۲۲؍اکتوبر۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یقین اور ایمان ہے جس کے ذریعہ سے تمام بدیوں سے بچ کر نیکی کی طرف انسان آ سکتا۔ اب وہ
یقین اور ایمان کس طرح سے حاصل ہو؟ سچا مذہب وہ ہے جو اس یقین کے واسطے صرف قصہ اور
کہانیوں پر مدار نہ رکھے کیونکہ یہ کہانیاں تو سب میں پائی جاتی ہیں ۔ کیا وجہ ہے کہ ہم مسیح کے معجزات
کا قصہ مان لیں اور ایک ہندو کے دیوتاؤں کے معجزات جو اس کی پرانی کتابوں میں درج ہیں نہ
مانیں۔ تاریخی امور میں سب قو میں تو اتر پیش کرتی ہیں۔ یہ ایک تحکم ہے کہ ایک کی بات مانی جائے اور
دوسرے کا انکار کیا جائے ۔ یہ نا مناسب ہے کہ انسان اپنے مذہب کے قصے کو درست جانے اور باقی
سب کو غلط مانے ۔ غلط قصوں کے ذریعہ سے حق کے تلاش کرنے کا سفر بہت دور دراز کا ہے جو
طے نہیں ہو سکتا ۔ اس کے سوائے آسان راہ یہ ہے کہ خدا جیسا پہلے قادر تھا اب بھی قادر ہے ۔
جیسا پہلے معجزات ظاہر کر سکتا تھا اب بھی ظاہر کر سکتا ہے۔ جیسا پہلے سنتا تھا اب بھی سنتا ہے اور جیسا
پہلے بولتا تھا اب بھی بولتا ہے۔ یہ کیا وجہ ہے کہ پہلے تو سننے اور بولنے کی دونوں صفتیں اس میں تھیں مگر
اب سننے کی صفت تو ہے لیکن بولنے کی نہیں۔ پس سچا طالب وہ ہے جو سب باتوں کو چھوڑ کر اس لخد
يَزل ازلی ابدی خدا ہمیشہ کی قدرتوں والے خدا کی طرف جھک جائے ۔ اس خدا کی طرف توجہ
کرے جو اب بھی وہی صفات اور اخلاق رکھتا ہے جو موسیٰ کے وقت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت رکھتا تھا۔ وہ اب بھی چاہتا ہے کہ گم گشتہ اس کے پاس آئے ۔ وہ اب بھی محبت کرتا ہے کہ
کوئی اس کے حضور میں آئے ۔ سچا وہی ہے جو ایسے خدا کو ڈھونڈتا ہے۔ جس مذہب کا مدار صرف
قصوں پر ہے وہ مردہ مذہب ہے۔ سچا مذہب وہ ہے جس میں وہ خدا اب بھی بولتا ہے۔ جو تعصب نہیں
رکھتا ہے وہ محض خدائی قیوم کا طالب ہو کر اس کو پاتا ہے ۔ خدا اس دل کو دوست رکھتا ہے جو اس
کو ڈھونڈنے والا ہو۔
۲۲ اکتوبر ۱۹۰۵ء
( سفر دہلی )
پہلے تو یہ خیال تھا کہ حضرت اُم المؤمنین اپنے والد بزرگوار یعنی میر ناصر نواب صاحب کے ساتھ دہلی
۱ بدر جلد ا نمبر ۲۹ مورخه ۲۰ را کتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۲
چلے جائیں گے مگر جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کی روانگی کے متعلق اللہ تعالیٰ کے حضور
مسنون طریقہ پر استخارہ کیا تو الہام ہوا لَا تَقُومُوا وَلَا تَقْعُدُوا إِلَّا مَعَهُ لَا تَرُدُّوا مَوْرِدًا إِلَّا مَعِيَ -
إِنِّي مَعَكَ وَ مَعَ أَهْلِكَ - ان الہامات کی وجہ سے ضروری ہوا کہ حضرت صاحب بھی اپنے اہل وعیال کے
ساتھ دہلی جائیں اور جب حضور نے تشریف لے جانے کا ارادہ ظاہر فرمایا تو آپ کے حکم اور اجازت سے
چند خدام بھی ساتھ ہوئے ۔ عاجز راقم کی طبیعت بیمار تھی چند روز بخار آتا رہا ہے۔ مگر حضور نے فرمایا کہ
چلے چلو ۔ تبدیل آب و ہوا سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔
۲۲ اکتوبر بروز یک شنبہ کی صبح کو قادیان سے روانہ ہوئے ۔ روانگی سے پیشتر آپ نے فرمایا کہ
آج رات ایک رؤیا اور ایک الہام ہوا ۔ رؤیا دیکھا کہ دہلی گئے ہیں تو تمام دروازے بند ہیں۔
پھر دیکھا کہ کوئی شخص کچھ تکلیف دینے والی شے میرے کان میں ڈالتا ہے۔ میں نے کہا تم مجھے کیا دُکھ
دیتے ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے زیادہ دُکھ دیا گیا تھا ۔“ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دہلی
