۲۳؍ستمبر۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عذاب سے اپنے سے اپنے فضل و کرم سے محفوظ رکھے ۔
جلد ہفتم
ئے ہوتی
جانوروں کی پرورش میں حفاظت کی ضرورت فرمایا۔ ایک نجاست خور گائے ہے جس کو جلالہ کہتے ہیں۔ اس
کا گوشت حرام لکھا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کے جانور مثل بھیڑ مرغی پرورش میں
حفاظت کرنی چاہیے اور ان کو نجاست خوری سے بچانا چاہیے ۔
۲۳ ستمبر ۱۹۰۵ء ( قبل دو پیر)
چراغ الدین جمونی اور اس کی تصنیف آن اتفاق سے جو علیہ الصلوة والسلام کی جس میں میاں چراغ دین ساکن جموں کا ذکر اس
تقریب پر شروع ہو گیا کہ اس نے ایک کتاب منارة المسیح حال میں شائع کی ہے۔ جس میں اسلام کی سخت
ہتک کی گئی ہے۔
اس کتاب کے تذکرہ پر اعلیٰ حضرت نے فرمایا کہ
وہ اسلام کا سخت مخالف ہے۔ ہر امر میں اس نے حضرت مسیح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
فضیلت دی ہے پھر یہ بھی کہتا ہے کہ اسلام اور عیسائیت میں صلح کرانے آیا ہوں ۔ یہ کیسی عجیب بات
ہے اسلام اور عیسائیت میں آسمان زمین کا فرق ہے اور وہ صلح کراتا ہے۔ مجھے اس کتاب میں بہت
گالیاں دی ہیں ۔
کشمیر میں بنی اسرائیل اور مسیح علیہ السلام کی قبر س کی قبر واقع شیر کا ذکر تھا۔ اس کے متعلق جو کچھ فرمایا اس کا
خلاصہ یہ ہے کہ
بہت سے شواہد اور دلائل سے یہ امر ثابت ہو گیا ہے کہ یہ مسیح علیہ السلام ہی کی قبر ہے۔ اور
ے بدر جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۲، ۳
یہاں نہ صرف ان کی قبر ہی ہے بلکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ ان کے بعض دوستوں کی قبریں بھی اسی جگہ
ہیں اول یوز آسف کا نام ہی اس پر دلالت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ چونکہ وہ اپنے وطن میں باغی
ٹھیرائے گئے تھے۔ اس لیے اس گورنمنٹ کے تخت حکومت میں کسی جگہ رہ نہ سکتے تھے۔ پس اللہ تعالیٰ
نے ان پر رحم کر کے پسند کیا کہ شام جیسا سرد ملک ہی ان کے لیے تجویز کیا جہاں وہ ہجرت کر کے
آگئے اور یہودیوں کی دس تباہ شدہ قو میں جن کا پتہ نہیں ملتا تھا وہ بھی چونکہ یہاں ہی آباد تھیں اس
لیے اس فرض تبلیغ کو ادا کرنے کے لیے بھی یہاں ان کا آنا ضروری تھا۔ اور پھر یہاں کے دیہات اور
دوسری چیزوں کے نام بھی بلا دشام کے بعض دیہات وغیرہ سے ملتے جلتے ہیں ۔
اس موقع پر مفتی محمد صادق صاحب نے عرض کی حضور کا شیر کا لفظ خود موجود ہے۔ یہ لفظ اصل میں کا شیر
ہے ۔ م تو ہم لوگ ملا لیتے ہیں ۔ اصلی کشمیری کا شیر بولتے ہیں اور وہ کا شر کہلاتے ہیں۔ اور آشیر عبرانی زبان
میں ملک شام کا نام ہے اورک بمعنے مانند ہے۔ یعنی شام کی مانند۔ پھر اور بہت سے نام ہیں۔ ایڈیٹر )
حضرت نے فرمایا کہ
وہ سب نام جمع کرو تا کہ ان کا حوالہ کسی جگہ دیا جاوے۔
اسی سلسلہ کلام میں فرمایا کہ اکمال الدین جو پرانی کتاب ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے
کہ یہ انیس سو برس کا ایک نبی ہے۔ پھر کشمیریوں کے رسم و رواج وغیرہ یہودیوں سے ملتے ہیں۔
بر نیئر فرانسیسی سیاح نے بھی ان کو بنی اسرائیل ہی لکھا ہے ۔ اس کے علاوہ تھو ما حواری کا ہندوستان
میں آنا ثابت ہے۔
( اس مقام پر مفتی صاحب نے عرض کی کہ میں نے ایک کتاب میں پڑھا ہے کہ جب حضرت مریم
بیمار ہوئیں تو انہوں نے تھوما سے جو اس وقت ہندوستان میں تھا ملنا چاہا۔ چنانچہ ان کے تابوت کو
ہندوستان میں پہنچایا گیا اور وہ تھوما سے مل کر بہت خوش ہوئیں اور اس کو برکت دی اور پھر تھومانے اس کا
جنازہ پڑھا۔ اس ذکر پر کہا گیا کہ کیا تعجب ہے اگر فی الحقیقت یہ ایک ذریعہ اختیار کیا گیا ہو بیٹے کے پاس پڑھا۔اس
آنے کا۔ اس کے متعلق مختلف باتیں ہوتی رہیں ۔ )
مندرجہ بالا سلسلہ کلام میں آپ نے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی پر ایک اعتراض کا جواب فرمایان
کہ
ہم جب مسیح کی موت کے لیے آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِ (المائدة: ۱۱۸) پیش کرتے ہیں تو اس پر
اعتراض ہوتا ہے کہ مسیح علیہ السلام اگر واقعہ صلیب کے بعد کشمیر چلے آئے تھے تو پھر ان کو بجائے
