۲۹؍ستمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور آیات بھی دکھاتا ہے۔ چنانچہ جب وہ اپنے نفس کا تزکیہ کرتا ہے اور اس پر ایمان لاتا ہے تو وہ
آیات اللہ کو دیکھتا ہے جس سے اس کا ایمان عرفان کے رنگ میں مضبوط ہو جاتا ہے۔
دوسرے ادیان کے متبعین میں یہ آیات اور نشانات نہیں ہیں ۔ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے کامل متبعین ہی کو ملتے ہیں جو اپنے دل کو صاف کرتے ہیں اور ان میں کوئی شک و شبہ نہیں رہتا۔
اس وقت انہیں یہ نشانات دیئے جاتے ہیں جو ان کی معرفت اور قوت یقین کو بہت بڑھا دیتے ہیں ۔
خدا تعالیٰ کا قادر ہونا یہودی۔ اگر خدا قادر ہے تو کیں نہیں ہوسکتا کہ وہ سچ کو آسمان سے
لے آوے؟
حضرت اقدس ۔ بے شک خدا تعالیٰ قادر ہے مگر اسکے یہ معنے نہیں کہ وہ خلاف وعدہ کرتا ہے یا ایسے
افعال بھی اس سے صادر ہوتے ہیں جو اس کی صفات کا ملہ اور اس کی قدوسیت کے خلاف ہوں ۔ کبھی
نہیں ہو سکتا کہ وہ اپنے آپ کو قتل کر دے یا کوئی اپنا مثیل پیدا کر لے ۔ اسی طرح پر جبکہ وہ ایک عہد
کر چکا ہے کہ مردے واپس اس دنیا میں نہیں آتے تو وہ اس کا خلاف کیونکر کرے؟
قادر سمجھ کر خدا تعالیٰ کے لیے ایسے امور تجویز کر لینا جو اس کی صفات کاملہ کے منافی ہوں اللہ تعالیٰ
کی سخت ہتک اور توہین ہے اور اس سے ڈرنا چاہیے۔ سیمل ادب ہے۔
(اس مقام پر یہودی صاحب بھی خاموش ہو گئے اور سلسلہ کلام ختم ہو گیا ہے۔ اعلیٰ حضرت تشریف لے گئے ۔ ) لے
۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ء (قبل دو پہر)
سلسله مجددین
ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا آپ کے بعد بھی مجدد آئے گا ؟ اس پر فرمایا۔
اس میں کیا ہرج ہے کہ میرے بعد بھی کوئی مجدد آ جاوے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کی نبوت ختم ہو چکی تھی۔ اس لیے مسیح علیہ السلام پر آپ کے خلفاء کا خاتمہ ہو گیا۔ لیکن آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا سلسلہ قیامت تک ہے اس لیے اس میں قیامت تک ہی مجددین آتے رہیں گے۔ اگر
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ رنومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۸،۷

قیامت نے فنا کرنے سے چھوڑا تو کچھ شک نہیں کہ کوئی اور بھی آجائے گا ۔ ہم ہرگز ہرگز اس سے انکار
نہیں کرتے کہ صالح اور ابرار لوگ آتے رہیں گے۔ اور پھر بَغْتَةً قیامت آجائے گی ۔
مولویوں کے ذکر پر فرمایا۔ اس زمانہ کے مولوی اگر تزکیہ نفس اور اتباع سنت ان میں ہوتا تو اس قدر اختلاف اور جھگڑا
کیوں ہوتا۔ کوئی ہرج اسلام کا بھی نہ ہوتا ۔ مگر اب تو عام طور پر ہر شخص جانتا ہے کہ ان لوگوں کی
حالت کیسی ہو گئی ہے۔ آزمائش کے لیے دو چار مولوی لے آؤ پھر دیکھ لو کہ کیا ہوتا ہے؟ ہم ایک بات
کہیں گے قطع نظر اس سے کہ وہ اس پر غور کریں فوراً اس کی تردید پر آمادہ ہو جائیں گے۔ میں افسوس
سے کہتا ہوں کہ جیسا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ یہودیوں کی سی حالت ہو جاوے
گی ۔ وہی حالت ہو چکی ہے۔ مجھے اس امر سے بہت محبت اور خواہش تھی اور ہے کہ کوئی ان میں
درندگی چھوڑ کر انسانیت سے ہم پر اعتراض کرے اور اس کا جواب غور سے سنے۔ میں اس بات پر
بھی رضا مند اور خوش تھا کہ یہاں آکر ہمارے پاس رہتے ہم ہر طرح سے ان کی خاطر داری اور
تواضع کرتے ۔ وہ ٹھنڈے دل سے اپنے اعتراض پیش کرتے اور سعید الفطرت لوگوں کی طرح
جواب سنتے ۔ پھر جو اعتراض رہتا یا اس جواب پر ہوتا پیش کرتے ۔ مگر انہوں نے اس طریق کو بالکل
چھوڑ دیا اور عمداً حق پوشی کی ہے۔ وہ چاہتے نہیں کہ ان کی آنکھ کھلے اور حق ظاہر ہو۔ اگر چہ وہ اس میں
کامیاب نہیں ہو سکتے اس لیے کہ یہ ارادہ ان کا اللہ تعالیٰ کے ارادہ کا صریح مخالف ہے۔ کونسی گالی ہے
جو انہوں نے ہم کو نہیں دی اور کونسا نام ہے جو انہوں نے ہمارا نہیں رکھا۔
آنے والا موعود گا لیے میں چوں و چرا نہ کرے مگر انہوں نے زارا سے والا موعود حکم ہو کر آئے گا انسان کا فرض تو یہ ہے کہ اگر اسے راستی ملے تو اس کے
لینے میں چون و چرا نہ کرے مگر انہوں نے ذرا سے
اختلاف کی وجہ سے ( جو وہ بھی اختلاف نہ تھا) ساری صداقتوں کا خون کر دیا۔ ہمارا ان کا بہت سے
امور میں اتفاق تھا۔ صرف ایک بات پیش کی تھی مسیح ابن مریم مر گیا ہے اور آنے والا موعود آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے موافق تم ہی میں سے آیا ہے۔ میں حیران ہوں کہ ایک طرف تو یہ تسلیم