والوں کے دلوں پر ایسے قفل لگے ہوئے ہیں کہ ان پر کوئی نیک اثر نہیں ہوتا اور ہر طرح کی بد زبانی ہم
ان لوگوں سے وہاں سنیں گے ۔
( بمقام ریلوے اسٹیشن امرتسر )
رض
حضرت مولوی عبد الکریم کی وفات کے متعلق الہامات
باتوں ہی باتوں میں حضرت مولانا مولوی عبدالکریم صاحب رضی اللہ عنہ کا تذکرہ آگیا۔
فرمایا۔ بڑے ہی مخلص اور قابل قدر انسان تھے مگر اللہ تعالیٰ کی یہی مرضی تھی ۔ اگر چہ
بشریت کے لحاظ سے صدمہ ہوتا ہے مگر ہم اللہ تعالیٰ کی رضا پر خوش ہیں۔ اس نے ہماری تسلی کے لیے
پہلے سے ہی بتا دیا تھا کہ اب مولوی صاحب ہم سے الگ ہوں گے۔ چنانچہ إِنَّ الْمَنَايَا لَا تَطِيشُ
سِهَا مُهَا ان کی بابت الہام ہو چکا تھا اور پھر کفن میں لپیٹا گیا اور پھر صاف طور پر ۷ ۴ برس کی عمر ۔
بدر جلد ا نمبر ۳۰ مورخه ۲۷ را کتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۲
إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ یہ سب الہامات ان کی موت کی خبر دیتے تھے لیکن ہم ان کی نسبت خیر
چاہتے تھے۔ اس لیے اپنے طور پر ان الہامات کو کسی اور مفہوم میں پورا ہونے کے خواہشمند تھے مگر اللہ تعالیٰ
کی قضا و قدر وہی تھی جو صاف طور پر ان الہامات میں بتا دی گئی تھی اور آخر وہ پورے ہو گئے ۔ ان
۔
الہامات پر غور کر کے مجھے ایک نکتہ سمجھ میں آیا ہے کہ جب مرض الموت کا وقت آجاوے تو وہ وقت دعا کا
نہیں ہوتا کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے ارادہ کو ظاہر کر دیتا ہے۔ اسی طرح پر جو حالتیں مہلک بیماریوں کی ہوتی
ہیں ان میں بھی نتیجہ نظر آجاتا ہے مگر خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ مولوی صاحب کے معاملہ میں ایک عجیب
بات دیکھی گئی کہ ان کی اصل مرض سرطان جس کو انگریزی میں کار بنکل کہتے ہیں بالکل اچھا ہو گیا بلکہ خود
انہوں نے ہاتھ پھیر کر دیکھا اور یہی کہتے تھے کہ اب میں دو چار روز میں پھرنے لگوں گا۔ آخر ذات الجنب
کی وجہ سے سخت بخار ہو گیا جو ۱۰۶ درجہ تک پہنچ گیا اور اسی عارضہ میں وفات پائی۔ ۵۱ دن تک وہ
اس بیماری میں زندہ رہے۔ یہ زیادت ایام بھی استجابت دعا پر دلالت کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے
اس مرض سے ان کو آخر نجات دے دی ۔ رہی موت اس سے تو نہ کوئی بچا ہے نہ بچ سکتا ہے۔
ان کی بیوی نے بتایا کہ وہ کہتے تھے کہ کئی مرتبہ خدا بلانے آیا ہے مگر تاخیر ہی ہوتی رہی ۔
خدا تعالیٰ کا تر در اصل بات یہ ہے کہ یہ وہی تر د ہے جس کا ذکر صیح حدیث میں آیا ہے کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مجھے مومن کی جان لینے میں تردد ہوتا ہے۔ میں نے
باوجود یکہ ان کی وفات کے متعلق الہامات ہو چکے تھے بہت دعا کی تو الہام ہوا تُؤْثِرُونَ الْحَيوة
الدُّنْيا پھر یہ بھی الہام ہوا یاأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمُ اس کا مطلب یہ تھا کہ جب
انتہا درجہ تک کسی کا وجود ضروری سمجھا جاتا ہے تو وہ معبود ہو جاتا ہے اور یہ صرف خدا تعالیٰ ہی کا وجود
ہے جس کا کوئی بدل نہیں ۔ کسی انسان یا اور مخلوق کے لیے ایسا نہیں کہہ سکتے ۔
پھر فرمایا۔ پرسوں الہام ہوا تھا إِنِّي مَعَ الرَّسُولِ أَقُومُ وَ أَرُومُ مَا يَرُومُ
چند الهامات وَأَعْطِيكَ مَا يَدُومُ اور آج کا الہام یہ ہے تَأْتِيكَ وَأَنَا مَعَكَ یہ الہام
بخیر و عافیت سفر سے واپس آنے کی خبر دیتا ہے۔
او
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۵ صفحه ۵،۴