۲۰؍ستمبر۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خوبیاں تھیں ۔ کسی میں کوئی خوبی اور کمال تھا اور کسی میں کوئی ۔ اور ان تمام نبیوں کی اقتدا کرنا یہ معنے
رکھتا ہے کہ ان تمام متفرق خوبیوں کو اپنے اندر جمع کر لینا چاہیے اور اس میں کچھ شک نہیں کہ جو شخص
جامع ان تمام خوبیوں کا ہے جو متفرق طور پر تمام انبیاء میں پائی جاتی ہیں وہ تمام متفرق کمالات اپنے
اندر جمع رکھتا ہے اس لیے وہ تمام انبیاء سے افضل ہے کیونکہ ہر ایک کی خوبی اس میں موجود ہے اور
وہ تمام متفرق خوبیوں کا جامع ہے مگر پہلے اس سے کوئی نبی ان تمام خوبیوں کا جامع نہ تھا۔ اے
۲۰ ر ستمبر ۱۹۰۵ء (بوقت صبح)
فرمایا ۔ طب کے ظنی امور ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے پاس جو یقین ہوتا ہے وہ کہاں؟ انجام بخیر ہے، پیگوئیوں کا معامہ مخفی رکھا جاتا ہے تاکہ تکالیف کا ثواب انسان حاصل
کرے۔ درمیانی دکھ ہیں اور انجام بخیر ہے۔
حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی ایک رؤیا اور اس کی تعبیر
عاجز راقم نے اپنی رو یا بیان کی کہ ” میں رات مولوی عبد الکریم صاحب کے واسطے بہت دعا کرتا سے یا ” عبداللہ
تھا تو تھوڑی غنودگی میں ایسا معلوم ہوا کہ میں کہتا ہوں یا کوئی کہتا ہے بلاؤں میں جندرے مارے گئے ۔“
فرمایا: ”مبشر ہے۔“
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کی ایک رؤیا اور اس کی تعبیر
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے اپنا ایک خواب عرض کیا کہ کوئی کہتا ہے مولوی صاحب کو خیر
ہے۔ استغفار اور لاحول پڑھنا چاہیے اور پھر میں نے ایک آواز سنی سَلَامٌ عَلَيْكُمْ ۔
فرمایا۔ لاحول سے یہ مراد ہے کہ بغیر فضل الہی کے کوئی حیلہ باقی نہیں رہا۔ اور سَلَامٌ عَلَيْكُمْ
۱ بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۲ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۲
ے حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ (مرتب)
سے مراد سلامتی ہے ۔“
وو
فرمایا ۔ سب اللہ تعالیٰ کے لشکر ہیں جہاں حکم ہوتا ہے وہاں چڑھائی کرتے ہیں ۔“
جلد ہفتم
مولوی عبد الکریم صاحب کی بیماری کا اور ان کے مصائب گناہوں کا کفارہ ہوتے ہیں
کو مخاطب کر کے فرمایا۔
متعلق دعا کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رحمت اللہ صاحب
آپ کے واسطے بھی پانچ وقت نماز میں دعا کی جاتی ہے مگر اللہ تعالیٰ کا ارادہ ہوتا ہے کہ تکالیف
سے اپنے بندوں کو ثواب دے۔ عبادات میں جو قصور رہ جاتے ہیں ان کا ازالہ قضاء و قدر کے
مصائب سے ہو جاتا ہے کیونکہ عبادت کی تکلیف میں تو انسان اپنا رگ پٹھا آپ بچا لیتا ہے۔ سردی
ہو تو وضو کے لیے پانی گرم کر لیتا ہے۔ کھڑا نہ ہو سکے تو بیٹھ کر پڑھ لیتا ہے لیکن قضاء و قدر سے جو
آسمانی مار پڑتی ہے وہ رگ پٹھے نہیں دیکھتی ۔
دنیا ہمیشہ رہنے کی جگہ نہیں ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ دنیا میں ہمیشہ کی خوشی صرف کافر کو حاصل
ہو سکتی ہے کیونکہ اس کے لیے عذاب کا گھر آگے ہے۔ لیکن مومن کے لیے ایسی زندگی ہوتی ہے کہ
کبھی آرام اور کبھی تکلیف ۔ ہاں جان بخیر چاہیے۔
یہ مصائب گناہ کا کفارہ ہوتے ہیں۔ کرب اور گھبراہٹ کی کوئی بات نہیں۔
ع
خدا داری چه غم داری
