۲۵؍اکتوبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

زخم تو مل جاتا ہے پر حجت کا زخم نہیں ملتا ۔ دلائل اور براہین کے ساتھ اس وقت مخالفین کو قائل کرنا
چاہیے۔ میں آپ لوگوں کی خیر خواہی کی ایک بات کہتا ہوں ذرا غور سے سنو۔ ہر دو پہلوؤں پر توجہ
کرو۔ اگر عیسائیوں کے سامنے اقرار کیا جائے کہ وہ شخص جس کو تم خدا اور معبود مانتے ہو بیشک وہ
اب تک آسمان پر موجود ہے ہمارے نبی تو فوت ہو گئے پر وہ اب تک زندہ ہے اور قیامت تک رہے گا
نہ کھانے کا محتاج نہ پینے کا محتاج ۔ اگر ہم ایسا کہیں تو اس کا کیا نتیجہ ہوگا ؟ اور اگر ہم عیسائیوں کے
سامنے یہ ثابت کر دیں کہ جس شخص کو تم اپنا معبود اور خدا مانتے ہو وہ مر گیا۔ مثل دوسرے انبیاء کے
فوت ہوکر زمین میں دفن ہے اور اس کی قبر موجود ہے۔ اس کا کیا نتیجہ ہوگا ؟ بحثوں کو جانے دو اور
میری مخالفت کے خیال کو چھوڑو۔ میں پرواہ نہیں کرتا کہ مجھے کوئی کافر کہے، دجال کہے یا کچھ اور کہے۔
یہ کہو کہ ان ہر دو باتوں میں سے کونسی بات ہے جس سے عیسوی مذہب پیچ و بنیاد سے اکھڑ جاتا ہے۔
اس تقریر کا میاں عبد الحق صاحب پر بہت اثر ہوا۔ چنانچہ فوراً کھڑا ہو کر حضرت اقدس کے ہاتھ
تم
چومے اور کہا میں سمجھ گیا۔ آپ اپنا کام کرتے جائیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ترقی دے۔
انشاء اللہ تعالیٰ ضرور آپ کی ترقی ہوگی ۔ یہ بات صحیح ہے۔ لے
۲۵ اکتوبر ۱۹۰۵ء ( بمقام دیلی )
ایک رؤیا دیکھا کہ بڑا سخت زلزلہ آیا ہے۔
ایک رویا کی تعبیر فرمایا۔ اگلے دن جو خواب میں چنے دیکھے تھے۔ معلوم ہوتا ہے کہ
میر ناصر نواب صاحب سے کی بیماری کی طرف اشارہ تھا۔
۱ بدر جلد نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۱ تا ۳
ন
کے میر صاحب دو روز سے درد شکم سے بہت تکلیف میں ہیں لیکن اب بہ نسبت سابق آرام ہے۔ (ایڈیٹر )
( بدر جلد نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۴)
سے بدر جلد نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۴

چند مولوی اور طلباء آئے۔ حضرت کی خدمت میں عرض مسیح موعود کو ماننا کیوں ضروری ہے کیا کہ ہم نمازمیں پڑے کیا کہ ہم نمازیں پڑھتے ہیں روزے رکھتے ہیں۔
قرآن اور رسول کو مانتے ہیں ۔ آپ کو ماننے کی کیا ضرورت ہے؟
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔
انسان جو کچھ اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کرتا ہے وہ سب موجب معصیت ہو جاتا ہے۔ ایک
ادنی سپاہی سرکار کی طرف سے کوئی پروانہ لے کر آتا ہے تو اس کی بات نہ ماننے والا مجرم قرار دیا جاتا
ہے اور سزا پاتا ہے۔ مجازی حکام کا یہ حال ہے تو احکم الحاکمین کی طرف سے آنے والے کی بے عزتی
اور بے قدری کرنا کس قدر عدول حکمی اللہ تعالیٰ کی ہے۔ خدا تعالیٰ غیور ہے۔ اس نے مصلحت کے
