بلاتاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مولوی ہم کو رطب و یابس اور ضعیف حدیثوں اور قولوں سے جیتنا چاہتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان تمام تو رات اور انجیل کی آیات کو محرف قرار دیا جو آپ کے حکم ہونے کی معارض تھیں
یا ان کے ایسے معنے کئے جو آپ کے سلسلہ اسلام کے موافق ثابت ہوئیں اور ان آیات کے معنے
خدا داد فراست اور الہام سے کئے اور اہل کتاب کے غلط معنوں کو رد کیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ساری موجودہ تو رات اور انجیل کو صحیح قبول نہ کیا۔ بلکہ کئی ایک آیات کو محرف اور کئی ایک کے معنے
صحیح طور سے بذریعہ الہام کئے ۔ اسی طرح ہمارا سلسلہ ہے۔
ہم بطور حکم کے آئے ہیں۔ کیا حکم کو یہ لازم ہے کہ کسی خاص فرقہ کا مرید بن جاوے؟ بہتر فرقوں
میں سے کس کی حدیثوں کو مانے؟ حکم تو بعض احادیث کو مردود اور متروک قرار دے گا اور بعض کو صحیح ۔
فرمایا۔ بڑے بڑے صریح ظلم مظلوموں پر ڈھائے جاتے مظالم سے بچنے کی واحد راہ ہیں۔ اور ہمارے سامنے ظالموں سے کوئی چنداں باز پرس
:
نہیں ہوتی ۔ اس کا باعث بھی خدا تعالیٰ نے اسی آیت میں فرمایا ہے مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا
دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸) یعنی خدا کو تمہاری پروا کیا ہے۔ اگر تم دعاؤں اور عبادت الہی میں تغافل اختیار
کرو۔ بے شک ظلم اور دست درازیاں مظلوموں پر ہوویں کوئی پروا نہیں کی جائے گی جب تک وہ مظلوم
خدا سے سچا تعلق بذریعہ صراط مستقیم پیدا نہ کر لیں ۔ اور مظلوم پر ظلم اس لیے ہوتے ہیں کہ مظلوم خود
ذبیحہ بکری یا کیڑے کی طرح ہوتا ہے کیونکہ وہ خدا سے سچا تعلق نہیں رکھتا۔ ورنہ ممکن ہے کہ خدا جو اس کا
دین و دنیا کا متکفل ہو اور اس کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔ پھر اس پر کسی ظالمانہ مخالفت کا وار چلنے دے۔'
بلا تاریخ
مامور من اللہ کی صداقت کا نشان راستباز اور مامورمن اللہ کی صداقت کا بڑا نشان یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو غیب کی خبریں دیتا ہے اور پھر
الحکم جلد ۹ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۵ صفحه ۵۰۴

ان خبروں میں ایک طاقت ہوتی ہے جو دوسروں کو نہیں دی جاتی ۔ نجومی جو خبریں دیتا ہے ان میں وہ
طاقت اور جبروت نہیں ہوتی جو مامور کی خبروں میں ہوتی ہے۔ علاوہ بریں مامور کی خبریں ایسی ہوتی
ہیں کہ فراست اور قیافہ پر ان کی بنا نہیں ہوسکتی مثلاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مکی زندگی میں جو
بالکل بے سروسامانی اور بیکسی کی زندگی تھی اپنی کامیابی اور دشمنوں کی ناکامی اور نامرادی کی پیشگوئی
کی تھی۔ کیا کوئی عقلمند اور ملکی مدبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وقت کی حالت کو دیکھ کر اندازہ لگا
سکتا تھا کہ یہ شخص کامیاب ہو جائے گا اور وہ قوم جو اس کی مخالفت پر آمادہ ہے۔ ذلت کے ساتھ
نامراد رہے گی ؟ پھر دیکھ لو کہ انجام کیا ہوا ؟ پس یہ ایک زبر دست نشان مامور کو دیا جاتا ہے۔
عیسائیت کا انجام اور اسلام کا مستقبل عیسائیوں کے حملے اسلام پر اس صدی میں بہت تیزی کے ساتھ ہوئے ہیں۔ ان کی
زبان درازی اور چھیڑ چھاڑ بہت بڑھ گئی ۔ اللہ تعالیٰ چاہتا تو ایک دم میں ان کی مخالفانہ کارروائیوں کا
فیصلہ کر دیتا مگر وہ اپنا فیصلہ روز روشن کی طرح دکھانا چاہتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس مذہب کی
حقیقت دنیا پر کھل جاوے۔ شیطان کی آدم کے ساتھ یہ آخری جنگ ہے ملائکۃ اللہ آدم کے ساتھ
ہیں اور اب شیطان ہمیشہ کے لیے ہلاک کر دیا جائے گا۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر میری طرف سے
اس مردہ پرستی کے دور کرنے کے لیے کوئی تحریک نہ بھی ہوتی اور خدا تعالیٰ مجھے بھی نہ بھیجتا تب بھی
اس مذہب کی حالت ایسی ہو چکی تھی کہ یہ خود بخود نمک کی طرح پگھل جاتا۔ میں خدا تعالیٰ کی تائیدوں
اور نصرتوں کو دیکھ رہا ہوں جو وہ اسلام کے لیے ظاہر کر رہا ہے اور میں اس نظارہ کو بھی دیکھ رہا ہوں جو
موت کا اس صلیبی مذہب پر آنے کو ہے۔ اس مذہب کی بنیاد محض ایک لعنتی لکڑی پر ہے جس کو دیمک
کھا چکی ہے اور یہ بوسیدہ لکڑی اسلام کے زبردست دلائل کے سامنے اب ٹھیر نہیں سکتی ۔ اس عمارت
کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں۔ اب وقت آتا ہے کہ یکدم یورپ اور امریکہ کے لوگوں کو اسلام کی
طرف توجہ ہوگی ۔ اور وہ اس مردہ پرستی کے مذہب سے بیزار ہو کر حقیقی مذہب اسلام کو اپنی نجات کا
ذریعہ یقین کریں گے۔

اسلام ، عیسائیت اور آریوں کا خدا کے متعلق نظریہ توحید مانے والوں میں ایک خاص رعب اور جلال ہوتا
ہے جو بت پرست کو حاصل نہیں ہوتا۔ کیونکہ اس کا قلب ملزم کرتا رہتا ہے اور اس کے اعتقاد کی بنیاد
علوم حقہ پر نہیں ہوتی بلکہ ظنیات اور اوہام پر ہوتی ہے مثلاً عیسائیوں نے یسوع کو خدا بنا لیا مگر کوئی
ایسی خصوصیت آج تک دو ہزار برس ہونے کو آئے نہیں بتائی جو یسوع میں ہوا اور دوسرے انسانوں
میں نہ ہو۔ بلکہ جہاں تک انجیل کے بیان کے موافق یسوع کی حالت پر غور کرتے ہیں اسی قدر ا سے
انسانی کمزوریوں کا بہت بڑا نمونہ پاتے ہیں ۔
بڑی خصوصیت اقتداری معجزات کی ہوتی ہے لیکن یسوع کی لائف میں اقتداری معجزات کا پتہ
نہیں ملتا اور اگر عیسائیوں کے بیان کے موافق بعض مان بھی لیں تو پھر ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ اسی
رنگ کے اقتداری معجزات یسوع کے معجزات سے کہیں بڑھ چڑھ کر پہلے نبیوں کے بائبل میں موجود
ہیں پھر خصوصیت کیا رہی ؟ وہ کیا بات تھی جس پر اسے خدا مان لیا گیا ؟ اگر ایک مجلس میں اللہ تعالیٰ کے
صفات بیان کئے جاویں اور اس میں آریا ، عیسائی اور مسلمان موجود ہوں تو اگر کسی کا ضمیر مر نہیں گیا
تو بجز مسلمان کے ہر ایک خدا تعالیٰ کے صفات بیان کرنے سے شرمندہ ہو گا مثلاً آریہ کیا یہ بیان
