۲۴؍اکتوبر۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۴ اکتوبر ۱۹۰۵ء (بمقام (دہلی)
صبح حضرت نے فرمایا کہ
الم
جلد هشتم
ایک رویا آج رات میں ۔ آج رات میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ تھوڑے سے چنے بھونے ہوئے سفید ہیں
اور ان کے ساتھ ہی منقہ بھی ہے۔
فرمایا۔ ہمارا تجربہ ہے کہ چنے ، مولی، بینگن یا پیاز خواب میں دیکھیں تو کوئی امر مکروہ پیش آتا
ہے لیکن منقہ دل کو قوت دینے والی شے ہے اور اس کا دیکھنا اچھا ہے ۔ اس خواب سے معلوم ہوتا ہے
کہ کوئی امر مکر وہ چھوٹا یا بڑا اور پیش ہے جو منقہ کی آمیزش سے وہ کراہت جاتی رہے گی۔
تنگی کے بعد فراخی آتی ہے فرمایا ۔ انسان کی زندگی کے ساتھ مکروہات کا سلسلہ بھی
ہے لگا ہوا ہے۔ اگر انسان چاہے کہ میری ساری عمر خوشی میں
گزرے تو یہ ہو نہیں سکتا ۔ فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا - إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ( أَلَمْ نَشْرَحْ : ۶، ۷ ) یہ زندگی کا
چکر ہے۔ جب تنگی آوے تو ب تنگی آوے تو سمجھنا چاہیے کہ اس کے بعد فراخی بھی ضرور آئے گی ۔ لے
او
زیارت قبور صبح حضرت مسیح موعود مردانہ مکان میں تشریف لائے ۔ دہلی کے سیر کا ذکر درمیان
میں آیا۔
فرمایا۔ لہو ولعب کے طور پر پھرنا تو درست نہیں ۔ البتہ یہاں بعض بزرگ اولیاء اللہ کی قبریں
ہیں ان پر ہم بھی جائیں گے ۔
وو
لے الحکم سے ۔ اور اصل بات یہ ہے کہ تنگیوں اور تکلیفوں کا زمانہ ہی انسان کو انسان اور بندہ بنا تا ہے ورنہ اگر
کوئی غم ہم نہ ہو تو انسان خدا سے بالکل دور چلا جاوے۔ مومن کی شان اس سے نرالی ہے وہ جس جس قدر اللہ تعالیٰ
کے فضل و کرم کو دیکھتا اور اس کے انعامات کو پاتا ہے اسی قدر وہ اس کے قریب ہوتا ہے اور اپنی وفاداری اور اخلاق و اخلاص
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۶ صفحه ۲)
میں زیادہ ترقی کرتا ہے۔“
عاجز کو فرمایا کہ
ایسے بزرگوں کی فہرست بناؤ تا کہ جانے کے متعلق انتظام کیا جائے ۔
حاضرین نے یہ نام لکھائے ۔
(۱) شاہ ولی اللہ صاحب (۲) خواجہ نظام الدین صاحب (۳) جناب قطب الدین صاحب
(۴) خواجہ باقی باللہ صاحب (۵) خواجہ میر درد صاحب (۶) جناب نصیر الدین صاحب چراغ دہلی ۔
چنانچہ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا اور حضرت بمعہ خدام گاڑیوں میں سوار ہو کر سب سے اوّل
حضرت خواجہ باقی باللہ کے مزار پر پہنچے۔ راستہ میں حضرت نے زیارت قبور کے متعلق فرمایا۔
قبرستان میں ایک روحانیت ہوتی ہے اور صبح کا وقت زیارت قبور کے لیے ایک سنت ہے۔ یہ
ثواب کا کام ہے اور اس سے انسان کو اپنا مقام یاد آ جاتا ہے۔ انسان اس دنیا میں مسافر ہے ۔ آج
زمین پر ہے تو گل زمین کے نیچے ہے ۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب انسان قبر پر جاوے تو
کے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ
لَلَاحِقُونَ -
زیارت قبور کے آداب خوجہ باقی بالہ کی مزار پر بہم پہنے تو وہاں بت کی قبر میں ایک دوسرے کے قریب قریب اور اکثر زمین کے ساتھ ملی ہوئی تھیں۔ میں
نے غور سے دیکھا کہ حضرت اقدس نہایت احتیاط سے ان قبروں کے درمیان سے چلتے تھے تا کہ کسی کے
او پر پاؤں نہ پڑے۔ قبر خواجہ صاحب پر پہنچ کر آپ نے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کی اور دعا کو لمبا کیا۔ بعد
دعائیں نے عرض کی کہ قبر پر کیا دعا کرنی چاہیے تو فرمایا کہ
صاحب قبر کے واسطے دعائے مغفرت کرنی چاہیے اور اپنے واسطے بھی خدا سے دعا مانگنی چاہیے۔
انسان ہر وقت خدا کے حضور دعا کرنے کا محتاج ہے۔
قبر کے سرہانے کی طرف ایک نظم خواجہ صاحب مرحوم کے متعلق لکھی ہے ۔ ! ہے۔ بعد دعا آپ نے وہ نظم
لے حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ ( مرتب )
پڑھی اور عاجز راقم کو حکم دیا کہ اس کو نقل کر لو ۔ اے
جلد هشتم
فرمایا۔ خواجہ باقی باللہ بڑے مشاہ فرمایا۔ خواجہ باقی باللہ بڑے مشائخ میں سے تھے۔ شیخ احمد سرہندی حضرت خواجہ باقی باللہ کے پیر تھے۔ مجھے خیال آتا ہے کہ ان بزرگوں کی ایک کرامت
۔
تو ہم نے بھی دیکھ لی ہے اور وہ یہ ہے کہ دہلی جیسے شہر کو انہوں نے قائل کیا۔ اور یہ وہ شہر ہے جو ہم کو
مردود اور مخذول اور کافر کہتا ہے۔
سیٹھ صاحب سے کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا کہ
سے کی ہوکر کہ سرزمین دہلی یہ سرزمین بمبئی سے زیادہ سخت ہے اور اس کے لیے آسانی سرزنش کا حصہ ہمیشہ
رہا ہے۔ صرف انگریزوں کے ساتھ ہی بغاوت نہیں کی بلکہ سلاطین اسلامیہ کے ساتھ بھی شورہ پشتی
کرتے رہے ہیں۔ اس جگہ کے اکابر اور مشائخ کے اخلاق کا بھی اس سے پتہ لگ جاتا ہے کہ انہوں نے
ایسے شہر میں کس طرح بسر کی ۔ یہ بزرگ بہت ہی مسلوب الغضب تھے۔ انہوں نے اپنے آپ کو مٹی کی
طرح کر دیا تھا۔ مرزا جان جاناں کو ان لوگوں نے قتل کر دیا۔ اور بڑے دھو کے سے کیا۔ یعنی ایک آدمی
نذر لے کر آیا اور دھوکہ سے طپنچہ مار دیا۔ شاہ ولی اللہ کے لیے بھی دہلی والوں نے ایسے ہی قتل کے
ارادے کئے تھے مگر ان کو خدا نے بچالیا۔ میرے ساتھ جب مباحثہ ہوا تھا تو آٹھ نو ہزار آدمی کا مجمع تھا
اور میں نے سنا ہے کہ بعض کے ہاتھ میں چاقو اور بعض کے ہاتھ میں پتھر بھی تھے۔ یہاں تک کہ
سپرنٹنڈنٹ پولیس کو اندیشہ ہوا کہ کہیں غدر نہ ہو جاوے اس واسطے اس نے مجھے اپنی گاڑی میں بٹھا کر مجمع
سے باہر کیا اور گھر پہنچایا۔ ایسے وقت میں یہ لوگ کو تاہ اندیش، پست خیال اور سفلہ ہونا ظاہر کرتے ہیں۔
سعادت ہے اس کے بالمقابل پنجاب میں بڑی سعادت ہے۔ ہزار ہا پنجاب میں بڑی سعادت ہے لوگ سلسلہ حقہ میں شامل ہوتے چلے جاتے ہیں۔
پنجاب کی زمین بہت نرم ہے اور اس میں خدا پرستی ہے۔ طعن و تشنیع کو برداشت کرتے ہیں ۔ مگر
یہ لوگ بہت سخت ہیں جس سے اندیشہ ایسے عذاب الہی کا ہے جو پہلے ہوتا رہا ہے کیونکہ جب کوئی
لے چنانچہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ نے وہ نظم نقل کر لی اور بدر میں اسے شائع کر دیا۔ (مرتب)
ے سیٹھ عبد الرحمن صاحب مراد ہیں ۔ (مرتب)
ما مور من اللہ اور ولی اللہ آتا ہے اور لوگ اس کے در پے ایذا اور تو ہین ہوتے ہیں تو عادت اللہ اسی
طرح واقع ہے کہ بعد اس کے ایسے شہر اور ملک پر جو سرکش اور بے ادب ہوتا ہے ضرور تباہی آتی
ہے۔ پنجاب میں اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے ۔ وہ لوگ خدا کا خوف رکھتے ہیں اور خدا کی طرف توجہ
کرتے ہیں اور اس کثرت سے پنجابیوں کا ہماری طرف رجوع ہو رہا ہے کہ بعض اوقات ان کو ہماری
مجالس میں کھڑا ہونے کی جگہ نہیں ملتی ۔
فرمایا۔ خواجہ باقی باللہ صاحب کی عمر بہت تھوڑی تھی ۔ مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم سے بھی
کم عمر پائی تھی ۔ مولوی صاحب موصوف کی عمر سینتالیس سال کی تھی ۔
خواجہ باقی باللہ کی قبر پر کھڑے ہو کر بعد دعا کے فرمایا کہ
ان تمام بزرگوں کی جو دہلی میں مدفون ہیں کرامت ظاہر ہے کہ ایسی سخت سرزمین نے ان کو
قبول کیا۔ یہ کرامت اب تک ہم سے ظہور میں نہیں آئی ۔
ذلت کا رزق قبر پر بہت سے سائل جمع تھے۔
فرمایا۔ یہ سائلین بہت پیچھے پڑتے ہیں۔ پہلے معلوم نہ تھا۔ ورنہ ان کے
واسطے کچھ پیسے ساتھ لے آتے ۔ شیخ نظام الدین کی قبر پر سائل اس کثرت سے ہوتے ہیں کہ آپس
میں لڑنے لگ جاتے ہیں۔ یہی ان کا رزق ہو گیا ہے جو ذلت کا رزق ہے۔ رزق کی تنگی بعض لوگوں
سے بہت بُرے کام کراتی ہے۔ ایک سائل لود یا نہ میں میرے پاس آیا اور ظاہر کیا کہ ایک آدمی مر
گیا ہے اس کے کفن کے واسطے سامان کرتا ہوں ۔ چار آنے کی کسر باقی ہے۔ ایک آدمی نے کہا کہ
پہلے دیکھنا چاہیے کہ وہ میت کہاں ہے؟ پھر اس کی پوری مدد کرنی چاہیے چنانچہ وہ آدمی ساتھ گیا تو ،
تھوڑی دور جا کر سائل بھاگ گیا کیونکہ وہ سب جھوٹھا قصہ بنا یا ہوا تھا۔ تنگی رزق یہ بد مکر کراتی ہے۔
دہلی کی جامع مسجد کو دیکھ کر فرمایا کہ مساجد کی اصل زینت
مسجدوں کی اصل زینت عمارتوں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ ان نمازیوں
کے ساتھ ہے جو اخلاص کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں ورنہ یہ سب مساجد ویران پڑی ہوئی ہیں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد چھوٹی سی تھی ۔ کھجور کی چھڑیوں سے اس کی چھت بنائی گئی تھی
اور بارش کے وقت چھت میں سے پانی ٹپکتا تھا۔ مسجد کی رونق نمازیوں کے ساتھ ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں دنیا داروں نے ایک مسجد بنوائی تھی وہ خدا کے حکم سے
گرادی گئی ۔ اس مسجد کا نام مسجد ضرار تھا یعنی ضرر رساں ۔ اس مسجد کی زمین خاک کے ساتھ
ملا دی گئی تھی۔ مسجدوں کے واسطے حکم ہے کہ تقوی کے واسطے بنائی جائیں ۔
آثار قدیمہ
ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
اگر آپ نے قلعہ نہیں دیکھا تو دیکھ لیں۔
ع آثار پدید است صنادید مجم
را
اجل میں تا خیر نہیں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کا کرتھا۔ فرمایا۔ خدا نے دعا کو قبول کر کے سرط ۔
رطان سے شفا دے ا دے دی۔ مگر جب
سرطان
کسی کی اجل آجاتی ہے تو پھر رک نہیں سکتی اور یہ جو حدیث میں آیا ہے کہ دعا سے عمر بڑھ جاتی ہے۔
اس کے یہ معنی ہیں کہ اجل کے آجانے سے پیشتر قبل از وقت جو دعا کی جاوے وہ کام آتی ہے ورنہ
جان کندن کے وقت کون دعا کر سکتا ہے؟ ایسی سخت بیماری میں مولوی صاحب مرحوم کا اکیاون دن
تک زندہ رہنا بھی استجابت دعا کا ہی نتیجہ تھا۔ یہ تاخیر بھی تعجب انگیز ہے۔ ہم بہت دعا کرتے تھے کہ
آدمی اچھا ہے زندہ ہی رہے تب خدا کی طرف سے یہ الہام ہوا تُؤْثِرُونَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا ۔ یعنی کیا
اگلے عالم کے تم قائل نہیں ہو جو اس دنیا کی زندگی کے واسطے اتناز ور دیتے ہو۔
( بعد ظهر )
جو آنے والا تھا وہ میں ہی ہوں
اور بھی دہلی والے آموجود ہوئے ۔
ایک شخص عبد الحق نام جو اپنے آپ کو صوفی ابوالخیر صاحب
کے مرید بتلاتے تھے چند طالب علموں کے ساتھ آئے ۔
حضرت مسیح نے پوچھا کہ کیا تم سب دہلی کے ہو؟
انہوں نے کہا ہاں ۔
پھر میاں عبد الحق صاحب نے سوال کیا کہ میں تشفی کے واسطے ایک بات پوچھتا ہوں ۔ حضرت نے
اجازت دی۔
عبد الحق ۔ کیا آپ اس مسیح اور مہدی کو یاد دلانے والے ہیں جو کہ آنے والا ہے یا کہ آپ خود مسیح اور مہدی ہیں؟
حضرت۔ میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا بلکہ قرآن اور حدیث کے مطابق اور اس الہام کے
مطابق کہتا ہوں جو خدا نے مجھے کہا ۔ جو آنے والا تھا وہ میں ہی ہوں جس کے کان ہوں وہ سنے
اور جس کی آنکھ ہو وہ دیکھے ۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ حضرت عیسیٰ فوت ہو گئے
اور پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی رؤیت کی گواہی دی ۔ دونو باتیں ہوتی ہیں قول اور فعل ۔
یہاں اللہ تعالیٰ کا قول اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل موجود ہے۔ شب معراج میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰ کو دیگر گذشتہ انبیاء کے درمیان دیکھا۔ ان دو شہادتوں کے
بعد تم اور کیا چاہتے ہو؟ اس کے بعد خدا تعالیٰ نے صد ہا نشانات سے تائید کی۔ جو طالب حق ہو اور
خوف خدا رکھتا ہو اس کے سمجھنے کے واسطے کافی سامان جمع ہو گیا ہے۔ ایک شخص پہلی پیشگوئی کے مطابق
قال اللہ اور قال الرسول کے مطابق عین ضرورت کے وقت دعوی کرتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے کہ
عیسائیت اسلام کو کھا رہی ہے۔ خدا تعالیٰ نے اسلام کی حمایت کے واسطے جو بات پیش کی ہے اس
سے بڑھ کر کوئی اور بات نہیں ہو سکتی ۔ انیس سو سال سے عیسائیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ عیسیٰ خدا ہے اور
معبود ہے اور چالیس کروڑ عیسائی اس وقت موجود ہے۔ اس پر پھر مسلمانوں کی طرف سے ان کی
تائید کی جاتی ہے کہ بے شک عیسی اب تک زندہ ہے نہ کھانے کا محتاج نہ پینے کا محتاج ۔ سب نبی مر
گئے پر وہ زندہ آسمان پر بیٹھا ہے۔ اب آپ ہی بتلائیں کہ اس سے عیسائیوں پر کیا اثر ہوگا۔
عیسائیت کا مقابلہ کرنے کے لیے صحیح ہتھیار
عبد الحق۔ عیسائیوں پر تو کوئی اثر ہو نہیں سکتا جب تک کہ شمشیر نہ ہو۔
حضرت ۔ یہ بات غلط ہے۔ تلوار کی اب ضرورت نہیں ہے اور نہ تلوار کا اب زمانہ ہے۔ ابتدا میں بھی
تلوار ظالموں کے حملہ کے روکنے کے واسطے اٹھائی گئی تھی ورنہ اسلام کے مذہب میں جبر نہیں۔ تلوار کا