بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور وحدہ لاشریک اکیلا خدا ہے اس کو بچانے والا کون ہو سکتا ہے۔
ایک مرتبہ آپ کی مجلس میں مفتی محمد صادق صاحب رسالہ ” بے گناہی مسیح ، سنا
ایک الزامی جواب
رہے تھے۔ اس میں ایک مقام پر مصنف نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
جلد ہفتم
پاک ذات پر محض اس بنا پر حملہ کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کیوں کیا ؟
اس پر فرمایا۔ افسوس یہ لوگ ایسے بیہودہ اعتراض کرتے ہیں جن کو کوئی سلیم الفطرت پسند نہیں کر
سکتا ۔ ایسی باتیں کر کے یہ لوگ کچھ سننا چاہتے ہیں ۔ اگر یہ اعتراض کرنے سے پہلے اتنا سوچ لیتے کہ سے پہلے اپنا
ایک شخص جو بیگانی اور بد وضع مشہور عورتوں سے تعلق رکھتا ہے اس کی زندگی کو تو وہ بے عیب اور خدا کی
زندگی قرار دیتے ہیں۔ پھر جائز طور پر نکاح کرنے والے پر اعتراض کیوں ہے؟ کیا یہ شرم کی بات
نہیں ہے؟ اپنے گھر میں انجیل کا مطالعہ کریں اور کفارہ کے برکات جو یورپ کو اخلاقی طور پر ورثہ میں
ملے ہیں ان پر نظر کر لے۔ پھر وہ اسلام پر اعتراض کرنے کے لیے منہ کھولے ۔ جس کے گھر میں اس
لو
قدر گند ہوا سے تو شرم آنی چاہیے ۔ لے
بلا تاریخ کے
افسوس کا مقام ہے کہ یہ دنیا چند روزہ ہے لیکن اس کے لیے وہ وہ
اس زمانہ کی دنیا پرستی کوشیش کی جاتی ہیں گویا بھی یہاں سے جان ہی نہیں ہے۔ انسان
کیسا غافل اور ناسمجھ ہے کہ علانیہ دیکھتا ہے کہ یہاں کسی کو ہمیشہ کے لیے قیام نہیں ہے لیکن پھر بھی
اس کی آنکھ نہیں کھلتی ۔ اگر یہ لوگ جو بڑے کہلاتے ہیں اس طرف توجہ کرتے تو کیا اچھا ہوتا ۔ دنیا
کی عجیب حالت ہو رہی ہے جو ایک دردمند دل کو گھبرا دیتی ہے۔ بعض لوگ تو کھلے طور پر طالب دنیا
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۹
ہے یہ ملفوظات جن پر کوئی تاریخ درج نہیں ۔ ایڈیٹر صاحب الحکم نے پرانی نوٹ بک میں سے ایک صفحہ“ کے زیر عنوان
الحکم میں شائع کئے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے۔ ۱۹۰۵ء سے پہلے کی کسی تاریخ کے یہ ملفوظات ہیں واللہ اعلم ( مرتب ) ۔
ہیں اور ان کی ساری کوششیں اور تگ و دو دنیا تک محدود ہے لیکن بعض لوگ ہیں تو اسی مردود دنیا کے
طلبگار مگر وہ اس پر دین کی چادر ڈالتے ہیں ۔ جب اس چادر کو اٹھا یا جاوے تو وہی نجاست اور بد بو
موجود ہے۔ یہ گروہ پہلے گروہ کی نسبت زیادہ خطرناک اور نقصان رساں ہے۔ اکثر لوگ جب ان
دینداروں کی حالت کو دیکھتے ہیں تو وہ دہریئے ہو جاتے ہیں۔ اس لیے کہ ان کے اعمال کو ان کے
اقوال کے ساتھ کچھ بھی تعلق نہیں ہوتا۔ سننے والے جب ان کی باتوں کو سن کر پھر ان کے اعمال کو
دیکھتے ہیں تو ان کا ایمان بالکل جاتا رہتا ہے اور وہ دہر یہ ہو جاتے ہیں۔
سلسلہ احمدیہ کے قیام کی وجہ میں دیکھتا ہوں اس وقت قریب علما کی یہی حالت ہورہی
کی
ہے۔ لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف:۳) کے مصداق
اکثر پائے جاتے ہیں اور قرآن شریف پر بگفتن ایمان رہ گیا ہے۔ ورنہ قرآن شریف کی حکومت سے
لوگ نکلے ہوئے ہیں ۔ احادیث سے پایا جاتا ہے کہ ایک وقت ایسا آنے والا تھا کہ قرآن آسمان پر
اٹھ جائے گا۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ وہی وقت آگیا ہے۔ حقیقی طہارت اور تقویٰ جو قرآن شریف
پر عمل کرنے سے پیدا ہوتا ہے آج کہاں ہے؟ اگر ایسی حالت نہ ہو گئی ہوتی تو خدا تعالیٰ اس سلسلہ
کو کیوں قائم کرتا۔ ہمارے مخالف اس بات کو نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ دیکھ لیں گے کہ آخر ہماری سچائی
روز روشن کی طرح کھل جائے گی ۔ خدا تعالیٰ خود ایک ایسی جماعت طیار کر رہا ہے جو قرآن شریف
کے ماننے والی ہوگی ۔ ہر ایک قسم کی ملونی اس میں سے نکال دی جائے گی اور ایک خالص گروہ پیدا کیا
جاوے گا اور وہ یہی جماعت ہے۔ اس لیے میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ تم خدا تعالیٰ کے احکام کے
پورے پابند ہو جاؤ اور اپنی زندگیوں میں ایسی تبدیلی کرو جو صحابہ کرام نے کی تھی۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی
تمہیں دیکھ کر ٹھو کر کھاوے۔ ہاں میں یہ بھی کہتا ہوں کہ ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ افترا اور کذب کے
سلسلہ سے الگ ہو جاوے۔ پس تم دیکھو اور منہاج نبوت پر اس سلسلہ کو دیکھو۔ یہ میں جانتا ہوں کہ
جب خدا تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے اور زمین پر بارش ہوتی ہے تو جہان میں مفید اور نفع رساں بوٹیاں اور
پودے پیدا ہوتے ہیں اس کے ساتھ ہی زہریلی بوٹیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں ۔ اس وقت خدا تعالیٰ کا
کلام اتر رہا ہے اور آسمان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ۔ چونکہ ایک سلسلہ حقہ قائم ہوا ہے۔
ضروری تھا کہ اس کے ساتھ جھوٹے مدعی اور مفتری بھی ہوتے جواکثروں کو گمراہ کرتے ۔ پس ہر شخص
کا فرض ہے کہ اس وقت خدا تعالیٰ سے کشود کار کے لیے دعا کرے اور دعاؤں میں لگا رہے۔
ہمارے سلسلہ کی بنیا د نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ پر ہے۔ پھر اس سلسلہ کی تائید اور تصدیق کے لیے
اللہ تعالیٰ نے آیات ارضیہ اور سماویہ کی ایک خاتم ہم کو دی ہے۔ یہ بخوبی یا د رکھو کہ جو شخص خدا تعالیٰ کی
طرف سے آتا ہے اسے ایک مہر دی جاتی ہے اور وہ مہر محمدی مہر ہے جس کو نا عاقبت اندیش
مخالفوں نے نہیں سمجھا۔
میں بڑے یقین اور دعوئی سے کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کمالات نبوت ختم
ہو گئے ۔ وہ شخص جھوٹا اور مفتری ہے جو آپ کے خلاف کسی سلسلہ کو قائم کرتا ہے اور آپ کی نبوت
سے الگ ہو کر کوئی صداقت پیش کرتا ہے اور چشمہ نبوت کو چھوڑتا ہے۔ میں کھول کر کہتا ہوں کہ
وہ شخص لعنتی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا آپ کے بعد کسی اور کو نبی یقین کرتا ہے اور
