۸؍دسمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

انہوں نے آپ کی وفات کو قبل از وقت سمجھا مگر ابوبکر کی فراست صحیح تھی ۔
طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّاتِ الْوَدَاعِ - مولوی عبدالکریم صاحب کے متعلق جو الہام ہوا تھا
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب نصرت الہی ظاہر ہو۔ میرا مذہب یہی ہے کہ طول امل کے طور پر کچھ نہیں کرنا
چاہیے۔ انبیاء علیہم السلام جس قدر آئے ہیں وہ تخم ریزی کر جاتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
عرب میں اشاعت اسلام کی اور ان میں سے بھی بعض اسلمنا میں داخل تھے۔ یہ گو یا تخم ریزی تھی۔
وفات پا جانے والے چند اصحاب کا ذکر خیر مولوی برہان الدین مرحوم کے متعلق
فرمایا کہ
وہ اول ہی اول ہوشیار پور میں میرے پاس گئے ۔ ان کی طبیعت میں حق کے لیے ایک سوزش
اور جلن تھی۔ مجھ سے قرآن شریف پڑھا۔ بائیس برس سے میرے پاس آتے تھے۔ صوفیا نہ مذاق
تھا۔ جہاں فقراء کو دیکھتے وہیں چلے جاتے۔ میرے ساتھ بڑی محبت رکھتے تھے۔ میں چاہتا ہوں کہ
ماتم پرسی کے لیے لکھ دوں ۔ بہتر ہے کہ ان کا جولڑ کا ہو وہ یہاں آجاوے تا کہ وہ باپ کی جابجا ہو۔
اسے لکھو کہ وہ دین کی تکمیل کرے کیونکہ باپ کی ہی روش پر ہونا چاہیے۔
منشی جلال الدین بھی بڑے مخلص تھے اور ان کے ہمنام پیرکوٹ والے بھی ۔ دونوں میں سے
ہم کسی کو ترجیح نہیں دے سکتے ۔ سال گذشتہ میں ہمارے کئی دوست جدا ہو گئے ۔ مولوی جمال الدین
سید والہ بھی ۔ مولوی شیر محمد ہو جن والے بھی ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے ارادہ میں کوئی مصالح رکھے ہوں
گے۔ اس سال میں حزن کے معاملات دیکھنے پڑے۔ اے
۸ دسمبر ۱۹۰۵ء
ایک مثالی قبرستان کی تجویز میں چاہتا ہوں کہ جماعت کے لیے ایک زمین تلاش کی جاوے
جو قبرستان ہو۔ یادگار ہو اور عبرت کا مقام ہو۔
الحکم جلد ۱۳ نمبر ۱ مورخہ ۷ رجنوری ۱۹۰۹ء صفحہ ۱۳

قبروں پر جانے کی ابتدا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مخالفت کی تھی جب بت پرستی کا زور
تھا۔ آخر میں اجازت دے دی۔ مگر عام قبروں پر جا کر کیا اثر ہوگا جن کو جانتے ہی نہیں لیکن جو
دوست ہیں اور پارسا طبع ہیں ان کی قبریں دیکھ کر دل نرم ہوتا ہے۔ اس لیے اس قبرستان میں ہمارا
ہر دوست جو فوت ہو اس کی قبر ہو۔ میرے دل میں خدا تعالیٰ نے پختہ طور پر ڈال دیا ہے کہ ایسا ہی
ہو۔ جو خارجاً مخلص ہو اور وہ فوت ہو جاوے اور اس کا ارادہ ہو کہ اس قبرستان میں دفن ہو وہ
صندوق میں دفن کر کے یہاں لایا جاوے۔ اس جماعت کو بہ ہیئت مجموعی دیکھنا مفید ہوگا۔ اس کے
لیے اوّل کوئی زمین لینی چاہیے اور میں چاہتا ہوں کہ باغ کے قریب ہو۔
فرمایا۔ عجیب مؤثر نظارہ ہوگا جو زندگی میں ایک جماعت تھے مرنے کے بعد بھی ایک جماعت
ہی نظر آئے گی۔ یہ بہت ہی خوب ہے جو پسند کریں وہ پہلے سے بندوبست کر سکتے ہیں کہ یہاں دفن
ہوں ۔ جو لوگ صالح معلوم ہوں ان کی قبریں دور نہ ہوں ۔ ریل نے آسانی کا سامان کر دیا ہے اور
اصل تو یہ ہے کہ مَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَتِي اَرْضِ تَمُوتُ (لقمان : ۳۵) مگر اس میں یہ کیا لطیف نکتہ ہے
کہ باتِي أَرْضِ تُدفن نہیں لکھا۔ صلحاء کے پہلو میں دفن بھی ایک نعمت ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کے متعلق لکھا ہے کہ مرض الموت میں انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہلا بھیجا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں جو جگہ ہے انہیں دی جاوے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے
ایثار سے کام لے کر وہ جگہ ان کو دے دی تو فرما یا مَا بَقِيَ لِي هَم بَعْدَ ذَالِكَ یعنی اس کے بعد اب
مجھے کوئی غم نہیں جبکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ میں مدفون ہوں ۔ مجاورت بھی خوشحالی
کا موجب ہوتی ہے۔ میں اس کو پسند کرتا ہوں ۔ اور یہ بدعت نہیں کہ قبروں پر کتبے لگائے جاویں۔
اس سے عبرت ہوتی ہے اور ہر کتبہ جماعت کی تاریخ ہوتی ہے۔ ہماری نصیحت یہ ہے کہ ایک طرح سے
ہر شخص گور کے کنارے ہے کسی کو موت کی اطلاع مل گئی اور کسی کو اچانک آجاتی ہے یہ گھر ہے
بے بنیاد۔ بہت سے لوگ ہوتے ہیں کہ ان کے گھر بالکل ویران ہو جاتے ہیں۔ ایسے واقعات کو انسان
دیکھتا ہے۔ جب تک مٹی ڈالتا ہے دل نرم ہوتا ہے۔ پھر دل سخت ہو جاتا ہے یہ بد قسمتی ہے ۔ اے
الحکم جلد ۱۳ نمبر ۱ مورخہ ۷ رجنوری ۱۹۰۹ صفحه ۱۳

آج 10 میں سے 10 باقی