خدا پر پورا ایمان اور بھروسہ ہو تو پھر انسان کو خواہ تنور میں ڈال دیا جاوے اسے کوئی غم نہیں ہوتا۔
تکالیف کا بھی ایک وقت ہوتا ہے۔ اس کے بعد پھر راحت ہے۔ جیسا بچہ پیدا ہونے کے وقت عورت
کو تکلیف ہے بلکہ ساتھ والے بھی روتے ہیں۔ لیکن جب بچہ پیدا ہو گیا تو پھر سب کو خوشی ہے۔ ایسا ہی
مومن پر خدا کی طرف سے ایک تکلیف اور دکھ کا وقت آتا ہے تا کہ وہ آزمایا جائے اور صبر اور
استقامت کا اجر پائے۔ اصل میں تکالیف کے دن ہی مبارک دن ہوتے ہیں۔ انبیاء تکالیف کے
ساتھ موافقت کرتے ہیں۔ ہر ایک شخص پر نوبت به نوبت یہ دن آتے ہیں تا کہ معلوم ہو جاوے کہ اس
کا تعلق خدا کے ساتھ اصلی ہے یا نہیں ۔ مولوی رومی نے خوب فرمایا ہے۔
ہر بلا کیں قوم را حق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است
حدیث میں آیا ہے کہ جب خدا کسی سے پیار کرتا ہے تو اسے کچھ دکھ دیتا ہے۔ انبیاء کے
معجزات انہیں مصائب کے زمانہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ یہ خدا کا اپریشن ہے جو ہر صادق کے
واسطے ضروری ہے۔
دعاؤں کی تلقین فرمایا۔ آگے پھر طاعون کے دن آرہے ہیں۔ نہیں معلوم کون بچے گا اور
کون مرے گا ؟ آجکل تو بہ کرنی چاہیے اور راتوں کو اٹھ کر دعائیں کرنی
چاہئیں تا کہ خدا تعالی اس وقت کے عذاب سے بچائے۔ قادیان کے قریب دو گاؤں طاعون سے
ملوث ہیں ۔
دعا کے ذریعہ ہی مشکلات حل ہوتی ہیں فرمایا اللہ تعالی فنی ہے مگر وہ اپنی قدرتوں سے پہچانا جاتا ہے۔ دعا کے ذریعہ سے اس کی
ہستی کا پتہ لگتا ہے۔ کوئی بادشاہ یا شہنشاہ کہلائے ۔ ہر شخص پر ضرور ایسے مشکلات پڑتے ہیں جن میں
انسان بالکل عاجز رہ جاتا ہے اور نہیں جانتا کہ اب کیا کرنا چاہیے۔ اس وقت دعا کے ذریعہ سے کا ہے۔ اس وقت دعا کے ذرا
مشکلات حل ہو سکتے ہیں ۔
ت تعلق محبت چراغ الدین جمونی جموں والے چراغ الدین کا ذکر تھا کہ عیسائیوں کے ساتھ بہت "
رکھتا ہے۔
فرمایا ۔ بد قسمت اور بد بخت آدمی ہے۔ اسلام ایسے گندوں کو باہر پھینکتا جاتا ہے ۔
یورپ کی شراب نوشی کا ذکر تھا۔ عیسائیوں پر ایک سوال فرمایا حقیقی تہذیب شراب خور کو حاصل نہیں ہوسکتی۔ انجیل کی شراب
کسی آیت نے سور کو بر خلاف توریت کے حلال نہیں کیا مگر یہ لوگ کثرت سے سور بھی کھاتے ہیں
اور شراب بھی پیتے ہیں۔
جب شریعت توریت قابل عمل نہیں اور باوجود بہت سی اشیاء کی حرمت کے جن کا حکم تو ریت
میں موجود ہے عیسائیوں کے واسطے ضروری نہیں کہ ان احکام پر عمل کریں تو پھر رشتہ ناطہ کے معاملہ
میں اس قدیم شریعت پر عمل کرنے کی کیا حاجت ہے اور بہن یا سالی وغیرہ سے شادی کرنا انجیل کے
کس حکم کے برخلاف ہے؟
خدا تعالیٰ کا حلم بعض لوگوں کے بدیوں اور شرارتوں میں حد سے بڑھ جانے کا ذکر تھا۔
ام فرمایا عالی براعظم اور ہے اوراسکے کام فرمایا۔ اللہ تعالی بڑا حلیم اور کریم ہے اور اس کے کام نہایت آہستگی کے ساتھ
ہوتے ہیں۔ معصیت میں پڑے ہوئے لوگوں کو وہ مہلت دیتا ہے اور لوگ اس پر حیران ہوتے اور
گھبراتے ہیں۔ لیکن گذشتہ واقعات زمانہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں پر جب عذاب آتا ہے
نہایت سخت آتا ہے۔ زمانہ میں راحت کے دن بہت ہیں مگر آخر کار گرفتاری کا بھی ایک دن آہی جاتا
ہے اور اس وقت ایسا پکڑا جاتا ہے کہ اس کے دکھ کو دیکھ کر سخت سے سخت دل آدمی بھی دردناک
