۲۷؍ستمبر۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عیسی علیہ السلام کی وفات رہا وفات کا مسلہ وہ ایسا صاف ہے کہ اس پر زیادہ کہنے کی
حاجت ہی نہیں ۔ خدا تعالیٰ نے اپنے قول سے یعیسی انی
مُتَوَفِّيكَ ( ال عمران : ۵۶) اور حضرت مسیح نے اپنے اقرار سے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة: ۱۱۸) اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی رؤیت سے جبکہ معراج کی رات حضرت عیسیٰ کو حضرت کو حضرت یحییٰ علیہما السلام
کے ساتھ اکٹھا دیکھا ثابت کر دیا ہے کہ وہ وفات پاچکے ہیں ۔ ورنہ اگر وہ زندہ ہیں تو مردہ کے
پاس رہنے کا کیا تعلق ؟ اور اس کے علاوہ صحابہ کرام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر پہلا
اجماع یہی کیا کہ مسیح فوت ہو گیا ۔ جیسا کہ بارہا میں نے بیان کیا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے
آپ کی وفات پر تلوار نکال لی اور کہا کہ اگر کوئی آپ کو مردہ کہے گا تو اس کا سر اڑا دوں گا۔ اس پر
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر خطبہ پڑھا مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرُّسُلُ ( ال عمران: ۱۴۵) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک رسول ہیں اور آپ سے پیشتر
سب رسول وفات پاچکے ہیں۔ اب بتاؤ اس میں مسیح یا کسی اور کی کیا خصوصیت ہے؟ کیا حضرت ابو بکر
نے کسی کو باہر رکھ لیا تھا اور صحابہ کب گوارا کر سکتے تھے کہ وہ کسی اور کو تو زندہ تسلیم کریں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے یہ تجویز کریں کہ آپ نے وفات پائی ہے۔
غرض صحابہ کا اجماع بھی موت پر مہر کرتا ہے اور پھر عقلِ سلیم تو دور سے اس کو دھکے دیتی ہے۔
عام طور پر ہم آنکھوں سے دیکھتے ہیں۔ اگر عقل کے سامنے یہ پیش کریں کہ کانوں سے دیکھتے ہیں
تو وہ کب اس کو مان لے گی؟ اسی طرح جب آدم سے لے کر اب تک آسمان پر زندہ اسی جسم کے
ساتھ جانے کی کوئی نظیر نہیں ملتی تو ہم کیونکر مان لیں کہ مسیح زندہ اور اسی جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر
چلا گیا۔ نظیر اگر کوئی ملتی ہے تو وہ ایلیاء کی آمد کی نظیر ہے جس کا وعدہ ملا کی نبی کی کتاب میں کیا گیا تھا رہے
اور اس کے آنے کا فیصلہ خود حضرت مسیح نے کیا کہ آنے والا ایلیاء یہی یوحنا ہے۔ چاہو تو قبول کرو۔
اب اس نظیر سے معلوم ہوتا ہے کہ دوبارہ آمد کے یہی معنی ہوتے ہیں اور ایسے کلمات بطور استعارہ
کے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد بھی اگر فیصلہ موت میں شک ہو تو پہلے ان دلائل کو توڑو اور پھر

آنے والے کا جو فیصلہ حضرت عیسیٰ کی اپنی عدالت سے ہوا اس کے خلاف کوئی فیصلہ پیش کرو۔
انہوں نے تو ثابت کیا کہ آنے والا بروزی رنگ میں آیا کرتا ہے۔ تم کہتے ہو کہ وہ حقیقی مردے زندہ
کر دیا کرتے تھے۔ پس اگر یہ سچ ہے تو کیوں انہوں نے ایلیاء کو زندہ نہ کر لیا تاکہ ان کی نبوت مشتبہ
نہ ہوتی اور یہودیوں کی قوم تباہ نہ ہوتی ۔ انہوں نے ملا کی نبی کی پیشگوئی ہی کا تو سوال کیا تھا۔ ان کے
راہ میں روک اور پتھر وہی امر ہوا نہ کوئی اور ۔ اس تاویل پر جو حضرت مسیح نے کی تھی وہ راضی نہ
ہوئے اور انکار کر کے لعنتی ٹھیرے۔ بعض اوقات جب اس دلیل کا نقض ہمارے مخالف نہیں کر سکتے
تو پھر کہہ دیتے ہیں کہ یہ کتا بیں محرف مبدل ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ محرف مبدل ہی سہی لیکن تو اتر قومی
کو کیا کرو گے؟ یہودی اب تک موجود ہیں ان سے پوچھ لو کہ کیا وہ اس امر کے منتظر نہیں ہیں کہ مسیح
سے پہلے ایلیا ضرور آئے گا اور عیسائی بھی اس کے قائل ۔ اگر وہ قائل نہ ہوتے تو ایلیاء کا بروز یوحنا کو
کیوں تسلیم کرتے ؟
پس یہودی اور عیسائی باوجود یکہ وہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔ مگر اس امر پر بالکل متفق
ہیں۔ ایسی صورت میں یہ امر بالکل صاف ہو جاتا ہے کہ یہ امور ہمارے زبر دست مؤید ہیں جیسے بجلی
کا نام الیاس رکھا ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے میرا نام عیسی رکھا لیکن اگر کوئی کہے کہ اس نام میں حکمت
کیا تھی؟ اس کے جواب میں یادر ہے کہ یہود اسی شرارت کی وجہ سے منحرف ہوئے تھے کہ الیاس
نہیں آیا ۔ چنانچہ ایک فاضل یہودی کی کتاب میرے پاس موجود ہے اس نے اس امر پر بڑاز ورد یا
ہے بلکہ یہاں تک لکھا ہے کہ اگر قیامت کو ہم سے سوال ہو گا تو ہم ملا کی نبی کا صحیفہ پیش کریں گے کہ
اس میں کہاں لکھا ہے کہ مثیل آئے گا ؟
پس یہودیوں کے لعنتی اور منحرف ہونے کے لیے یہ ابتلا انہیں آ گیا۔ اس امت کے لیے سلسلہ موسوی
کی مماثلت کے لحاظ سے ضروری تھا کہ ایک مسیح آئے اور علاوہ بریں چونکہ اس امت کے لیے یہ کہا گیا
تھا کہ آخری زمانہ میں وہ یہود کے ہمرنگ ہو جائے گی۔ چنانچہ بالا تفاق غَيْرِ الْمَغْضُوبِ (الفاتحة :)
میں مغضوب سے مراد یہود لی گئی ہے۔ پھر یہ یہودی تو اسی وقت ہوتے جب ان کے سامنے بھی ایک

عیسی پیش ہوتا اور اسی طرح پر یہ بھی انکار کر دیتے ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ آنے والا عیسی آگیا اور
انہوں نے انکار کر دیا۔ اس میں میرا کیا قصور ہے؟ یہ تو زیادہ ملزم ہیں ۔ اس لیے کہ ان کے سامنے
ایلیاء والی نظیر موجود تھی۔ مگر افسوس یہ ہے کہ انہوں نے غور ہی نہیں کیا اور نہیں کرتے ۔ اللہ تعالیٰ ان پر
رحم کرے ۔ آمین !
۲۷ ستمبر ۱۹۰۵ء
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ بہت رحیم و کریم ہے۔ وہ ہر انکسار اور فروتنی ماموروں کا خاصہ ہے طرح انسان کی پرورش فرما ما تا اور اس پر رحم کرتا
ہے اور اسی رحم کی وجہ سے وہ اپنے ماموروں اور مرسلوں کو بھیجتا ہے تا وہ اہل دنیا کو گناہ آلود زندگی
سے نجات دیں ۔ مگر تکبر بہت خطرناک بیماری ہے جس انسان میں یہ پیدا ہو جاوے اس کے لیے
روحانی موت ہے۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ بیماری قتل سے بھی بڑھ کر ہے۔ متکبر شیطان کا بھائی ہو
جاتا ہے۔ اس لیے کہ تکبر ہی نے شیطان کو ذلیل و خوار کیا ۔ اس لیے مومن کی یہ شرط ہے کہ اس میں
تکبر نہ ہو بلکہ انکسار، عاجزی ، فروتنی اس میں پائی جائے اور یہ خدا کے ماموروں کا خاصہ ہوتا ہے ان
میں حد درجہ کی فروتنی اور انکسار ہوتا ہے۔ اور سب سے بڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ
وصف تھا۔ آپ کے ایک خادم سے پوچھا گیا کہ تیرے ساتھ آپ کا کیا معاملہ ہے؟ اس نے کہا کہ سیچ
تو یہ ہے کہ مجھ سے زیادہ وہ میری خدمت کرتے ہیں اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
