۲۶؍اکتوبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حدیث شریف میں محمدی رکھا گیا ہے۔ بعض اوقات الفاظ بہت ہوتے ہیں مگر مطلب ایک ہی ہوتا
ہے۔ احمدی نام ایک امتیازی نشان ہے۔ آجکل اس قدر طوفان زمانہ میں ہے کہ اول آخر کبھی نہیں
ہوا ۔ اس واسطے کوئی نام ضروری تھا۔ خدا کے نزدیک جو مسلمان ہیں وہ احمدی ہیں ۔
۲۶ اکتوبر ۱۹۰۵ء
( بمقام دہلی )
صبح کے وقت حضور نے گاڑیاں منگوائیں اور خواجہ میر درد صاحب اور شاہ ولی اللہ صاحب کے
مزار مبارک پر تشریف لے گئے ۔ راستہ میں قبرستان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا۔
یہ انسان کی دائمی سکونت ہے جہاں ہر قسم کے امراض سے نجات پا کر انسان آرام کرتا ہے۔
خواجہ میر درد صاحب کی قبر پر آپ نے فاتحہ پڑھا اور کتبہ کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ
کتبہ لکھنا شریعت میں منع نہیں ہے۔ اس میں بہت سے فوائد ہیں ۔ کے
یہاں سے ہو کر حضرت مسیح موعود حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی قبر پر گئے اور فاتحہ پڑھا۔
حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ شاہ ولی اللہ صاحب ایک بزرگ اہل کشف اور کرامت تھے۔ یہ
سب مشائخ زیر زمین ہیں اور جو لوگ زمین کے اوپر ہیں وہ ایسے بدعات میں مشغول ہیں کہ حق کو
باطل بنا رہے ہیں اور باطل کو حق بنا رہے ہیں ۔
راستہ میں اہل لود یا نہ کی درخواست کا ذکر آیا کہ حضور جاتے ہوئے راستہ میں لود یا نہ ٹھہریں ۔
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے عرض کی کہ لدھیانہ کی جماعت اسٹیشن لدھیانہ پر ملاقات کے واسطے
آئی تھی لیکن حضور سوئے ہوئے تھے میں نے جگانے نہ دیا۔
فرمایا۔ آپ نے اچھا کیا اس کے عوض ہم اب لدھیانہ میں اتر کر اہل لود یا نہ سے ملاقات
۱ بدر جلد نمبر ۳۲ مورخه ۱۳ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ تا ۴
۲ بدر جلد ا نمبر ۳۲ مورخه ۳ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۴
کریں گے۔
جلد هشتم
راستہ میں مذبح کے پاس سے گزرے۔ کثیر التعداد بھیڑیں اور بکریاں ذبح ہو رہی تھیں اور سینکڑوں کا
باہر ریوڑ کھڑا تھا۔ ان کو دیکھ کر فرمایا کہ
کھانے کی حلال اشیاء کا کس قدر ذخیرہ اللہ تعالیٰ نے جمع کر دیا ہے برخلاف اس کے حرام
چیزیں مثلاً کتے وغیرہ بہت ہی کم پائے جاتے ہیں ۔
فرمایا۔ اس شہر میں اس قدر انقلاب آئے ہیں کہ شاید کسی دوسرے شہر پر یہ حالات وارد ہوئے
ہوں۔ کئی دفعہ یہ شہر آباد ہوا اور کئی دفعہ خاک میں مل گیا۔
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب مخاطب تھے اور ان کی رخصت کے قریب الاختتام ہونے کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ دو دن اور ہیں ۔ یہ موقعہ غنیمت سمجھنا چاہیے۔ خدا کے فضل سے ایسا موقع ہاتھ آ سکتا
