۲۸؍اکتوبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کھانا پینا حرام ہے جب تک اس پہلو کو پیش نہ کرلے ۔
جلد هشتم
اے مسلمانو ! سو چو اس میں تمہارا کیا حرج ہے کہ عیسیٰ فوت ہو گیا۔ کیا تمہارا پیارا نبی فوت نہیں
ہو گیا ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے نام پر تمہیں غصہ نہیں آتا۔ عیسیٰ کی وفات کا نام سن کر
تمہیں کیوں غصہ آتا ہے؟
میرا مطلب نفسانیت کا نہیں۔ میں کوئی شہرت نہیں چاہتا۔ میں تو صرف اسلام کی ترقی چاہتا
ہوں۔ اللہ تعالیٰ میرے دل کو خوب جانتا ہے۔ اسی نے میرے دل میں یہ جوش ڈال دیا۔ میں اپنی
طرف سے بات نہیں کہتا۔ پچیس برس سے خدا تعالیٰ کا الہام مجھ سے یہ بات کہلا رہا ہے۔ اسی زمانہ کا
یہ الہام ہے الرَّحْمنُ عَلَمَ الْقُرْآنَ خدا چاہتا ہے کہ مجرم علیحدہ ہو جائیں اور راستباز علیحدہ ہوجائیں۔
میرے پر حملہ کرنے کا کچھ فائدہ نہیں۔ بصیرت والا اپنی بصیرت کو نہیں چھوڑ سکتا۔ میں وعدہ کرتا ہوں
کہ اگر کوئی صادق طالب حق ہے تو میرے پاس آوے۔ میں تازہ تر نشان دکھاؤں گا۔ کیا میں اس قدر
یقین کو ترک کر کے تمہاری ظنی باتوں کے پیچھے پڑ جاؤں ۔ جس شخص کو خدا نے بصیرت دی ، نشانوں
کے ساتھ اپنے مخاطبات اور مکالمات کے ساتھ اس کی صداقت پر مہر لگا دی وہ تمہاری خیالی باتوں کو
کیا کرے؟ اگر تم اس قدر باتوں کو دیکھ کر بھی ایمان نہیں لا سکتے تو اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ
فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ (الانعام:۳۶) تم اپنی جگہ اپنا کام کرو میں اپنا کام کرتا ہوں۔ عنقریب تمہیں
معلوم ہو جائے گا کہ سچا کون ہے۔'
۲۸ اکتوبر ۱۹۰۵ء (بمقام دیلی)
دہلی کے اردگرد بہت سی ویران مساجد کا تذکرہ تھا۔
ویران مساجد حضرت نے فرمایا۔ ان کا مرمت کرانا کچھ مشکل امر نہ تھا۔ اگر لوگ چاہتے
تو کر لیتے مگر جب خدا تعالیٰ کسی امر سے توجہ کو ہٹا دیتا ہے تو پھر کوئی کر ہی کیا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں
لے بدر جلد نمبر ۳۶ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۳ تا ۵
بعض مساجد کسی صحیح نیت سے نہیں بنوائی جاتیں بلکہ صرف اس واسطے بنائی جاتی ہیں کہ ہماری مسجد ہو
اور کہلائے۔
فرمایا۔ گل امور نیت صحیح اور دل کے تقویٰ پر موقوف ہیں۔ ایک بزرگ کے پاس بہت دولت
تھی۔ کسی نے اعتراض کیا اس نے جواب دیا۔
کے انداختم در دل مگر انداختم در گل
غرض خدا کے ساتھ دل لگا کر جب دنیوی کا روبار کرتا ہے تو کوئی شے اسے خدا سے مانع نہیں ہو
سکتی خواہ کتنے ہی بڑے مشاغل کیوں نہ ہوں ۔
ہندوستان میں اسلام تلوار کے زور سے نہیں پھیلا فرمایا کہ یہ بالکل غلط ہے کہ
ہند میں اسلام تلوار کے ذریعہ
سے پھیلا۔ ہرگز نہیں ۔ ہند میں اسلام بادشاہوں نے بحیر نہیں پھیلا یا بلکہ ان کو تو دین کی طرف
بہت ہی کم توجہ تھی ۔ اسلام ہند میں ان مشائخ اور بزرگان دین کی توجہ، دعا اور تصرفات کا نتیجہ ہے
جو اس ملک میں گزرے تھے ۔ بادشاہوں کو یہ توفیق کہاں ہوتی ہے کہ دلوں میں اسلام کی محبت
ڈال دیں۔ جب تک کوئی آدمی اسلام کا نمونہ خود اپنے وجود سے نہ ظاہر کرے تب تک دوسرے پر
اس کا کوئی اثر نہیں ہو سکتا۔ یہ بزرگ اللہ تعالیٰ کے حضور میں فنا ہو کر خود مجسم قرآن اور مجسم اسلام اور
مظہر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بن جاتے ہیں ۔ تب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو ایک جذب عطا
کیا جاتا ہے اور سعید فطرتوں میں ان کا اثر ہوتا چلا جاتا ہے۔ نوے کروڑ مسلمان ایسے لوگوں کی توجہ
اور جذب سے بن گیا۔ تھوڑے سے عرصہ میں کوئی دین اس کثرت کے ساتھ کبھی نہیں پھیلا۔ یہی
لوگ تھے جنہوں نے صلاح و تقویٰ کا نمونہ دکھلایا اور ان کی برہان قوی نے جوش مارا اور لوگوں کو
کھینچا۔ مگر یہ بزرگ بھی عوام کی طعن و تشنیع سے خالی نہ تھے۔ گو ہم زیادہ تر ان لوگوں کے آگے
گالیوں کے لیے تختہ مشق ہو رہے ہیں تاہم ان سب نے دکھ اٹھایا۔ یہ ہمارے علماء ہمیشہ کچھ نہ کچھ
کرتے ہی رہے ہیں۔
ذکر آیا کہ بعض بزرگ راگ سنتے ہیں آیا یہ جائز ہے؟
فرمایا۔ اس طرح بزرگان دین پر بدظنی کرنا اچھا نہیں ۔حسن ظن سے کام لینا چاہیے ۔ حدیث
سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اشعار سنے تھے۔ لکھا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کے زمانہ میں ایک صحابی مسجد کے اندر شعر پڑھتا تھا۔ حضرت عمر نے اس کو منع کیا۔ اس نے جواب
دیا میں نبی کریم کے سامنے مسجد میں شعر پڑھا کرتا تھا تو کون ہے جو مجھے روک سکے؟ یہ سن کر
حضرت امیر المؤمنین بالکل خاموش ہو گئے ۔
قرآن شریف کو بھی خوش الحانی سے پڑھنا چاہیے۔ بلکہ اس قدر تاکید ہے کہ جو شخص قرآن شریف
کو خوش الحانی سے نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ اور خود اس میں ایک اثر ہے۔ عمدہ تقریر
خوش الحانی سے کی جائے تو اس کا بھی اثر ہوتا ہے۔ وہی تقریر ژولیدہ زبانی سے کی جائے تو اس
میں کوئی اثر نہیں ہوتا۔ جس شے میں خدا نے تاثیر رکھی ہے اس کو اسلام کی طرف کھینچنے کا آلہ بنایا
جائے تو اس میں کیا حرج ہے۔ حضرت داؤد کی زبور گیتوں میں تھی جس کے متعلق کہا گیا ہے کہ جب
حضرت داؤ د خدا کی مناجات کرتے تھے تو پہاڑ بھی ان کے ساتھ روتے تھے اور پرندے بھی تسبیح
کرتے تھے۔
یہاں ایک شخص درمیان میں بول پڑا کہ مزامیر کے متعلق آپ کا حکم کیا ہے؟
مزامیر فرمایا۔ بعض نے قرآن شریف کے لفظ لَهُوَ الْحَدِيْثِ (لقمان: ) کو مزا میر سے تعبیر
کیا ہے۔ مگر میرا مذہب یہ ہے کہ ہر ایک شخص کو مقام اور محل دیکھنا چاہیے۔ ایک شخص کو جو اپنے اندر
بہت سے علوم رکھتا ہے اور تقویٰ کے علامات اس میں پائے جاتے ہیں اور متقی با خدا ہونے کی
ہزار دلیل اس میں موجود ہے۔ صرف ایک بات جو تمہیں سمجھ میں نہیں آتی اس کی وجہ سے اسے برا نہ
کہو۔ اس طرح انسان محروم رہ جاتا ہے۔ بایزید بسطامی کا ذکر ہے کہ ایک دفعہ لوگ بہت ان کے
گرد ہوئے اور ان کے وقت کو پراگندہ کرتے تھے۔ رمضان کا مہینہ تھا۔ انہوں نے سب کے سامنے
روٹی کھانی شروع کر دی۔ تب سب لوگ کافر کہہ کر بھاگ گئے ۔ عوام واقف نہ تھے کہ یہ مسافر ہے
اور اس کے واسطے روزہ ضروری نہیں ۔ لوگ نفرت کر کے بھاگے۔ ان کے واسطے عبادت کے لیے
مقام خلوت حاصل ہو گیا۔
یہ اسرار ہیں اور ان کے واسطے ایک عمدہ مثال خود قرآن شریف میں موجود ہے خضری اسرار جہاں حضرت خضر نے ایک کشتی توڑ ڈالی اور ایک لڑکے کوقتل کر دیا۔ کوئی ظاہر
شریعت ان کو ایسے کام کی اجازت نہ دے سکتی تھی ۔ اس قصہ سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ خضری
اسرار اس امت میں ہمیشہ پائے جاتے رہے ہیں ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام کمالات
متفرقہ کے جامع تھے اور ظلی طور پر وہ کمالات آنحضرت کی امت میں بھی موجود ہیں۔ جو خضر نے کیا
آئندہ صاحبان کمالات بھی حسب ضرورت کرتے ہیں۔ جہاں حضرت خضر نے ایک نفس زکیہ کو قتل کر
دیا اس کے بالمقابل مزامیر کیا شے ہے۔ لہذا جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ جلد بازی انسان کو ہلاک
کر دیتی ہے۔ دوسری علامات کو دیکھنا چاہیے جو اولیاء الرحمن میں پائی جاتی ہیں۔ ان لوگوں کا معاملہ
بہت نازک ہوتا ہے۔ اس میں بڑی احتیاط لازم ہے۔ جو اعتراض کرے گا وہ مارا جائے گا۔ تعجب
ہے کہ زبان کھولنے والے خود گندے لوگ ہوتے ہیں اور ان کے دل نا پاک ہوتے ہیں اور پھر
بزرگوں پر اعتراض کرتے ہیں۔
یہ بھی میں دیکھتا ہوں کہ اولیاء اللہ میں کسی ایسی بات کا ہونا بھی سنت اللہ میں چلا آتا ہے۔ جیسا
کہ خوبصورت بچے کو جب ماں عمدہ لباس پہنا کر باہر نکالتی ہے تو اس کے چہرے پر ایک سیاہی کا
داغ بھی لگا دیتی ہے تا کہ وہ نظر بد سے بچا رہے ۔ ایسا ہی خدا بھی اپنے پاکیزہ بندوں کے ظاہری
حالات میں ایک ایسی بات رکھ دیتا ہے جس سے بدلوگ اس سے دور رہیں اور صرف نیک لوگ اس
کے گرد جمع رہیں ۔ سعید آدمی چہرے کی اصلی خوبصورتی کو دیکھتا ہے اور شقی کا دھیان اس داغ کی
طرف رہتا ہے۔
امرتسر کا واقعہ ہے۔ ایک دعوت میں چند مولوی شریک تھے اور صاحب مکان نے مجھے بھی بلایا
ہوا تھا۔ چائے لائی گئی میں نے پیالی بائیں ہاتھ سے پکڑی۔ تب سب نے اعتراض کیا کہ یہ سنت