۱۲؍ستمبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۲ ستمبر ۱۹۰۵ء
الهام إِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَاهَا نَتَكَ آج کے الہام إِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ لِهَا نَتَكَ
کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ بڑے بڑے مکفرین اور ایذا دہندہ جو ہیں ان کو خدا تعالیٰ ہمارے سامنے ہی اس
زمین سے نا کام اٹھا رہا ہے اور ان کی مرادوں کے برخلاف دن بدن اس سلسلہ کو ترقی دے رہا ہے۔
ابتدا میں جن لوگوں نے بہت زور شور سے مخالفت کا بیڑا اٹھایا تھا ان میں سے کوئی چودہ پندرہ
ایسے یاد ہیں جو ہماری مخالفت کے معاملہ میں ناکام مر چکے ہیں۔ ان میں سے مولوی غلام دستگیر
قصوری تھا جو مکہ سے کفر کا فتوی لایا تھا۔ نواب صدیق حسن خاں لکھو کے کا مولوی محمد اور عبد الحئی ۔
رشید احمد گنگوہی ۔ لدھیانہ کے تین مولوی ۔ سید احمد خاں جو کہتا تھا کہ ہماری تحریریں بے فائدہ ہیں۔
محمد عمر - مولوی شاہ دین لدھیانوی نذیر حسین دہلوی ۔ محمد حسین بھینی ۔ مولوی محمد اسماعیل علیگڑھی ۔
رسل بابا امرتسری۔ جس نے جلدی معجزہ دیکھنا ہو اسے چاہیے کہ دو صورتوں میں سے ایک صورت
اختیار کرے یا تو سخت مخالف بنے یا محبت کا کمال تعلق پیدا کرے۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو تیری
اہانت کرے گا اس کی میں اہانت کروں گا اور جو تیری اعانت کرے گا اس کی میں اعانت کروں گا۔
معمولی طور مخالفت کرنے والا اور اپنے کاروبار میں چلنے پھرنے والا ما خود نہیں ہوتا کیونکہ خدا حلیم اور
کریم ہے وہ اس طرح نہیں پکڑتا ۔
شَيْءٍ
کذب باری تعالیٰ کا مسئلہ بعض لوگوں کا اعتقاد ہے کہ چونکہ خدا تعالی علی کل شیءٍ قدیر (الاحقاف: ۳۴) ہے اس واسطے وہ اس بات پر بھی قادر
ہے کہ جھوٹھ بولے ۔ ایسا اعتقاد بے ادبی میں داخل ہے۔ ہر ایک امر جو خدا تعالیٰ کے وعدہ اس کی
ذات جلال اور صفات کے بر خلاف ہے وہ اس کی طرف منسوب کرنا بڑا گناہ ہے۔ جو امر اس کی
صفات کے برخلاف ہے ان کی طرف اس کی توجہ ہی نہیں ۔
صدیق حسن خاں نے ادریس کے آسمان پر جانے ادریس علیہ السلام کا آسمان پر جانا کی تکذیب کی ہے اور لکھا ہے کہ اگر وہ آسمان پر
گیا تو اس کی موت کس طرح سے ہوگی کیونکہ سب کا مرنا زمین پر ضروری ہے تعجب ہے کہ مسیح کے
معاملہ میں یہ بات اس کو سمجھ نہیں آئی ۔ اگر خدا تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو موت نہیں دی اور ویسے ہی
آسمان پر اٹھا لیا ہے تو لفظ رفع کا قرآن شریف میں کافی تھا۔ رفع سے پہلے توفی کے لفظ لانے کی پھر
کوئی ضرورت نہ تھی آسمان پر جانے کا مفہوم تو لفظ رفع سے ہی پوری طرح نکل سکتا تھا۔
غالی اہل تشیع کے ایک عقیدہ کی تردید بعض اہل تشیع کا عقیدہ ہے کہ امام حسین آنحضرت سے افضل ہیں اور اس پر دلیل یہ
بیان کی جاتی ہے کہ امام حسین کو شہادت کا درجہ ملا جو آنحضرت کو نہ ملا تھا۔ یہ ایک غلط خیال ہے کیونکہ
شہادت صرف امام حسین کو نصیب نہیں ہوئی بلکہ ہزار ہا اصحاب کو ہوئی ۔ اس میں سب برابر ہیں اور
آنحضرت کا کسی کے ہاتھ سے قتل نہ کیا جانا ایک بڑا بھاری معجزہ ہے اور قرآن شریف کی صداقت کا
ثبوت ہے کیونکہ قرآن شریف کی یہ پیشگوئی ہے کہ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدة: ۶۸) اور
پہلی کتابوں میں یہ پیشگوئی درج تھی کہ نبی آخر زمان کسی کے ہاتھ سے قتل نہ ہوگا ۔ علاوہ ازیں فضیلت
کا معاملہ اللہ تعالیٰ کی کتاب سے ثابت ہوتا ہے۔ خدا کی پاک کتاب نے آنحضرت کو سب سے
افضل قرار دیا ۔ امام حسین نے کہیں یہ دعوی نہیں کیا کہ میں سب سے افضل ہوں ۔ نہ ان کی کسی تحریر
سے اور نہ کسی تقریر سے ایسی بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ تمام امت سے افضل ہیں۔ اور اگر ان کا کوئی
ایسا دعویٰ ہوتا تب بھی ماننے کے قابل نہ تھا کیونکہ قرآن شریف کے برخلاف تھا۔ امام حسین کی
شہادت سے بڑھ کر حضرت مولوی عبد اللطیف صاحب کی شہادت ہے جنہوں نے صدق اور وفا کا
نہایت اعلیٰ نمونہ دکھا یا اور جن کا تعلق شدید بوجہ استقامت سبقت لے گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