مطابق عین ضرورت کے وقت بگڑی ہوئی صدی کے سر پر ایک آدمی بھیجا تا کہ وہ لوگوں کو ہدایت کی
طرف بلائے۔ اس کے تمام مصالح کو پاؤں کے نیچے کچلنا ایک بڑا گناہ ہے۔ کیا یہودی لوگ نمازیں
نہیں پڑھا کرتے تھے۔ بمبئی کے ایک یہودی نے ہم کو لکھا کہ ہمارا خدا وہی ہے جو مسلمانوں کا خدا
ہے اور قرآن شریف میں جو صفات بیان ہیں وہی صفات ہم بھی مانتے ہیں تیرہ سو برس سے اب تک ان
یہودیوں کا وہی عقیدہ چلا آتا ہے مگر باوجود اس عقیدہ کے ان کو سور اور بندر کہا گیا۔ صرف اس واسطے
کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ مانا۔ انسان کی عقل خدا کی مصلحت سے نہیں مل سکتی ۔ آدمی
کیا چیز ہے جو مصلحت الہی سے بڑھ کر سمجھ رکھنے کا دعویٰ کرے۔ خدا کی مصلحت اس وقت بدیہی اور
اجلی ہے۔ اسلام میں سے پہلے ایک شخص بھی مرتد ہو جاتا تھا تو ایک شور بپا ہو جاتا تھا۔ اب اسلام کو
ایسا پاؤں کے نیچے کچلا گیا ہے کہ ایک لاکھ مرتد موجود ہے۔ اسلام جیسے مقدس مطہر مذہب پر اس قدر
حملے کئے گئے ہیں کہ ہزاروں لاکھوں کتابیں آنحضرت کو گالیاں سے بھری ہوئی شائع کی جاتی ہیں۔
بعض رسالے کئی کروڑ تک چھپتے ہیں۔ اسلام کے برخلاف جو کچھ شائع ہوتا ہے اگر سب کو ایک جگہ
جمع کیا جائے تو ایک بڑا پہاڑ بنتا ہے۔ مسلمانوں کا یہ حال ہے کہ گویا ان میں جان ہی نہیں اور سب
کے سب مر ہی گئے ہیں ۔ اس وقت اگر خدا بھی خاموش رہے تو پھر کیا حال ہوگا ۔ خدا کا ایک حملہ

انسان کے ہزار حملہ سے بڑھ کر ہے اور وہ ایسا ہے کہ اس سے دین کا بول بالا ہو جائے گا۔
حضرت عیسی کو زندہ ماننے کا نتیجہ عیسائیوں نے انیس سو سال سے شور مچا رکھا ہے کہ
ماننے کا عیلی خدا ہے اور ان کا دین اب تک بڑھتا چلا
گیا
اور مسلمان ان کو اور بھی مدد دے رہے ہیں۔ عیسائیوں کے ہاتھ میں بڑا حربہ یہی ہے کہ مسیح زندہ ہے اور
تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) فوت ہو گئے ۔ لاہور میں لارڈ بشپ نے ایک بھاری مجمع میں یہی بات
پیش کی ۔ کوئی مسلمان اس کا جواب نہ دے سکا مگر ہماری جماعت میں سے مفتی محمد صادق صاحب
جو یہ موجود ہیں اٹھے اور انہوں نے قرآن شریف ، حدیث، تاریخ ، انجیل وغیرہ سے ثابت کیا کہ
حضرت عیسی فوت ہو چکے اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں۔ کیونکہ آپ سے فیض
حاصل کر کے کرامت اور خوارق دکھانے والے ہمیشہ موجود رہے تب اس کا جواب وہ کچھ نہ دے
سکا۔ اب خیال کرو کہ عیسیٰ کو زندہ ماننے کا کیا نتیجہ ہے اور دوسرے انبیاء کی مانند وفات یافتہ ماننے کا
کیا نتیجہ ہے۔ ذرا چار دن فوت شدہ مان کر اس کا نتیجہ بھی تو دیکھ لیں ۔ میں نے ایک دفعہ لد یا نہ میں