کرتے ہیں کہ آنے والا موعود حکم ہو کر آئے گا ۔ دوسری طرف حالت یہ ہے کہ ایک بات بھی ماننے کو
طیار نہیں۔ پھر وہ حکم کس بات کا ہوگا ؟ اگر ان کے زعم اور خیال کے موافق مسیح آسمان سے بھی آجاتا
تب بھی یقینی امر تھا کہ اسے ہرگز تسلیم نہ کرتے کیونکہ بہ حیثیت حکم ہونے کے اس کا تو کام یہ ہوتا کہ وہ
سب کی غلطیاں نکال کر صراط مستقیم پر سب کو لاتا اور یہ اپنی غلطیوں کو چھوڑنے والے نہیں ۔ حنفی،
شافعی ، مالکی ، حنبلی ، شیعہ ، خوارج وغیرہ وغیرہ ۔ ہر فرقہ والا اپنی بات اسے منوانی چاہتا اور جس کی
وہ نہ مانتا اس کے نزدیک ہی کافر اور بے دین ٹھہرتا۔ پھر ایسی صورت میں ہم کیونکر مان لیں کہ یہ
اپنے فرضی مسیح کو مان لیں گے۔
حکم اسے کہتے ہیں جو قا جو قاضی ہو اور غلطیاں نکال کر اصلاح کرے۔ ہم نے تو ذراسی ہی غلطی پیش
کی تھی کہ مسیح مر گیا ہے اور وہ نہیں آئیں گے۔ آنے والا امتی ہے جیسا کہ قرآن منکم کہتا ہے اور بخاری
اور مسلم میں بھی مِنْكُمْ ہی آیا ہے ۔ اب اس غلطی کو جو اسلام کی عظمت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی جلالت شان کی صریح مخالف ہے یہ چھوڑ نہیں سکتے اور میرا فیصلہ تسلیم نہیں کرتے بلکہ خود مجھ پر حکم
ہونا چاہتے ہیں۔ افسوس ہے کہ میں اس اختلاف کی وجہ سے جو اسلام کی زندگی کا اصل ذریعہ ہے کافر
اور یہ اپنے ہزاروں خطر ناک اختلافوں کی وجہ سے بھی مسلمان کے مسلمان ہی ہیں ۔
شیعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مخلص اور جان شار صحابہ کو سب وشتم کرتے تے ہیں اور ان کو
کافر اور مرتد بتاتے ہیں اور پھر بھی وہ سچے کے سچے ۔ اب کوئی انصاف کرے کہ وہ آنے والا حکم ان
میں آ کر کیا کرے گا۔ کیا وہ بھی ان کے ساتھ تبرا میں شامل ہوگا یا اس سے ان کو باز رہنے کی ہدایت
کرے گا؟
اگر ان میں خوفِ خدا ہوتا اور یہ تقوے سے کام لیتے اور لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ
(بنی اسر آمیل: ۳۷) پر عمل کرتے اور میری باتوں کو غور سے سنتے اور پھر ان پر فکر کرتے اس کے
بعد حق تھا جو چاہتے کہتے ۔ مگر انہوں نے اس کی پروا نہ کی اور خدا کے خوف سے نہ ڈرے جو منہ میں
آیا کہہ گذرے۔

آج 10 میں سے 10 باقی