کر کے خوش ہوگا کہ میں ایسے خدا پر ایمان لاتا ہوں جس نے دنیا کا ایک ذرہ بھی پیدا نہیں کیا۔ وہ
میری روح اور جسم کا خالق نہیں ۔ مجھے جو کچھ ملتا ہے میرے اپنے اعمال اور افعال کا ثمرہ ہے۔ خدا تعالیٰ
کا کوئی عطیہ اور کرم نہیں ۔ میرا خدا مجھے کبھی ہمیشہ کی نجات نہیں دے سکتا۔ میرے لیے لازمی ہے کہ
میں جونوں کے چکر میں آکر کیڑے مکوڑے بنتا رہوں یا کیا عیسائی صاحب یہ بیان کر کے راضی ہوگا
کہ میں ایک ایسے خدا پر ایمان لاتا ہوں جو ناصرہ نام بستی میں یوسف نجار کے گھر معمولی بچوں کی
طرح پیدا ہوا تھا۔ وہ معمولی بچوں کی طرح روتا چلاتا اور کبھی اپنی کمزوریوں کی وجہ سے ماں باپ
سے تھپڑ بھی کھاتا تھا۔ اسے اتنی بھی خبر نہ تھی کہ وہ انجیر کے پھل کے موسم کا علم رکھتا ۔ وہ ایسا غصہ ور تھا
کہ درختوں تک کو بد دعائیں دیتا تھا۔ وہ آخر میرے گناہوں کی وجہ سے صلیب پر لعنتی ہوا۔ اور

تین دن ہاویہ میں رہا۔ بتاؤ کیا وہ یہ باتیں خوشی کے ساتھ بیان کرے گا یا اندر ہی اندر اس کا دل کھایا
جائے گا۔ لیکن ایک مسلمان بڑی جرات اور دلیری سے کہے گا کہ میں اس خدا پر ایمان لایا ہوں جو
تمام صفات کا ملہ سے موصوف اور تمام بدیوں اور نقائص سے منزہ ہے۔ وہ رب ہے۔ بلامانگے دینے والا
رحمان ہے ۔ سچی محنتوں کے ثمرات ضائع نہ کرنے والا ہے ۔ وہ حی و قیوم ارحم الراحمین خدا ہے ۔ وہ
ہمیشہ کی نجات دیتا ہے۔ اس کی عطا غیر مجذوذ ہے۔ پس جب مسلمان اپنے خدا کی صفات بیان
کرے گا تو ہرگز شرمندہ نہیں ہوگا اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے جو ہم پر ہے۔ ایسا ہی اور بہت سی باتیں
ہیں۔ غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مان کر ہم کبھی کسی کے سامنے شرمندہ نہیں ہو سکتے ۔
معجزات مسیح معجزات میں کی حقیقت ڈوئی نے خوب کھولی ہے۔ وہ دعوی کرتا ہے کہ میں بھی
سلب امراض کرتا ہوں اسی طرح پر جس طرح یسوع مسیح کیا کرتا تھا۔ اور عجیب تر
یہ بات ہے کہ جہاں کوئی شخص اچھا نہیں ہوتا وہاں وہ شرمندہ نہیں ہوتا بلکہ کہہ دیتا ہے کہ یسوع مسیح
سے بھی فلاں شخص اچھا نہیں ہوا۔
سلب امراض فی الحقیقت کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس پر ناز کیا جا سکے۔ یہودی بھی اس زمانہ میں
سلب امراض کرتے تھے اور ہندوستان میں بھی بہت لوگ اس قسم کے ہوئے ہیں اور آج کل تو
ہزاروں ہزار دہرئیے اور ملحد بھی ایسے ہیں جو سلب امراض کر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ایک فن اور مشق ہے
جس کے لیے یہ بھی ضرور نہیں کہ اس فن کا عامل خدا پر یقین رکھتا ہو یا نیک چلن ہو۔ جس طرح پر
دوسرے علوم کے حصول کے لیے نیک چلنی اور خدا پرستی شرط نہیں ہے اس کے لیے بھی نہیں ۔ یعنی اگر
کوئی شخص ریاضی کے قواعد کی مشق کرے تو قطع نظر اس کے کہ وہ دہر یہ ہے یا موحد خدا پرست وہ
قواعد اس کے لیے کوئی روک پیدا نہیں کریں گے۔ برخلاف اس کے وہ روحانی کمالات جو اسلام
سکھاتا ہے ان کے لیے ضروری ہے کہ اعمال میں پاکیزگی اور صدق اور وفاداری ہو۔ بغیر اس کے وہ
باتیں حاصل ہی نہیں ہو سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سلب امراض والے مسیح کے اچھے کئے ہوئے مر
گئے۔ لیکن قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا ( الشمس : ١٠) کی تعلیم دینے والے کے زندہ کئے ہوئے آج تک

بھی زندہ ہیں اور ان پر کبھی فنا آہی نہیں سکتی ۔
جلد ہفتم
صحابہ کرام اور خوار یان مسیح صحابہ کرام رضوان اللہ الہم اجمعین کے مقابلہ میں حواریوں کو
یان تے پیش کرتے ہوئے بھی شرم آجاتی ہے۔ حواریوں کی تعریف
بہ اور
میں ساری انجیل میں ایک بھی ایسا فقرہ نظر نہ آئے گا کہ انہوں نے میری راہ میں جان دے دی
بلکہ برخلاف اس کے ان کے اعمال ایسے ثابت ہوں گے جس سے معلوم ہو کہ وہ حد درجہ کے
غیر مستقل مزاج ، غدار اور بے وفا اور دنیا پرست تھے اور صحابہ کرام نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول
کی راہ میں وہ صدق وہ صدق دکھلایا کہ انہیں رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (البينة : 9) کی آواز آ گئی ۔ یہ
اعلیٰ درجہ کا مقام ہے جو صحابہؓ کو حاصل ہوا ۔ یعنی اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ تعالیٰ سے
راضی ہو گئے ۔ اس مقام کی خوبیاں اور کمالات الفاظ میں ادا نہیں ہو سکتے ۔ اللہ تعالیٰ سے راضی ہو
جانا ہر شخص کا کام نہیں بلکہ یہ توکل ، تبتل اور رضا و تسلیم کا اعلیٰ مقام ہے جہاں پہنچ کر انسان کو کسی قسم کا
شکوہ اور شکایت اپنے مولی سے نہیں رہتی اور اللہ تعالیٰ کا اپنے بندہ سے راضی ہونا یہ موقوف ہے
بندے کے کمال صدق و وفاداری اور اعلیٰ درجہ کی پاکیزگی اور طہارت اور کمال اطاعت پر جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ نے معرفت اور سلوک کے تمام مدارج طے کر لیے تھے۔ اس کا نمونہ حواریوں
میں اگر تلاش کریں تو ہر گز نہیں مل سکتا ۔ پس نرے سلب امراض پر خوش ہو جانا یہ کوئی دانشمندی نہیں
ہے اور روحانی کمالات کا شیدائی ان باتوں پر خوش نہیں ہو سکتا ۔ اس لیے میں تمہارے لیے یہی پسند
کرتا ہوں کہ تم اپنے دل کو پاک کرو اور خدا تعالیٰ کے ساتھ ایسے تعلقات پیدا کرو کہ وہ مولیٰ کریم تم
سے راضی ہو جاوے اور تم اس سے راضی ہو جاؤ۔ پھر وہ تمہارے جسم میں تمہاری باتوں میں ایسی
برکت رکھ دے گا جو سلب امراض کرنے والے بھی انہیں دیکھ کر حیران اور شرمندہ ہوں گے ۔
ایک نکتہ معرفت قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کے نام کے ساتھ کوئی صفت مفعول کے صیغہ
میں نہیں ہے۔ قدوس تو ہے مگر معصوم نہیں ہے کیونکہ معصوم کا لفظ ظاہر کرتا ہے
کہ اس کو بچانے والا کوئی اور ہے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ تو اپنی ذات ہی میں بے عیب اور پاک خدا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی