۷؍ستمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور ساتھ پھر غنودگی کی حالت ہوگئی ۔ تب میں نے دیکھا کہ اس وقت میں کہتا ہوں مقبول کو بلاؤ اس
کے کاغذ پر دستخط ہو گئے ہیں ۔
یہ جو مٹھن لال دیکھا گیا ہے۔ ملائک طرح طرح کے تمثلات اختیار کر لیا کرتے ہیں۔ مٹھن لال
سے مراد ایک فرشتہ تھا۔ سنوری سے یہ مراد ہے۔ سنور عربی میں بلی کو کہتے ہیں اور تعبیر کی رو سے بلی
ایک بیماری کا نمونہ ہے۔ عبداللہ سنوری سے مراد ہوئی وہ عبداللہ جو بیمار ہے۔
فرمایا ۔ طب تو ظاہری محکمہ ہے۔ ایک اس کے وراء محکمہ پردہ میں ہے جب تک وہاں دستخط نہ
ہو۔ کچھ نہیں ہوتا ۔
۷ استمبر ۱۹۰۵ء
وحی کا ایک طریق
فرمایا کہ بعض دفعہ وحی اس طرح بھی نازل ہوتی ہے کہ کوئی کاغذ یا پتھر
وغیرہ دکھایا جاتا ہے جس پر کچھ لکھا ہوا ہوتا ہے۔
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کے نشان اس طرح کے ہوتے ہیں کہ ان میں قدرت اور غیب ملا ہوا ہوتا ہے اور
انسان کی طاقت نہیں ہوتی کہ ان کو ظاہر کر سکے۔
حضرت مولوی عبد الکریم سیالکوٹی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی علالت
فرمایا۔ مولوی صاحب کی زیادہ علالت کے وقت میں بہت دعا کرتا تھا اور بعض نقشے میرے
آگے ایسے آئے جن سے نا امیدی ظاہر ہوتی تھی اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گو یا موت کا وقت ہے اور
ظاہر طب کی رُو سے بھی معاملہ خوفناک تھا کیونکہ ذیا بیطس والے کو سرطان ہو جائے تو پھر بچنا مشکل
ہوتا ہے اس دعا میں میں نے بہت تکلیف اُٹھائی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے بشارت نازل کی اور
۱ بدر جلد نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ء صفحه ۲

عبداللہ سنوری والا خواب میں نے دیکھا جس سے نہایت درجہ غمناک دل کو تشفی ہوئی ۔ جو گذشتہ اخبار
میں چھپ چکا ہے۔ اے
امت کی تشبیہ عورت سے اس دعا میں میں نے ایک شفاعت کی تھی جیسا کہ خواب کے
الفاظ سے بھی ظاہر ہے کہ یہ شخص میرا دوست ہے خدا کی قدرت
اور اس کا عالم الغیب ہونا ظاہر ہونا تھا کہ مولوی صاحب بچ گئے ۔
خدا کی کتب میں نبی کے ماتحت امت کو عورت کہا جاتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں ایک جگہ
نیک بندوں کی تشبیہ فرعون کی عورت سے دی گئی ہے اور دوسری جگہ عمران کی بیوی سے مشابہت دی
گئی ہے۔ انا جیل میں بھی مسیح کو دولہا اور امت کو دلہن قرار دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امت کے
واسطے نبی کی ایسی ہی اطاعت لازم ہے جیسی کہ عورت کو مرد کی اطاعت کا حکم ہے۔ اسی واسطے ہماری
رویا میں عبداللہ نے کہا کہ میری بیوی بیمار ہے۔
رو
ایک رویا کی تعبیر عبداللہ بی کا نام ہے۔ قرآن شریف میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کا
نام عبد اللہ آیا ہے ۔ مٹھن سے مراد وہ لذت اور راحت صحت کی
ہے جو
بیماری کی تلخی کے بعد نصیب ہوتی ہے مقبول سے مراد ہے کہ دعا قبول ہوگئی۔ یہ سب گہرے
استعارات ہیں اور تمثلات ہیں۔ جب تک آسمان پر نہ ہو زمین پر کچھ ہو نہیں سکتا۔ مولوی صاحب کا
اس بیماری سے صحت پانا ایک بڑا معجزہ ہے ۔
مطالعہ کتب کی تلقین سب دوستوں کے واسطے ضروری ہے کہ ہماری کتب کم از کتب کم از کم ایک دفعہ
ڑھ لیا کریں۔ کیونکہ علم ایک طاقت ہے اور طاقت سے شجاعت
ضرور پڑھ لیا
پیدا ہوتی ہے۔ جس کو علم نہیں ہوتا مخالف کے سوال کے آگے حیران ہو جاتا ہے۔
دوست نے
مولوی محمد حسین بٹالوی کے متعلق ایک رویا بٹالوی کا ذکر تھا۔ ایک عرض کی کہ کہیں مرنے کے وقت تو بہ
لے حضور کا یہ کشف ۳۱ اگست کی ڈائری میں چھپ چکا ہے۔ (مرتب)

فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ ہر شے پر غالب ہے۔ ایک وہ زمانہ تھا کہ ہماری جوتیاں جھاڑ کر آگے رکھتا
تھا۔ ہم کو وضو کرانا ایک بڑا ثواب جانتا تھا۔ براہین کا ریویو اس نے خود بخو دلکھا ہماری درخواست نہ
تھی۔ تعجب نہیں کہ وہ کسی وقت پہلی حالت پر پھر لوٹ آئے جیسا کہ ہم رویا میں دیکھ چکے ہیں ۔ بعض
خواہیں مدت کے بعد پوری ہوتی ہیں ۔ یہ رویا چھپ چکا ہے جس میں میں نے دیکھا تھا کہ وہ ایک
چھوٹا لڑکا ہے ننگا ، رنگ سیاہ اور بدشکل ہے۔ میں نے اس کو اشارہ سے بلا یا تب وہ آیا اور میرے
گلے لگا اور پورے قد کا ہو گیا اور اس پر لباس بھی ہے اور رنگ سفید ہے۔ تب میں نے کہا کہ آپ کا
ہمارا اس قدر مقابلہ رہا ممکن ہے کہ قلم سے یا زبان سے کوئی سخت لفظ نکل گیا ہو تم بخش دو۔ اس نے کہا
اچھا میں نے بخشا۔ تب میں نے کہا کہ تم نے جو ایذا ہم کو دی تھی وہ بھی ہم نے بخش دی۔ تب ہم نے
اس کی دعوت کی جس کو اس نے کچھ تردد کے بعد قبول کیا اور ایک شخص جان کندن میں ہے تب میں
نے کہا کہ یہ مقدر تھا کہ جس دن یہ شخص مرے اس دن تم تو بہ کرو۔
انبیاء کے ساتھ ہجرت اتھ ہجرت بھی ہے آج کے الہام مسِیرُ الْعَرَبِ کا ذکر تھا ۔
فرمایا۔ اس کے یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ عرب میں
چلنا ۔ شاید مقدر ہو کہ ہم عرب میں جائیں ۔ مدت ہوئی کہ کوئی پچیس چھبیس سال کا عرصہ گذرا ہے
ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک شخص میرا نام لکھ رہا ہے تو آدھا نام اس نے عربی میں
لکھا ہے اور آدھا انگریزی میں لکھا ہے۔ انبیاء کے ساتھ ہجرت بھی ہے۔ لیکن بعض رؤیا نبی کے
اپنے زمانہ میں پورے ہوتے ہیں اور بعض اولاد یا کسی متبع کے ذریعے سے پورے ہو۔ سے پورے ہوتے ہیں ۔ مثلاً
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قیصر و کسری کی کنجیاں ملی تھیں تو وہ ممالک حضرت عمرؓ کے زمانہ میں فتح
ہوئے۔ لے
لے بدر جلدا نمبر ۲۳ مورخه ۷ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ نیز الحکم جلد ۹ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۳

آج 10 میں سے 10 باقی