بلاتاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

صلیبی ابتلا سے بچ جاتے ۔
جلد ہفتم
سعدی بھی یہی مذہب رکھتا تھا اور یہی سچا مذہب ہے۔ کوئی اکابر اس کے خلاف نہیں ہو سکتا۔
سعدی کہتا ہے۔
ه
وہ کہ گر مرده باز گردیدے
برائے قبیلہ
و
پیوند
رد میراث سخت تر بودی وارثان را از مرگ خویشاوند کے
بلا تاریخ
حضرت اقدس کے کلمات طیبات
(ایک شخص کے اپنے الفاظ میں )
فرمانے لگے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انسان کو آدم بننا چاہیے ۔ آدم سے مراد
انسان اور آدم کامل انسان ہے۔ جب انسان کامل آدم بن جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں
کو حکم سجدہ (اطاعت ) کا دیتا ہے اور اس کے ہر ایک کام کو خدا تعالیٰ فرشتوں کے ذریعہ سے سرانجام
کرتا ہے۔ لیکن آدم کامل بننے کے لیے ضروری ہے کہ انسان کا خدا سے سچا اور پکا تعلق ہو۔ جب
انسان ہر ایک حرکت اور سکون حکم الہی کے نیچے ہو کر کرتا ہے تو انسان خدا کا ہو جاتا ہے۔ تب خدا
انسان کا والی وارث ہو جاتا ہے اور پھر اس پر کوئی مخالفت سے دست اندازی نہیں کر سکتا۔ لیکن وہ
آدمی جو احکام الہی کی پروا نہیں کرتا خدا بھی اس کی پروا نہیں کرتا ۔ جیسے کہ آیت کریمہ وَلَا يَخَافُ
عقبها (الشمس : ۱۶) سے ظاہر ہے۔ یعنی نافرمانوں پر جب وہ عذاب کرنے پر آتا ہے تو ایسی لا ابالی
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ رنومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۹، ۱۰
کے مندرجہ عنوان کے ماتحت بلا تاریخ یہ ملفوظات الحکم جلد ۹ نمبر ۵ کے صفحہ ۴ پر درج ہیں ۔ جن کے آخر میں محمد خاں
صاحب مرحوم کا نام لکھا ہے۔ معلوم ہوتا ہے مکرم محمد خاں صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کسی
مجلس میں یہ کلمات سنے اور انہیں اپنے الفاظ میں قلمبند کر کے الحکم میں اشاعت کے لیے بھیجا۔ (مرتب)

سے عذاب کرتا ہے کہ عذاب کسی ہلاکت سے ان کے بال بچوں کی بھی پروانہیں کرتا کہ ان کا حال
ان کے نافرمان والدین کے بعد کیا ہوگا جیسے کہ آیت کریمہ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا
دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸) یعنی خدا کو تمہاری پرواہی کیا ہے اگر تم اس کی فرماں برداری میں کوشاں نہ
ہو اور اس کے احکاموں کو بے پروائی سے دیکھو۔
فرمایا کہ دنیا میں لاکھوں بکریاں بھیڑیں ذبح ہوتی ہیں لیکن کوئی ان کے سرہانے بیٹھ کر نہیں
روتا اس کا کیا باعث ہے؟ یہی کہ ان کا خدا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اسی طرح ایسے انسان کی ہلاکت
کی بھی آسمان پر کوئی پروا نہیں ہوتی جو اس سے سچا تعلق نہیں رکھتا ۔ انسان اگر خدا سے سچا تعلق
رکھتا ہے تو اشرف المخلوقات ہے ورنہ کیڑوں سے بھی بدتر ہے۔ اس میں دو انس ہیں۔ ایک انس
احکام الہی سے (جو ہو تو وہ کامل آدم ہے ورنہ وہ مردہ کیڑہ ہے ) دوم مخلوق الہی سے۔ دنیا میں دیکھا
جاتا ہے کہ کئی ایک محض بے گناہ قید ہو جاتے ہیں اور ظالمانہ دست اندازیوں کا نشانہ بنتے ہیں مگر اس
کا باعث یہ ہوتا ہے کہ وہ خدا کے احکام کی پوری پروا نہیں کرتے اور دعاؤں سے اس کی پناہ نہیں
چاہتے اور شریعت میں بالکل لا پر وا ہوتے ہیں ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ بھی ان سے
لا اُبالی کا معاملہ کرتا ہے ورنہ ان کا خدا سے سچا تعلق ہوتا تو ہر گز ممکن نہیں تھا کہ وہ اپنے دوست کو دشمنوں
کے ہاتھوں میں یوں چھوڑے کیونکہ وہ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ (آل عمران: ۶۹ ) اور نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي
الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ ( حم السجدۃ: ۳۲) کا وعدہ کرتا ہے۔
آدم علیہ السلام کامل انسان تھے تو فرشتوں کو سجدہ (اطاعت ) کا حکم ہوا۔ اسی طرح اگر ہم میں
ہر ایک آدم بنے تو وہ بھی فرشتوں سے سجدہ کا مستحق ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کامل انسان کوئی نہیں
فرمایا کہ کامل انسان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کون ہوگا؟ دیکھو! جب انہوں
نے اپنی جان ، اپنا مال ، اپنی حیات ، ممات رب العالمین پر قربان کر دیئے یعنی سارے کے سارے
خدا کے ہو گئے تو کیسا خدا ان کا ہوا اور کیسے فرشتوں سے ان کی مدد کی ۔ اگر وہ فرشتوں سے مدد نہ کرتا

