عرضِ حال

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
عرض حال
ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا دس جلدوں پر مشتمل
تازہ ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ قبل ازیں ملفوظات مکمل سیٹ کی صورت میں پہلی بار الشرکۃ الاسلامیہ
کے زیر انتظام دس جلدوں میں شائع ہوئے تھے ۔ بعدۂ اس کو پانچ جلدوں میں بھی تقسیم کر کے طبع
کروایا گیا تھا۔
اس کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ملفوظات کا
کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن شائع کرنے کی ہدایت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ ملفوظات کی موجودہ جلدوں کی
ضخامت زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ وزنی اور بھاری محسوس ہوتی ہیں اور آسانی سے ہاتھ میں
سنبھال کر پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس کو پانچ کی بجائے دس جلدوں میں شائع کیا جائے۔
چنانچہ تعمیل ارشاد میں یہ ایڈیشن دوبارہ دس جلدوں میں طبع کروایا جارہا ہے ۔
اس مرتبه از سر نو اصل ماخذ یعنی اخبار الحکم اور اخبار البدر قادیان کی جلدوں کا مطالعہ کر کے یہ
کوشش کی گئی ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی ارشاد مطبوعہ ایڈیشن میں درج ہونے سے
رہ گیا ہے تو وہ اس ایڈیشن میں شامل اشاعت ہو جائے ۔ چنانچہ اس کاوش کے نتیجہ میں کچھ ارشادات
سامنے آئے جو ملفوظات کے مجموعہ میں شامل نہ ہو پائے تھے، اس لئے ان کو شامل اشاعت کیا گیا ہے۔
حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں کہ اخبار بدر اور الحکم
لمسه
کی رپورٹنگ میں اگر کوئی کمی بیشی ہے تو اس کو حاشیہ میں درج کیا جائے اور حاشیہ میں اس عبارت کو اس طور پر
درج کیا جائے کہ اس سے مفہوم واضح ہو جائے ، حاشیہ کی عبارات کو حسب ضرورت بڑھایا گیا ہے۔

ابتداء میں ملفوظات کو مکمل سیٹ کی شکل میں شائع کرنے کا شرف حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کو
حاصل ہوا جن کی نگرانی میں ۱۹۶۰ء سے ۱۹۶۷ء کے قلیل عرصہ میں ملفوظات کی دس جلد میں شائع
ہوئیں۔ اس سیٹ کی پہلی چار جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے اور بقیہ
چھ جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا عبد اللطیف صاحب بہاولپوری نے مرتب فرمایا تھا۔
انگلستان سے یہ سیٹ قبل ازیں طبع ہو چکا ہے۔ بعدہ محترم سید عبد الحئی شاہ صاحب مرحوم کی
زیر نگرانی ملفوظات میں مذکورہ آیات قرآنی کے حوالہ جات، نئے عنوانات اور انڈیکس کو از سر نو مرتب
کر کے یہ قیمتی خزانہ علم و معرفت پانچ جلدوں کے سیٹ میں طبع کیا گیا تھا۔
گزشتہ ایڈیشن میں بعض ارشادات تاریخی اعتبار سے اپنے موقع اور محل پر نہ تھے۔
اب نئے دس جلدوں پر مشتمل سیٹ میں ان کو اپنے مقام پر لایا گیا ہے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر
ایڈیٹر کا نوٹ سہواً آگے پیچھے ہو گیا تھا اس کو بھی درست کر دیا گیا ہے۔
ملفوظات کا یہ پہلا کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن ہے۔ اس کی کمپوزنگ ، پروف ریڈنگ اور کام کو تکمیل
کے مراحل تک پہنچانے میں مرکزی ٹیم کے جن مربیان نے اس ذمہ داری کو نبھایا ہے ان کے لئے دعا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے ۔آمین
مختلف مقامات پر بعض اشعار و عبارات بزبان فارسی ہیں کتاب کے آخر میں ان کا اردو
ترجمہ دے دیا گیا ہے تا کہ قارئین کو سمجھنے میں سہولت ہو۔
سابقہ پانچ جلدوں والے ایڈیشن کا انڈیکس محترم سید عبد الحئی صاحب نے مرتب فرمایا
تھا۔ وہ انڈیکس چونکہ پانچ جلدوں میں تھا، اب دس جلدوں کے لحاظ سے اسی انڈیکس کو موافق حال
بنادیا گیا ہے۔
خاکسار
منیر الدین شمس
جنوری ۲۰۲۲ء
ایڈیشنل وکیل التصنيف