ہو جاتا ہے۔
ہاں مشو مغرور از حلم خدا
( قبل نماز ظهر )
دیر گیرد سخت گیرد مر ترا
جیسا اثر دعا میں ہے ویسا اور کسی شے میں نہیں ہے مگر دعا کے واسطے پورا جوش معمولی
دعا کا اثر باتوں میں پیدانہیں ہوتا بلکہ معمو باتوں میں پیدا نہیں ہوتا بلکہ معمولی باتوں میں تو بعض دفعہ دعا کرنا گستاخی معلوم
ہوتی ہے اور طبیعت صبر کی طرف راغب رہتی ہے۔ ہاں مشکلات کے وقت دعا کے واسطے پورا جوش
دل میں پیدا ہوتا ہے تب کوئی خارق عادت ظاہر ہوتا ہے۔
کہتے ہیں دہلی میں ایک بزرگ تھا۔ بادشاہ وقت اس پر سخت ناراض ہو گیا۔ اس وقت بادشاہ
کہیں باہر جاتا تھا۔ حکم دیا کہ واپس آکر میں تم کو ضرور پھانسی دوں گا اور اپنے اس حکم پر قسم کھائی۔
جب اس کی واپسی کا وقت قریب آیا تو اس بزرگ کے دوستوں اور مریدوں نے غمگین ہو کر عرض کی
کہ بادشاہ کی واپسی کا وقت اب قریب آگیا ہے۔ اس نے جواب دیا ہنوز دہلی دور است ۔ ۔ جب
بادشاہ ایک دو منزل پر آگیا تو انہوں نے پھر عرض کی۔ مگر اس نے ہمیشہ یہی جواب دیا کہ ہنوز دہلی
دور است ۔ یہاں تک کہ بادشاہ عین شہر کے پاس آگیا اور شہر کے اندر داخل ہونے لگا۔ تب لوگوں
نے اس بزرگ کی خدمت میں عرض کی کہ اب تو بادشاہ شہر میں داخل ہونے لگا ہے۔ یا داخل ہو گیا
ہے مگر پھر بھی اس بزرگ نے یہی جواب دیا کہ ہنوز دہلی دور است ۔ اسی اثنا میں خبر آئی کہ جب
بادشاہ دروازہ شہر کے نیچے پہنچا تو اوپر سے دروازہ گرا اور بادشاہ ہلاک ہو گیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس
بزرگ کو کچھ منجانب اللہ معلوم ہو چکا تھا۔
ایسا ہی شیخ نظام الدین کا ذکر ہے کہ ایک دفعہ بادشاہ کا سخت عتاب ان پر ہوا اور حکم ہوا ر کہ ایک
ہفتہ تک تم کو سخت سزادی جائے گی۔ جب وہ دن آیا تو وہ ایک مرید کی ران پر سر رکھ کر سوئے تھے۔
اس مرید کو جب بادشاہ کے حکم کا خیال آیا تو وہ رویا اور اس کے آنسو شیخ پر گرے جس سے شیخ بیدار ہوا
اور پوچھا کہ تو کیوں روتا ہے؟ اس نے اپنا خیال عرض کیا اور کہا کہ آج سزا کا دن ہے۔ شیخ نے کہا کہ
تم غم مت کھاؤ ہم کو کوئی سزا نہ ہوگی ۔ میں نے ابھی خواب میں دیکھا ہے کہ ایک مارکھنڈ گائے مجھے
مارنے کے واسطے آئی ہے۔ میں نے اس کے دونو سینگ پکڑ کر اس کو نیچے گرا دیا ہے۔ چنانچہ اسی دن
بادشاه سخت بیمار ہوا اور ایسا سخت بیمار ہوا اور اسی بیماری میں مر گیا۔
یہ تصرفات الہی ہیں جو انسان کی سمجھ میں پہلے نہیں آسکتے ۔ جب وقت آ جاتا ہے تو کوئی نہ کوئی
تقریب پیدا ہو جاتی ہے۔ سب دل خدا کے ہاتھ میں ہیں ۔ وہ جس طرح چاہتا ہے تصرف کرتا ہے۔
خدا کی رحمت سے نا امید نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے اذن کے بغیر تو کوئی جان بھی نہیں نکل سکتی خواہ
کیسے ہی شدید عوارض ہوں ۔ نا امید ہونے والا بت پرست سے بھی زیادہ کافر ہے۔
عاجز راقم راقم نے نے اپنا ا آج کا خواب عرض کیا کہ طاعون طاعو
آئندہ طاعون سے بچنے کا علاج بہت پھیلا ہوا دکھائی دیا اور کوئی کہتا ہے یا میں کہتا ہوں
کہ جو آجکل رات کو اٹھ کر دعا کرے گا وہ اس سے آئندہ طاعون کے وقت بچایا جائے گا۔
فرمایا ۔ یہ بالکل سچ ہے۔ راتوں کو اٹھ کر بہت دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالی آنے والے
لے حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ (مرتب)