۲۶؍نومبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے سبب قابل ہمدردی اور شمولیت نہیں ہے ۔
۲۶ نومبر ۱۹۰۵ء (قبل دو پہر)
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ کا ذکر خیر
جلد هشتم
سید امیر علی شاہ کے ساتھ مخدوم الملۃ کا ذکر چل پڑا ، حضرت مولوی عبد الکریم کے ذکر پر فرمایا۔
مولوی صاحب ہر تقریب اور ہر جلسہ پر یاد آ جاتے ہیں۔ ان کے سبب لوگوں کو فائدہ ہوتا تھا۔
وہ بڑی زبردست تقریر کرنے والے تھے ۔ میں نے مقابلہ کر کے خوب دیکھا ہے ان کے اندر محبت
اور اخلاص کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا اور بجز اس کے میں سمجھتا ہوں اور کچھ تھا ہی نہیں اور اس حد تک
تھا کہ میں دیکھتا ہوں کہ دوسروں میں وہ نہیں ۔ میں ان سے بہت عرصہ سے واقف ہوں ۔ اس وقت
بھی میں نے ان کو دیکھا تھا جب وہ نیچری تھے۔ اس وقت بیعت بھی کر لی تھی۔ لیکن ابھی بعض امور
ان کے دل میں تھے۔ چنانچہ مسیح کے بے پدر ہونے پر مجھ سے گفتگو بھی کیا کرتے تھے اور کئی بار کہا
کرتے کہ ان کا بھی فیصلہ کر دو۔ مگر میں انہیں جواب دیا کرتا کہ ہمارا یہی مذہب ہے کہ وہ بن باپ
ہوئے۔ اس کا زبردست ثبوت یہ ہے کہ یحییٰ اور عیسیٰ کا قصہ ایک ہی جگہ بیان کیا ہے۔ پہلے یحییٰ کا ذکر
کیا جو بانجھ سے پیدا ہوئے ۔ دوسرا قصہ مسیح کا اس کے بعد بیان فرمایا جو اس سے ترقی پر ہونا چاہیے
تھا اور وہ یہی ہے کہ وہ بن باپ ہوئے اور یہی امر خارق عادت ہے۔ اگر بانجھ سے پیدا ہونے والے
یحییٰ کے بعد باپ سے ہونے والے کا ذکر ہوتا تو اس میں خارق عادت کی کیا بات ہوئی ؟ اور عیسائی جو
ان کے بن باپ ہونے سے خدا بناتے ہیں اس کا جواب دوسری جگہ دے دیا إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ
اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ ( آل عمران: ۶۰) اب اگر بن باپ پیدا ہونے والا خدا ہو سکتا ہے تو پھر جس کا ماں
اور باپ دونوں نہ ہوں وہ تو بدرجہ اولی خدا ہو گا مگر ان کو وہ خدا نہیں مانتے اور ایسا ہی یحییٰ میں بھی
ے بدر جلد نمبر ۷ ۳ مورخہ ۲۴ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحہ ۷
خدائی ماننی چاہیے کیونکہ وہ بانجھ سے پیدا ہوئے تھے۔
جلد هشتم
غرض اوائل میں اس قسم کی گفتگو ہوتی رہی تھیں ۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے ان کی معرفت زیادہ
کی تو ایک دن کہنے لگے آپ گواہ رہیں آج سے میں نے سب گفتگوئیں ترک کر دیں اس کے بعد
موت تک بجر تسلیم اور کچھ نہ ہوگا۔
اور پھر میں نے دیکھا کہ اس دن کے بعد موت تک واقعی یہی حالت رہی کہ رضا اور تسلیم کے
سوا کوئی اور بات تھی ہی نہیں ۔ میں نے دیکھا ہے کہ جن لوگوں نے ان کے خطبات سنے ہیں وہ یہ
بات جانتے ہیں کہ ان میں بجز میرے حالات اور ذکر کے اور کچھ نہ ہوتا تھا بلکہ بعض اوقات میں نے
سنا کہ بعض آدمی اس امر کو کسی حد تک پسند نہیں کرتے ۔ مگر وہ بجز اس کے اور کچھ کہنا نہ چاہتے تھے۔
اس مقام پر میں ے نے عرض کی کہ حضور مرحوم فرمایا کرتے تھے کہ وہ تقریر اور کلام میرے نزدیک حرام
ہے جس میں حضرت مسیح موعود کی سچائی کا ذکر نہ ہو۔ یہ الفاظ سن کر میں نے دیکھا کہ (مامور ) آنحضرت کی
آنکھوں پرنم ہو گئی تھی۔ لیکن ان لوگوں کا ضبط اور صبر لا نظیر ہوتا ہے اس لیے ضبط کا نمونہ دکھلا یا مگر چہرہ
سرخ ہو گیا تھا اور اس میں خاص قسم کی درخشندگی پائی جاتی تھی ۔
پھر اس ذکر کے سلسلہ میں فرمایا کہ
ان کی بڑی بیوی نے رؤیا دیکھا تھا کہ مولوی صاحب کہتے ہیں کہ میں احمدی ہو گیا ہوں۔ اس سے
بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہوتا ہے کہ وہ میری محبت میں فنا ہو گئے تھے۔ اچھا۔ اللہ تعالیٰ مغفرت کرے۔ آمین ثم آمین
راستباز وہی ہے جس کی شہادت خدادے مولوی صاحب کے اس ذکر کے بعد سید امیر علی شاہ نے جماعت علی کا ذکر کیا کہ
وہ ان کی موت کو اپنی پیشگوئی کی بنا پر ظاہر کرتا ہے۔
اس پر فرمایا۔
موت فوت سے تو کوئی رہ نہیں سکتا ۔ انبیاء علیہم السلام پر بھی موت آئی ۔ انہیں ٹھٹھا کرنا اور اس
لے یعنی ایڈیٹر الحکم (مرتب)