۲۹؍نومبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قسم کی شیخیاں اچھی نہیں ہوتی ہیں ۔ اسی طرح شیعہ بھی کہتے ہیں۔ اگر پیشگوئیاں اور خوارق یہی
ہوتے ہیں تو پھر یزید کی کرامت کا بھی ان کو قائل ہونا پڑے گا۔
افسوس یہ لوگ نہیں سوچتے کہ راستباز وہی ہے جس کی شہادت خدا دے۔ اور کسی قہر کے وقت
امتیازی رنگ اس کے ساتھ ہو۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت فرعونی تباہ ہوئے مگر موسیٰ اور اس
کے ساتھ والوں کو اللہ تعالیٰ نے بچالیا۔
فرمایا که
اس قسم کی باتیں ہوتی رہیں۔ طاعون کا ذکر چل پڑا۔ آپ نے پرانی رویا ہاتھی والی بیان کی اور بالآخر
میرا الہام تو یہی ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ جب تک پوری
تبدیلی اور اصلاح نہیں ہوتی خدا تعالیٰ کا یہ عذاب ٹلتا نظر نہیں آتا ۔ کے
۲۹ نومبر ۱۹۰۵ء (قبل ظهر )
مدرسہ کے اجرا کی غرض فرمایا۔ ہماری غرض مدرسہ کے اجر سے محض یہ ہے کہ دین کو دنیا پر
مقدم کیا جاوے ۔ مروجہ تعلیم کو اس لیے ساتھ رکھا ہے کہ یہ علوم
خادم دین ہوں۔ ہماری یہ غرض نہیں کہ ایف اے یا بی اے پاس کر کے دنیا کی تلاش میں
مارے مارے پھریں۔ ہمارے پیش نظر تو یہ امر ہے کہ ایسے لوگ خدمت دین کے لیے زندگی بسر
کریں ۔ اور اسی لیے مدرسہ کو ضروری سمجھتا ہوں کہ شاید دینی خدمت کے لیے کام آ سکے ۔ مشکل یہ
ہے کہ جس کو ذرا بھی استعداد ہو جاوے وہ دنیا کی طرف جھک جاتا ہے۔ میں چاہتا ہوں ایسے لوگ
پیدا ہوں جیسے مولوی محمد علی صاحب کام کر رہے ہیں ۔ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ۔ اب وہ اکیلے ہیں۔
کوئی ان کا ہاتھ بٹانے والا یا قائم مقام نظر نہیں آتا۔
میں دیکھتا ہوں کہ آریوں کی یہ حالت ہے کہ ایک طرف تو وہ ذرہ ذرہ کو خدا بنا رہے ہیں اور اس
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۲

طرح پر اللہ تعالیٰ کی معرفت سے بے نصیب اور حقوق کے سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ اور حقوق العباد کی
طرف سے ایسے اندھے ہیں کہ نیوگ جیسے مسئلہ کو مانتے ہیں ۔ باوجود ایسا مذہب رکھنے کے پھر ان
میں اس کی حمایت کے لیے اس قدر جوش ہے کہ بہت سے تعلیم یافتہ اپنی زندگیاں مذہب کی خاطر
وقف کر دیتے ہیں۔ اور یہاں یہ حال ہے کہ جو مدرسہ سے نکلتا ہے اس کو دنیوی امور کی طرف ہی
توجہ ہو جاتی ہے۔ جہاں تک ہو سکے یہی آرزو ہے کہ کوئی دینی خدمت ہو جاوے۔
تازہ الہامات
رات پھر وہی الہام ہوا جو پہلے بھی ہو چکا ہے۔
(۱) بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں ۔
(۲) قَلَّ مِيْعَادُ رَبِّكَ -
(۳) اس دن سب پر اداسی چھا جائے گی ۔
(۴) قَرُبَ أَجَلُكَ الْمُقَدَّرُ - وَلَا نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا -
ان الہامات پر غور کر کے میں بھی سمجھتا ہوں کہ وہ زمانہ بہت ہی قریب ہے۔ پہلے بھی یہ الہام
ہوا تھا۔ اس وقت اس کے ساتھ ایک رویا بھی تھی کہ ایک شخص نے مجھے کنوئیں کی ایک کوری ٹنڈ میں
ٹھنڈا پانی دیا وہ پانی بڑا ہی مصفی اور مقطر تھا مگر وہ تھوڑا سا تھا اور اس کے ساتھ الہام ہوا تھا
آب زندگی غرض زندگی کا زمانہ خواہ کتنا ہی لمبا ہو پھر بھی تھوڑا ہی ہے۔
( قبل عصر )
مامورین کے اغراض و مقاصد کا ان کے متبعین کے ذریعہ پورا ہونا
۳۰ نومبر ۱۹۰۵ ء کی صبح کو جناب سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی واپس وطن کو جانے والے تھے اس
لیے حضرت اقدس سیٹھ صاحب کی ملاقات کے واسطے مہمان خانہ جدید میں جہاں سیٹھ صاحب اور
دوسرے احباب فروکش تھے تشریف لائے اور سیٹھ صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا۔
رات مجھے یہ الہام ہوا ہے (وہی الہام جو او پر درج ہو چکے ہیں سنائے )

الہام سنانے کے بعد فرمایا۔
وَلَا نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی رسوا کرنے والا ذکر باقی نہ
چھوڑیں گے۔ یہ بڑا مبشر الہام ہے یعنی تیرے آنے کی جو علت غائی ہے اس کو ہم پورا کر دیں گے۔
کسی مامور و مرسل کے لیے رسوا کرنے والا ذکر یہی ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے مقاصد واغراض میں
نا کامیاب ہو۔ سو اللہ تعالیٰ نے بشارت دی ہے کہ تیرے آنے کی جو غرض اور مقصد ہے اس کو ہم پورا کر دیں
گے۔ مگر یہ سنت اللہ ہے کہ جس قدر مامور دنیا میں آتے ہیں یہ ضروری نہیں سمجھا جاتا کہ ان کے ہی
زمانہ میں پوری تکمیل ہو جاوے۔ بلکہ بہت سے امور ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے متبعین کے ہاتھوں
سے پورے ہوتے ہیں اور ان کے ہی ہاتھ پر وہ تکمیل سمجھی جاتی ہے۔ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے عہد رسالت میں مکہ مدینہ اور بعض نواح تک اسلام تھا لیکن حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر
کے زمانہ میں اسلام کا دائرہ بہت وسیع ہو گیا۔ اور بہت سے امور کی تکمیل صحابہؓ کے ہاتھ پر ہوئی جو
در حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی کامیابی اور آپ کے دست مبارک پر ہی تکمیل تھی۔ اس
کے بعد بنوامیہ اور دوسرے سلاطین کے ذریعہ ان ترقیوں میں اور ترقی ہوئی اور محمود غزنوی نے بھی
ان میں حصہ لیا۔ اور یہ سلاطین ہند جو سات سو برس تک حکمران رہے کسی حد تک ان کو بھی حصہ ملا۔
انہوں نے ایسی ایسی جگہ مساجد تعمیر کرائیں جو ہندوؤں کے مرکز تھے۔
غرض یہ سنت اللہ ہے جو مامور ہو کر آتا ہے۔ ضروری نہیں کہ سب مقاصد اس کے وقت ہی میں
مکمل ہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر اور کون ہو سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ قیصر و کسری
کے خزانوں کی کنجیاں مجھے دی گئی ہیں۔ لیکن وہ کنجیاں آپ کے بعد حضرت عمرؓ کو دی گئیں ۔ یہ کہنا کہ
وہ آپ کو نہیں ملیں غلط ہے کیونکہ اس بات کو تسلیم کر لیا گیا ہے کہ متبعین کی فتوحات اور کامیابیاں بھی
در اصل متبوع ہی کی فتوحات ہوتی ہیں۔
اس اداسی مامور کی وفات پر جماعت کا غمگین ہونا فطری امر ہے اس دن سب پا امر ہے جاتا ہے ہی نہ چھا جائے گی۔“

اس کے متعلق فرمایا کہ
الله
جلد هشتم
یہ بالکل سچ ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ کا کوئی مامور دنیا سے اٹھتا ہے تو ہر چیز پر ایک اداسی چھا جاتی
ہے خصوصاً ان لوگوں پر جو اس کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ۔ انسان کی عادت میں یہ بات داخل ہے
کہ وہ ہر بات کو قبل از وقت سمجھتا ہے۔ اس لیے جب اس کی کوئی محبوب چیز جاتی رہے تو پھر
ضرور غمگین ہوتا ہے۔ یہ ایک فطرتی تقاضا ہے۔ صحابہ کی حالت کا کون اندازہ کر سکتا ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت تھی ۔ ان کو تو قریباً ایک قسم کا جنون ہو گیا تھا اس غم
میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی میں ان پر آیا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو تو وہ جوش آیا کہ
انہوں نے تلوار ہی نکال لی کہ جو شخص کہے گا کہ آپ وفات پاگئے ہیں میں اسے قتل کر دوں گا۔ گویا
وہ یہ لفظ بھی سننا نہ چاہتے تھے۔ پھر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے خطبہ پڑھا اور آیت مَا مُحَمَّد
اللَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران: ۱۴۵) پڑھی تو ان کا جوش فرو ہوا۔ یہ آیت
دراصل ایک جنگ میں نازل ہوئی تھی جبکہ شیطان کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
شہادت کی آواز دی گئی مگر اس وقت حضرت ابوبکر نے اس آیت کو پڑھا تو صحابہ سمجھتے تھے کہ گویا یہ
آیت ابھی اتری ہے۔
یقینی الوجود عالم آخرت فرمایا۔ اسے امور میں جیت اور سرشتگی ایک لازمی ام ہوتا ہے۔ یہ اختیاری بات نہیں کہ نہ ہو۔ میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جو
قبل از وقت ان امور کو بار بار ظاہر کرتا ہے۔ اس میں یہ سر ہے کہ تا جماعت کی تسلی اور اطمینان کا
موجب ہو۔ ہم یہ ایمان رکھتے ہیں کہ دو عالم ہیں جو یقینی الوجود ہیں۔ ایک تو یہی عالم جس میں ہم
اب ہیں اور زندگی بسر کر رہے ہیں۔ دوسرا وہ عالم جس میں مرنے کے بعد ہم داخل ہوتے ہیں۔
چونکہ انسان کو اس کا وسیع علم نہیں ہوتا اس لیے اسے وہمی سمجھتا اور اس سے کراہت کرتا ہے۔ اس کی
وجہ بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ اس کی خبر نہیں۔ اور اس عالم میں چونکہ رہتا ہے اور اس کی خبر اور اطلاع
ہے اس لیے اس سے محبت کرتا ہے اور اسی میں رہنا چاہتا ہے۔ اگر اس عالم پر پورا یقین ہو جاوے تو

اس عالم سے چلا جانے کا کوئی غم اسکو نہ ہو اور ایسی صورت میں یہ عالم تو اسی قدر ہے کہ جیسے مسافر
کسی جگہ کو کوچ کرنے کو طیاری کرے تو زاد راہ کا بندو بست کر لیتا ہے۔ اسی قدر یہ عالم ہے کہ
اس عالم کے سفر کے لیے زادِ راہ کا بندو بست کرے اور نہ اس سے زیادہ شریعت حکم دیتی ہے۔
اگر یہ عالم ہمیشہ کے لیے ہوتا تو آدم سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک جس قدر انبیاء ورس رسل
اس دنیا میں گزرے ہیں ان کے ہمیشہ یہاں رہنے کی بہت بڑی ضرورت تھی اور اس کو اللہ تعالیٰ سے
زیادہ کون سمجھ سکتا ہے؟ مگر دیکھ لو اللہ تعالیٰ نے جب تک ان کے لیے اس عالم میں رہنا پسند کیا وہ
