۲۹؍اکتوبر۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے برخلاف کام کرتا ہے۔ میں نے کہا یہ سنت ہے کہ پیالی دائیں ہاتھ سے پکڑی جائے مگر کیا یہ سنت
نہیں کہ لا تقف - لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ (بنی اسراءیل : ۳۷) جس بات کا تجھے علم نہیں اس کے متعلق
اپنی زبان نہ کھول ۔ کیا آپ لوگوں کو مناسب نہ تھا کہ مجھ پر حسن ظن کرتے اور خاموش رہتے ۔ یا یہ
نہیں ہو سکتا تھا تو اعتراض کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھ ہی لیتے کہ تم نے ایسا کیوں کیا ہے؟ پھر میں
نے بتلایا کہ اصل بات یہ ہے کہ میرے دائیں بازو کی ہڈی بچپن سے ٹوٹی ہوئی ہے اور پیالی پکڑ کر
میں ہاتھ کو اوپر نہیں اٹھا سکتا۔ جب یہ بات انہیں بتلائی گئی تب وہ سن کر شرمندہ ہو گئے ۔ اے
۲۹ اکتوبر ۱۹۰۵ء (بمقام دیلی)
او
جو وفات مسیح کے متعلق ایک جامع تحریر و تحریر حضرت نے مولوی صاحبان کوکھ کردی تھی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس کی نقل ذیل میں درج کی جاتی ہے۔
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وجوہ مفصلہ ذیل ہیں جن کے رو سے میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو فوت شدہ قرار دیتا ہوں ۔
(۱) قرآن شریف میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت یہ آیات ہیں يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ
وَ رَافِعُكَ إِلَى (ال عمران : ۵۶) فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ( المائدة : ۱۱۸) ان آیات کے معنی صحیح بخاری کتاب التفسیر
میں موت لکھے ہیں جیسا کہ اس میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے لکھا ہے مُتَوَفِّيكَ مُمِيتُك اور پھر
تظاہر آیات کے لیے آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کا اس جگہ ذکر کیا ہے اور نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قول
بھی ذکر کیا ہے کہ میں قیامت کے دن یہی عرض کروں گا کہ یہ لوگ میری وفات کے بعد بگڑے ہیں
جیسا کہ لکھا ہے گمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ ۔۔۔۔۔ الخ
(۲) دوسری دلیل توفی کے ان معنوں پر جو اوپر ذکر کئے گئے لغت عرب کی کتابیں ہیں ۔
۱ بدر جلد نمبر ۳۶ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۷۶
میں نے جہاں تک ممکن تھا قریباً تمام شائع شدہ کتابیں لغت کی دیکھی ہیں ۔ جیسے قاموس ، تاج العروس،
صراح ، صحاح جوہری ، لسان العرب اور وہ کتابیں جو حال میں بیروت میں تالیف کر کے عیسائیوں
نے شائع کی ہیں ۔ ان تمام کتابوں سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ محاورہ عرب اسی طرح پر ہے کہ جب
کسی جملہ میں خدا تعالیٰ فاعل ہوا اور کوئی حکم انسان مفعول بہ ہو جیسا کہ توفی الله زیدا تو ایسی صورت
میں بجز امانت اور قبض روح اور کوئی معنے نہیں ہوتے ۔ اور جو شخص اس سے انکار کرے اس پر لازم
ہے کہ اس کے برخلاف لغت کی کتابوں سے کوئی نظیر مخالف پیش کرے ۔
(۳) میں نے بہت محنت اور کوشش سے جہاں تک میرے لیے ممکن تھا صحاح ستہ وغیرہ
حدیث کی کتابیں غور سے دیکھی ہیں اور میں نے کسی ایک جگہ پر بھی توفی کے معنے بجز وفات دینے
کے حدیث میں نہیں پائے بلکہ تین سو کے قریب ایسی جگہ پائی ہیں جہاں ہر جگہ موت دینے کے ہی
معنے ہیں ۔
(۴) میں نے جہاں تک میرے لیے ممکن تھا عرب کے مختلف دیوان بھی دیکھے ہیں مگر نہ میں
نے جاہلیت کے زمانہ کے شعراء اور نہ اسلام کے زمانے کے مستند شعراء کے کلام میں کوئی ایسا فقرہ
پایا ہے کہ ایسی صورت میں جو اوپر بیان کی گئی ہے بجز وفات دینے کے کوئی اور معنے ہوں ۔
(۵) شاہ ولی اللہ صاحب کے فوز الکبیر میں بھی یہی لکھا ہے کہ مُتَوَفِّيكَ مُمِيتُكَ ۔ اور میں
جانتا ہوں کہ شاہ ولی اللہ صاحب بڑے پایہ کے محدث اور فقیہ اور عالم فاضل تھے۔
(۶) حدیث معراج جو صیح بخاری میں موجود ہے اس سے پایا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے معراج کی رات میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو فوت شدہ انبیاء میں دیکھا تھا۔ پس اس جگہ
دو شہادتیں ہیں ۔ ایک خدا تعالیٰ کی شہادت قرآن شریف میں دوسری آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
شہادت لیلۃ المعراج میں ۔
(۷) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جیسا کہ کنز العمال وطبرانی اور کتاب مَا ثَبَتَ بِالسُّنَّةِ
میں شیخ عبد الحق وغیرہ نے لکھا ہے کہ حضرت عیسی کی عمر ایک سو پچیس برس کی تھی اور ایک روایت
میں ایک سو بیس برس بھی ہے اور ہزاروں برس کی عمر کسی جگہ نہیں لکھی۔
جلد هشتم
(۸) جو صحابہ رضی اللہ عنہم کا اجماع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ہوا وہ بھی
حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات پر دلیل قاطع ہے جو اس آیت کے رو سے اجماع تھا مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا
رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران : ۱۴۵)
(۹) ماسوائے اس کے خدا تعالیٰ نے اپنی وحی قطعی صحیح سے بار بار میرے پر ظاہر کر دیا ہے کہ
حضرت عیسی وفات پاگئے اور اپنے کھلے کھلے نشانوں سے میری سچائی ظاہر فرمائی ہے۔ اسی طرح اور
بہت سے دلائل ہیں مگر اسی قدر کافی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت قرآن شریف اور حدیث
اور اجماع صحابہ سے ثابت ہے۔ اور سورہ نور سے ثابت ہے کہ اس امت کے کل خلفاء اسی امت
میں سے آئیں گے اور صحیح بخاری سے ثابت ہے کہ آنے والا عیسی اسی امت میں سے ہوگا ۔ جیسا کہ
لکھا ہے کہ امامُكُمْ مِنْكُمْ بلکہ صیح بخاری میں پہلے مسیح کا اور حلیہ لکھا ہے اور آنے والے عیسی کا اور
حلیہ لکھا ہے۔ ماسوائے اس کے میرا آنا بے وقت نہیں ۔ صدی جس کے سر پر آنا تھا تئیس برس اس
میں سے گزر گئے ۔ کسوف خسوف بھی رمضان میں ہو گیا ، طاعون بھی پیدا ہو گئی، ایک نئی سواری یعنی ریل
بھی پیدا ہو گئی اور خدا تعالیٰ نے دس ہزار سے زیادہ نشان میرے ہاتھ پر ظاہر فرمائے ہیں۔ اور
ہر ایک عقل مند سمجھ سکتا ہے کہ اسلام کی زندگی حضرت عیسی کی موت میں ہے۔ اگر آج یہ امر عیسائیوں
پر ثابت ہو کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے تو وہ سب کے سب عیسائی مذہب کو ترک کر دیں۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
۲۹ اکتوبر ۶ ۱۹۰۵
۱ بدر جلد نمبر ۳۳ موخه ۶ رنومبر ۱۹۰۵ صفحه ۴