وَبَارِكْ وَسَلَّمْ -
یہ ہے نمونہ اعلیٰ اخلاق اور فروتنی کا اور یہ بات بھی سچ ہے کہ زیادہ تر عزیزوں میں خدام ہوتے
ہیں جو ہر وقت گرد و پیش حاضر رہتے ہیں۔ اس لیے اگر کسی کے انکسار و فروتنی اور تحمل و برداشت کا
نمونہ دیکھنا ہو تو ان سے معلوم ہو سکتا ہے۔ بعض مرد یا عورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ خدمتگار سے ذرا کوئی
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۳، ۴

کام بگڑا۔ مثلاً چائے میں نقص ہوا تو جھٹ گالیاں دینی شروع کر دیں یا تا زیا نہ لے کر مارنا شروع کر
دیا اور ذرا شوربے میں نمک زیادہ ہو گیا بس بیچارے خدمت گاروں پر آفت آئی ۔
دوسرے غرباء کے ساتھ معاملہ تب پڑتا ہے کہ وہ فاقہ مست ہوتے ہیں اور خشک روٹی پر
گزارہ کر لیتے ہیں مگر یہ باوجود علم ہونے کے بھی ان کی پروا نہیں کرتے ۔ وہ ان کو امتحان میں ڈالتے
ہیں جب بصورت سائل آتے ہیں۔ خدا تعالیٰ تو ذرہ ذرہ کا خالق ہے کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
یہ غریبوں کے ساتھ ہی معاملہ کر کے سمجھا جاتا ہے کہ کس قدر نا خدا ترسی یا خدا ترسی سے حصہ لیتا
ہے یا لے گا۔
ایک حدیث میں آیا ہے کہ قیامت میں نوع انسان پر شفقت کرنا عبادت ہے اللہ تعالی بعض بندوں سے فرمائے گا کہ تم
بڑے برگزیدہ ہو اور میں تم سے بہت خوش ہوں کیونکہ میں بہت بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا۔ میں
ننگا تھا تم نے کپڑا دیا۔ میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا۔ میں بیمار تھا تم نے میری عیادت کی ۔ وہ
کہیں گے کہ یا اللہ ! تو تو ان باتوں سے پاک ہے تو کب ایسا تھا جو ہم نے تیرے ساتھ ایسا کیا ؟
تب وہ فرمائے گا کہ میرے فلاں فلاں بندے ایسے تھے تم نے ان کی خبر گیری کی وہ ایسا معاملہ تھا کہ
گویا تم نے میرے ساتھ ہی کیا ۔ پھر ایک اور گروہ پیش ہوگا ۔ ان سے کہے گا کہ تم نے میرے ساتھ
برا معاملہ کیا۔ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا نہ دیا۔ پیاسا تھا پانی نہ دیا۔ ننگا تھا مجھے کپڑا نہ دیا۔ میں بیمار
تھا میری عیادت نہ کی ۔ تب وہ کہیں گے کہ یا اللہ تعالیٰ ! تو تو ایسی باتوں سے پاک ہے۔ تو کب ایسا
تھا جو ہم نے ایسا کیا ؟ اس پر فرمائے گا کہ میرا فلاں فلاں بندہ اس حالت میں تھا اور تم نے ان کے
ساتھ کوئی ہمدردی اور سلوک نہ کیا وہ گویا میرے ہی ساتھ کرنا تھا۔
غرض نوع انسان پر شفقت اور اس سے ہمدردی کرنا بہت بڑی عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا
حاصل کرنے کے لیے یہ ایک زبردست ذریعہ ہے۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ اس پہلو میں بڑی کمزوری
ظاہر کی جاتی ہے۔ دوسروں کو حقیر سمجھا جاتا ہے۔ ان پر ٹھٹھے کیے جاتے ہیں۔ ان کی خبر گیری کرنا اور

کسی مصیبت اور مشکل میں مدد دینا تو بڑی بات ہے۔ جو لوگ غرباء کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش
نہیں آتے بلکہ ان کو حقیر سمجھتے ہیں مجھے ڈر ہے کہ وہ خود اس مصیبت میں مبتلا نہ ہو جاویں ۔ اللہ تعالیٰ
نے جن پر فضل کیا ہے اس کی شکر گزاری یہی ہے کہ اس کی مخلوق کے ساتھ احسان اور سلوک کریں۔
اور اس خدا داد فضل پر تکبر نہ کریں اور وحشیوں کی طرح غرباء کو کچل نہ ڈالیں ۔
