۱۳؍اکتوبر۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قائم مقام کر دیتا ہے ۔ قادر اور بے نیاز ہے۔
جلد هشتم
پہلے اس سے ایک یہ بھی الہام ہوا تھا جبکہ مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم زندہ تھے کہ دو شہتیر ٹوٹ
گئے ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یہ الہام بھی خوفناک ہے خدا تعالیٰ اس کے معنے بہتر جانتا ہے۔
۱۳ را کتوبر ۱۹۰۵ء
او
فرمایا۔ ان لوگوں پر مجھے تعجب آتا ہے جو زندگی پر اعتبار کرتے زندگی بے اعتبار ہے ہیں۔ بعض دفعہ انسان پرآئی موت وارد ہوتی ہے۔ ایک محض بڑے
مرزا صاحب کے پاس آیا انہوں نے اس کی نبض دیکھ کر کہا کہ فوراً گھر چلے جاؤ اور پاس والوں کو کہا
کہ اگر کسی نے مردہ چلتا ہوا دیکھنا ہو تو اس کو دیکھ لے۔ وہ گھر پہنچ کر فوراً مر گیا۔
ایسا ہی خلیفہ محمد حسین پٹیالہ والے کچہری سے گھر جا کر ایک زمینہ پر گرے، اُٹھے اور دوسرے
پر گرے اور جان نکل گئی ۔
ایک مختصر سے چندہ کی ضرورت تھی ۔ صدقہ اگر چ قلیل ہو مگر اس پر دوام ہو فرمایا۔ بعض لوی ایک بات منہ سے نکالتے
ہیں اور پھر اس پر قائم نہیں رہ سکتے اور گناہ گار ہوتے ہیں ۔ صدقہ عمدہ وہ ہے جو اگر چہ قلیل ہو مگر اس پر
دوام ہو۔
مولوی یار محمد صاحب کا اخلاص مولوی صاحب کے مرحوم کی علات طبع کے ایام میں بعض
بی ۔ اور ایل کی خدمت گذاری کا ذکر آیا۔
کی خدمت گذاری کے ذکر میں مولوی یار محمد صاحب
فرمایا۔ بہت ہی مخلص یک رنگ آدمی ہے۔ کئی دفعہ بہت تکلیف کا سفر برداشت کیا۔ بدنی خدمت
۱ بدر جلد نمبر ۲۸ مورخه ۱۳ را کتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۲
حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ مراد ہیں۔ (مرتب)

خوب ادا کرتا ہے۔ چالیس کوس روز پیدل چلنا پڑے تو بھی عذر نہیں کرتا ۔ رات کو چلنا ہو یا دن کو چلنا
ہو۔ ایام مقدمہ میں ہمارے یکہ کے ساتھ برابر پیادہ دوڑ کر گورداسپور اور قادیان آتا جاتا رہا۔
محنت اور دیانت سے کام کرنے والا آدمی ہے۔ جس کے پاس ہو گا وہ مطمئن رہے گا۔ کیونکہ دانستہ
غفلت کرنے والا آدمی نہیں ۔ سنت صحابہ کا ایک جز واس میں ہے۔
( قبل عصر )
سچے مذہب کی شناخت گجرات کے مشن اسکول کے ہیڈ ماسٹر ڈی نیل صاحب حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ چند تحریری سوال پیش کئے جن کے جوابات
تحریری دیئے جائیں گے۔ مختلف مذاہب کا تذکرہ تھا حضور مسیح علیہ السلام نے فرمایا۔
آج کل مذاہب کی عجیب حالت ہے۔ گھر گھر ایک نیا مذہب بن رہا ہے اور تلاش کرنے والے
کے واسطے ایک حیرت کا مقام ہو رہا ہے اور اس وقت طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ واقعی انسان کو نجات
دینے والا سچا مذہب کون سا ہے؟ اس کا جواب ہر ایک شخص اپنے اپنے رنگ میں دے گا۔ لیکن اس کا
صحیح جواب یہی ہے کہ ہر ایک مذہب میں یہ دیکھنا چاہیے کہ خدا کے ساتھ اس کے معاملات کیسے
ہیں۔ اس کی عظمت جبروت اور خوف کس قدر دل پر غالب ہے۔ انسان شر سے طبعاً نفرت کرتا ہے
اور جس چیز کے فوائد اور منافع مرکوز خاطر ہو جائیں اس سے طبعاً محبت کرتا ہے۔ مثلاً ایک جگہ انسان
کو رات رہنا ہو اور اس جگہ سانپ ہو تو گوارا نہ کرے گا کہ وہاں رہے۔ یا کسی گاؤں میں طاعون ہو تو
طبعاً اس بات سے نفرت کرے گا کہ اس میں داخل ہو۔ فائدہ مند چیز کی طرف رغبت کرتا ہے۔ بری
سے نفرت رکھتا ہے۔ ہے۔ پس جس شخص کے دل میں خدا کی واقعی عظمت ہو جاوے اور اس کو منافع
دینے والا یقین کرلے اور اس کے احکام کی خلاف ورزی میں اپنی ہلاکت پر پورا ایمان قائم کرلے تو
پھر باوجود اس نظارہ کے وہ کس طرح خدا کی خلاف مرضی کر سکے گا۔
چیز ن
انسان کو چلتے چلتے سونے کا خزانہ نظر آجائے تو ضرور اس کو لینے کی سعی کرتا ہے۔ پس اصل بات

آج 10 میں سے 10 باقی