عیسائیوں کو اشتہار دیا تھا کہ تمہارا ہمارا بہت اختلاف نہیں ۔ تھوڑی سی بات ہے یہ کہ تم مان لو کہ عیسیٰ
فوت ہو گئے اور آسمان پر نہیں گئے ۔ تمہارا اس میں کیا حرج ہے؟ اس پر وہ بہت جھنجھلائے اور کہنے
لگے کہ اگر ہم یہ مان لیں کہ عیسی مر گیا اور آسمان پر نہیں گیا تو آج دنیا میں ایک بھی عیسائی نہیں رہتا۔
دیکھو! خدا خدا علیم علیم و و حکیم حکیم ہے۔ اس نے ایسا پہلو اختیار کیا ہے جس سے دشمن تباہ ہو جائے ۔ مسلمان
اس معاملہ میں کیوں اڑتے ہیں ۔ کیا عیسی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) سے افضل تھا ؟ اگر میرے
ساتھ خصومت ہے تو اس میں حد سے نہ بڑھو اور وہ کام نہ کر وجو دین اسلام کو نقصان پہنچائے ۔ خدا
ناقص پہلو اختیار نہیں کرتا اور بجز اس پہلو کے تم کسر صلیب نہیں کر سکتے ۔
اگر تم نے جنگوں سے فتح پانی ہوتی اور تمہارے لیے لڑائیاں کرنا مقدر تھا تو
اس زمانہ کا جہاد خاتم کو ہتھیار دیتا۔ توپ وتفنگ کے کام میں تم کو سب سے بڑھ کر چالاکی
اور ہوشیاری دی جاتی ۔ مگر خدا کا فعل ظاہر کر رہا ہے کہ تم کو یہ طاقتیں نہیں دی گئیں ۔ بلکہ سلطان روم کو

بھی ہتھیاروں کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ جرمن یا انگلستان وغیرہ ممالک سے بنواتا ہے اور آلات حرب
عیسائیوں سے خرید کرتا ہے۔ چونکہ اس زمانہ کے واسطے یہ مقدر نہ تھا کہ مسلمان جنگ کریں اس واسطے
خدا نے ایک اور راہ اختیار کی ۔
ہاں صلاح الدین وغیرہ بادشاہوں کے وقت ان باتوں کی ضرورت تھی۔ تب خدا نے
مسلمانوں کی مدد کی اور کفار پر ان کو فتح دی ۔ مگر اب تو مذہب کے واسطے کوئی شخص جنگ نہیں کرتا۔
اب تو لاکھ لاکھ پر چہ اسلام کے برخلاف نکلتا ہے۔ جیسا ہتھیار مخالف کا ہے ویسا ہی ہتھیار ہم کو بھی
طیار کرنا چاہیے۔ یہی حکم خداوندی ہے۔ اب اگر کوئی خونی مہدی آجائے اور لوگوں کے سر کاٹنے لگے
تو یہ بے فائدہ ہوگا۔ مارنے سے کسی کی تشفی نہیں ہو سکتی۔ سر کاٹنے سے دلوں کے شبہات دور نہیں کے
ہو سکتے ۔ خدا کا مذہب جبر کا مذہب نہیں ہے۔ اسلام نے پہلے بھی کبھی پیش دستی نہیں کی ۔ ج ی ۔ جب بہت ظلم
صحابہ پر ہوا تو دشمنوں کو دفع کرنے کے واسطے جہاد کیا گیا تھا۔ خدا کی حکمت کے مطابق کسی کی دانائی
نہیں۔ ہر ایک شخص کو چاہیے کہ اس معاملہ میں دعا کرے اور دیکھے کہ اس وقت اسلام کی تائید کی
ضرورت ہے یا نہیں ۔ جسم پر غالب آنا کوئی شے نہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ دلوں کو فتح کیا جائے ۔
میں نے کوئی بات قال اللہ اور قال الرسول اسلام کی فتح وفات مسیح کے عقیدہ میں ہے کے بیان میں کیا ایران و مریوان کے برخلاف نہیں اور حدیث
میں جسم عنصری کا لفظ آیا ہوتا تو اس کا منکر کافر اور ملعون ہوتا مگر اصل حقیقت خدا نے بذریعہ الہام کے مجھ فراد
پر ظاہر کر دی اور قرآن اور حدیث اور اجماع صحابہ اس کی تائید میں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات صحابہ کے واسطے ایک بڑا صدمہ تھا ۔ ۶۲ یا ۶۳ سال کوئی بڑی عمر نہیں ۔ صحابہ کو اگر یہ کہا جاتا کہ
عیسی تو زندہ ہے مگر ہمارے نبی کریم فوت ہو گئے تو ان کے واسطے ایک پشت شکن صدمہ ہوتا ۔
اسی واسطے حضرت ابو بکر نے سب کو اکٹھا کر کے وعظ کیا اور ان کو سمجھایا کہ سب نبی مر گئے کوئی بھی
زندہ نہیں ۔ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی فوت ہو گئے۔ صحابہ ایک عشق اور محبت کی حالت
رکھتے تھے۔ وفات مسیح کے بغیر دوسرا پہلو وہ ہر گزمان نہ سکتے تھے۔ اسلام کبھی ایسا عقیدہ پیش نہیں کر سکتا
جو آنحضرت افضل الرسل کی ہتک کرنے والا ہو۔ کوئی ہمیں برا یا بھلا کہے ہم تو اپنا کام کرتے چلے

جائیں گے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام کی فتح اسی میں ہے۔ اگر ہم عیسائیوں کی ہاں میں ہاں ملا دیں
تو ہم ان کو کیونکر زیر کر سکتے ہیں۔ ہمارے مخالف مرنے کے بعد یقینا سمجھ لیں گے کہ وہ اسلام کے
دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔ عادت بھی ایک بہت ہوتا ہے اور یہ لوگ اس بت کی پرستش کر رہے ہیں۔
مسیح علیہ السلام کی زندگی اور نزول کے بارہ میں ایک گفتگو
یہاں پر ایک مولوی صاحب مخالفین کی جماعت میں سے بول اٹھے اور چونکہ پھر انہوں نے
حضرت کو مسلسل تقریر کرنے نہیں دی بلکہ جلدی جلدی سوال پر سوال کرتے گئے اور کسی سوال کے متعلق
حضرت کا جواب پورا نہ سنا۔ اس واسطے تقریر مذکورہ بالا تو ختم ہوگئی ۔ مولوی صاحب سے سوال جواب میں
درج کرتا ہوں تا کہ دہلی کے مولویوں کا نمونہ ناظرین کو نظر آجائے ۔
مولوی صاحب تو جن روایات سے حضرت عیسی کی زندگی ثابت ہے ان کو کیا کریں؟
حضرت ۔ جو روایت قرآن اور حدیث صحیح کے مخالف ہو وہ رڈی ہے۔ قابل اعتبار نہیں ۔ قولِ خدا
کے برخلاف کوئی بات نہیں ماننی چاہیے۔
مولوی صاحب ۔ اور جو وہ روایت بھی صحیح ہو۔
حضرت ۔ جب قول خدا قول رسول کے برخلاف ہوگی تو پھر صحیح کس طرح ؟ خود بخاری میں مُتَوَفِّيكَ
کے معنے مُميتك کے لکھے ہیں ۔
مولوی صاحب ۔ ہم بخاری کو نہیں مانتے اور روایتوں میں مسیح کی زندگی لکھی ہے۔ قرآن کی تفسیروں میں
لکھا ہے کہ مسیح زندہ ہے۔
حضرت۔ تمہارا اختیار جو چاہو مانو یا نہ مانو اور قرآن شریف خودا پنی تفسیر آپ کرتا ہے۔ خدا نے مجھے
اطلاع دی کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے اور کتاب اللہ اور احادیث صحیحہ کے مطابق یہ بات ہے جس
کے کان سننے کے ہوں سنے ۔ قرآن وحدیث کے مخالف ہم کوئی روایت نہیں مان سکتے ۔
مولوی صاحب ۔ اور جو وہ بھی صحیح ہو تو ؟
حضرت ۔ وہ صحیح ہو ہی نہیں سکتی ۔

مولوی صاحب ۔ اگر چہ صحیح ہو۔
جلد هشتم
حضرت ۔ میں کئی دفعہ سمجھا چکا ہوں ۔ اب بار بار کیا کہوں ۔ کتاب اللہ کے برخلاف جو روایت ہو وہ
کس طرح صحیح ہو سکتی ہے؟
مولوی صاحب ۔ یہ کس نے لکھا ہے ۔ کس کتاب میں یہ درج ہے کہ برخلاف روایت ہو تو نہ مانو ۔
امام بخاری نے بھی غلطی کھائی جو مُتَوَفِّيكَ کے معنے مُمِيتُكَ کر دیئے ۔
حضرت ۔ اگر بخاری نے غلطی کھائی تو تم اور کوئی حدیث یا لغت پیش کرو جہاں وفات کے معنے
سوائے موت کے کچھ اور کئے گئے ہوں ۔
مولوی صاحب۔ اچھا ۔ حضرت عیسی نے تو فرشتوں کے ساتھ نازل ہونا ہے۔ تمہارے ساتھ فرشتے
کہاں ہیں؟
حضرت ۔ تمہارے کندھوں پر جو دو فرشتے ہیں وہ تم کو نظر آتے ہیں جو یہ فرشتے تم کو نظر آجائیں گے؟
مولوی صاحب ۔ تو زینہ کہاں ہے جس کا ذکر آیا کہ اس پر سے عیسی اترے گا۔
حضرت۔ نزول کے یہ معنی نہیں جو تم سمجھتے ہو۔ یہ ایک محاورہ ہے۔ جیسا ہم مسافر سے پوچھتے ہیں کہ
تم کہاں اترے؟
اس کے بعد وہ لوگ اٹھ کر چلے گئے ۔
بوقت شام )
ڈاکٹر صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا۔ اولیائے دہلی کی کرامت آج کہاں کہاں کی سیرکی ۔
۔
انہوں نے عرض کی کہ فیروز شاہ کی لاٹ، پرانا کوٹ ، مہابت خان کی مسجد، لال قلعہ وغیرہ
لے آج شام کو یہ عاجز کسی کام پر باہر گیا ہوا تھا۔ حضرت مغرب کے وقت نشست گاہ میں تشریف لائے اور ایک
تقریر فرمائی جس کو مخدوم اخویم ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے قلم بند فرمایا ۔ (ایڈیٹر )
ے مراد ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب (مرتب)

مقامات دیکھے۔
جلد هشتم
فرمایا۔ ہم تو حضرت بختیار کا کی۔ نظام الدین صاحب اولیاء ۔ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب وغیرہ
اصحاب کی قبروں پر جانا چاہتے ہیں۔ دہلی کے یہ لوگ جو سطح زمین کے اوپر ہیں نہ ملاقات کرتے ہیں
اور نہ ملاقات کے قابل ہیں ۔ اس لیے جو اہل دل لوگ ان میں سے گزر چکے ہیں اور زمین کے اندر
مدفون ہیں ان سے ہی ہم ملاقات کر لیں تا کہ بڑوں ملاقات تو واپس نہ جائیں۔ میں ان بزرگوں کی
یہ کرامت سمجھتا ہوں کہ انہوں نے قسی القلب لوگوں کے درمیان بسر کی ۔ اس شہر میں ہمارے حصہ
میں ابھی وہ قبولیت نہیں آئی جو ان لوگوں کو نصیب ہوئی ۔
ه
چشم باز و گوش باز و این ذکا خیره ام از چشم بندی خدا
مصلح کی ضرورت اسلام پر یہ کیا مصیبت کا زمانہ ہے۔ اندرونی مصائب بھی بے انتہا
ہیں۔ اور بیرونی بھی بے حد ہیں ۔ پھر یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ اس
وقت کسی مصلح کی ضرورت نہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نمازیں پڑھتے ہیں اور روزے رکھتے ہیں پھر ہم کو
کسی مصلح کی کیا ضرورت ہے مگر نہیں سمجھتے کہ جب تک خدا کی رحمت نہ ہو وہ رقت اور درد پیدا نہیں ہو
سکتا جو انسان کے دل کو صاف کرتا ہے۔ چاہیے کہ بہت دعائیں کریں۔ صرف بحث کرنے والا
فائدہ نہیں اٹھا سکتا ۔ وہ نہیں دیکھتے کہ اسلام پر کس طرح کے مصائب نازل ہیں ۔ وہ خیال کرتے
ہیں کہ اسلام کو گویا خدا نے فراموش کر دیا ہے ۔ دہلی کے لوگ ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ لڑنے کو آئے
ہیں ۔ حق طلبی کا انہیں خیال نہیں ۔ حلق کے نیچے بات تب اترتی ہے جب حلق صاف ہو۔ دوائی کا بھی
یہی حال ہے کہ جب تک حلق صاف نہ ہو اور معدہ بھی صاف نہ ہو دوائی کا اثر نہیں ہو سکتا۔ دوائی قے
ہو جاتی ہے یا ہضم نہیں ہوتی ۔
احمدی نام کیوں رکھا گیا ہے ایک مولوی صاحب آئے اور انہوں نے سوال کیا کہ خدا نے ہمارا
نام مسلمان رکھا ہے۔ آپ نے اپنے فرقہ کا نام احمدی کیوں رکھا

ہے؟ یہ بات هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ (الحج : ۷۹ ) کے برخلاف ہے۔
اس کے جواب میں حضرت نے فرمایا۔
اسلام بہت پاک نام ہے اور قرآن شریف میں یہی نام آیا ہے۔ لیکن جیسا کہ حدیث شریف میں
آچکا ہے اسلام کے ۷۳ فرقے ہو گئے ہیں اور ہر ایک فرقہ اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے۔ انہی میں
ایک رافضیوں کا ایسا فرقہ ہے جو سوائے دو تین آدمیوں کے تمام صحابہ کو سب وشتم کرتے ہیں نبی کریم کے
ازواج مطہرات کو گالیاں دیتے ہیں اولیاء اللہ کو بُرا کہتے ہیں پھر بھی مسلمان کہلاتے ہیں ۔ خارجی
حضرت علی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کو برا کہتے ہیں اور پھر بھی مسلمان نام رکھاتے ہیں ۔ بلاد شام
میں ایک فرقہ یزید یہ ہے۔ جو امام حسین پر تبرہ بازی کرتے ہیں اور مسلمان بنے پھرتے ہیں۔ اسی
مصیبت کو دیکھ کر سلف صالحین نے اپنے آپ کو ایسے لوگوں سے تمیز کرنے کے واسطے اپنے نام شافعی ،
حنبلی وغیرہ تجویز کئے ۔ آج کل نیچریوں کا ایک ایسا فرقہ نکلا ہے جو جنت ، دوزخ ، ملائک ، وحی سب
باتوں کا منکر ہے ۔ یہاں تک کہ سید احمد خاں کا خیال تھا کہ قرآن مجید بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے خیالات کا نتیجہ ہے اور عیسائیوں سے سن کر یہ قصے لکھ دیئے ہیں۔ غرض ان تمام فرقوں سے اپنے
آپ کو تمیز کرنے کے واسطے اس فرقہ کا نام احمد یہ رکھا گیا۔
حضرت یہ تقریر کر رہے تھے کہ اس مولوی نے پھر سوال کیا کہ قرآن شریف میں تو حکم ہے کہ
لَا تَفَرَّقُوا (آل عمران: ۱۰۴) اور آپ نے تو تفرقہ ڈال دیا۔
حضرت نے فرمایا۔ ہم تو تفرقہ نہیں ڈالتے بلکہ ہم تفرقہ دور کرنے کے واسطے آئے ہیں۔ اگر
احمدی نام رکھنے میں ہتک ہے تو پھر شافعی حنبلی کہلانے میں بھی ہتک ہے۔ مگر یہ نام ان اکابر کے
رکھے ہوئے ہیں جن کو آپ بھی صلحاء مانتے ہیں ۔ وہ شخص بد بخت ہوگا جو ایسے لوگوں پر اعتراض
کرے اور ان کو برا کہے صرف امتیاز کے لیے ان لوگوں نے اپنے یہ نام رکھے تھے ۔ ہمارا کاروبار
خدا کی طرف سے ہے اور ہم پر اعتراض کرنے والا خدا پر اعتراض کرتا ہے۔ ہم مسلمان ہیں اور احمدی
ایک امتیازی نام ہے۔

اگر صرف مسلمان نام ہو تو شناخت کا تمغہ کیونکر ظاہر ہو۔ خدا تعالیٰ ایک جماعت بنانا چاہتا ہے
اور اس کا دوسروں سے امتیاز ہونا ضروری ہے۔ بغیر امتیاز کے اس کے فوائد مترتب نہیں ہوتے اور
صرف مسلمان کہلانے سے تمیز نہیں ہو سکتی ۔ امام شافعی اور حنبل وغیرہ کا زمانہ بھی ایسا تھا کہ اس وقت
بدعات شروع ہوگئی تھیں ۔ اگر اس وقت یہ نام نہ ہوتے تو اہل حق اور ناحق میں تمیز نہ ہو سکتی ۔ ہزار ہا
گندے آدمی ملے جلے رہتے ۔ یہ چار نام اسلام کے واسطے مثل چار دیواری کے تھے ۔ اگر یہ لوگ
پیدا نہ ہوتے تو اسلام ایسا مشتبہ مذہب ہو جاتا ہے کہ بدعتی اور غیر بدعتی میں تمیز نہ ہو سکتی ۔ اب بھی
ایسا زمانہ آ گیا ہے کہ گھر گھر ایک مذہب ہے ۔ ہم کو مسلمان ہونے سے انکار نہیں مگر تفرقہ دور کرنے
کے واسطے یہ نام رکھا گیا ہے۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے توریت والوں سے اختلاف کیا اور عام
نظروں میں ایک تفرقہ ڈالنے والے بنے۔ لیکن اصل بات یہ ہے کہ یہ تفرقہ خود خدا ڈالتا ہے۔ جب
کھوٹ اور ملاوٹ زیادہ ہو جاتا ہے تو خدا خود چاہتا ہے کہ ایک تمیز ہو جائے۔
مولوی صاحب نے پھر وہی سوال کیا کہ خدا نے تو کہا ہے کہ هُوَ سَمْكُمُ الْمُسْلِمِينَ (الحج: ۷۹) ۔
فرمایا۔ کیا اس میں رافضی اور بدعتی اور آجکل کے مسلمان شامل ہیں؟ کیا اس میں آجکل کے
وہ لوگ شامل ہیں جو اباحتی ہو رہے ہیں؟ اور شراب اور زنا کو بھی اسلام میں جائز جانتے ہیں۔ ہرگز
نہیں۔ اس کے مخاطب تو صحابہ ہیں ۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ قرونِ ثلاثہ کے بعد فیج اعوج کا
زمانہ ہوگا جس میں جھوٹھ اور کذب کا افشا ہوگا ۔ آنحضرت نے اس زمانہ کے لوگوں کے متعلق فرمایا
ہے لَيْسُوا مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُمْ نہ ان کا مجھ سے کوئی تعلق ہے نہ میرا ان سے کوئی تعلق ہے۔ وہ
لوگ مسلمان کہلائیں گے مگر میرے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہ ہوگا۔
جو لوگ اسلام کے نام سے انکار کریں یا اس نام کو عار سمجھیں ان کو تو میں لعنتی کہتا ہوں۔ میں
کوئی بدعت نہیں لایا ۔ جیسا کہ حنبلی شافعی وغیرہ نام تھے ایسا ہی احمدی بھی نام ہے بلکہ احمد کے نام
میں اسلام اور اسلام کے بانی احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اتصال ہے۔ اور یہ اتصال دوسرے
ناموں میں نہیں ۔ احمد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہے ۔ اسلام احمدی ہے اور احمدی اسلام ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی