۲؍اکتوبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

( قبل دو پہر )
گناہ کی تعریف ترک نے مندرجہ ذیل دو سوال کئے اور جواب پایا۔
جلد هشتم
سوال ۔ اگر کوئی چوری یا زنا کے ارادے سے جاوے مگر نہ کرے تو کیا گناہ ہو گا ؟
جواب ۔ جو خیالات وسوسہ کے رنگ میں دل میں گذرتے ہیں اور ان پر کوئی عزم اور ارادہ
انسان نہیں کرتا ان پر مواخذہ نہیں ہے۔ لیکن جب کوئی خیالِ بد دل میں گذرے اور انسان اس پر
مصمم ارادہ کرلے تو اس پر مواخذہ ہوتا ہے اور وہ گناہ ہے۔ جیسے ایک اُچکا دل میں خیال کرے کہ
فلاں بچہ کو قتل کر کے اس کا زیور اتار لوں گا تو گو قانونی جرم نہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ مجرم ہے
اور سزا پائے گا۔ یا د رکھو دل کا ایک فعل ہوتا ہے مگر جب تک اس پر مصمم ارادہ اور عزیمت نہ کر لے
اس کا کوئی اثر نہیں ۔
سوال ۔ جو لوگ لڑائیوں میں جاتے ہیں اور وہاں قتل کرتے ہیں ۔ کیا و قتل ان کا گناہ ہے یا نہیں؟
جواب - عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي (الاعراف: ۱۸۸) میں اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اللہ تعالیٰ ہی بہتر
جانتا ہے کہ اس نے اچھا کیا یا بُرا کیا۔ کے
۲ اکتوبر ۱۹۰۵ء
اسلامی جنگوں کی حقیقت مسئلہ جہاد کے متعلق ذکر تھا۔ اسکے متعلق جو کچھ فرمایا اسکا خلاصہ
یہ ہے۔
اسلامی جہاد پر یہ اعتراض تو محض فضول ہے کہ وہ لڑائیاں مذہب اور اشاعت اسلام کی خاطر تھیں
اس لیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ سال تک مکہ میں کفار کے ہاتھوں سے سخت تکلیف اٹھاتے
رہے اور آپ کے جان نثار صحابہ نے دُکھ اٹھائے اور جانیں دیں۔ بعض غریب اور بیکس ضعیف عورتوں
کو شرمناک تکالیف کفار نے پہنچائیں۔ یہاں تک کہ آخر آپ کو ہجرت کرنی پڑی اور ان کفار نے
لے
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ رنومبر ۱۹۰۵ صفحه ۱۰

وہاں بھی آپ کا تعاقب کیا۔ ایسی صورت میں جب ان کی شرارتیں اور تکلیفیں حد سے گزر گئیں تو پھر
خدا تعالیٰ نے سد باب اور دفاع کے طور پر حکم دیا کہ ان سے جنگ کرو۔ چنانچہ پہلی آیت جس میں
جہاد کا حکم ہوا وہ یہ ہے أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا الآية (الحج:۴۰) یعنی ان لوگوں کو
جازت دی گئی کہ وہ جنگ کریں جن پر ظلم ہوا ہے ۔ مسلمان مظلوم تھے ان کی طرف سے ابتدا نہیں
ہوئی تھی بلکہ بانی فساد کفار مکہ تھے۔ ایسی حالت میں بھی جب ان کی شرارتیں انتہائی درجہ تک جا
پہنچیں تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو مدافعت کے واسطے مقابلہ کرنے کا حکم دیا۔
پس یہ اعتراض محض فضول فضول اور لغو ہے کہ وہ لڑائیاں مذہب کے لیے تھیں ۔ اگر محض مذہب کے
لیے ہوتیں تو جزیہ دینے کی صورت میں ان کو کیوں چھوڑا جاتا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ عیسائی تو اس قسم کا
اعتراض کر ہی نہیں سکتے ۔ وہ اپنے گھر میں دیکھیں کہ اسلامی لڑائیاں موسوی لڑائیوں سے زیادہ ہیں؟
اور جبکہ وہ حضرت عیسیٰ کو موسیٰ علیہ السلام کا بھی (معاذ اللہ ) خدا مانتے ہیں تو پھر ان لڑائیوں کا الزام
عیسائیوں پر بدستور قائم ہے خصوصاً ایسی حالت میں کہ وہ لڑائیاں اسلامی جنگوں سے زیادہ سخت اور
خون ریز تھیں ۔ اسلامی لڑائیوں میں بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں کا لحاظ کیا جاتا تھا اور ان کو قتل نہیں کیا
جاتا تھا مگر موسوی لڑائیوں میں تو ان امور کی پروا نہیں کی جاتی تھی ۔ ایسا ہی اسلامی جنگوں میں مذہبی
عبادت گاہوں اور پھلدار درختوں کو بھی ضائع نہیں کیا جاتا تھا۔ مگر موسوی لڑائیوں میں پھلدار درخت
تباہ کر دیئے جاتے ۔ غرض اسلامی جنگ موسوی لڑائیوں کے مقابلہ میں کچھ چیز ہی نہیں ۔
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ سے یہی عادت ے
مامور من اللہ کی جماعت اور ایک الہام کلمات چلی آئی ہے۔ ا ہے کہ جب کوئی مامور اور مرسل اس
کی طرف سے آتا ہے تو اولاً اس کی جماعت میں ضعفاء اور غرباء ہی آتے ہیں۔ بادشاہوں یا امراء کو
توجہ نہیں ہوتی ہے۔ اور آخر اللہ تعالیٰ غرباء کی جماعت کو ہر قسم کی ترقیاں دے دیتا ہے۔ میرا ایک الہام
ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ وہ بادشاہ مجھے دکھائے بھی گئے تھے۔ اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی زمانہ آئے گا جب اللہ تعالیٰ بعض کو اس سلسلہ کی سچائی کا فہم عطا کر دے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی