعالیٰ کو واحد ماننے سے توحید حقیقی
متحقق ہوتی ہے مگر یہ اپنے اختیار میں نہیں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی ہستی پر کامل یقین سے پیدا
ہوتی ہے۔
یک طرفہ خیال رفتہ رفتہ ضائع ہو جایا کرتے ہیں مثلاً ایک شخص خیال کر لے کہ اس چوبارہ کے
اندر آدمی ہے۔ جب وہ بیدار ہو گا تو اس کو کھولے گا لیکن جب اس پر دو دن، چار دن، مہینہ دو مہینے
یہاں تک کہ کئی برس گذر جاویں اور کوئی آواز نہ آوے نہ کھڑ کا ہو تو آخر اسے اپنا اعتقاد بدلنا پڑے گا
اور خیال پیدا ہونے لگے گا کہ اگر اس کے اندر کوئی آدمی ہوتا تو ضرور بولتا معلوم ہوا کوئی آدمی ہے ہی
نہیں ۔ اسی طرح پر خدا تعالیٰ جو ان آنکھوں سے پوشیدہ ہے اس کی بابت بھی طالب حق چاہتا ہے کہ
اس کا پورا پتہ لگے تا کہ ایمان ترقی کرے۔ ضرور ہے کہ اس کی قدرتوں کے عجائبات نظر آئیں ۔ اس
کی آواز بھی سنائی دے اور اس کے سننے کا پتہ لگے لیکن اگر کسی بات کا پتہ ہی نہیں چلتا تو پھر رفتہ رفتہ
ایمان کمزور ہو کر انسان دہر یہ ہو جائے گا۔
یہ تو سب اہل مذاہب مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے اور ہماری دعائیں سنتا ہے مگر میں کہتا
ہوں کہ وہ جس طرح پر سنتا ہے کیا یہ ضرور نہیں کہ اسی طرح پر بولتا بھی ہو۔ اگر بولتا نہیں تو پھر اس کا
سننا بھی باطل ہوگا اور پھر دوسرے صفات بھی باطل ہو جائیں گے ۔ آریہ بھی اتنا تو مانتے ہیں کہ وہ سنتا
ہے لیکن جب ہم پوچھتے ہیں کہ کیا وہ سنتا بھی ہے تو یہاں آ کر خاموش ہو جاتے ہیں۔ تو پھر یہ کیونکر
مان لیا جاوے کہ اس کے کان تو ہیں مگر زبان نہیں ۔ یہ تو ادھورا خدا ہوا ۔ یہ ہوا۔
سچا معلم اور مذہب وہی ہو سکتا ہے جو خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت دے جو سننے کا ثبوت دیتا ہے وہ
بولنے کا بھی دیتا ہے۔ اس معیار پر آ کر صرف اسلام ہی ہے جو سچا ثابت ہوگا ۔ آر یہ کہتے ہیں کہ کسی
قدیم زمانے میں بولتا تھا اب نہیں بولتا۔ مگر ہم کہتے ہیں اس کا کیا ثبوت ہے کہ پہلے بولتا تھا؟ ایسا ہی
عیسائیوں کا بھی حال ہے وہ بھی اس بات کا ثبوت نہیں دے سکتے کہ خدا بولتا ہے۔ ہاں ہم کہتے ہیں
کہ جس طرح خدا کو دیکھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ دیکھتا ہے اور سنتا ہے اسی طرح ہم یقین
رکھتے ہیں اور اپنے تجربہ سے کہتے ہیں کہ وہ بولتا بھی ہے۔
یہ سچ ہے کہ اس کی آواز سننے کے لیے خود تمہارے کان بھی کھلے ہوئے ہونے چاہئیں ۔ اگر تم
اپنے کان میں روئی دے دو گے تو ہر گز نہیں سن سکتے ۔ یا آفتاب اور ماہتاب کے نور سے بھاگ کر کسی
تہہ خانہ میں چھپ جاؤ تو روشنی کیونکر آسکے گی؟ ہر چیز کے حصول کے لیے ایک قانون ہوتا ہے۔ اگر
کوئی اس قانون کو چھوڑ کر اور اس سے منحرف ہو کر اسے حاصل کرنا چاہے تو حاصل نہیں کر سکتا مثلاً
آنکھ کان میں جو قوتیں ہیں اگر ان سے کام نہ لے تو اثر نہیں رہتا۔ اسی طرح پر خدا تعالیٰ نے یہ