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ملفوظات طیبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
جلد هشتم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات طیبہ کی یہ آٹھویں جلد ہے جو یکم ستمبر ۱۹۰۵ء
سے ۳۰ رمئی ۱۹۰۶ ء تک کے ملفوظات پر مشتمل ہے۔ اس جلد کی ترتیب و تدوین بھی مکرم مولانا
محمد اسماعیل صاحب دیا لگڑھی کی مساعی کی رہین منت ہے ۔ جَزَاهُ اللهُ تَعَالَى فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
ملفوظات طیبہ کی جلدیں ایک مائدہ روحانی کی طرح ہیں جو انواع واقسام کی روحانی غذاؤں پر
مشتمل ہے ۔ یا وہ ایک ایسی دکان کا حکم رکھتی ہیں جس میں ہر مرض کی دوا پائی جاتی ہے ۔ خدا تعالیٰ کا
مقدس مسیح اپنے مریدان با صفا اور مخلص حواریوں کے حالات کا بغور جائزہ لیتا اور ان کے امراض
کی تشخیص کرتا اور جب کسی میں کوئی روحانی کمزوری یا بیماری دیکھتا ہے تو اس کے مناسب حال
علاج تجویز کرتا ہے۔ کبھی وہ انہیں خدا تعالیٰ اور اس کی صفات کی طرف توجہ دلاتا ہے اور ان کے
عقائد کی اصلاح کرتا ہے اور کبھی ان کے اعلیٰ مقام کی نشان دہی کر کے انہیں ان کی ذمہ داریوں کی
طرف توجہ دلاتا ہے اور کبھی ان کے ایمان کو تروتازہ اور مضبوط کرنے کے لئے قرآن مجید کے
حقائق و معارف اور نشانات الہیہ کا ذکر کرتا ہے اور کبھی انہیں تنزل سے بچانے اور بام عروج پر
لے جانے کے لئے قوموں کی ترقی اور تنزل کے اسباب و بواعث بیان کرتا ہے چنانچہ آپ اللہ تعالیٰ
اور اس کی صفات سے متعلق فرماتے ہیں۔
ا۔ اللہ تعالی مخفی ہے مگر وہ اپنی قدرتوں سے پہچانا جاتا ہے۔ دعا کے ذریعہ سے اس کی ہستی
کا پتہ لگتا ہے ۔“
( ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۲۴۹)

۲۔ بعض لوگوں کا اعتقاد ہے کہ چونکہ خدا تعالیٰ علیٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (الاحقاف : ۳۴)
ہے اس واسطے وہ اس بات پر بھی قادر ہے کہ جھوٹھ بولے۔ ایسا اعتقاد بے ادبی میں داخل
ہے۔ ہر ایک امر جو خدا تعالیٰ کے وعدہ اس کی ذات جلال اور صفات کے برخلاف ہے وہ
( ملفوظات جلد ہفتم صفحہ ۲۲۶)
اس کی طرف منسوب کرنا بڑا گناہ ہے ۔“
اللہ تعالیٰ کی ساری چیزوں میں ایک حُسن ہے ۔“ ( ملفوظات جلد ہفتم صفحہ ۳۳۲)
اللہ تعالیٰ نکتہ نواز ہے۔ ایسا ہی نکتہ گیر ہے۔ بعض دفعہ انسان سمجھتا ہے کہ تھوڑی سی
بات ہے مگر وہ بات اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب ہو جاتی ہے ۔“
( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۲۴۳)
دعویٰ وہ اپنے مریدان با صفا کے مجمع میں اپنے دعوئی کا ان پر شوکت الفاظ میں ذکر کرتا ہے:۔
دو میں تمہیں دعوی سے کہتا ہوں کہ مفتری نہیں ہوں ۔ کا ذب نہیں ہوں ۔ بلکہ وہی ہوں
جس کا وعدہ نبیوں کی زبانی ہوتا چلا آیا ہے۔ جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کہا
ہے۔ وہی مسیح موعود ہوں جو چودھویں صدی میں آنے والا تھا اور جو مہدی بھی ہے۔ مجھے
وہی قبول کرتا ہے جس کو خدا تعالیٰ اپنے فضل سے دیکھنے والی آنکھ عطا کرتا ہے ۔“
اور فرماتے ہیں۔
دو
( ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۳۴۹، ۳۵۰)
میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جو موعود آنے والا تھا وہ میں ہی ہوں ۔ اور یہ بھی
پکی بات ہے کہ اسلام کی زندگی عیسی کے مرنے میں ہے۔“ (ملفوظات جلد ہشتم صفحہ ۹۵)
حضرت عیسی آسمان سے نازل نہیں ہوں گے
اپنے مخالفوں سے مخاطب ہو کر فرماتے ہیں :۔
دو
د میں کہتا ہوں کہ تم اور تمہارے سب معاون مل کر دعائیں کرو کہ مسیح آسمان سے اتر
آوے پھر دیکھ لو کہ وہ اترتا ہے یا نہیں؟ میں یقیناً کہتا ہوں کہ اگر تم ساری عمر ٹکریں مارتے
رہو اور ایسی دعائیں کرتے کرتے تمہارے ناک بھی رگڑے جاویں تب بھی وہ آسمان سے

نہیں آئے گا ۔ کیونکہ آنے والا تو آچکا۔“
جماعت احمدیہ کا بلند مقام
جماعت کو خطاب کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔
( ملفوظات جلد دوم صفحه ۳۱۵)
اسلام اس وقت یتیم ہو گیا ہے اور کوئی اس کا سر پرست نہیں اور خدا تعالیٰ نے اس
جماعت کو اختیار کیا اور پسند فرمایا کہ وہ اس کی سر پرست ہو اور وہ ہر طرح سے ثابت
کرے، دکھائے کہ اسلام کی سچی غمگسار اور ہمدرد ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ یہی قوم ہوگی جو بعد
میں آنے والوں کے لیے نمونہ ٹھیرے گی۔“
( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۱۵۹ )
حقیقت اسلام
فرماتے ہیں :۔
اسلام کے معنے تو یہ تھے کہ انسان خدا کی محبت اور اطاعت میں فنا ہو جاوے اور جس
طرح پر ایک بکری کی گردن قصاب کے آگے ہوتی ہے اس طرح پر مسلمان کی گردن
خدا تعالیٰ کی اطاعت کے لئے رکھ دی جاوے۔“
حفاظت اسلام
( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۸۶ )
اسلام پر طوفان آ رہے ہیں ۔ مخالف ہر وقت ان کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ
اسلام تباہ ہو جاوے لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالی اسلام کو ان تمام حملوں سے
بچائے گا اور وہ اس طوفان میں بھی اس کا بیٹڑ اسلامتی سے کنارہ پر پہنچا دے گا ۔
حفاظت اسلام کا طریق
( ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۲۳۹ ، ۲۴۰)
اسلام کی حفاظت اور سچائی کے ظاہر کرنے کے لیے سب سے اول تو وہ پہلو ہے کہ تم
سچے مسلمانوں کا نمونہ بن کر دکھاؤ اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ اس کی خوبیوں اور کمالات کو دنیا میں

پھیلاؤ۔ اس پہلو میں مالی ضرورتوں اور امداد کی حاجت ہے ۔ ( ملفوظات جلد ہشتم صفحہ ۱۵۷)
ترقی کا گر
دو
فرمایا: ترقی ہمیشہ راستبازی سے ہوا کرتی ہے ۔ ۔۔۔۔ جب تک مسلمان قرآن شریف
کے پورے متبع اور پابند نہیں ہوتے وہ کسی قسم کی ترقی نہیں کر سکتے ۔“
قوموں کی تباہی کے اسباب
( ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۲۴۴)
فرمایا: یاد رکھو کہ جب کوئی قوم تباہ ہونے کو آتی ہے تو پہلے اس میں جہالت پیدا
ہوتی ہے اور وہ دین جو انہیں سکھایا گیا تھا اسے بھول جاتے ہیں ۔ جب جہالت پیدا ہوتی
ہے تو اس کے بعد یہ مصیبت اور بلا آتی ہے کہ اس قوم میں تقویٰ نہیں رہتا اور اس میں فسق و
فجور اور ہر قسم کی بدکرداری شروع ہو جاتی ہے اور آخر اللہ تعالیٰ کا غضب اس قوم کو ہلاک کر
دیتا ہے کیونکہ تقوی اور خدا ترسی علم سے پیدا ہوتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد ہشتم صفحہ ۱۳۹ )
جاپانیوں کو تبلیغ اسلام کی دلی خواہش
حضور فرماتے ہیں :۔
دو
جاپانیوں کو اسلام کی طرف توجہ ہوئی ہے اس لیے کوئی ایسی جامع کتاب ہو جس میں
اسلام کی حقیقت پورے طور پر درج کر دی جاوے گویا اسلام کی پوری تصویر ہو جس طرح
پر انسان سرا پا بیان کرتا ہے اور سر سے لے کر پاؤں تک کی تصویر کھینچ دیتا ہے۔ کے اسی
طرح سے اس کتاب میں اسلام کی خوبیاں دکھائی جاویں ۔ اس کی تعلیم کے سارے
پہلوؤں پر بحث ہو اور اس کے ثمرات اور نتائج بھی دکھائے جاویں۔ اخلاقی حصہ الگ ہو
اور ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا جاوے ۔“
( ملفوظات جلد هفتم صفحه ۲۳۵)

جاپانیوں کے واسطے ایک کتاب لکھی جاوے۔ اور کسی فصیح بلیغ جا پانی کو ایک ہزار روپیہ جاپانی
دے کر ترجمہ کرایا جائے اور پھر اس کا دس ہزار نسخہ چھاپ کر جاپان میں شائع کر دیا
جاوے۔
حکمت کے موتی
اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔
دو
( ملفوظات جلد ہفتم صفحہ ۲۳۶، ۲۳۷)
م
ا تم کسی کو اپنا ذاتی دشمن نہ سمجھو ۔۔۔۔ خوب یا درکھو کہ انسان کو شرف اور سعادت تب ملتی
ہے جب وہ ذاتی طور پر کسی کا دشمن نہ ہو۔“
دو
( ملفوظات جلد ہفتم صفحہ ۳۱۵)
م
۲۔ دنیا کی محبت ساری خطا کاریوں کی جڑ ہے۔“ ( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۱۸۵)
۳ ریا حسنات کو ایسے جلا دیتی ہے جیسے آگ خس و خاشاک کو ۔“
۴۔ ” ضرورت علوم کی ماں ہوتی ہے۔ ہر قسم کا علم ضرورت سے پیدا ہوا ہے ۔“
( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۲۱۶)
( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۲۲۲)
♡
۔ دینی عقل تقویٰ سے تیز ہوتی ہے ۔“
( ملفوظات جلد ہشتم صفحه ۲۴۷)
۶ ۔ علم ایک طاقت ہے اور طاقت سے شجاعت پیدا ہوتی ہے۔“
( ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۲۲۴)
وہ
۔ ان علوم کا جو قرآن شریف کے خادم ہیں واقف ہونا ضروری ہے۔“
( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۱۶۳)
A
اعمال انسان کے اعمال کا عکس دوسروں کے دل پر ضرور پڑتا ہے۔“
( ملفوظات جلد هشتم هشتم صفحه (۱۲۷)
صفحه
و غرباء بہت سی سعادت غرباء کے ہاتھ میں ہے۔ ۔۔۔۔ انہیں وہ دولت ملی ہے جوان
کے پاس نہیں ۔ اب ۔ ایک غریب آدمی بے جا ظلم ، تکبر، خود پسندی، دوسروں کو ایذا پہنچانے،
اتلاف حقوق وغیرہ بہت سی برائیوں سے مفت میں بچ جائے گا۔ ( ملفوظات جلد ہفتم صفحہ ۳۱۴)

وو
ا ۔ فطرت انسان کی فطرت میں دراصل بدی نہ تھی اور نہ کوئی چیز بری ہے لیکن
بد استعمالی بری بنا دیتی ہے۔“
( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۱۸۸)
1۔ مسجدوں کی اصل زینت عمارتوں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ ان نمازیوں کے ساتھ ہے
جو اخلاص کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں ۔“
( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۱۵)
دو
۱۲ - حقیقی مومن خدا تعالیٰ کے نزدیک وہی مومن اور بیعت میں داخل ہوتا ہے جو
دین کو دنیا پر مقدم کرلے۔“
( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۱۳۲)
۱۳ ۔ نیکی ” جب تک بدیوں کو چھوڑ کر نیکیاں اختیار نہ کرے وہ اس روحانی زندگی میں
زندہ نہیں رہ سکتا۔ نیکیاں بطور غذا کے ہیں ۔“
( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۲۰۰)
وو
۱۴۔ اصل مرہم یا درکھو کہ مصیبت کے زخم کے لیے کوئی مرہم ایسا تسکین دہ اور آرام بخش
نہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنا ہے۔
( ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۲۵۸)
۱۵ اولیاء اللہ کی بھی ایسی ہی حالت ہوتی ہے کہ ان میں تکلفات نہیں ہوتے بلکہ وہ
بہت ہی سادہ اور صاف دل لوگ ہوتے ہیں ۔ ان کے لباس اور دوسرے امور میں کسی قسم
کی بناوٹ اور تصنع نہیں ہوتا ۔“
( ملفوظات جلد ہفتم صفحہ ۲۸۷)
ملفوظات کی جلدیں ایسے ہی بیش بہا قیمتی موتیوں سے بھری پڑی ہیں ۔ مبارک اور خوش قسمت
ہیں وہ دوست جوان روحانی خزائن کو اپنے گھروں میں جگہ دیتے ہیں اور نہ صرف خود ان سے فائدہ
اٹھاتے بلکہ اپنی اولادوں اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو بھی ان سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے
رہتے ہیں۔ اے ہمارے رحیم و مہربان خدا! تو ان دوستوں کو دنیا و آخرت میں عزت والا مقام عطا فرما
جو تیرے مامور اور مرسل کے کلام کو عزت کا مقام دیتے ہیں۔ آمین
خاکسار
جلال الدین شمس
ربوہ ۔ ۷ / جون ۱۹۶۵ء

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
ملفوظات
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
یکم اکتوبر ۱۹۰۵ء
تصویر کی حلت و حرمت ذکر آیا کہ ایک شخص نے نے حضورکی تصویر ڈاک کے کارڈ پر چھپوائی
ہے تا کہ لوگ ان کارڈوں کو خرید کر خطوط میں استعمال کریں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔
میرے نزدیک یہ درست نہیں۔ بدعت پھیلانے کا یہ پہلا قدم ہے۔ ہم نے جو تصویر فوٹو لینے
لے نوٹ ۔ بمبئی کے ایک سوداگر نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر والے کارڈ چھپوائے تھے اور ان کا اشتہار
الحکم میں بھی شائع کر دیا گیا جو ایک معمولی اشتہار سمجھ کر شائع ہوتا رہا۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ میری نیت اس اشتہار کی
اشاعت سے کیا تھی۔ میرا ذاتی خیال یہ تھا کہ یہ بھی تبلیغ کا ایک ذریعہ ہوگا ۔ لیکن یہ مرض تصویر بازی کا کچھ ایسا ترقی
کرنے لگا کہ حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خصوصیت کے ساتھ اس پر توجہ کرنی پڑی اور پر زور الفاظ
میں اس کی حرمت اور ممانعت کا فتوی دیا اور اس طرح پر اس باب البدعۃ کو کھلتے ہی بند کر دیا۔ جزاہ اللہ احسن الجزاء۔
الحکم کی گزشتہ اشاعت میں مختصر طور پر یہ اعلان دے دیا گیا تھا۔ آج تفصیل کے ساتھ حضرت اقدس کی تقریر کا خلاصہ درج
کیا جاتا ہے۔ آج کے بعد یقین کیا جاتا ہے کہ اعلیٰ حضرت حجة اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر کا کارڈ استعمال نہ کیا
جاوے گا۔ (از ایڈیٹر الحکم )

کی اجازت دی تھی وہ اس واسطے تھی کہ یورپ امریکہ کے لوگ جو ہم سے بہت دور ہیں اور فوٹو سے
قیافہ شناسی کا علم رکھتے ہیں اور اس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ان کے لیے ایک روحانی فائدہ کا
موجب ہو۔ کیونکہ جیسا تصویر کی حرمت ہے۔ اس قسم کی حرمت عموم نہیں رکھتی بلکہ بعض اوقات مجتہد اگر
دیکھے کہ کوئی فائدہ ہے اور نقصان نہیں تو وہ حسب ضرورت اس کو استعمال کر سکتا ہے۔ خاص اس یورپ
کی ضرورت کے واسطے اجازت دی گئی ۔ چنانچہ بعض خطوط یورپ امریکہ سے آئے جن میں لکھا تھا کہ
تصویر کے دیکھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بالکل وہی مسیح ہے۔ ایسا ہی امراض کی تشخیص کے واسطے
بعض وقت تصویر سے بہت مددمل سکتی ہے۔ شریعت میں ہر ایک امرجو مَا يَنْفَعُ النَّاسَ (الرعد: ۱۸)
کے نیچے آئے اس کو دیر پا رکھا جاتا ہے۔ لیکن یہ جو کارڈوں پر تصویر میں بنتی ہیں ان کو خریدنا نہیں
چاہیے۔ بت پرستی کی جڑ تصویر ہے۔ جب انسان کسی کا معتقد ہوتا ہے تو کچھ نہ کچھ تعظیم تصویر کی بھی کرتا
ہے۔ ایسی باتوں سے بچنا چاہیے اور ان سے دور رہنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ ہماری جماعت پر سر نکالتے
ہی آفت پڑ جائے۔ میں نے اس ممانعت کو کتاب میں درج کر دیا ہے جوزیر طبع ہے۔ جو لوگ جماعت
کے اندر ایسا کام کرتے ہیں ان پر ہم سخت ناراض ہیں ۔ ان پر خدا ناراض ہے۔ ہاں اگر کسی طریق
سے کسی انسان کی روح کو فائدہ ہو تو وہ طریق مستثنی ہے۔
ایک کارڈ تصویر والا دکھایا گیا ) دیکھ کر فرمایا۔
یہ بالکل نا جائز ہے۔
ایک شخص نے اس قسم کے کارڈوں کا ایک بنڈل لا کر دکھایا کہ میں نے یہ تاجرانہ طور پر فروخت کے
واسطے خرید کئے تھے اب کیا کروں؟
فرمایا۔ ان کو جلا دو اور تلف کر دو ۔ اس میں اہانت دین اور اہانت شرع ہے۔ نہ ان کو گھر میں
رکھو۔ اس سے کچھ فائدہ نہیں۔ بلکہ اس سے آخیر میں بت پرستی پیدا ہوتی ہے۔ اس تصویر کی جگہ پر
اگر تبلیغ کا کوئی فقرہ ہوتا تو خوب ہوتا ۔
او
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۳

آج 10 میں سے 10 باقی