آپ کی ختم نبوت کو توڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی ایسا نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہیں
آ سکتا جس کے پاس وہی مہر نبوت محمد ی نہ ہو۔ ہمارے مخالف الرائے مسلمانوں نے یہی غلطی
کھائی ہے کہ وہ ختم نبوت کی مہر کو توڑ کر اسرائیلی نبی کو آسمان سے اتارتے ہیں۔ اور میں یہ کہتا ہوں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی اور آپؐ کی ابدی نبوت کا یہ ادنیٰ کرشمہ ہے کہ تیرہ سوسال
کے بعد بھی آپ ہی کی تربیت اور تعلیم سے مسیح موعود آپ کی امت میں وہی مہر نبوت لے کر آتا ہے۔
اگر یہ عقیدہ کفر ہے تو پھر میں اس کفر کو عزیز رکھتا ہوں ۔ لیکن یہ لوگ جن کی عقلیں تاریک ہوگئی ہیں۔
جن کو نو رنبوت سے حصہ نہیں دیا گیا اس کو سمجھ نہیں سکتے اور اس کو کفر قرار دیتے ہیں ۔ حالانکہ یہ وہ بات
ہے جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کمال اور آپ کی زندگی کا ثبوت ہوتا ہے۔
راستباز کو
مامورین کی تائید اور تصدیق کے لیے نشانات غرض ہر مامور اور راس اللہ تعالیٰ ایک نشانِ نبوت دیتا
ہے اور وہ وہ آیات ارضیہ اور سماویہ ہوتے ہیں جو اس کی تائید اور تصدیق کے لیے ظاہر ہوتے ہیں
اور خدا کا فضل ہے کہ اس نے میری تائید اور تصدیق میں ایک دو نہیں لاکھوں لاکھ نشان ظاہر کئے
ہیں۔ کوئی دیکھنے والا بھی ہو۔
پھر میری تائید اور تصدیق اور اس سلسلہ کی سچائی کے لیے دلائل عقلیہ موجود ہیں۔ کاش یہ لوگ
اگر نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ سے واقف نہیں تھے اور ان آیات ارضیہ اور سماویہ کو جو میری صداقت
کے ثبوت میں میرے ہاتھ پر ظاہر ہوئے نہیں دیکھ سکتے تھے تو عقل ہی سے کام لیتے ۔ ایسے ہی لوگوں
کے متعلق قرآن کریم میں ذکر آیا ہے کہ جب وہ دوزخ میں داخل ہوں گے تو اس وقت ان کی
آنکھیں کھلیں گی اور اپنی غلطی پر اطلاع ہوگی تو کہیں گے تو كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحُبِ
السَّعِيرِ (الملك: (1) اے کاش! اگر ہم سنتے اور پھر سن کر عقل سے کام لیتے تو ہم جہنمی نہ ہوتے۔
ضرورت زمانہ کی دلیل میں کہتا ہوں کہ اگر دوسرے امور پر نظر نہ بھی کریں تو ایک
ضرورت موجودہ ہی ایسی ہے جو میری سچائی پر مہر کر دیتی ہے۔ کیا
اس طوفان اور جنگ کے وقت جب عیسائیوں نے اسلام کو نابود کرنا چاہا ہے اور ہر طرف سے اور ہر
رنگ سے اس پر حملے کر رہے ہیں ۔ ہزاروں لاکھوں اخبارات اور رسالے اس کی مخالفت میں شائع
کر رہے ہیں۔ اس لیے کہ اسلام ان کی راہ میں ایک روک اور پتھر ہے۔ اسلام ہی ان کی عیش
میں تلخ ہے۔ اخبارات یورپ پکار پکار کر کہتے اور وہاں کے مدبر اور اہل الرائے اسلام ہی کو اپنی
ترقی کی راہ میں روک قرار دیتے ہیں ۔ ایسی حالت میں اسلام کے نیست و نابود کرنے کی جس قدر فکر
عیسائیوں کو ہو سکتی ہے اس سے وہ لوگ جو حجروں میں رہتے ہیں کب آشنا اور واقف ہو سکتے ہیں؟ وہ