یہ نہ سمجھو کہ رخصت لینے سے ایسا موقعہ مل جاتا ہے۔ کئی آدمی ایسے بھی ہیں جو نو کر نہیں مگر ان کو
ہے۔ یہ نہ
او
ہمارے پاس رہنے کا موقعہ نہیں ملتا۔ فارغ البالی ہوتی ہے پر صحبت نصیب نہیں ہوتی ۔ اے
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کا یہ منشا نہیں کہ مسیح کی وفات کو ثابت
جماعت احمد یہ کے قیام کا مقصد کرایا ۔ اللہ
کرنے والی ایک جماعت پیدا ہو جائے۔ یہ بات تو پا
ان مولویوں کی مخالفت کی وجہ سے درمیان آگئی ہے۔ ورنہ اس کی تو کوئی ضرورت ہی نہ تھی ۔ اصل
مقصد اللہ تعالیٰ کا تو یہ ہے کہ ایک پاک دل جماعت مثل صحابہؓ کے بن جاوے ۔ وفات مسیح کا معاملہ تو
جملہ معترضہ کی مانند در میان آگیا ہے۔ مولوی لوگوں نے خواہ مخواہ اپنی ٹانگ درمیان میں اڑالی۔ ان
لوگوں کو مناسب نہ تھا کہ اس معاملہ میں دلیری کرتے۔ قولِ خدا رؤیتِ نبی اور اجماع صحابہ یہ تین باتیں
ان کے واسطے کافی تھیں ۔ ہمیں تو افسوس آتا ہے کہ اس کا ذکر ہمیں خواہ مخواہ کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ہمارا
اصلی امرا بھی دیگر ہے۔ یہ تو صرف خس و خاشاک کو درمیان میں سے اٹھایا گیا ہے۔ سوچو کہ جو شخص
دنیا داری میں غرق ہے اور دین کی پروا نہیں رکھتا اگر تم لوگ بیعت کرنے کے بعد ویسے ہی رہو تو پھر تو
۱ بدر جلد ا نمبر ۳۳ مورخه ۶ رنومبر ۱۹۰۵ صفحه ۲،۱
تم میں اور اس میں کیا فرق ہے؟ بعض لوگ ایسے کچے اور کمزور ہوتے ہیں کہ ان کی بیعت کی غرض
بھی دنیا ہی ہوتی ہے۔ اگر بیعت کے بعد ان کی دنیا داری کے معاملات میں ذرا سا فرق آجاوے تو
پھر پیچھے قدم رکھتے ہیں ۔
یاد رکھو کہ یہ جماعت اس بات کے واسطے نہیں کہ دولت اور دنیا داری ترقی کرے اور زندگی
آرام سے گزرے۔ ایسے شخص سے تو خدا بیزار ہے۔ چاہیے کہ صحابہ کی زندگی کو دیکھو وہ زندگی
سے پیار نہ کرتے تھے۔ ہر وقت مرنے کے لیے تیار تھے۔ بیعت کے معنے ہیں اپنی جان کو بیچ دینا۔
جب انسان زندگی کو وقف کر چکا تو پھر دنیا کے ذکر کو درمیان میں کیوں لاتا ہے۔ ایسا آدمی تو صرف
رسمی بیعت کرتا ہے۔ وہ تو گل بھی گیا اور آج بھی گیا۔ یہاں تو صرف ایسا شخص رہ سکتا ہے جو ایمان کو
درست کرنا چاہے۔ انسان کو چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کی زندگی کا ہر روز مطالعہ
کرتا رہے۔ وہ تو ایسے تھے کہ بعض مر چکے تھے اور بعض مرنے کے لیے طیار بیٹھے تھے۔ میں سچ سچ
کہتا ہوں کہ اس کے سوائے بات نہیں بن سکتی ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جولوگ کنارہ پر کھڑے ہو کر
عبادت کرتے ہیں تا کہ ابتلا دیکھ کر بھاگ جائیں وہ فائدہ نہیں حاصل کر سکتے ۔ دنیا کے لوگوں کی
عادت ہے کہ کوئی ذراسی تکلیف ہو تو لمبی چوڑی دعائیں مانگنے لگتے ہیں اور آرام کے وقت خدا کو
بھول جاتے ہیں۔ کیا لوگ چاہتے ہیں کہ امتحان میں سے گزرنے کے سوائے ہی خدا خوش ہو جائے۔
خدا رحیم و کریم ہے۔ مگر سچا مومن وہ ہے جو دنیا کو اپنے ہاتھ سے ذبح کر دے۔ خدا ایسے لوگوں کو
ضائع نہیں کرتا۔ ابتدا میں مومن کے واسطے دنیا جہنم کا نمونہ ہو جاتا ہے۔ طرح طرح کے مصائب
پیش آتے ہیں۔ اور ڈراؤنی صورتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ تب وہ صبر کرتے ہیں اور خدا ان کی حفاظت
کرتا ہے لیکن
ه
عشق اول سرکش و خونی بود
تا گریزد هر که بیرونی بود
جو خدا سے ڈرتا ہے اس کے لیے دو جنت ہوتے ہیں۔ خدا کی رضا کے ساتھ جو متفق ہو جاتا ہے
خدا اس کو محفوظ رکھتا ہے اور اس کو حیات طیبہ حاصل ہوتی ہے اس کی سب مرادیں پوری کی جاتی
ہیں ۔ مگر یہ بات ایمان کے بعد حاصل ہوتی ہے۔
ایک شخص کے اپنے دل میں ہزار گند ہوتا ہے۔ پھر خدا پر شک لاتا ہے اور چاہتا ہے کہ
مومنوں کا حصہ مجھے بھی ملے ۔ جب تک انسان پہلی زندگی کو ذبح نہ کر دے اور محسوس نہ کرلے کہ
نفس امارہ کی خواہش مرگئی ہے اور خدا کی عظمت دل میں بیٹھ نہ جائے تب تک مومن نہیں ہوتا ۔ اگر
مومن کو خاص امتیاز نہ بخشا جائے تو مومنوں کے واسطے جو وعدے ہیں وہ کیونکر پورے ہوں گے
لیکن جب تک دورنگی اور منافقت ہو تب تک انسان کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکتا إِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي
الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ (النساء : ۱۴۶) اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ ایک ایسی جماعت بنائے گا جو ہر جہت
میں سب پر فوقیت رکھے گی ۔ اللہ تعالیٰ ہر طرح کا فضل کرے گا۔ مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر
شخص اپنے نفس کا تزکیہ کرے۔ ہاں کمزوری میں اللہ تعالیٰ معاف کرتا ہے۔ جو شخص کمزور ہے اور
ہاتھ اٹھاتا ہے کہ کوئی اس کو پکڑے اور اٹھائے اس کو اٹھایا جائے گا۔ مگر مومن کو چاہیے کہ اپنی حالت
پر فارغ نہ بیٹھے ۔ اس سے خدا راضی نہیں ہے۔ ہر طرح سے کوشش کرنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے راضی
کرنے کے جو سامان ہیں وہ سب مہیا کئے جائیں ۔
ریا کار انسان بے فائدہ کام کرتا ہے۔ مومن کو تو خداوند تعالی خود بخود شہرت دیتا ریا کاری ہے۔ ایک شخص کا ذکر ہے کہ وہ مسجدوں میں بھی نمازیں پڑھا کرتا تھا تا کہ لوگ
اسے نیک کہیں۔ لیکن جب وہ بازار سے گذرتا تو لڑ کے بھی اس کی طرف اشارہ کرتے اور کہتے کہ یہ
ایک ریا کار آدمی ہے جو دکھلاوے کی نمازیں پڑھتا ہے ۔ ایک دن اس شخص کو خیال ہوا کہ میں لوگوں
کا کیوں خیال رکھتا ہوں اور بے فائدہ محنت اٹھاتا ہوں۔ مجھے چاہیے کہ اپنے خدا کی طرف متوجہ
ہو جاؤں اور خالص خدا کی خاطر عبادت کروں۔ یہ بات سوچ کر اس نے سچی توبہ کی اور اپنے اعمال
کو خدا کے واسطے خاص کر دیا اور دنیوی رنگ کی نمازیں چھوڑ دیں اور علیحدگی میں بیٹھ کر دعا ئیں
کرنے لگا اور اپنی عبادت کو پوشیدہ رکھنا چاہا۔ تب وہ جس کو چہ سے گذرتا لوگ اس کی طرف اشارہ
کرتے کہ یہ ایک نیک بخت آدمی ہے۔
سچا مومن وہ ہے جو کسی کی پرواہ نہ کرے۔ خدا تعالیٰ خود ہی سارے بندو بست کر
سچا مومن دے گا۔ لوگوں کی تکلیف دہی کی پرواہ نہیں رکھنی چاہیے۔ دنیا میں میں کوئی کسی کے
ساتھ دوستی پکی کرتا ہے تو دنیا کے لوگ اپنی دوستی کا حق ادا کرتے ہیں ۔ وہ کون دوست ہے جس کے
ساتھ سلوک کیا جاوے تو وہ بے تعلقی ظاہر کرے۔ ایک چور کے ساتھ ہمارا سچا تعلق ہو تو وہ بھی
ہمارے گھر میں نقب زنی نہیں کرتا تو کیا خدا کی وفا چور کے برابر بھی نہیں۔ خدا کی دوستی تو وہ ہے کہ
دنیا داروں میں اس کی کوئی نظیر ہی نہیں۔ دنیا داروں کی دوستی میں تو عذر بھی ہے۔ تھوڑی سی رنجش کے
ساتھ دنیا دار دوستی توڑنے کو طیار ہو جاتا ہے مگر خدا کے تعلقات پکے ہیں ۔ جو شخص خدا کے ساتھ دوستی
کرتا ہے خدا اس پر برکات نازل کرتا ہے۔ اس کے گھر میں برکت دیتا ہے۔ اس کے کپڑوں میں
برکت دیتا ہے۔ اس کے پس خوردہ میں برکت دیتا ہے ۔
بخاری میں ہے کہ نوافل کے ذریعہ سے انسان خدا سے تعلق پیدا کرتا ہے۔ نوافل ہر شے میں
ہوتے ہیں ۔ فرض سے بڑھ کر جو کچھ کیا جائے وہ سب نوافل میں داخل ہے ۔ جب انسان نوافل
میں ترقی کرتا ہے تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس کی آنکھ ہو جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے۔
اور اس کی زبان ہو جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص میرے ولی سے
مقابلہ کرتا ہے وہ میرے ساتھ لڑائی کے لیے طیار ہو جائے ۔ خدا کے ساتھ سچی محبت کرنے والے بھی
غنی بے نیاز ہو جاتے ہیں۔ لوگوں کی تکذیب کی کچھ پرواہ نہیں رکھتے۔ جو لوگ خلقت کی پرواہ
کرتے ہیں وہ خلق کو معبود بناتے ہیں۔ خدا کے بندوں میں ہمدردی بہت ہوتی ہے مگر ساتھ ہی ایک
بے نیازی کی صفت بھی لگی ہوئی ہے۔ وہ دنیا کی پرواہ نہیں کرتے ۔ آگے خدا کا فضل ہوتا ہے کہ دنیا
کھچی ہوئی ان کی طرف چلی آتی ہے ۔
جماعت کو نصیحت ہماری جماعت کو ایسا ہونا چاہیے کہ نری لفاظی پر نہ رہے بلکہ بیعت کے
سچے منشا کو پورا کرنے والی ہو۔ اندرونی تبدیلی کرنی چاہیے۔ صرف مسائل
سے تم خدا کو خوش نہیں کر سکتے ۔ اگر اندرونی تبدیلی نہیں تو تم میں اور تمہارے غیر میں پھر کچھ فرق