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے یہ کہنا چاہیے تھا کہ جب تو نے مجھے کشمیر پہنچادیا۔ اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ یہ
اعتراض ایک سفسطہ ہے۔ یہ سچ ہے کہ مسیح علیہ السلام صلیب پر سے زندہ اتر آئے اور موقع پا کر وہ
وہاں سے کشمیر کو چلے آئے۔ لیکن اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مخالفوں کا حال تو پوچھا نہیں ۔ وہ تو ان
کی اپنی امت کا حال پوچھتا ہے ۔ مخالف تو بدستور کا فر کذاب تھے ۔ دوسرے یہاں مسیح علیہ السلام
نے اپنے جواب میں یہ بھی فرمایا ہے مَا دُمْتُ فِيهِمُ (المائدة : ۱۱۸) میں جب تک ان میں تھا۔ یہ
نہیں کہا مَا دُمْتُ فِي أَرْضِهِمْ - مَا دُمْتُ فِيهِمْ کا لفظ تقاضا کرتا ہے کہ جہاں مسیح جائیں وہاں ان
کے حواری بھی جائیں ۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ کا ایک مامور ومرسل ایک سخت حادثہ موت سے
بچا یا جاوے اور پھر وہ خدا تعالیٰ کے اذن سے ہجرت کرے اور اس کے پیرو اور حواری اسے بالکل تنہا
چھوڑ دیں اور اس کا پیچھا نہ کریں نہیں بلکہ وہ بھی ان کے پاس یہاں آئے ۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ وہ
یک دفعہ ہی سارے نہ آئے ہوں بلکہ متفرق طور پر آگئے ہوں۔ چنانچہ تھوما کا تو ہندوستان میں آنا
ثابت ہی ہے اور خود عیسائیوں نے مان لیا ہے۔ اس قسم کی ہجرت کے لیے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی ہجرت کی نظیر موجود ہے۔ حالانکہ مکہ میں آپ کے وفادار اور جاں نثار خدام موجود تھے۔ لیکن
جب آپ نے ہجرت کی تو صرف حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے لیا۔ مگر اس کے بعد جب آپ
مدینے پہنچ گئے تو دوسرے اصحاب بھی یکے بعد دیگرے وہیں جا پہنچے ۔ لکھا ہے کہ جب آپ ہجرت کر
کے نکلے اور غار میں جا کر پوشیدہ ہوئے تو دشمن بھی تلاش کرتے ہوئے وہاں جا پہنچے ان کی آہٹ پاکر
حضرت ابوبکر گھبرائے تو اللہ تعالیٰ نے وحی کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یالا تَحْزَنْ إِنَّ
اللهَ مَعَنَا (التوبة: ۴۰) کہتے ہیں کہ وہ نیچے اتر کر اس کو دیکھنے بھی گئے ۔ مگر خدا کی قدرت ہے کہ غار
کے منہ پر مکڑی نے جال تن دیا تھا۔ اسے دیکھ کر ایک نے کہا کہ یہ جالا تو ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم )
کی پیدائش سے بھی پہلے کا ہے۔ اس لیے وہ واپس چلے آئے ۔ یہی وجہ ہے جو اکثر ا کا بر عنکبوت سے
محبت کرتے آئے ہیں۔
غرض جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے باوجود ایک گروہ کثیر کے اس وقت ابو بکر ہی کو ساتھ
لینا پسند کیا اسی طرح پر حضرت عیسی علیہ السلام نے صرف تھوما کو ساتھ لے لیا اور چلے آئے۔ پس
جب حواری ان کے ساتھ تھے تو پھر کوئی اعتراض نہیں رہتا۔
دوسرا سوال اس پر یہ کرتے ہیں کہ جبکہ وہ ۸۷ سال تک زندہ رہے تو ان کی قوم نے ترقی
کیوں نہ کی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس کا ثبوت دینا ہمارے ذمہ نہیں ۔ ہم کہتے ہیں ترقی کی ہوگی
لیکن حوادث روزگار نے ہلاک کر دیا ہوگا ۔ کشمیر میں اکثر زلزلے اور سیلاب آتے رہتے ہیں۔
مدت دراز کے بعد قوم بگڑ گئی ۔ لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا کہ وہ ایک قوم تھی ۔
اوَيُنْهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ (المؤمنون : ۱ (۵) کے متعلق بعض کہتے ہیں کہ وہ شام
ہی میں تھا۔ میں کہتا ہوں یہ بالکل غلط ہے ۔ قرآن شریف خود اس کے مخالف ہے اس لیے کہ اُوی کا
لفظ تو اس جگہ استعمال ہوتا ہے جہاں ایک مصیبت کے بعد نجات ملے اور پناہ دی جاوے۔ یہ بات
اس رومی سلطنت میں رہ کر انہیں کب حاصل ہو سکتی تھی ۔ وہ تو وہاں رہ سکتے ہی نہ تھے۔ اس لیے
لازمی طور پر انہوں نے ہجرت کی ۔
زندگی لائق اعتبار نہیں فرمایا۔ زندگی اعتبار کے لائق نہیں۔ اس پر مختلف امراض اور
خصوصاً طاعون نے اور بھی خوف پیدا کر دیا ہے۔
( قبل عصر )
حضرت مخدوم الملت ے کی بیماری کا تذکرہ تھا۔ ایک بزرگ نے باتوں ہی اصل طریق دعا ہے حضرت محمد باتوں میں حکایتاً عن الغیر ذکر کیا کہ بعض مسمریزم کے عامل توجہ سے مرض
لے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ مراد ہیں ۔ (مرتب)