خوب یاد رکھو کہ امیری کیا ہے؟ امیری بہت سی سعادتیں غرباء کے ہاتھ میں ہیں ایک زہر کھانا ہے۔ اس کے اثر سے وہی
بیچ سکتا ہے جو شفقت علی خلق اللہ کے تریاق کو استعمال کرے اور تکبر نہ کرے لیکن اگر وہ اس کی شیخی
اور گھمنڈ میں آتا ہے تو نتیجہ ہلاکت ہے۔ ایک پیاسا ہو اور پاس کنواں بھی ہو لیکن کمزور ہو اور غریب
ہو اور پاس ایک متمول انسان ہو تو وہ محض اس خیال سے کہ اس کو پانی پلانے سے میری عزت جاتی
رہے گی اس نیکی سے محروم رہ جائے گا۔ اس نخوت کا نتیجہ کیا ہوا؟ یہی کہ نیکی سے محروم رہا اور خدا تعالیٰ
ا
کے غضب کے نیچے آیا۔ پھر اس سے کیا فائدہ پہنچا۔ یہ زہر ہوا یا کیا ؟ وہ نادان ہے سمجھتا نہیں کہ اس
نے زہر کھائی ہے لیکن تھوڑے دنوں کے بعد معلوم ہو جائے گا کہ اس نے اپنا اثر کر لیا ہے اور وہ
ہلاک کر دے گی ۔
یہ بالکل سچی بات ہے کہ بہت سی سعادت غرباء کے ہاتھ میں ہے۔ اس لیے انہیں امیروں کی
امیری اور تمول پر رشک نہیں کرنا چاہیے اس لیے کہ انہیں وہ دولت ملی ہے جو ان کے پاس نہیں۔
ایک غریب آدمی بے جاظلم ، تکبر ، خود پسندی ، دوسروں کو ایذا پہنچانے ، اتلاف حقوق وغیرہ بہت سی
برائیوں سے مفت میں بچ جائے گا۔ کیونکہ وہ جھوٹی شیخی اور خود پسندی جوان باتوں پر اسے مجبور کرتی
ہے اس میں نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی مامور اور مرسل آتا ہے تو سب سے پہلے اس کی
جماعت میں غرباء داخل ہوتے ہیں۔ اس لیے کہ ان میں تکبر نہیں ہوتا ۔ دولت مندوں کو یہی خیال
اور فکر رہتا ہے کہ اگر ہم اس کے خادم ہو گئے تو لوگ کہیں گے کہ اتنا بڑا آدمی ہو کر فلاں شخص کا مرید
ہو گیا ہے اور اگر ہو بھی جاوے تب بھی وہ بہت سی سعادتوں سے محروم رہ جاتا ہے ۔ الا ماشاء اللہ۔

کیونکہ غریب تو اپنے مرشد اور آقا کی کسی خدمت سے عار نہیں کرے گا مگر یہ عار کرے گا۔ ہاں اگر
خدا تعالیٰ اپنا فضل کرے اور دولت مند آدمی اپنے مال و دولت پر ناز نہ کرے اور اس کو بندگان خدا
کی خدمت میں صرف کرنے اور ان کی ہمدردی میں لگانے کے لیے موقع پائے اور اپنا فرض سمجھے تو
پھر وہ ایک خیر کثیر کا وارث ہے۔
سے مشکل اور دشمن کے ساتھ بھی حد سے زیادہ سختی نہ ہو اصل بات یہ ہے کہ سب سے
نازک مرحلہ حقوق العباد ہی کا ہے کیونکہ
ہر وقت اس کا معاملہ پڑتا ہے اور ہر آن یہ ابتلا سامنے رہتا ہے۔ پس اس مرحلہ پر بہت ہی ہوشیاری
سے قدم اٹھانا چاہیے۔ میرا تو یہ مذہب ہے کہ دشمن کے ساتھ بھی حد سے زیادہ سختی نہ ہو۔ بعض لوگ
چاہتے ہیں کہ جہاں تک ہو سکے اس کی تخریب اور بربادی کے لیے سعی کی جاوے۔ پھر وہ اس فکر میں
پڑ کر جائز اور ناجائز امور کی بھی پروا نہیں کرتے ۔ اس کو بدنام کرنے کے واسطے جھوٹی تہمت اس پر
لگاتے ، افترا کرتے اور اس کی غیبت کرتے اور دوسروں کو اس کے برخلاف اکساتے ہیں۔ اب بتاؤ
کہ معمولی دشمنی سے کس قدر برائیوں اور بدیوں کا وارث بنا اور پھر یہ بدیاں جب اپنے بچے دیں گی
تو کہاں تک نوبت پہنچے گی ؟
میں سچ کہتا ہوں کہ تم کسی کو اپنا ذاتی دشمن نہ سمجھو اور اس کینه توزی کی عادت کو بالکل ترک کر
دو۔ اگر خدا تمہارے ساتھ ہے اور تم خدا کے ہو جاؤ تو وہ دشمنوں کو بھی تمہارے خادموں میں داخل کر
سکتا ہے۔ لیکن اگر تم خدا ہی سے قطع تعلق کیے بیٹھے ہو اور اس کے ساتھ ہی کوئی رشتہ دوستی کا باقی نہیں
اس کی خلاف مرضی تمہارا چال چلن ہے پھر خدا سے بڑھ کر تمہارا دشمن کون ہوگا ؟ مخلوق کی دشمنی سے
انسان بچ سکتا ہے لیکن جب خدا دشمن ہو تو پھر اگر ساری مخلوق دوست ہو تو کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس لیے
تمہارا طریق انبیاء علیہم السلام کا سا طریق ہو۔ خدا تعالیٰ کا منشا یہی ہے کہ ذاتی اعداء کوئی نہ ہوں۔
خوب یا درکھو کہ انسان کو شرف اور سعادت تب ملتی ہے جب وہ ذاتی طور پر کسی کا دشمن نہ ہو۔
ہاں اللہ اور اس کے رسول کی عزت کے لیے الگ امر ہے یعنی جو شخص خدا اور اس کے رسول کی عزت

نہیں کرتا بلکہ ان کا دشمن ہے اسے تم اپنا دشمن سمجھو۔ لیکن اس دشمنی سمجھنے کے یہ معنے نہیں ہیں کہ تم اس
پر افترا کرو اور بلا وجہ اس کو دکھ دینے کے منصوبے کروں نہیں ۔ بلکہ اس سے الگ ہو جاؤ اور خدا تعالیٰ
کے سپر د کرو۔ممکن ہو تو اس کی اصلاح کے لیے دعا کرو۔ اپنی طرف سے کوئی نئی بھاجی اس کے ساتھ
شروع نہ کرو۔ یہ امور ہیں جو تزکیہ نفس سے متعلق ہیں۔ کہتے ہیں حضرت علی کرم اللہ وجہہ ایک دشمن
سے لڑتے تھے اور محض خدا کے لیے لڑتے تھے ۔ آخر حضرت علیؓ نے اس کو اپنے نیچے گرا لیا اور اس
کے سینہ پر چڑھ بیٹھے۔ اس نے جھٹ حضرت علی کے منہ پر تھوک دیا۔ آپ فوراً اس کی چھاتی پر سے
اتر آئے اور اسے چھوڑ دیا۔ اس لیے کہ اب تک تو میں محض خدا کے لیے تیرے ساتھ لڑتا تھا لیکن
اب جبکہ تو نے میرے منہ پر تھوک دیا ہے تو میرے اپنے نفس کا بھی کچھ حصہ اس میں شریک ہو جاتا
ہے۔ پس میں نہیں چاہتا کہ اپنے نفس کے لیے تمہیں قتل کروں ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
آپ نے اپنے نفس کے دشمن کو دشمن نہیں سمجھا۔ ایسی فطرت اور عادت اپنے اندر پیدا کرنی چاہیے۔
اگر نفسانی لالچ اور اغراض کے لیے کسی کو دکھ دیتے اور عداوت کے سلسلوں کو وسیع کرتے ہیں تو اس
سے بڑھ کر خدا کو ناراض کرنے والی کیا بات ہوگی ۔
ہم سے دو شغل نہیں ہو سکتے ایک شخص نے ایک جائیداد کے متعلق جو فروخت ہونے والی ہے کہا کہ آپ اس کو خرید لیں ایسا نہ ہو کہ فلاں سکھ یا کوئی اور
خرید لے۔
فرمایا۔ ہمیں ان باتوں سے کیا غرض ۔ ہم جائیدادیں اور زمینیں خریدنے کے واسطے نہیں
آئے ۔ ہم کو کیا سکھ خرید لے یا کوئی اور خرید لے ۔ ہمیشہ اس شعر کو یا درکھا جاوے۔
خواجه در بند نقش ایوان است خانه از پائے بست ویران است
ہم سے دو شغل نہیں ہو سکتے ۔ یہی خدمت جو خدا نے ہمارے سپرد کی ہے۔ پورے طور پر ادا
ہو جائے تو کافی ہے اس کے سوا ہمیں اور کسی کام کے لیے نہ فرصت ہے نہ ضرورت ۔
ایک شخص نے کہا کہ تجارت کے متعلق خواہ مخواہ سود دینا پڑتا ہے۔

فرمایا ۔ ہم جائز نہیں رکھتے ۔ مومن ایسی مشکلات میں پڑتا ہی نہیں ۔ اللہ تعالیٰ خود اس کا تکفل
کرتا ہے۔ عذرات سے شریعت باطل ہو جاتی ہے۔ کون امر ہے جس کے لیے کوئی عذر آدمی نہیں
تراش سکتا ہے۔ خدا سے ڈرنا چاہیے۔
کسی نے پوچھا بعض آدمی غلہ دقائق تقوی کی رعایت ضروری ہے کیا اسے چاہا کہ پی آی ال کی تجارت کرتے ہیں اور خرید کر اسے رکھ چھوڑتے ہیں جب مہنگا ہو
جاوے تو اسے بیچتے ہیں۔ کیا ایسی تجارت جائز ہے؟
فرمایا ۔ اس کو مکروہ سمجھا گیا ہے۔ میں اس کو پسند نہیں کرتا۔ میرے نزدیک شریعت اور ہے اور
طریقت اور ہے۔ ایک آن کی بد نیتی بھی جائز نہیں اور یہ ایک قسم کی بد نیتی ہے ہماری غرض یہ ہے کہ
بدنیتی دور ہو۔
امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی بابت لکھا ہے کہ آپ ایک مرتبہ بہت ہی تھوڑی سی نجاست جوان
کے کپڑے پر تھی دھور ہے تھے۔ کسی نے کہا کہ آپ نے اس قدر کے لیے تو فتویٰ نہیں دیا۔ اس پر
آپ نے کیا لطیف جواب دیا کہ آں فتویی است و ایں تقویٰ ۔ پس انسان کو دقائق تقویٰ کی
رعایت رکھنی چاہیے سلامتی اسی میں ہے۔ اگر چھوٹی چھوٹی باتوں کی پروا نہ کرے تو پھر ایک دن
وہی چھوٹی چھوٹی باتیں کبائر کا مرتکب بنا دیں گی اور طبیعت میں کسل اور لا پروائی پیدا ہو کر ہلاک
ہو جائے گا۔ تم اپنے زیر نظر تقویٰ کے اعلیٰ مدارج کو حاصل کر نا رکھو اور اس کے لیے دقائق تقویٰ کی
رعایت ضروری ہے۔
اسی طرح کہتے ہیں۔ ذوالنون مصری سے کسی نے پوچھا کہ چالیس مہر کی کیا زکوۃ دینی چاہیے۔
ذوالنون نے کہا کہ چالیس مہر کی زکوۃ چالیس مہر ۔ سائل اس جواب پر حیران ہوا۔ اور پوچھا کہ یہ
کیوں؟ اس پر ذوالنون نے کہا کہ چالیس اس نے رکھی ہی کیوں؟ گو یا کیوں خدا کی راہ میں خرچ نہ
کر دیں ۔ جمع ہی کیوں کیا ؟ شریعت سے ایسا ہی پایا جاتا ہے۔
کہتے ہیں کہ کوئی محدث وعظ کرتا تھا۔ ایک صوفی نے بھی سنا اور اس کو کہا کہ محدث صاحب

زکوۃ بھی دیا کرو۔ اس نے کہا میرے پاس تو مال ہی نہیں ۔ زکوۃ کس چیز کی دوں؟ صوفی بولا
چالیس حدیثیں لوگوں کو سنایا کرو تو ایک پر آپ بھی عمل کر لیا کرو۔
انسانوں کے تین طبقات فرمایا۔ اسلام میں انسان کے تین طبقے رکھے ہیں۔ ظالم لنفسہ۔
مُقْتَصِدٌ - سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ - ظَالِمُ لِنَفْسِہ تو وہ ہوتے ہیں جو
نفس امارہ کے پنجے میں گرفتار ہوں اور ابتدائی درجے پر ہوتے ہیں۔ جہاں تک ان سے ممکن ہوتا
ہے وہ سعی کرتے ہیں کہ اس حالت سے نجات پائیں ۔
مقتصد وہ ہوتے ہیں جن کو میانہ رو کہتے ہیں ۔ ایک درجہ تک وہ نفس امارہ سے نجات پا جاتے
ہیں لیکن پھر بھی کبھی کبھی اس کا حملہ ان پر ہوتا ہے اور وہ اس حملہ کے ساتھ ہی نادم بھی ہوتے ہیں۔
پورے طور پر ابھی نجات نہیں پائی ہوتی ۔
مگر سابق بالخیرات وہ ہوتے ہیں کہ ان سے نیکیاں ہی سرزد ہوتی ہیں اور وہ سب سے بڑھ
جاتے ہیں ۔ ان کے حرکات و سکنات طبعی طور پر اس قسم کے ہو جاتے ہیں کہ ان سے افعال حسنہ ہی کا
صدور ہوتا ہے۔ گویا ان کے نفس امارہ پر بالکل موت آجاتی ہے اور وہ مطمئنہ حالت میں ہوتے
ہیں۔ ان سے اس طرح پر نیکیاں عمل میں آتی ہیں گویا وہ ایک معمولی امر ہے۔ اس لیے ان کی
نظر میں بعض اوقات وہ امر بھی گناہ ہوتا ہے جو اس حد تک دوسرے اس کو نیکی ہی سمجھتے ہیں۔ اس کی
وجہ یہ ہے کہ ان کی معرفت اور بصیرت بہت بڑھی ہوئی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے جو صوفی کہتے ہیں
حَسَنَاتُ الْأَبْرَارِ سَيِّئَاتُ الْمُقَرَّبِينَ -
مثلاً چندہ کی حالت پر ہی لحاظ کرو۔ ایک آدمی غریب اور دو آنہ روز کا مزدور ہے اور ایک دوسرا
آدمی دو لاکھ روپیہ کی حیثیت رکھتا ہے اور ہزاروں کی روزانہ آمدنی ہے۔ وہ دوآنہ کا مزدور بھی اس
میں دو پیسہ دیتا ہے اور وہ لاکھ پتی ہزاروں کی آمدنی والا دو روپیہ دیتا ہے۔ تو اگر چہ اس نے اس
مزدور سے زیادہ دیا ہے مگر اصل یہ ہے کہ اس مزدور کو تو ثواب ملے گا مگر اس دولت مند لاکھ پتی کو

ثواب نہیں بلکہ عذاب ہوگا۔ کیونکہ اس نے اپنی حیثیت اور طاقت کے موافق قدم نہیں بڑھایا بلکہ
گونه بخل کیا ہے۔
غرض یہ ہے کہ جس قسم کا انسان ہوا سے اپنی طاقت اور قدرت کے موافق قدم بڑھانا چاہیے۔
ہر شخص اپنی معرفت کے لحاظ سے پوچھا جائے گا۔ جس قدر کسی کی معرفت بڑھی ہوئی ہوگی اسی قدر وہ
زیادہ جواب دہ ہوگا ۔ اسی لیے ذوالنون نے زکوۃ کا وہ نکتہ سنا یا یہ خلاف شریعت نہیں ہے۔ اس کی
شریعت کا یہی اقتضا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ مال رکھنے کے لیے نہیں ہے بلکہ اسے خدمت دین اور
ہمدردی نوع انسان میں صرف کرنا چاہیے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اللہ علیہ وسلم کے ہاں آخری وقت ایک مہر تھی ۔ آپ نے اسے نکلوا دیا۔ اصل
یہی ہے کہ ہر امر کے مراتب ہوتے ہیں۔ بعض آدمی شبہ کریں گے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ غنی
کہلاتے تھے۔ انہوں نے کیوں مال جمع کیا ؟ یہ ایک بیہودہ شبہ ہے۔ اس لیے کہ وہ مہاجن نہ تھے۔
خدا بہتر جانتا ہے کہ اس غنی کے کیا معنے ہیں ۔ میں اتنا جانتا ہوں کہ جو مال خدمت دین کے لیے وقف
ہو وہ اس کا نہیں ہے۔ اس نیت اور غرض سے جو شخص رکھتا ہے وہ اپنے لیے جمع نہیں کرتا وہ خدا کا
مال ہے لیکن جو اپنے اغراض نفسانی اور دنیاوی کو ملحوظ رکھ کر جمع کرتا جاتا ہے۔ وہ مال داغ لگانے کے
لیے ہے جس سے آخر اس کو داغ دیا جائے گا۔
وہ کام کرو جو اولاد کے لیے بہترین نمونہ اور سبق ہو بعض لوگوں کا یہ بھی خیال
ہوتا ہے کہ اولاد کے لیے کچھ
مال چھوڑنا چاہیے۔ مجھے حیرت آتی ہے کہ مال چھوڑنے کا تو ان کو خیال آتا ہے۔ مگر یہ خیال ان کو نہیں
آتا کہ اس کا فکر کریں کہ اولاد صالح ہو طالح نہ ہو۔ مگر یہ وہم بھی نہیں آتا اور نہ اس کی پروا کی جاتی
ہے۔ بعض اوقات ایسے لوگ اولاد کے لیے مال جمع کرتے ہیں اور اولاد کی صلاحیت کی فکر اور پروا
نہیں کرتے۔ وہ اپنی زندگی ہی میں اولاد کے ہاتھ سے نالاں ہوتے ہیں اور اس کی بداطوار یوں
سے مشکلات میں پڑ جاتے ہیں اور وہ مال جو انہوں نے خدا جانے کن کن حیلوں اور طریقوں سے جمع

کیا تھا آخر بدکاری اور شراب خوری میں صرف ہوتا ہے اور وہ اولا د ایسے ماں باپ کے لیے شرارت
اور بدمعاشی کی وارث ہوتی ہے۔
اولا د کا ابتلا بھی بہت بڑا ابتلا ہے۔ اگر اولاد صالح ہو تو پھر کس بات کی پروا ہو سکتی ہے۔ خدا تعالیٰ
خود فرماتا ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) یعنی اللہ تعالیٰ آپ صالحین کا متولی اور متکفل
ہوتا ہے۔ اگر بد بخت ہے تو خواہ لاکھوں روپیہ اس کے لیے چھوڑ جاؤ وہ بدکاریوں میں تباہ کر کے پھر
قلاش ہو جائے گی اور ان مصائب اور مشکلات میں پڑے گی جو اس کے لیے لازمی ہیں۔ جو شخص
اپنی رائے کو خدا تعالیٰ کی رائے اور منشا سے متفق کرتا ہے وہ اولاد کی طرف سے مطمئن ہو جاتا ہے اور وہ
اسی طرح پر ہے کہ اس کی صلاحیت کے لیے کوشش کرے اور دعائیں کرے ۔ اس صورت میں خود
اللہ تعالیٰ اس کا تکفل کرے گا۔ اور اگر بد چلن ہے تو جائے جہنم میں ۔ اس کی پروا تک نہ کرے۔
حضرت داؤد علیہ السلام کا ایک قول ہے کہ میں بچہ تھا ، جوان ہوا ، اب بوڑھا ہو گیا میں نے
متقی کو کبھی ایسی حالت میں نہیں دیکھا کہ اسے رزق کی مار ہوا اور نہ اس کی اولاد کو ٹکڑے مانگتے دیکھا۔
اللہ تعالیٰ تو کئی پشت تک رعایت رکھتا ہے ۔
پس خود نیک بنو اور اپنی اولاد کے لیے ایک عمدہ نمونہ نیکی اور تقویٰ کا ہو جاؤ اور اس کو متقی اور
دیندار بنانے کے لیے سعی اور دعا کرو۔ جس قدر کوشش تم ان کے لیے مال جمع کرنے کی کرتے ہو اسی
قدر کوشش اس امر میں کرو۔
خوب یا در ھو کہ جب تک خوب یا درکھو کہ جب تک خدا تعالیٰ سے رشتہ نہ ہو اور سچا تعلق اس کے ساتھ نہ ہو جاوے کوئی
چیز نفع نہیں دے سکتی ۔ یہودیوں کو دیکھو کہ کیا وہ پیغمبروں کی اولاد نہیں؟ یہی وہ قوم ہے جو اس پر ناز
کیا کرتی تھی اور کہا کرتی تھی نَحْنُ ابْنُوا اللهِ وَاحِبَّاؤُهُ (المائدۃ:19 ) ہم اللہ کے فرزند اور اس کے
محبوب ہیں مگر جب انہوں نے خدا تعالیٰ سے رشتہ توڑ دیا اور دنیا ہی دنیا کو مقدم کر لیا کیا نتیجہ ہوا ؟
خدا تعالیٰ نے اسے سور اور بندر کہا۔ اور اب جو حالت ان کی مال و دولت ہوتے ہوئے بھی ہے وہ
کسی سے پوشیدہ نہیں ۔

پس وہ کام کرو جو اولاد کے لیے بہترین نمونہ اور سبق ہو اور اس کے لیے ضروری ہے کہ سب
سے اول خود اپنی اصلاح کرو۔ اگر تم اعلیٰ درجہ کے متقی اور پرہیز گار بن جاؤ گے اور خدا تعالیٰ کو راضی
کر لو گے تو یقین کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری اولاد کے ساتھ بھی اچھا معاملہ کرے گا۔ قرآن شریف
میں خضر اور موسیٰ علیہما السلام کا قصہ درج ہے کہ ان دونوں نے مل کر ایک دیوار کو بنادیا جو یتیم بچوں کی
تھی وہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا ( الكهف : ۸۳) ان کا والد صالح تھا۔ یہ ذکر نہیں
کیا کہ وہ آپ کیسے تھے۔ پس اس مقصد کو حاصل کرو۔ اولاد کے لیے ہمیشہ اس کی نیکی کی خواہش
کرو۔ اگر وہ دین اور دیانت سے باہر چلے جاویں۔ پھر کیا؟ اس قسم کے امور اکثر لوگوں کو پیش
آجاتے ہیں ۔ بد دیانتی خواہ تجارت کے ذریعہ ہو یا رشوت کے ذریعہ یا زراعت کے ذریعہ جس میں
حقوق شرکاء کو تلف کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہی میری سمجھ میں آتی ہے کہ اولاد کے لیے خواہش ہوتی
ہے کیونکہ بعض اوقات صاحب جائیدا دلوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ کوئی اولاد ہو جاوے جو اس جائیداد
کی وارث ہوتا کہ غیروں کے ہاتھ میں نہ چلی جاوے مگر وہ نہیں جانتے کہ جب مر گئے تو شرکاء کون
اور اولادکون ۔ سب ہی تیرے لیے تو غیر ہیں ۔ اولاد کے لیے اگر خواہش ہو تو اس غرض سے ہو کہ وہ
خادم دین ہو۔
غرض حق العباد میں پیچ در پیچ مشکلات ہیں جب تک انسان ان میں سے نکلے نہیں مومن نہیں
ہو سکتا۔ نری باتیں ہی باتیں ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا کسی سے رشتہ ناطہ نہیں۔ اس کے ہاں اس نجات نہ قوم پر منحصر ہے نہ مال پر کی بھی کچھ پر انہیں کہ کوئ سید ہے یا کون ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ یہ خیال مت کرنا کہ میرا باپ پیغمبر ہے
اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر کوئی بھی بچ نہیں سکتا۔ کسی نے پوچھا کہ کیا آپ بھی ؟ فرمایا ہاں میں بھی ۔
مختصر یہ کہ نجات نہ قوم پر منحصر ہے نہ مال پر بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے اور اس کو

آج 10 میں سے 10 باقی