تو ممکن نہ تھا ایک یتیم بچہ دنیا کو مغلوب کر لیتا۔ حکم وَاذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا (الاحزاب: ۴۲) کا وہی
عامل گذرا ہے ۔ یعنی لڑائی کے وقت جب جھاگ منہ سے جاری ہے اور مارے غصہ کے آدمی جل رہا
ہے۔ اس وقت بھی یہ حکم ہوتا ہے کہ خدا کو یاد کر کے کسی پر وار چلانا۔ ان دشمنان دین کے مقابلہ پر
جنہوں نے سیکڑوں صحابہ کو ذبح کر دیا تھا۔ فتح مکہ پر کیسا خدا کو یاد کیا اور کیسا ترحم دکھایا۔
ذکر الہی کی حقیقت فرمایا کہ خدا کا بنا اس طرح ہو سکتا ہے کہ ہر ایک گھنٹہ او رات میں
انسان ذکر الہی میں رہے۔ ذکر الہی سے مراد یہ نہیں کہ تسبیح پکڑلے بلکہ
ذکر سے مراد یہ ہے کہ ہر ایک کام شروع کرتے وقت اس کو اس بات کا دھیان ہو کہ آیا یہ کام خدا
کی مرضی کے خلاف تو نہیں ۔ جب اس طرح انسان کامل بن جاتا ہے تو خدا اس کا بن جاتا ہے اور
حسب وَلِی الْمُؤْمِنِينَ اس کو ہر موقعہ پر غموم وہموم سے بچاتا ہے ۔
بظاہر اکثر ایسے لوگ ہیں کہ وہ آدمی ہوتے ہیں لیکن حالت کشف میں ان کو کتوں اور گدھوں کی
شکل میں دیکھا جاتا ہے۔
پھر فرمایا کہ خدا کا قرب اور نزدیکی بھی اور زندگی بھی انعام ( انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ) درازی عمر میں شامل ہے۔ مخالفین اس انعام میں مسیح کوتو شال کرتے ہیں اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو بے نصیب رکھتے ہیں ۔ کیونکہ ان کو اس عقیدہ سے شرم نہیں آتی ۔ اور لمبی زندگی
اس طرح انعام میں شمار ہو سکتی ہے کہ قرآن کریم میں آیا ہے کہ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ
في الْأَرْضِ (الرعد: ۱۸) اور مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸) یعنی نافع چیز کو
درازی عمر نصیب ہوتی ہے اور خدا دین سے غافلوں کو ہلاکت میں ڈالنے سے پروانہیں کرتا۔ پس
ثابت ہوا کہ جو دین سے غافل نہ ہوں۔ ان کی ہلاکت اور موت میں خدا جلدی نہیں کرتا۔
فرمایا کہ ہمارا سلسلہ منہاج نبوت پر ہے جس طرح سلسلہ کا منہاج نبوت پر ہونا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہود اور نصاری سے
سے
مقابلہ کرنا پڑا۔ اسی طرح ہم کو بھی ان یہودی صفت مسلمانوں اور نصاری سے مقابلہ کرنا پڑا۔ کیا یہ

آج 10 میں سے 10 باقی