یہاں رہے اور آخر اپنا کام کر کے اس دنیا سے رخصت ہوئے خواہ دوسروں کے نزدیک ان کی وہ
رخصت قبل از وقت ہی سمجھی گئی ہو۔ اوروں کا ذکر چھوڑو کہ بنی اسرائیل میں بھیجے ہوئے رسولوں میں
حضرت موسیٰ علیہ السلام ایک بڑے اولوالعزم رسول تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان سے بڑے بڑے وعدے
فرمائے ۔ منجملہ ان کے ارضِ مقدس میں داخل ہونے کا وعدہ تھا مگر اس ارضِ مقدس کے راستہ ہی
میں ان کو موت آگئی اور وہ اس وعدہ کی زمین میں داخل نہ ہو سکے۔ پھر خدا تعالیٰ نے ان کے بعد
یشوع بن نون کو برگزیدہ کیا اور وہ اس زمین میں داخل ہوا۔ غرض یہ ایک قسم کے اسرار ہوتے ہیں
جن کو ہر شخص نہیں سمجھ سکتا ۔
حضرت عیسی علیہ السلام کی دعائیں حضرت عیسی علیہ السلام جور ورد کر دعا میں کرتے تھے اس کے یہ معنے نہیں کہ وہ موت سے ڈرتے
تھے یا اس زندگی سے پیار کرتے تھے بلکہ ان کو نا کامی کا اندیشہ تھا کہ ایسا نہ ہو میں نا کام دنیا سے
اٹھوں ۔ آخر اللہ تعالیٰ نے ان کی دعاؤں کو سنا۔ مگر یہ نہیں کہ وہ موت کا پیالہ ان سے ٹل گیا اپنے وقت
پر انہوں نے پیا اور رخصت ہوئے ۔
مامور کی وفات سے خدا تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ میں کوئی فرق نہیں آتا
فرمایا۔ ہم تو اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم کرتے ہیں اور ہم یقین کرتے ہیں کہ جو کچھ وہ کرتا ہے بہتر
کرتا ہے۔ یہ مت خیال کرو کہ اللہ تعالیٰ کے کاروبار میں جن کا اس نے ارادہ کیا ہوتا ہے کسی قسم کا

فرق آجاتا ہے۔ ایسا تو وہم کرنا بھی سخت گناہ ہے۔ نہیں بلکہ وہ کاروبار جس طرح وہ چاہتا ہے بدستور
چلتا ہے اور جس طرح اللہ تعالیٰ چاہتا ہے اسے چلاتا ہے ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ابھی میں نے ذکر
کیا ہے کہ وہ راستہ ہی میں فوت ہو گئے ۔ قوم چالیس دن تک ماتم کرتی رہی مگر خدا تعالیٰ نے وہی کام
یشوع بن نون سے لیا اور پھر چھوٹے چھوٹے اور نبی آتے رہے یہاں تک کہ مسیح ابن مریم آگیا اور
اس سلسلہ میں جو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ سے شروع کیا تھا کوئی فرق نہ آیا۔
پس یہ کبھی نہیں سمجھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ میں کوئی فرق آ جاتا ہے۔ یہ ایک
دھو کہ لگتا ہے اور بت پرستی تک نوبت پہنچ جاتی ہے اگر یہ خیال کیا جاوے کہ ایک شخص کے وجود کے
بغیر کام نہیں چل سکتا۔ میں تو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور طرف نظر اٹھا نا کبھی پسند نہیں کرتا۔
فرمایا۔ میرے ایک چچا صاحب فوت ہو گئے فرمایا۔ میرے ایک چچا صاحب فوت ہو گئے تھے۔ عرصہ ہوا میں نے ایک مرتبہ ان مولا بیس کو عالم رویا میں دیکھا اور ان سے اس عالم کے حالات پوچھے کہ کس طرح انسان
فوت ہوتا ہے اور کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عجیب نظارہ ہوتا ہے۔ جب انسان کا
آخری وقت قریب آتا ہے تو دو فرشتے جو سفید پوش ہوتے ہیں سامنے آتے ہیں اور وہ کہتے
آتے ہیں مولا بس ۔ مولا بس ۔
دو
فرمایا۔ حقیقت میں ایسی حالت میں جب کوئی مفید وجود درمیان سے نکل جاتا ہے تو یہی لفظ
مولا بس“ موزوں ہوتا ہے۔ )
اور پھر وہ قریب آکر دونو انگلیاں ناک کے آگے رکھ دیتے ہیں ۔ اے روح ! جس راہ سے
آئی تھی اسی راہ سے واپس نکل آ۔
فرمایا۔ طبعی امور سے ثابت ہوتا ہے کہ ناک کی راہ سے روح داخل ہوتی ہے اسی راہ سے
معلوم ہوا نکلتی ہے۔ توریت سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ نتھنوں کے ذریعہ زندگی کی روح پھونکی گئی ۔
وہ عالم عجیب اسرار کا عالم ہے جن کو اس زندگی میں انسان پورے طور پر سمجھ بھی نہیں سکتا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم خوش قسمتی فرمایا۔ اگر دن تھوڑے بھی ہوں اور اللہ تعالیٰ کی رضا میں بسر ہوں تو غنیمت

ہیں۔ حضرت عیسی علیہ السلام جس ملک میں رہے تھے وہاں کی زندگی صرف ساڑھے تین سال کی ہی
رسالت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ رسالت ۲۳ سال تھا۔ مگر میں جانتا ہوں کہ جیسے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خوش قسمتی ثابت ہوتی ہے اور کوئی دوسرا اس میں شریک نہیں۔
امور رسالت میں یہ کامیابی اور سعادت کسی اور کو نہیں ملی ۔ آپ کی آمد کا وہ وقت تھا جس کو اللہ تعالیٰ
نے خود ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) سے بیان کیا ہے یعنی نہ خشکی میں امن تھا نہ تری
میں ۔ مراد اس سے یہ ہے کہ اہل کتاب اور غیر اہل کتاب سب بگڑ چکے تھے اور قسم قسم کے فساد اور
خرابیاں ان میں پھیلی ہوئی تھیں ۔ گویا زمانہ کی حالت بالطبع تقاضا کرتی تھی کہ اس وقت ایک
زبردست بادی اور مصلح پیدا ہو۔ ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا اور پھر آپ ایسے
وقت دنیا سے رخصت ہوئے جب آپ کو یہ آواز آ گئی اليَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اتْمَمْتُ
عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة : (۴) یہ آواز کسی اور نبی اور رسول کو نہیں آئی۔
کہتے ہیں جب یہ آیت اتری اور پڑھی گئی تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اس آیت کو سن کر رو پڑے۔
ایک صحابی نے کہا کہ اے بڈھے آدمی تجھے کیا ہو گیا آج تو خوشی کا دن ہے تو کیوں رو پڑا؟ حضرت ابو بکر
نے جواب دیا کہ تو نہیں جانتا مجھے اس آیت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی بو آتی ہے۔
حضرت ابوبکر کی فراست بہت تیز تھی انہوں نے سمجھ لیا کہ جب کام ہو چکا تو پھر یہاں کیا کام؟
قاعدہ کی بات ہے کہ جب کوئی بندو بست کا افسر کسی ضلع کا بندو بست کرنے کو بھیجا جاتا ہے وہ
اس وقت تک وہاں رہتا ہے جب تک وہ کام ختم نہ ہو لئے۔ جب کام ختم ہو جاتا ہے تو پھر کسی اور جگہ
بھیجا جاتا ہے ۔ اسی طرح پر مرسلین کے متعلق بھی یہی سنت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جب
یہ امر دریافت کیا گیا تو آپؐ نے فرمایا ابوبکر سچ کہتا ہے اور پھر یہ بھی فرمایا کہ اگر میں کسی کو دنیا میں
دوست رکھتا تو ابو بکر کو ۔
مجلت کی حقیقت یہ جملہ بھی قابل تشریح ہے ۔ حضرت ابوبکر" کو آپ دوست تو رکھتے تھے
پھر اس کا کیا مطلب؟ بات اصل میں یہ ہے کہ خُلت اور دوستی تو وہ ہوتی

ہے جو رگ وریشہ میں دھنس جاوے۔ وہ تو صرف اللہ تعالیٰ ہی کا خاصہ اور اسی کے لیے مخصوص ۔ ہے۔
دوسروں کے ساتھ محض اخوت اور برادری ہے۔ خلت کا مفہوم ہی یہی ہے کہ وہ اندر دھنس جاوے
جیسے یوسف زلیخا کے اندر رچ گیا تھا۔ بس یہی معنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس پاک فقرہ کے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں تو کوئی شریک نہیں ۔ دنیا میں اگر کسی کو دوست رکھتا تو ابو بکر کو رکھتا۔
یہ ایسی ہی بات ہے جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر کسی کو بیٹا بنا تا تو ایک مقرب کو بنا لیتا۔ ایک
مفسر کہتا ہے کہ مقترب سے مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کو مقام لد گی حاصل ہے۔ غرض یہ
امور تکمیل کے لیے ضروری ہیں جن کو ہر شخص سمجھ نہیں سکتا۔
امت پر حضرت ابو بکرضی اللہ عنہ کا عظیم احسان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلمکی وفات پر ہزاروں آدمی مرتد
ہو گئے حالانکہ آپ کے زمانہ میں تکمیل شریعت ہو چکی تھی۔ یہاں تک اس ارتداد کی نوبت پہنچی کہ
صرف دو مسجد میں رہ گئیں جن میں نماز پڑھی جاتی تھی ۔ باقی کسی مسجد میں نماز ہی نہیں پڑھی جاتی تھی۔
یہ وہی لوگ تھے جن کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَمْ تُؤْمِنُوا وَلكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا (الحجرات : ۱۵)
مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ذریعہ دوبارہ اسلام کو قائم کیا اور وہ آدم ثانی
ہوئے۔ میرے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بہت بڑا احسان اس امت پر
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ہے کیونکہ ان کے زمانہ میں چار جھوٹے پیغمبر ہو گئے ۔ مسیلمہ کے ساتھ
ایک لاکھ آدمی ہو گئے تھے۔ اور ان کا نبی ان کے درمیان سے اٹھ گیا تھا مگر ایسی مشکلات پر بھی
اسلام اپنے مرکز پر قائم ہو گیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو تو بات بنی بنائی ملی تھی۔ پھر وہ اس کو
پھیلاتے گئے۔ یہاں تک کہ نواح عرب سے اسلام نکل کر شام و روم تک جا پہنچا اور یہ ممالک
مسلمانوں کے قبضے میں آگئے ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ والی مصیبت کسی نے نہیں دیکھی تھی نہ
حضرت عمر نے نہ حضرت عثمان نے اور نہ حضرت علیؓ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی اور میرا باپ خلیفہ ہوا اور لوگ مرتد ہو گئے تو میرے

باپ پر اس قدر غم پڑا کہ اگر پہاڑ پر وہ غم پڑتا تو وہ زمین کے برابر ہو جاتا۔ ایسی حالت میں حضرت ابوبکر
کا مقابلہ ہم کس سے کریں ۔ اصل مشکلات اور مصائب کا زمانہ وہی تھا جس میں اللہ تعالیٰ نے انہیں
کامیاب کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے وقت کوئی فتنہ باقی نہ تھا اور حضرت عثمان کو تو میں
سلیمان سے تشبیہ دیتا ہوں ان کو بھی عمارات کا بڑا شوق تھا۔ حضرت علی کے وقت میں اندرونی فتنے
ضرور تھے۔ ایک طرف معاویہ تھے اور دوسری طرف علی ۔ اور ان فتنوں کے باعث مسلمانوں کے
خوب خون بہے ۔ ۶ سال کے اندر اسلام کے لیے کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ اسلام کے لیے تو ۔
عثمان تک ہی ساری کارروائیاں ختم ہو گئیں ۔ پھر تو خانہ جنگی شروع ہوگئی ۔
حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما حضرت حسن" نے میری دانست میں بہت اچھا کام کیا کہ خلافت سے الگ
ہو گئے پہلے ہی ہزاروں خون ہو چکے تھے ۔ انہوں نے پسند نہ کیا کہ اور خون ہوں اس لیے معاویہ
سے گزارہ لے لیا۔ چونکہ حضرت حسن کے اس فعل سے شیعہ پر زد ہوتی ہے اس لیے امام حسن پر
پورے راضی نہیں ہوئے ۔ ہم تو ۔ ہم تو دونوں کے ثناخواں ہیں ۔ اصلی بات یہ ہے کہ ہر شخص کے جدا جدا
قوی معلوم ہوتے ہیں۔ حضرت امام حسن نے پسند نہ کیا کہ مسلمانوں میں خانہ جنگی بڑھے اور خون
ہوں۔ انہوں نے امن پسندی کو مد نظر رکھا۔ اور حضرت امام حسین نے پسند نہ کیا کہ فاسق فاجر کے
ہاتھ پر بیعت کروں کیونکہ اس سے دین میں خرابی ہوتی ہے۔ دونوں کی نیت نیک تھی۔ اِنَّمَا الْأَعْمَالُ
بِالنِّيَّاتِ ۔ یہ الگ امر ہے کہ یزید کے ہاتھ سے بھی اسلامی ترقی ہوئی یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے وہ
چاہے تو فاسق کے ہاتھ سے بھی ترقی ہو جاتی ہے ۔ یزید کا بیٹا نیک بخت تھا۔
اصل یہی ہے کہ ہر شخص اپنے قومی کے ہر شخص اپنے قولی کے موافق کام کرتا ہے موقع کام کرتا ہے ان کی علی علی قُلْ كُل يَعْمَلُ
شاكلته (بنی اسراءیل : ۸۵) بعض لوگ دنیا داری میں بڑے کامل ہوتے ہیں ۔ بعض سادہ ہوتے
ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ دیکھا کہ لوگ کھجور کو پیوند کر رہے ہیں ۔ یہ پیوند نر کا مادہ

کو ہوتا ہے۔ آپ نے ان کو منع کیا انہوں نے نہ لگایا۔ اس سال کھجوریں نہ لگیں تو آپ نے فرمایا
انْتُمْ أَعْلَمُ بِأُمُورِ دُنْيَا كُمْ یعنی تم اپنے دنیوی معاملات کو بہت جانتے ہو۔
انبیاء علیہم السلام باوجود اس کے کہ بڑے قوی الحوصلہ اور صاحب ہمت لوگ ہوتے ہیں۔ لیکن
اگر انہیں قلبہ رانی کے لیے کہا جاوے تو انہیں کب توفیق ہو سکتی ہے۔ اس لیے کہ وہ اس غرض کے لیے
بنائے ہی نہیں جاتے ۔ جس مقصد اور غرض کے لیے وہ آتے ہیں اور اس راہ میں جو تکالیف اور
مصائب انہیں اٹھانے پڑتے ہیں کوئی دوسرا شخص دنیا کا خواہ وہ کیسا ہی بہادر اور تنومند کیوں نہ ہو وہ
ان مشکلات کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کر سکتا ۔ مگر اللہ تعالیٰ انبیاء علیہم السلام کو کچھ ایسا دل اور حوصلہ
عطا کرتا ہے کہ وہ بڑی جرات اور دلیری کے ساتھ ان کو برداشت کرتے ہیں۔
خود انسان کو دیکھو کہ باوجود یکہ بڑا عقل مند اور عجیب عجیب ایجاد یں کرتا ہے مگر بئے کا سا گھونسلا
نہیں بنا سکتا۔ اس لیے کہ اس قسم کے قومی اسے نہیں ملے۔ شہد کی مکھی شہد بناتی ہے انسان کا کیا
مقدور ہے کہ اس قسم کا شہر بنا سکے ۔ وہی بوٹیاں موجود ہیں مگر انسان عاجز ہے۔ ہر چیز کو اللہ تعالیٰ نے
جدا جدا طاقت دی ہے۔ اسی طرح ایک طبقہ اناس کا وہ ہے جس کو روحانی قوتیں دی جاتی ہیں ۔
ایک شخص نے سوال کیا کہ زندگی میں کسی مردے سے تعلق ہو یا مرید کا
مردوں سے استفاضہ
اپنے پیر سے ہو۔ کیا وہ بھی اس سے فیض پالیتا ہے؟
فرمایا۔ صوفی تو کہتے ہیں کہ انسان مرنے کے بعد بھی فیض پاتا ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ زندگی
میں ایک دائرہ کے اندر محدود ہوتا ہے اور مرنے کے بعد وہ دائرہ وسیع ہو جاتا ہے اس کے سب قائل
ہیں۔ چنانچہ یہاں تک بھی مانا ہے کہ حضرت عیسیٰ جب آسمان سے آئیں گے تو چونکہ وہ علوم عربیہ
سے نا واقف ہوں گے کیا کریں گے؟ بعض کہتے ہیں کہ وہ علوم عربیہ پڑھیں گے اور حدیث اور فقہ
بھی پڑھیں گے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ امر تو ان کے لیے موجب عار ہے کہ وہ کسی مولوی کے شاگرد
ہوں۔ اس لیے مانا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں بیٹھیں گے اور وہاں بیٹھ کر استفاضہ
کریں گے۔ مگر اصل میں یہ دونوں باتیں غلط ہیں ۔ مگر اس سے اتنا ثابت ہوتا ہے کہ ان کا عقیدہ ہے

کہ قبور سے استفاضہ ہو سکتا ہے لیکن یہ یاد رہے کہ یہ امر بطریق شرک نہ ہو جیسا کہ عام طور پر دیکھا
جاتا ہے۔
دارفانی فرمایا۔ ہماری فصیحت یہی ہے کہ ہر خض گور کے کنارے بیٹھا ہے۔ یہ الگ امر ہے کہ
اللہ تعالیٰ کسی کو اطلاع دے دے اور کسی کو اچانک موت آجاوے۔ مگر اس میں کوئی
شک نہیں کہ یہ گھر ہے بے بنیاد۔ بہت سے لوگ دیکھے ہیں کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے اپنے گھر کے
سارے آدمیوں کو مٹی میں دبایا اور اولادوں کو دفن کیا مگر کچھ ایسے سخت دل ہوتے ہیں کہ وہ موت ان
پر اثر نہیں کرتی اور تبدیلی ان میں نہیں پائی جاتی۔ یہ بد قسمتی ہے۔ یہ تماشا سلاطین کے ہاں بہت
دیکھا جاتا ہے۔ لاکھوں لاکھ خون ہو جاتے ہیں اور ان پر کوئی اثر نہیں ۔ مساکین سے مال لیتے ہیں
اور خود عیش کرتے ہیں۔ بڑی بھاری غفلت کا نمونہ ان کے ہاں دیکھا جاتا ہے۔ لے
بلا تاریخ
حضرت کی خدمت میں جب مولوی صاحب کے کا مولوی برہان الدین صاحب مرحوم ذکر آیا توفرمایا کہ
مولوی صاحب ایک صوفی مشرب آدمی تھے۔ اکثر فقراء اور بزرگوں کی خدمت میں جایا
کرتے تھے ۔ مولوی عبد اللہ صاحب کے استاد کے پاس بھی ایک مدت تک رہے تھے ۔ ان کو
ایک فقر کی چاشنی تھی ۔ قریباً بائیس برس سے میرے پاس آیا کرتے تھے۔ پہلی دفعہ جب آئے تو
میں ہوشیار پور میں تھا۔ اسی جگہ میرے پاس پونچے ۔ ایک سوزش اور جذب ان کے اندر تھا۔ اور
ہمارے ساتھ ایک مناسبت رکھتے تھے ۔ انہوں نے مجھ سے ایک دفعہ قرآن شریف پڑھنا شروع
کیا تھا۔ مگر صرف چند سطریں پڑھی تھیں ۔ ایک صوفیانہ مذاق رکھتے تھے۔ ان کے بیٹے کو چاہیے کہ
تکمیل اور تحصیل علوم دینی کی کرے اور اپنے باپ کی طرح خادم دین بنے اور بہتر ہے کہ اس جگہ
الحكم جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۵ء ۱۰ دسمبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ تا ۴ ۲ حضرت مولوی برہان الدین صاحب (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی