بلا تاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سلام کہا ہے۔ وہی مسیح موعود ہوں جو چودھویں صدی میں آنے والا تھا اور جو مہدی بھی ہے ۔ مجھے وہی
قبول کرتا ہے جس کو خدا تعالیٰ اپنے فضل سے دیکھنے والی آنکھ عطا کرتا ہے اور یہ جماعت اب دن بدن
بڑھ رہی ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ یہ بڑھے پیس یہ بڑھے گی ۔ اور ضرور بڑھے گی ۔ لے
بلا تاریخ کے
حمہ اللہ کا مقام جب انسان حجتہ اللہ کے مقام پر ہوتا ہے تواللہ تعالی ہی اس کے جوارح ہو
جاتا ہے۔ مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى (النجم : ۴) کے یہی معنے ہیں اور یہ اس
وقت ہوتا ہے جبکہ انسان کامل طور پر اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار اور اس کا وفادار بندہ ہوجاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی رضا کے ساتھ اسے کامل صلح ہوتی ہے۔ اس کی کوئی حرکت کوئی سکون اللہ تعالیٰ کے اذن
اور امر سے کی ایک گل ہوتی ہے۔ ایسی حالت میں اس پر مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَی کا اطلاق ہوتا ہے
اور یہ مقام کامل اور اکمل طور پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل تھا۔
مکر کے معنے کمر کا لفظ اللہ تعالی نے حضرت میں علیہ السلام کے لیے استعمال کیا ہے۔ پھر یہی
لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی آیا ہے اور براہین احمدیہ میں
میرے متعلق بھی ایک الہام ہے۔ مکر کی حد اس وقت تک ہوتی ہے جب تک وہ انسانی تدابیر اور
منصوبوں تک ہو۔ لیکن جب انسانی منصوبوں کی طرح نہ ہو تو پھر وہ خارق عادت ہوتا ہے مگر نہیں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کفار نے جو منصوبے کئے وہ اس میں پورے نا کام اور
نا مراد ر ہے اور اللہ تعالیٰ نے خارقِ عادت و طریق سے آپ کو وعدہ کے موافق بچالیا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۰ مورخه ۱۰ جون ۱۹۰۵ صفحه ۲
کے یہ ملفوظات بھی ایڈیٹر صاحب الحکم نے ” پرانی نوٹ بک میں سے کچھ کے زیر عنوان بغیر تاریخ کے شائع کیسے
ہیں۔ (مرتب) سے نقل مطابق اصل

بروز کا مسئلہ
مذہب کبھی سر سبز نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کی روحانیت کا بروز نہ ہو۔ اس لیے ضروری
تھا کہ اسلام کے کامیاب اور بامراد ہونے کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فوت ہو چکے اور مدینہ طیبہ میں قبر کے اندر رکھے گئے ۔ مگر میں یہ ماننے کو طیار نہیں ہوں اللہ تعالیٰ نے مجھ
پر یہی ظاہر کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو قبر میں رکھے گئے وہ ایک پاک دانہ کی طرح
رکھے گئے ہیں جس کو بہت سے خوشے لگے ہیں جو اصلُهَا ثَابِتٌ وَ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ (ابراهيم : ۲۵)
کا سچا مصداق ہیں اگر کوئی شخص اس امر کو نہیں مانتا تو وہ گو یا تسلیم کرتا ہے کہ معاذ اللہ آپ ضائع
ہو گئے ۔ حالانکہ آپ کے برکات اور فیوض کا تو یہاں تک اثر ہوا کہ مدینہ طیبہ کا نام یثرب بھی نہیں
رہنے دیا کیونکہ یثرب ہلاک ہونے کو کہتے ہیں۔ میں یقیناً کہتا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اس
حقیقت کو کھول دیا ہے کہ آپ مدینہ کی خاک میں اس دانے کی طرح تھے جس سے ہزار ہا دانے
اُگیں ۔ یہ لوگ جو میری مخالفت کرتے ہیں وہ تعصب اور ضد میں اندھے ہو کر آپ کو اس دانہ سے
مشابہ سمجھتے ہیں جو معاذ اللہ کرم خوردہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کی یہ قدیم سے عادت ہے کہ نبی کے اخلاق،
عادات اور توجہ کسی اور کو بھی دیئے جاتے ہیں جو اس کی اتباع میں اس کی محبت میں کامل طور پر فنا
ہو گیا ہو۔ اور ظلی طور پر اس کے کمالات اور خوبیوں کو اپنے اندر جذب کرتا ہو۔ اس صورت میں اس
نبی کا حلیہ گو اس کو دیا جاتا ہے ۔ اس وقت اس کا نام اس نبی کا ہوتا ہے ۔ یہی سر ہے جو انجیل کے
میں لکھا ہے ۔ مسیح نہ آئے گا جب تک ایلیا نہ آئے ۔ اور دوسرے مقام پر ایلیا کے آنے سے مراد اس
کی خو اور طبیعت اور طاقت پر آنے سے لی گئی ہے۔ پس مہدی کے متعلق جو کہا گیا ہے کہ وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر آئے گا اس سے یہی مراد ہے کہ وہ ظلی اور بروزی طور پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مظہر ہوگا ۔
بعثت مسیح موعود کے مقاصد میرے آنے کے دو مقصد ہیں۔ مسلمانوں کے لیے یہ کہ
اصل تقویٰ اور طہارت پر قائم ہوجائیں۔ وہ ایسے سچے
لے لفظ ” بائبل ہونا چاہیے۔ غالباً سہو کتابت سے انجیل“ لکھا گیا ہے ۔ (مرتب)

مسلمان ہوں جو مسلمان کے مفہوم میں اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے اور عیسائیوں کے لیے کسر صلیب ہو اور
ان کا مصنوعی خدا نظر نہ آوے۔ دنیا اس کو بالکل بھول جاوے۔خدائے واحد کی عبادت ہو۔
میرے ان مقاصد کو دیکھ کر یہ لوگ میری مخالفت کیوں کرتے ہیں؟ انہیں یا د رکھنا چاہیے کہ جو
کام نفاق طبعی اور دنیا کی گندی زندگی کے ساتھ ہوں گے وہ خود ہی اس زہر سے ہلاک ہو جائیں
گے۔ کاذب کبھی کامیاب ہو سکتا ہے؟ إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِقُ كَذَّابٌ (المؤمن : ۲۹)
کذاب کی ہلاکت کے واسطے اس کا کذب ہی کافی ہے۔ لیکن جو کام اللہ تعالیٰ کے جلال اور اس کے
رسول کی برکات کے اظہار اور ثبوت کے لیے ہوں اور خود اللہ تعالیٰ کے اپنے ہی ہاتھ کا لگایا ہوا پودا
ہو تو پھر اس کی حفاظت تو خود فر شتے کرتے ہیں ۔ کون ہے جو اس کو تلف کر سکے؟ یا درکھو میرا سلسلہ اگر
نری دوکانداری ہے تو اس کا نام ونشان مٹ جائے گا لیکن اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور یقیناً
اسی کی طرف سے ہے تو خواہ ساری دنیا اس کی مخالفت کرے یہ بڑھے گا اور پھیلے گا اور فرشتے اس کی
حفاظت کریں گے۔ اگر ایک شخص بھی میرے ساتھ نہ ہو اور کوئی بھی مدد نہ دے۔ تب بھی میں یقین
رکھتا ہوں کہ یہ سلسلہ کامیاب ہوگا ۔
مخالفت کی میں پروانہیں کرتا۔ میں اس کو بھی اپنے سلسلہ کی ترقی کے لیے لازمی سمجھتا ہوں ۔ یہ
کبھی نہیں ہوا کہ خدا تعالیٰ کا کوئی مامور اور خلیفہ دنیا میں آیا ہو اور لوگوں نے چپ چاپ اسے قبول کر
لیا ہو۔ دنیا کی تو عجیب حالت ہے ۔ انسان کیسا ہی صدیق فطرت رکھتا ہو مگر دوسرے اس کا پیچھا
نہیں چھوڑتے وہ تو اعتراض کرتے ہی رہتے ہیں۔
رہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہمارے سلسلے کی ترقی فوق العادت ہو رہی ہے۔ بعض اوقات چار چار
پانچ پانچ سو کی فہرستیں آتی ہیں اور دس دس پندرہ پندرہ تو روزانہ درخواستیں بیعت کی آتی رہتی ہیں
اور وہ لوگ علیحدہ ہیں جو خود یہاں آکر داخل سلسلہ ہوتے ہیں۔
کے کی کہ لوگ سلسلہ کے قیام کی غرض اس سلسلہ کے قیام کی اصل غرض یہی ہے کہ اگ دنیا کے گندے کھلیں اور اصل طہارت حاصل کریں اور فرشتوں کی سی زندگی بسر کریں۔

وفات مسیح مسیح کی موت کا جھگڑا بالکل صاف ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے قول سے اور
مسیح علیہ السلام کے اپنے اقرار سے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة: ۱۱۸) میں موت
ثابت کر دی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فعل سے معراج کی رات میں ان کو مردوں
میں دیکھا۔ یہ منطق ہماری سمجھ میں نہیں آتی کہ جو شخص ابھی اس عالم میں ہے وہ ان روحوں میں جو اس
جہان سے گزر چکی ہیں کیونکر شامل ہو گیا ؟ "
الحکم جلد ۹ نمبر ۰۲۵ ۲۷ مورخه /
۱۷ جولائی ۱۹۰۵ صفحہ ۱۱،۱۰

آج 10 میں سے 10 باقی