۳۰؍ستمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں سخت افسوس سے ظاہر کرتا ہوں کہ ان لوگوں کی حالت مسخ ہو گئی ہے۔ یہی توفی کا لفظ
یوسف علیہ السلام کے لیے ہو تو موت کے معنے کریں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہو تو موت
کے معنے کریں لیکن مسیح کی نسبت ہو تو اس کے معنے جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر جانا ہو۔ کس قدر
جرات اور دلیری ہے ! کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذرا بھی عزت ان کے دل میں نہیں ؟ اگر وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی یہی معنے کرتے تو ہم سمجھ لیتے کہ یہ کوئی خصوصیت پیدا نہیں
کرتے ۔ مگر اب تو یہ خاص طور پر مسیح ہی کے ساتھ اس امر کو مخصوص کرتے ہیں ۔ حالانکہ جسم عنصری
کے ساتھ آسمان پر جانے کا کوئی بھی قائل نہیں ۔ نہ یہودی قائل نہ عیسائی۔ یہودی تو رفع روحانی کے
بھی قائل نہیں ۔ عیسائی جلالی جسم کے قائل ہیں گو وہ اس میں جھوٹے ہیں اس لیے انہوں نے جب مسیح
کو دیکھا تو وہ وہی عنصری جسم تھا کیونکہ اس میں زخم موجود تھے اور خود انہوں نے ہاتھ ڈال کر دیکھا۔
با ایں عیسائیوں نے سمجھ لیا کہ جسم عنصری آسمان پر نہیں جاتا ۔ اسی لیے انہوں نے جلالی جسم تجویز کیا۔
حضرت مسیح کی وفات کا مسئلہ بہت صاف تھا اور اسکے لیے خود مسیح کا اپنا اقرار اللہ تعالیٰ کا قول
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی چشم دید شہادت ، صحابہ کا اجماع کافی دلائل تھے مگر انہوں نے ذرا
بھی پروا نہ کی۔ اور سچ پوچھو تو یہ یہودیوں سے بھی گئے گزرے ہوئے اس لیے کہ وہ تو ایک جماعت
بنا کر مسیح کے پاس گئے اور ان سے ان کے دعاوی کی تحقیق کی ۔ مگر یہ کب میرے پاس آئے اور
انہوں نے پوچھا ؟ لے
۳۰ ستمبر ۱۹۰۵ء ( قبل دو پہر)
قرآن کریم کا اعجاز مولوی غلام سول صاحب ان کی نا انا انا عربی قصہ سنایا۔ را جیکی نے بے نقط بے نقط
اسی تحریک سے فرمایا۔
ایک پادری نے مجھ پر اعتراض کیا کہ فیضی کی تفسیر اعلیٰ درجہ کی فصاحت و بلاغت میں ہے
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۹۰۸

کیونکہ ساری بے نقط لکھی ہے۔ میں نے اس کا جواب دیا کہ بے نقط لکھنا کوئی اعلیٰ درجہ کی بات نہیں۔
یہ ایک قسم کا تکلف ہے اور تکلفات میں پڑنا لغوا مر ہے۔ مومنوں کی شان یہ ہے وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ
مُعْرِضُونَ (المؤمنون : ۴) یعنی مومن وہ ہوتے ہیں جو لغو باتوں سے اعراض کرتے ہیں۔ اگر بے نقط
ہی کو معجزہ سمجھتے ہو تو قرآن شریف میں بھی ایک بے نقط معجزہ ہے اور وہ یہ ہے لَا رَيْبَ فِيهِ ( البقرۃ : ٣)
اس میں ریب کا کوئی لفظ نہیں ۔ یہی اس کا معجزہ ہے۔ لا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ ( حم السجدة : ۴۳) اس
سے بڑھ کر اور کیا خوبی ہوتی ۔
میں نے کئی بار اشتہار دیا ہے کہ کوئی ایسی سچائی پیش کرو جو ہم قرآن شریف سے نہ نکال سکیں۔
لَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينِ (الانعام : ٢٠) یہ ایک نا پیدا کنار سمندر ہے اپنے حقائق
اور معارف کے لحاظ سے اور اپنی فصاحت و بلاغت کے رنگ میں ۔ اگر بشر کا کلام ہوتا توسطحی
خیالات کا نمونہ دکھا یا جاتا ۔ مگر یہ طرز ہی اور ہے جو بشری طرزوں سے الگ اور ممتاز ہے ۔ اس میں
با وجود اعلیٰ درجہ کی بلند پروازی کے نمود و نمائش بالکل نہیں۔ خود فرمایا کہ امیوں کے لیے ہے۔ اور
پھر اور لطف یہ ہے کہ ظاہر تو امیوں کے لیے ہے اور باطن ہر ایک کے سیراب کرنے والا ہے۔
سورۃ الرحمن میں تکرار کی حکمت خواجہ صاحب نے پوچھا کہ سورہ رحمان میں اعادہ کیوں
ہوا ہے؟
فرمایا ۔ اس قسم کا التزام اللہ تعالیٰ کے کلام کا ایک ممتاز نشان ہے۔ انسان کی فطرت میں یہ امر
واقع ہوا ہے کہ موزوں کلام اسے جلد یاد ہو جاتا ہے۔ اسی لیے فرمایا وَ لَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ
( القمر : ۱۸) یعنی بے شک ہم نے یاد کرنے کے لیے قرآن شریف کو آسان کر دیا ہے۔
یا درکھو اللہ تعالیٰ کی ساری چیزوں میں ایک حُسن ہے تو کیا یہ ضروری نہیں کہ اس کے کلام میں بھی
حُسن ہو؟ یہ اس کا ایک حُسن ہے۔ اگر قرآن مجید ژولیدہ بیان ہوتا تو اس سے کیا فائدہ ہوتا ؟ طبائع کو
اس کی طرف توجہ ہی نہ ہوتی ۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں عجیب عجیب قسم کی مخلوق دیکھی جاتی ہے۔
ل غالباً خواجہ کمال الدین صاحب مراد ہیں ۔ (مرتب)

عجائب خانہ میں جا کر بعض جانور اس قسم کے دیکھے گئے ہیں کہ گویا وہ ایک خوبصورت چھینٹ ہیں۔
ان ساری باتوں پر نظر کر کے معلوم ہوتا ہے کہ رنگینی خلق خدا تعالیٰ کی عادت ہے۔ یہاں تک بھی
دیکھا گیا ہے کہ بعض جانور انڈے خود دیتے ہیں اور اس کے بچے اور جانور نکالتے ہیں۔ کوئل انڈے
خود دیتی ہے اور کوے کے آشیانہ میں رکھ دیتی ہے۔ پس جس جس قدر کوئی مخلوقات الہی کا اور افعال اللہ
کا مشاہدہ کرے گا۔ اسی قدر اس کا تعجب بڑھتا جائے گا ۔ اسی طرح اس کے اقوال میں لا انتہا اسرار کا
ہوتے ہیں جن کا مشاہدہ افعال اللہ کی خورد بین سے ہو جاتا ہے۔
حضرت حکیم الامت نے عرض کیا کہ شاعر اور فصیح تو اس طرز بیان پر اعتراض کر ہی نہیں سکتا۔ اس
لیے کہ خود ان کو اس امر کا التزام کرنا پڑتا ہے۔
پھر حضرت حجۃ اللہ نے اسی سلسلہ کلام میں فرمایا کہ فَبِأَيِّ الآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّ بْنِ ( الرحمن : ۱۴)
بار بار توجہ دلانے کے واسطے ہیں ۔ اسی تکرار پر نہ جاؤ ۔ قرآن شریف میں اور بھی تکرار ہے۔ میں خود
بھی تکرار کو اسی وجہ سے پسند کرتا ہوں۔ میری تحریروں کو اگر کوئی دیکھتا ہے تو وہ اس تکرار کو بکثرت
پائے گا۔ حقیقت سے ناخبر انسان اس کو منافی بلاغت سمجھ لے گا۔ اور کہے گا کہ یہ بھول کر لکھا ہے ۔
حالانکہ یہ بات نہیں ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ شاید پڑھنے والا پہلے جو کچھ لکھا ہے اسے بھول گیا ہو۔
اس لیے بار بار یاد دلاتا ہوں ۔ تا کہ کسی مقام پر تو اس کی آنکھ کھلے ۔ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ۔
علاوہ بریں تکرار پر اعتراض ہی بے فائدہ ہے۔ اس لیے کہ یہ بھی تو انسانی فطرت میں ہے کہ
جب تک بار بار ایک بات کو دہرائے نہیں وہ یاد نہیں ہوتی ۔ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى اور سُبْحَانَ رَبِّي
العظيم بار بار کیوں کہلوایا ؟ ایک بار ہی کافی تھا۔ نہیں ۔ اس میں یہی سر ہے کہ کثرت تکرارا اپنا ایک
اثر ڈالتی ہے اور غافل سے غافل قوتوں میں بھی ایک بیداری پیدا کر دیتی ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے
فرمایا أَذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (الانفال : ۴۶) یعنی اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرو تا کہ تم
فلاح پا جاؤ ۔ جس طرح پر ذہنی تعلق ہوتا ہے اور کثرت تکرار ایک بات کو حافظہ میں محفوظ کر دیتی ہے۔
اسی طرح ایک روحانی تعلق بھی ہے اس میں بھی تکرار کی حاجت ہے ۔ بڑوں تکرا ر وہ روحانی پیوند

اور رشتہ قائم نہیں رہتا۔ اور پھر سچ تو یہ ہے کہ اصل بات نیت پر موقوف ہے۔ جو شخص صرف حفظ
کرنے کی نیت سے پڑھتا ہے وہ تو وہیں تک رہتا ہے اور جو شخص روحانی تعلق کو بڑھا لیتا ہے۔
حضرت امام جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک آیت اتنی مرتبہ پڑھتا ہوں کہ وہ آخر وحی ہو جاتی
ہے۔ ے
۔ صوفی بھی اسی طرف گئے ہیں اور وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا کے یہ معنے ہیں یعنی اس قدر ذکر کرو کہ
گو یا اللہ تعالیٰ کا نام کنٹھ ہو جاوے۔
انبیاء علیہم السلام کے طرز کلام میں یہ بات عام ہوتی ہے کہ وہ ایک امر کو بار بار اور مختلف
طریقوں سے بیان کرتے ہیں ۔ ان کی اصل غرض یہی ہوتی ہے کہ تا مخلوق کو نفع پہنچے۔ میں خود دیکھتا
ہوں اور میری کتابیں پڑھنے والے جانتے ہیں کہ اگر چار صفحے میری کسی کتاب کے دیکھے جاویں تو
ان میں ایک ہی امر کا ذکر پچاس مرتبہ آئے گا اور میری غرض یہی ہوتی ہے کہ شاید پہلے مقام پر اس
نے غور نہ کیا ہو اور یونہی سرسری طور سے گزر گیا ہو۔
قرآن شریف میں اعادہ اور تکرار کی بھی یہی حکمت ہے ۔ یہ تو احمقوں کی خشک منطق ہے جو
کہتے ہیں کہ بار بار تکرار سے بلاغت جاتی رہتی ہے۔ وہ کہتے رہیں ۔ قرآن شریف کی غرض تو ایک
بیمار کا اچھا کرنا ہے۔ وہ تو ضرور ایک مریض کو بار بار دوا دے گا۔ اگر یہ قاعدہ صحیح نہیں تو پھر ایسے
معترض جب کوئی ان کے ہاں بیمار ہو جاوے تو اسے بار بار دوا کیوں دیتے ہیں۔ اور آپ کیوں دن
رات کے تکرار میں اپنی غذا لباس وغیرہ امور کا تکرار کرتے ہیں؟ پچھلے دنوں میں نے کسی اخبار میں
پڑھا تھا کہ ایک انگریز نے محض اسی وجہ سے خود کشی کر لی تھی کہ بار بار وہی دن رات اور غذا مقرر ہے
اور میں اس کو برداشت نہیں کر سکتا ۔
معجزات مسیح کے متعلق کہا گیا کہ ازالہ میں جو تصریح کی گئی ہے۔ اس معجزات مسیح کی حقیقت
سے انکار پایا جاتا ہے۔
فرمایا ۔ تعجب کی بات ہے کہ وہ انکار ہے؟ یا اقرار معجزات مسیح کا تو اقرار کیا گیا ہے اور ہم اب
لے نقل مطابق اصل ۔

بھی اقرار کرتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام سے خوارق کا ظہور ہوا لیکن یہ سچ ہے کہ ان معجزات کی
حقیقت جو خدا تعالیٰ نے ہم پر کھولی اسے ہم نے بہ حیثیت حکم ظاہر کر دیا ہے۔ اس کی ہم کو کچھ پروا
نہیں کہ یہ لوگ اس پر گالیاں دیتے ہیں یا کیا کہتے ہیں ۔ یہ لوگ اگر میری بات سے انکار کرتے ہیں
تو پھر مجھ سے نہیں بلکہ قرآن شریف سے انکار کرتے ہیں۔ کیونکہ میں نے جو کچھ لکھا ہے اپنی طرف
سے تو لکھا ہی نہیں ۔ قرآن شریف ہی سے لکھا ہے ۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ قرآن شریف نے صاف طور
پر فرما دیا ہے کہ حقیقی مردے واپس نہیں آتے فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ (الزمر : ۴۳) کے کیا
معنے ہیں ۔ پھر اگر میں نے یہ کہا کہ وہ مردے جو حضرت مسیح نے زندہ کئے وہ حقیقی مردے نہ تھے جو
آیت فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ کے وعدے کے موافق واپس نہیں آتے تو کیا برا کیا ؟ اس
سے معجزات کا انکار کیونکر ثابت ہوا۔
میرا معجزات سے انکار تو ثابت نہیں ہوتا۔ البتہ ایسا اعتراض کرنے والے کا قرآن شریف سے
انکار ثابت ہوتا ہے کیونکہ نہ ایک جگہ نہ دو جگہ بلکہ قرآن شریف کے متعدد مقامات سے یہ امر ثابت ہو
رہا ہے۔ ایک اور جگہ فرمایا و حرام عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (الانبياء : ٩٦) ۔ اب بتاؤ
کہ جب اللہ تعالیٰ کھول کھول کر ایک امر کو بیان کر دے کہ مردہ حقیقی واپس نہیں آیا کرتا تو پھر
قرآن شریف کی تعلیم سے یہ کیسا انحراف ہے کہ خواہ مخواہ یہ تجویز کیا جاوے کہ فلاں شخص ایسا کرتا
تھا۔ خدا سے ڈرنا چاہیے ۔ ایسی باتوں کو منہ سے نکالتے وقت اللہ تعالیٰ کا ادب کرو۔
ہاں یہ سچ ہے کہ بعض لوگ جو مردہ ہی کی طرح ہو جاتے ہیں اور کوئی امید زندگی کی باقی نہیں
ہوتی ۔ صرف دم باقی ہوتا ہے۔ ہر قسم کی تدابیر کی راہ بند ہوتی ہے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ محض اپنے
فضل سے اپنے کسی بندہ کی دعاؤں سے اس مردہ کو زندہ کر دیتا ہے۔ یہ بھی احیاء موتی ہی ہوتا ہے۔
اور یہاں بھی اس قسم کی مثالیں موجود ہیں ۔
نواب صاحب کے لڑکے عبدالرحیم کو جن لوگوں نے دیکھا ہے وہ اس کی شہادت دے سکتے ہیں

کہ اس کی کیا حالت تھی ۔ اس کی زندگی کی کوئی امید بھی باقی نہ تھی ۔ کے ایسا ہی خود میرا لڑکا مبارک
ایسی حالت تک پہنچ گیا تھا کہ گھر والوں نے إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ بھی پڑھ دیا ۔ مگر اللہ تعالیٰ
نے پھر اسے زندہ کر دیا۔ یہ احیاء موتی ہوتا ہے۔
اور علاوہ اس کے روحانی احیاء بھی ہوتا ہے جو لوگ اللہ تعالیٰ کی ہدایتوں سے بے خبر ہوتے ہیں
اور ان کی زندگی ایک گمراہی کی زندگی ہوتی ہے وہ بھی مردہ ہی ہوتے ہیں کیونکہ روحانی طور پر مر چکے
ہوتے ہیں۔ پس ایسے لوگوں کا ہدایت یاب ہو جانا یہ ان کا زندہ ہونا ہے۔ یہ حقیقت احیاء موتی کی
ہے جو قرآن شریف نے بیان کی ہے اور اسی کے موافق خدا تعالیٰ سے علم پا کر میں نے اس کی تصریح
کی ۔ اب اگر یہ انکار معجزات ہے ایسا الزام لگانے والا خود سوچ لے کہ وہ مجھے منکر نہیں ٹھیرا تا بلکہ خود
قرآن شریف سے انحراف اور انکار کرتا ہے۔
یہ کس قدر نا سمجھی اور نا واقعی کی بات ہے کہ انسان اس طرز اور کلام کو اختیار کرے جس میں
قرآن شریف پر حملہ ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ ہو۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ یہ لوگ کیا
کرتے ہیں؟ کیا ان کو معجزات مسیح پیارے ہیں یا خدا تعالیٰ کا کلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم؟ یہ
اگر معجزات مسیح کے لیے خدا کے کلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ سکتے ہیں تو چھوڑ دیں ۔ ہم
سے یہ نہیں ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ کے کلام کو چھوڑ دیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کریں ۔ اس
عقیدہ پر اگر ساری دنیا مجھ کو چھوڑتی ہے تو چھوڑ دے مجھے اس کی پروا نہیں اس لیے کہ خدا میرے
ساتھ ہے۔
ان کو اعتراض کا حق تو اس وقت ہوتا جب ہم خدا تعالیٰ کے کلام کے خلاف کرتے ۔ لیکن جب
ہم خدا تعالیٰ کے کلام کے بالکل موافق کہتے ہیں تو پھر اعتراض کرنا خدا تعالیٰ کے کلام پر اعتراض ہے
نہ مجھ پر ۔ اگر مسیح واقعی مردوں کو زندہ کرتے تھے یعنی ایسے مردوں کو جو قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ کے نیچے
آچکے تھے تو پھر کیوں انہوں نے ایلیاء کو زندہ کر کے نہ دکھا دیا تا کہ یہودی ٹھو کر نہ کھاتے اور خود بھی
لے بفضلہ تعالیٰ میں نے خود اس مردہ کو زندہ ہوتے دیکھا۔ (ایڈیٹر الحکم )

آج 10 میں سے 10 باقی