قانون مقرر کیا ہے کہ انسان اول اپنے دل کو پاک کرے اور نفسانی خواہشوں کی مخالفت کرے۔ اس
سے درمیانی گرد و غبار اٹھ جائے گا اور ثابت ہو جائے گا کہ اللہ تعالی سنتا بھی ہے اور بولتا بھی ہے۔ جو
لوگ عارف ہوتے ہیں ان پر یہ باتیں کھل جاتی ہیں۔ وہ اسی دنیا میں خدا تعالیٰ کے صفات کو
مشاہدہ کرتے ہیں جو شخص ان صفات کو دیکھتا نہیں وہ صرف طوطے کی طرح رہتا ہے۔ آریوں نے جو
صفائی کی ہے وہ تو پہلے سے بھی گیا گذرا والا معاملہ ہوا ہے۔ اگر انصاف سے دیکھا جاوے تو زبانی
لاف و گزاف کچھ نہیں کر سکتی۔ میں یقیناً کہتا ہوں کہ ان لوگوں کے سارے دعوے باطل ہیں۔ اس لیے
لے غالباً کا تب کی غلطی ہے۔ دراصل یہ فقرہ یوں ہونا چاہیے۔ کیا وہ بولتا بھی ہے؟“ (مرتب)
کہ ان کو رؤیت کی توفیق نہیں ملی ہے۔ جس پر اس جہان کی کھڑ کی نہیں کھلی وہ کیا دیکھے گا ؟
پنڈت دیا نند نے جو کچھ بیان کیا ہے وہ نری اٹکل ہے۔ جیسا ایک اندھا کسی کو ہاتھ لگا کر اس
کے متعلق بیان کرتا ہے اسی طرح سے انہوں نے کیا ہے۔ محض اپنے مذہب کے تعصب کی جہالت
سے کہا جو کچھ کہا۔ اس کو وہ آنکھیں نہیں تھیں جو وہ اس عالم کے عجائبات کو مشاہدہ کرتا۔ اس کو بالکل خبر
نہیں کہ خدا کیا ہے اور اس کے صفات کیا ہیں؟
یہ بھی یاد رکھو کہ جس چیز کے صفات دور ہو جائیں تو وہ چیز بھی جاتی رہتی ہے۔ پھول کی صورت نوعی
بھی جاتی رہے گی جب اس کے خواص اور صفات نہ ہوں ۔ اسی طرح پر آریوں کے قول کے بموجب
پر میشر ہی کا وجود نہیں رہتا جبکہ یہ مان لیا جاوے کہ اس کے صفات نہیں کیونکہ وہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کسی
سے بولتا بھی ہے جب بولتا نہیں تو سننے پر کیا دلیل ہوگی ۔ اسی طرح قدرت بھی باطل ہوئی ۔ خدا تعالیٰ
کے صفات قدیم سے چلے آتے ہیں ۔ جب ایک صفت باطل ہوئی تو ممکن ہے کوئی دوسری بھی باطل ہو
جاوے۔ سچا مذہب وہی ہے جو زندہ خدا کو پیش کرے اور وہ اسلام ہے۔
ہمارے مخالف اسلام کا اقرار کرتے ہیں مگر افسوس ہے کہ وہ اسلام کی اس قابل قدر خوبی سے
انکار کرتے ہیں۔ جب سے اسلام ہوا ہے اس میں ہمیشہ عملی نمونے رہے ہیں لیکن وہ انکار کرتے ہیں
کہ اب نہیں ۔ افسوس !
فرمایا۔ ایک اور بڑی خرابی ہوتی ہے کہ انسان میں علم ہو سمجھ ہو پھر دنیا کے خیال اس پر غالب
ہو جا ئیں تو اس طرح پر دینی سرگرمی نہیں رہتی وہ مردہ یا منافق ہو جاتا ہے اس لیے اس جماعت میں
ملنے والا تو وہ ہوگا جو ہر قسم کے مصائب اور شدائد کا نشانہ بنے کو آمادہ ہو۔ لیکن محبت ہو تو سب کچھ
ہو سکتا ہے۔ جیسے ایک مست اونٹ پر جس قدر بوجھ چاہولا ددو۔
فرمایا ۔ قوی القلب آدمی ہو تو یہی نہیں کہ وہ مخالفوں کے شور وشر سے امن پاتا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ
اس میں جذب اور کشش رکھ دیتا ہے ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ صفحه ۷،۶