دیکھتے ہیں کہ آئے دن دو چار آدمی مسلمان ہو جاتے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اسلام کی ترقی ہو رہی ہے
انہیں ان حملوں کی خبر نہیں جو مقدس اسلام پر مختلف رنگوں میں ہو رہے ہیں۔ عیسائیت کی بربادکن
آگ اسلام کے گھر کو لگ چکی ہے ۔ ۲۹ لاکھ تو ایسے ہیں جو اس آگ کی نذر ہو چکے ہیں ۔ اور اسلام
کے لخت جگر کہلا کر مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت میں
کھڑے ہو کر وعظ کہتے ہیں ۔ یہ تو علانیہ دشمن ہیں۔ پھر ایک کثیر تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو گو کھلے طور
پر عیسائی تو نہیں ہوئے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ انہیں اسلام کے ساتھ کوئی محبت اور لگاؤ نہیں
ہے۔ وہ اسلام کے ارکان اور شعار پر ہنستے اور ٹھٹھے کرتے ہیں ۔ آئے دن اس میں لگے رہتے ہیں کہ
جہاں تک ممکن ہو اور بس چلے اسلام کے احکام نماز روزہ میں ترمیم کریں اور اپنی تجویز اور تدبیر سے
ایک ایسا اسلام پیدا کریں جس کے بانی مبانی وہ آپ ہی ہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلیم کردہ
اسلام سے خواہ وہ الگ ہی کیوں نہ ہو۔ ان لوگوں کی حالت کسی صورت میں عیسائیوں سے کم نہیں
ہے۔ وہ کھلم کھلا ان کی وردی پہنتے ہیں۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک دشمنِ دین کی وردی وہ
کیوں پہنتے ہیں اگر اسلام کے ساتھ انہیں محبت اور پیار ہے ۔
اگر کوئی شخص ہماری جماعت سے منہاج نبوت کے معیار پر اس صداقت کو آزماؤ نفرت کرتا ہے تو کرے۔ لیکن
اسے کم از کم غیرت اسلام کے تقاضا سے اور اسلام کی موجودہ حالت کے لحاظ سے یہ بھی تو ضرور ہے
کہ وہ کسی ایسی جماعت کو تلاش کرے اور اس کا پتہ دے جو حج و براہین اور خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ
نشانات اور روشن آیات سے کسر صلیب کر رہی ہو۔ مگر میں دعوے سے کہتا ہوں کہ خواہ شرقاً غرباً شمالاً
جنوبا کہیں بھی چلے جاؤ اس جماعت کا پتہ بجز میرے نہیں ملے گا۔ اس لیے کہ خدا تعالیٰ نے اس غرض
کے واسطے مجھے ہی مبعوث کر کے بھیجا ہے۔ میرے دعوے کو سن کر نری بدظنی اور بدلگامی سے کام نہ لو
بلکہ تمہیں ۔ چاہیے کہ اس پر غور کرو اور منہاج نبوت کے معیار پر اس کی صداقت کو آزماؤ۔ انسان ایک
پیسے کا برتن لیتا ہے تو اس کی بھی دیکھ بھال کرتا ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ہماری باتوں کو سنتے ہی ، بغیر فکر
کئے گالیاں دینی شروع کرتے ہیں ۔ یہ بہت ہی نامناسب امر ہے ۔ جو طریق میں نے پیش کیا ہے
اس طرح پر میرے دعوے کو آزماؤ اور پھر اگر اس طریق سے بھی تم مجھے کا ذب پاؤ تو بے شک افسوس
کے ساتھ چھوڑ دو لیکن میں تمہیں دعوے سے کہتا ہوں کہ میں مفتری نہیں ہوں۔ کا ذب نہیں ہوں۔
بلکہ میں وہی ہوں جس کا وعدہ نبیوں کی زبانی ہوتا چلا آیا ہے۔ جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے