۲۰؍نومبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ڈالیں تا کہ کوئی سننے نہ پائے ۔ اور جن میں غزنوی گروہ اور مولوی ثناء اللہ کی پارٹی کے آدمی شامل تھے۔
ایک بڑا ہنگامہ اور شور مچایا اور بعض نے تالیاں بجائیں اور سیٹیاں ماریں اور بعض نے گالیاں فحش دینی
شروع کر دیں۔ امرتسر کے رؤساء نے کھڑے ہو کر بار بار انکو سمجھایا اور پولیس نے بہت بٹھانا اور خاموش
کرنا چاہا مگر کسی نے ایک نہ مانی اور اس قدر شور بر پا کیا کہ لیکچر کو بند کرنا پڑا اور لوگوں کو منتشر کرنا چاہا مگر نہ
ہوئے۔ اور جب حضرت گاڑی پر سوار ہونے لگے تو پتھر اور اینٹیں بارش کی مانند برسانی شروع کیں ۔ یہ
خدا کی حفاظت تھی کہ ہم سب بچ گئے ورنہ ہم پر پتھر اس طرح پڑ رہے تھے جس طرح طائف والوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پتھر پھینکے تھے۔
حضرت نے اسی جگہ فرمایا ۔ ضرور تھا کہ یہ سنت بھی پوری ہوتی کیونکہ تمام نبیوں کے ساتھ یہ حالت
ہوتی رہی ہے۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وعظ کے وقت بھی یہ منصوبہ بازی کی گئی تھی کہ جب
قرآن شریف پڑھا جاوے تو درمیان میں شور ڈال دو تا کہ کوئی شخص قرآن شریف نہ سن سکے ۔
۲۰ نومبر ۱۹۰۵ء (قبل ظهر )
دو تازہ الہامات
آجکل اعلیٰ حضرت حجة اللہ مسیح موعود علیہ السلام کا علی العموم معمول ہے کہ صبح کو
دس بجے کے قریب نئے مہمان خانہ میں جہاں سیٹھ عبد الرحمن صاحب نزیل ہیں
تشریف لے آتے ہیں دوسرے احباب بھی حاضر ہو جاتے ہیں اور ۱۲ بجے کے قریب تک وہاں بیٹھے
رہتے ہیں ۔ کل آپ نے قبل ظہر اپنا تازہ الہام سنا یا جو ۱۹ ء کی شب کو ہوا۔
فرمایا۔ رات عجیب طرز کا الہام تھا۔ اگر چہ اس سے پہلے اس مفہوم کا ایک الہام ہو چکا ہے مگر
یہ طرز عجیب ہے إِنِّي مَعَكَ يَا ابْنَ رَسُولِ اللهِ -
دوسرا الہام اس کے ساتھ یہ ہے
سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کر و علی دِینِ وَاحِدٍ۔
۱ بدر جلد ا نمبر ۳۵ مورخه ۱۵ نومبر ۱۹۰۵ صفحه ۴

اس پر فرمایا ۔ پہلے ایک الہام ہوا تھا جس کو عرصہ ہوتا ہے سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ
ا
عَلَى مَشْرَبِ الْحَسَنِ يُصَالِحُ بَيْنَ النَّاسِ ۔ اور اب یہ الہام ہوا ہے جس میں مجھے یا ابن
رَسُولِ اللہ فرمایا ہے۔
دوسرے الہام کے متعلق فرمایا کہ
یہ امر جو ہے کہ سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کرو علی دِینِ وَاحِدٍ یہ ایک خاص
قسم کا امر ہے۔
احکام و اوامر کی دو قسمیں احکام اور امر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک شرعی رنگ میں ہوتے ہیں جیسے نماز پڑھو ، زکوۃ دو، خون نہ کرو وغیرہ ۔ اس قسم
کے اوامر میں ایک پیشگوئی بھی ہوتی ہے کہ گویا بعض لوگ ایسے بھی ہوں گے جو اس کی خلاف ورزی
کریں گے۔ جیسے یہود کو کہا گیا کہ توریت کو محرف مبدل نہ کرنا ۔ یہ بتاتا تھا کہ بعض ان میں سے
کریں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ غرض یہ امر شرعی ہے اور یہ اصطلاح شریعت ہے۔
دوسرا امر کونی ہوتا ہے اور یہ احکام اور امر قضا و قدر کے رنگ میں ہوتے ہیں جیسے قُلْنَا يُنَارُ
كُونِي بَرْدًا وَ سَلمًا (الانبياء : ۷۰) اور وہ پورے طور پر وقوع میں آگیا۔ اور یہ امر جو میرے اس
الہام میں ہے یہ بھی اس قسم کا ہی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ مسلمانان روئے زمین
عَلَى دِينِ وَاحِدٍ جمع ہوں اور وہ ہو کر رہیں گے۔ ہاں اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ ان میں کوئی کسی قسم
کا بھی اختلاف نہ رہے۔ اختلاف بھی رہے گا مگر وہ ایسا ہوگا جو قابل ذکر اور قابل لحاظ نہیں ہے
لے یہ الہام ۱۹۰۱ ء کا ہے اور الحکم میں چھپا ہوا ہے۔ (ایڈیٹر )
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۵ صفحه ۲

آج 10 میں سے 10 باقی