۲۸؍ستمبر۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعمال صالحہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل اتباع اور دعائیں جذب کرتی ہیں ۔ قوم کا ابتلا بھی
مال کے ابتلا سے کم نہیں ۔ بعض لوگ دوسری قوموں کو حقیر سمجھتے ہیں ۔ اس ابتلا میں سید سب سے زیادہ
مبتلا ہیں۔ ایک عورت گداگر ہمارے ہاں آئی وہ کہتی تھی کہ میں سیدانی ہوں اس کو پیاس لگی اور پانی
مانگا تو کہا کہ پیالہ دھو کر دینا کسی امتی نے پیا ہوگا۔ اس قسم کے خیالات ان لوگوں میں پیدا ہوئے
ہوئے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے حضور ان باتوں کی کچھ قدر نہیں ۔ اس نے فیصلہ کر دیا ہے ان اکرمکم
عِنْدَ اللهِ أَنقُكُمُ (الحجرات : ۱۴) ۔
تنخواہ دار امام الصلوۃ ایک خاص اور معز خادم نے عرض کی کہ حضور میرے والد صاحب نے
ایک مسجد بنائی تھی وہاں جو امام ہے اس کو کچھ معاوضہ وہ دیتے تھے اس
غرض سے کہ مسجد آباد ر ہے۔ وہ اس سلسلہ میں داخل نہیں۔ میں نے اس کا معاوضہ بدستور رکھا ہے اب کیا
کیا جاوے؟
فرمایا۔ خواہ احمدی ہو یا غیر احمدی جو روپیہ کے لیے نماز پڑھتا ہے اس کی پروا نہیں کرنی
چاہیے۔ نماز تو خدا کے لیے ہے۔ اگر وہ چلا جائے گا تو خدا تعالیٰ ایسے آدمی بھیج دے گا جو محض خدا
کے لیے نماز پڑھیں اور مسجد کو آباد کریں ۔ ایسا امام جو محض لالچ کی وجہ سے نماز پڑھتا ہے میرے
نزد یک خواہ وہ کوئی ہو احمدی یا غیر احمدی اس کے پیچھے نماز نہیں ہو سکتی ۔ امام اتقی ہونا چاہیے۔ بعض
لوگ رمضان میں ایک حافظ مقرر کر لیتے ہیں اور اس کی تنخواہ بھی ٹھیرا لیتے ہیں۔ یہ درست نہیں ۔ ہاں
یہ ہو سکتا ہے کہ اگر کوئی محض نیک نیتی اور خدا ترسی سے اس کی خدمت کر دے تو یہ جائز ہے۔
او
۔
۲۸ ستمبر ۱۹۰۵ء (قبل دو پیر)
ة
امام مہدی کی جنگیں آنا ایک ترک اور ایک یہودی اعلی حضرت علیہ صلوۃ والسلام کی زیارت کے لیے آئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے حضرت اقدس سے چند سوالات
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۴ تا ۶
میں تھے۔ میں
پوچھے۔ جواب سمیت ذیل میں درج کرتا ہوں ۔ یہ یادر ہے کہ سوال جواب عربی زبان میں ۔
ان کا مفہوم لے کر اردو میں لکھتا ہوں ۔ (ایڈیٹر )
ترک ۔ آپ کا دعوی ہے کہ میں مہدی ہوں اور احادیث میں آیا ہے کہ مہدی جب آئے گا تو لڑائی
کرے گا۔
حضرت اقدس ۔ آپ کو معلوم نہیں ۔ یہ بالکل غلط خیال ہے ۔ مہدی کے متعلق جس قدر احادیث اس
قسم کی ہیں وہ محدثین نے مجروح قرار دی ہیں ۔ صرف ایک حدیث لَا مَهْدِي إِلَّا عِيسَی ہے یعنی
بجر مسیح موعود کے اور کوئی مہدی آنے والا نہیں ہے۔ وہی موعود جس کو بخاری میں اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ
فرمایا ہے یعنی اسی امت میں سے آنے والا ۔ اور اس کے متعلق کہیں نہیں لکھا کہ وہ لڑائیاں کرے گا
بلکہ بخاری میں جو اصحُ الْكُتُبِ بَعْدَ كِتَابِ اللہ ہے صاف لکھا ہے کہ يَضَعُ الْحَرْبَ۔ یعنی اس
کے وقت میں مذہبی لڑائیاں نہ ہوں گی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب حرب کی ضرورت نہیں ہے۔
ہمارے مخالف ہمارے ساتھ جنگ نہیں کرتے ۔ وہ تو قلم کے ساتھ اعتراض کرتے ہیں ۔ پس یہ کیسی
کمزوری ہوتی کہ قلم کا جواب قلم سے نہ دیا جاتا بلکہ اس کے لیے ہتھیار استعمال ہوتے ۔ ایسی صورت
میں جبکہ قلم کے حملے ہو رہے ہیں ہمارا یہی فرض ہے کہ قلم کے ساتھ ان کو روکیں ۔
علاوہ بریں اگر اللہ تعالیٰ کی یہ مرضی ہوتی کہ ایسے زمانہ میں اسلام کی ترقی جنگ سے وابستہ ہوتی
تو ہر قسم کے ہتھیار مسلمانوں کو دیئے جاتے ۔ حالانکہ جس قدر ایجاد یں آلات حربیہ کے متعلق یورپ
میں ہو رہی ہیں کسی جگہ نہیں ہوتی ہیں۔ جس سے اللہ تعالیٰ کی مصلحت کا صاف پتہ لگتا ہے کہ یہ لڑائی کا
زمانہ نہیں ہے۔ اور کبھی بھی کوئی دین اور مذہب لڑائی سے نہیں پھیل سکتا۔ پہلے بھی اسلام کی ترقی اور
اشاعت کے لیے تلوار نہیں اٹھائی گئی ۔ اسلام اپنے برکات، انوار اور تاثیرات کے ذریعہ پھیلا ہے اور
ہمیشہ اسی طرح پھیلے گا۔ پس یہ نہایت ہی غلط اور مکر وہ خیال ہے کہ مسیح کے وقت جنگ ہوگی اور نہ مسیح
کو اس کی حاجت ۔ وہ قلم سے کام لے گا اور اسلام کی حقانیت اور صداقت کو پر زور دلائل اور تاثیرات
کے ساتھ ثابت کر کے دکھائے گا اور دوسرے ادیان پر اس کو غالب کرے گا اور یہ ہو رہا ہے۔
قرآن دنیا سے کس طرح اٹھایا جائے گا
جلد ہفتم
ترک ۔ یہ بھی تو آیا ہے کہ مسیح کے زمانہ میں قرآن اٹھا یا جائے گا ۔ اب کہاں اٹھایا گیا ہے؟
حضرت اقدس ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ایک صحابی نے یہ پوچھا تھا کہ اس وقت
قرآن شریف کیسے اٹھا یا جاوے گا ؟ آپ نے اس کو یہ جواب دیا تھا کہ میں تو تجھے عقلمند سمجھتا تھا۔ یہی جواب
میرا ہے۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ قرآن شریف پر کوئی عمل نہیں کیا جاتا۔ اس کی حمایت اور حمیت کے لیے
کچھ بھی سعی نہیں ہوتی ۔ قرآن شریف سے صوری اور معنوی اعراض کیا گیا ہے اس کے حقائق اور معارف
اور اس کی تعلیم سے مسلمان بالکل بے خبر ہورہے ہیں ۔ اور کس طرح قرآن اٹھا یا جاوے گا ؟
توحید اور شرک کی حقیقت (ترک صاحب تو دو سوالوں کے بعد خاموش ہو گئے۔ پھر
یہودی صاحب نے اپنے سوالات پیش کرنے شروع کئے۔)
یہودی۔ یہودیوں میں بھی تو توحید موجود ہے۔ اسلام اس سے بڑھ کر کیا پیش کرتا ہے؟
حضرت اقدس ۔ یہودیوں میں توحید تو نہیں ہے۔ ہاں قشر التوحید بیشک ہے اور نراقشر کسی کام کا نہیں
ہو سکتا۔ توحید کے مراتب ہوتے ہیں۔ بغیر ان کے توحید کی حقیقت معلوم نہیں ہوتی ۔ نرالا اله الا
اللہ ہی کہہ دینا کافی نہیں یہ تو شیطان بھی کہہ دیتا ہے۔ جب تک عملی طور پر لا اله الا اللہ کی حقیقت
انسان کے وجود میں متحقق نہ ہو کچھ نہیں۔ یہودیوں میں یہ بات کہاں ہے؟ آپ ہی بتا دیں ۔ توحید کا
ابتدائی مرحلہ اور مقام تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قول کے خلاف کوئی امر انسان سے سرزدنہ ہو اور کوئی فعل
اس کا اللہ تعالیٰ کی محبت کے منافی نہ ہو۔ گو یا اللہ تعالیٰ ہی کی محبت اور اطاعت میں محو اور فنا ہو جاوے۔
اسی واسطے اس کے معنے یہ ہیں لَا مَعْبُودَ لِي وَلَا تَحْبُوبَ لِي وَ لَا مُطَاعَ لِي إِلَّا اللهُ یعنی اللہ تعالیٰ
کے سوا نہ کوئی میرا معبود ہے اور نہ کوئی محبوب ہے اور نہ کوئی واجب الاطاعت ہے۔
یا د رکھو شرک کی کئی قسمیں ہوتی ہیں ۔ ان میں سے ایک شرک جلی کہلاتا ہے دوسرا شرک خفی ۔
شرک جلی کی مثال تو عام طور پر یہی ہے جیسے یہ بت پرست لوگ بتوں، درختوں یا اور اشیاء کو معبود
سمجھتے ہیں۔ اور شرک خفی یہ ہے کہ انسان کسی شے کی تعظیم اسی طرح کرے جس طرح اللہ تعالیٰ کی کرتا
ہے یا کرنی چاہیے یا کسی شے سے اللہ تعالیٰ کی طرح محبت کرے۔ یا اس سے خوف کرے یا اس پر
توکل کرے۔
اب غور کر کے دیکھ لو کہ یہ حقیقت کامل طور پر توریت کے ماننے والوں میں پائی جاتی ہے یا
نہیں۔ خود حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی ہی میں جو کچھ ان سے سرزد ہوا وہ آپ کو بھی معلوم ہوگا۔
اگر توریت کافی ہوتی تو چاہیے تھا کہ یہودی اپنے نفوس کو مز کی کرتے مگر ان کا تزکیہ نہ ہوا۔ وہ نہایت
قسی القلب اور گستاخ ہوتے گئے ۔ یہ تاثیر قرآن شریف ہی میں ہے کہ وہ انسان کے دل پر بشرطیکہ
اس سے صوری اور معنوی اعراض نہ کیا جائے ۔ ایک خاص اثر ڈالتا ہے اور اس کے نمونے ہر زمانہ
میں موجود رہتے ہیں۔ چنانچہ اب بھی موجود ہے ۔
قرآن شریف نے فرمایا قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲)
یعنی اے رسول تو ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔
اللہ تعالیٰ تم کو اپنا محبوب بنا لے گا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع انسان کو محبوب الہی کے
مقام تک پہنچا دیتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کامل موحد کا نمونہ تھے۔ پھر اگر یہودی توحید
کے ماننے والے ہوتے تو کوئی وجہ نہ تھی کہ ایسے موحد سے دور رہتے ۔ انہیں یا درکھنا چاہیے تھا کہ
خدا تعالیٰ کے خاتم الرسل کا انکار اور عناد نہایت خطرناک امر ہے۔ مگر انہوں نے پروانہیں کی اور
باوجود یکہ خود ان کی کتاب میں آپ کی پیشگوئی موجود تھی مگر انکار کر دیا۔ اس کی وجہ بجز اس کے اور کیا
ہو سکتی ہے قَسَتْ قُلُوبُهُمُ (الانعام : ۴۴)۔
سوائے اسلام کے کسی مذہب میں نجات نہیں ہے۔
سوال ۔ کیا کسی اور مذہب میں رہ کر انسان نجات نہیں پاسکتا ؟
جواب۔ اس کا جواب خود قرآن شریف نفی میں دیتا ہے۔ اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ (آل عمران: ۲۰)
وَ مَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ (ال عمران : ۸۲) اسلام کے سوا اور کوئی دین قبول
نہیں ہو سکتا۔ اور یہ نرا دعوی نہیں۔ تاثیرات ظاہر کر رہی ہیں ۔ اگر کوئی اہل مذہب اسلام کے سوا اپنے
مذہب کے اندر انوار و برکات اور تاثیرات رکھتا ہے تو پھر وہ آئے ہمارے ساتھ مقابلہ کرلے۔ اور
ہم نے ہمیشہ ایسی دعوت کی ہے کوئی مقابلہ پر نہیں آیا۔
قرآن شریف کے انوار و برکات سوال ۔ اگر اسلام کے سوا کوئی دوسرا مذہب اپنے اندر انوار و برکات نہ رکھتا تھا اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک
قبول نہیں ہو سکتا تھا تو پھر جزیہ کیوں رکھا تھا ؟
جواب ۔ یہ تو ایک الگ امر ہے۔ اس سے یہ تو نہیں ثابت ہوتا کہ دوسرے مذاہب سچے تھے۔ ہاں
اس سے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسلام جبر سے نہیں پھیلایا گیا۔ ان لوگوں کو
سوچنے اور غور کرنے کا موقع دیا گیا ہے اور جیسا فرمایا تھا لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ
الغَيِّ (البقرة: ۲۵۷) اس پر عمل کیا گیا۔ مجھے افسوس ہے کہ یہ تو قابل قدر بات تھی جس پر آپ یہ
اعتراض کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فضل تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت ۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ
نے فرمایا تھا وَ مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : (۱۰۸) یعنی اے رسول ! ہم نے تجھ کو
رحمۃ للعالمین کر کے بھیجا ہے۔ پس یہ آپ کی رحمت کا ایک نمونہ تھا۔ قرآن شریف میں اگر تدبر کریں
تو اس کی روشن حقیقت آپ کو معلوم ہو جائے گی۔ توریت میں کوئی اثر باقی نہیں رہا۔ ورنہ چاہیے تھا میں
کہ ان میں اولیاء اللہ اور صلحاء ہوتے ۔
یہودی۔ چونکہ توریت پر عمل نہیں رہا اس لیے ولی اور صلحاء نہیں ہوتے ۔
حضرت اقدس۔ اگر توریت میں کوئی تاثیر باقی ہوتی تو اسے ترک ہی کیوں کرتے ؟ اگر آپ یہ کہیں
کہ بعض نے ترک کیا ہے تو پھر بھی اعتراض بدستور قائم ہے کہ جنہوں نے ترک نہیں کیا ان پر جو
اثر ہوا ہے وہ پیش کرو۔ اور اگر گل نے ہی ترک کر دیا ہے تو یہ ترک تاثیر کو باطل کرتا ہے ۔ ہم
قرآن شریف کے لیے یہی نہیں مانتے ۔ یہ سچ ہے کہ اکثر مسلمانوں نے قرآن شریف کو چھوڑ دیا
ہے۔ لیکن پھر بھی قرآن شریف کے انوار و برکات اور اس کی تاثیرات ہمیشہ زندہ اور تازہ بتازہ
ہیں۔ چنانچہ میں اس وقت اسی ثبوت کے لیے بھیجا گیا ہوں ۔ اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے اپنے وقت پر
اپنے بندوں کو اس کی حمایت اور تائید کے لیے بھیجتا رہا ہے۔ کیونکہ اس نے وعدہ فرمایا تھا إِنَّا نَحْنُ
نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ١٠) یعنی بے شک ہم نے ہی اس ذکر ( قرآن شریف ) کو
نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں ۔
قرآن شریف کی حفاظت کا جو وعدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وہ تو ریت یا کسی اور کتاب کے لیے
نہیں۔ اسی لیے ان کتابوں میں انسانی چالاکیوں نے اپنا کام کیا۔ قرآن شریف کی حفاظت کا یہ بڑا
زبردست ذریعہ ہے کہ اس کی تاثیرات کا ہمیشہ تازہ بتازہ ثبوت ملتا رہتا ہے اور یہود نے چونکہ توریت کو
بالکل چھوڑ دیا ہے اور ان میں کوئی اثر اور قوت باقی نہیں رہی جو ان کی موت پر دلالت کرتی ہے۔
قیامت کی حقانیت یہودی۔ مسلمان قیامت پر ایمان لاتے ہیں۔ وہ کون سے علامات ہیں جن کی وجہ سے وہ ایمان لاتے ہیں ۔
حضرت اقدس ۔ انسان کا اپنا جسم ہی اس کو حشر نشر پر ایمان لانے کے لیے مجبور کرتا ہے کیونکہ ہر
آن اس میں حشر نشر ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ تین سال کے بعد یہ جسم رہتا ہی نہیں اور دوسرا جسم
آجاتا ہے یہی قیامت ہے۔ اس کے سوا یہ ضروری امر نہیں کہ کل مسائل کو عقلی طور پر ہی سمجھ لے۔
بلکہ انسان کا فرض ہے کہ وہ اس بات پر ایمان لائے کہ اللہ تعالیٰ اپنے افعال اور صفات کے ساتھ
موجود ہے اور اس کی صفات میں سے یہ بھی ہے يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ (ال عمران : ۴۸) اور عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قدير (البقرة: ۱۰۷) ۔ تو اس بات کے ماننے میں کہ قیامت ہوگی کیا شک ہو سکتا ہے۔ خصوصاً ایسی
حالت میں کہ ہم اس کا ثبوت یہاں بھی رکھتے اور دیکھتے ہوں ۔ بے شک قیامت حق ہے اور اس کی
قدرتوں کا ایک نمونہ ۔ اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرة: ۱۰۷) سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ وہ حشر ونشر پر بھی قادر ہے اور حشر و نشر قدرت ہی پر موقوف ہے۔ یہ اسلام کی خصوصیات
ہیں کہ اسلام نری تعلیم ہی نہیں دیتا بلکہ جب انسان اس تعلیم پر عمل کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے نشانات