دسمبر ۱۹۰۵ءکا آخری ہفتہ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعتراض عقلمندوں کا یہ ہوتا ہے کہ وہ مر گیا کام کیا کیا ؟ یہ مہذب لوگ کہتے ہیں کہ اتنا بڑا دعویٰ کیا تھا
کہ کسر صلیب ہوگا اور یہ ہوگا اور وہ ہوگا ۔ مگر اب خامی کی حالت میں چلے گئے ۔ اس میں اللہ تعالیٰ
پیشگوئی فرماتا ہے لَا نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا ۔ اور سچے آدمی کو غم بھی یہی ہوتا ہے۔ جیسے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ تیرے بوجھ کو جس نے تیری پیٹھ تو ڑ دی تھی اٹھا دیا۔ وہ یہی علت غائی
کا بوجھ ہے۔ غرض اللہ تعالیٰ نے اس وحی میں بشارت دی ہے گویا اس کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
اب سنو ! جبکہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے تو یہ ہو کر رہے گا۔ تمہیں مفت کا ثواب ہے۔ پس تم اس وصیت کی
تکمیل میں میرا ہاتھ بٹاؤ۔ وہ قادر خدا جس نے پیدا کیا ہے دنیا اور آخرت کی مرادیں دے دے گا۔ لے
دسمبر ۱۹۰۵ ء کا آخری ہفتہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک آریہ سے گفتگو
ہر سال دسمبر کے آخری ہفتہ میں احمدی احباب مختلف شہروں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور قادیان میں ایک جلسہ کا رنگ ہو جاتا ہے۔ اسی واسطے آریوں نے بھی
چند سالوں سے قادیان میں سالانہ جلسہ کرنے کی تجویز کی ہوئی ہے۔ پہلے تو جھوٹی خبریں اڑایا کرتے تھے
کہ مرزا صاحب کے ساتھ مباحثہ ہوگا اس واسطے دور و نزدیک کے آریہ تماش بینی کے واسطے آجاتے تھے۔
مگر اب بھی خصوصاً ایسے آریہ مہاشے لیکچرار جمع ہو جاتے ہیں کہ اسلام کو گالیاں دینے میں خاص مشق اور ملکہ
رکھتے ہیں۔ اس واسطے آریوں کو خوش ہو جانے کا کچھ سامان مل ہی جاتا ہے۔ ان باہر سے آنے والے
آریوں میں سے ہر سال کوئی نہ کوئی جماعت ایسی بھی ہوتی ہے جو حضرت مسیح کی خدمت میں حاضر ہو کر
عرض کرتی ہے کہ ہم تو زیادہ تر آپ کے درشنوں کے واسطے آئے تھے اور ایسے لوگ عموماً نہایت ادب کے
ساتھ بیٹھتے اور حضور کی باتیں سنتے ہیں ۔ چنانچہ اس دفعہ بھی جلسہ آریہ کی چند جماعتیں متفرق اوقات میں
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۶ صفحه ۳ تا ۵

حضرت کی خدمت میں حاضر ہوتی رہیں ۔ ایک دن ان میں سے ایک آریہ کے ساتھ حضرت کی کچھ گفتگو
ہوئی جس کا اندراج دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔
آریہ صاحب سے گفتگو کرنے کے وقت درمیان میں ایک سکھ بول اٹھا اور اس نے چاہا کہ حضرت
کے ساتھ کچھ گفتگو کرے مگر آپ نے نرمی کے ساتھ اس کو کہا کہ
ہم تمہاری عزت کرتے ہیں اور تمہارے ساتھ ہمارا کوئی مباحثہ نہیں کیونکہ ہم باوا نانک کو
ہندوؤں کے درمیان ایک اوتار اور بزرگ مانتے ہیں اور اس کو ایک پاک آدمی سمجھتے ہیں ۔ پس جبکہ
تمہارے مقصد کو ہم پہلے سے ہی مانتے ہیں تو تمہارے ساتھ مباحثہ کرنے کی ہمیں حاجت نہیں ۔
اس کے بعد آپ آریہ کی طرف مخاطب ہوئے جس کا نام پورن چند تھا جو کہ ہوشیار پور کے رہنے
والے ایک صاحب تھے۔
حضرت۔ آریوں میں جو لوگ بڑے بڑے لیکچر دیتے ہیں۔ اور قوم کی پست حالت کو ترقی دینا
چاہتے ہیں ان کی علت غائی کیا ہے؟ ہر ایک قوم اپنے لیے ایک انتہائی مقصد رکھتی ہے۔ سو وہ انتہائی
مقصد تمہارے ریفارمروں کا کیا ہے؟ لیکن مصلحین کے مقاصد دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ
ہوتے ہیں جو دنیوی امور کی طرف توجہ رکھتے ہیں۔ ایک وہ ہوتے ہیں جو دینی امور کی طرف توجہ
رکھتے ہیں۔ میرا مطلب اس وقت دینی امور میں اصلاح کرنے والوں سے ہے کہ وہ اپنا انتہائی
مقصد کیا رکھتے ہیں؟
آریہ۔ ہمارے نزدیک دین دنیا سے علیحدہ نہیں ۔ دینی لوگ ہی دنیا کے کاموں کو اچھی طرح سمجھ سکتے اور
عمدگی سے کر سکتے ہیں ۔ اس واسطے ہم دونوں کی اصلاح کرتے ہیں ۔ ہم دنیا داری کی اصلاح دین میں شامل
رکھتے ہیں ۔
حضرت۔ میں قبول کرتا ہوں کہ جس شخص کی دین میں آنکھ کھلتی ہے وہ دنیا کے معاملات میں بھی راستی
اور دیانت اختیار کرتا ہے اور اس کے بغیر دنیا نہیں سنورتی۔ لیکن میرا مطلب اس جگہ صرف دین کے
متعلق سوال کرنے اور دنیا کو علیحدہ رکھنے سے یہ ہے کہ دنیا کے واسطے ایک خاص عقل بھی ہوتی ہے۔

مثلاً راج کا کام میں نہیں جانتا میں اس کے کام پر کوئی اعتراض نہیں کرتا نہ اس کے کام کی اصلاح کرتا
ہوں۔ اگر گورنمنٹ کو ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ایسا آدمی ملازم رکھتی ہے جس نے اس فن
میں بہت محنت اور کوشش کر کے ایک استعداد پیدا کی ہوئی ہوتی ہے۔ کیسا ہی کوئی دھرم آتما ہوا گر وہ
سرکاری قانون سے آگاہ نہیں تو حج نہیں بن سکتا ۔ اس طرح دنیوی اصلاحوں کی ایک علیحدہ شاخ
ہے۔ جیسا کہ لوگ نئے نئے قسم کی ایجادیں کر کے پہلے سے بہتر گاڑیاں اور اوزار اور سامان بناتے ہیں
یہ بھی ایک اصلاح ہے۔ ہاں نیک دل لوگ بھی اصلاح کے واسطے ہی آتے ہیں۔ لیکن دنیوی امور
میں ان کا دخل ایک عام اتفاق تک ہوتا ہے کہ بد چلنی نکل جاوے اور لوگ تمام کام نیک نیتی سے
پورے کریں ۔ باقی علوم فنون دنیا دار ہی جانتے ہیں ۔ دینی مصلح ایک عام اصلاح کرتا ہے جو
رفاہ عام کے متعلق ہو۔
آریہ۔ جیسا کہ تمام اشیاء قدرت نے ہم کو دی ہیں جو ہماری دوسری ضرورتوں کو پورا کرتی ہیں۔ ایسا ہی
گیان کے واسطے بھی قدرت نے ہم کو ایک شے دی ہے اور وہ وید ہیں ۔ آریہ سماج کا یہ کام ہے کہ ویدوں کی
تعلیم کو پھیلائیں ۔
حضرت ۔ وہ انتہائی نقطہ کون سا ہے جس کی طرف ویدوں کی تعلیم لے جاتی ہے۔
آریہ ۔ جسم کی ترقی سماج کی ترقی اور روح کی ترقی ۔
حضرت ۔ روحانی ترقی کیا ہے؟
آریہ۔ موکش پانا (نجات حاصل کرنا ) ۔
حضرت ۔ یہ تو سب کا دعوی ہے۔ لیکن ایک ادعائی رنگ ہوتا ہے جو صرف خیالی رنگ اور وہم تک
محدود ہوتا ہے کہ ہم نے یہ کام کر لیا ہے۔ لیکن اس میں ایک امتیازی رنگ ہونا چاہیے جس سے تمیز
ہو جاوے کہ اس میں نجات ہے اور اس میں نہیں۔ خیر اس وقت ہم ویدوں کی تعلیم پر حملہ نہیں
کرتے ۔ فرض کرو وہ سب تعلیم عمدہ ہے۔ لیکن ممکن ہے کہ وہ کسی کی نقل ہو۔ مثلاً جاپان اس وقت
ایک طاقت بن گئی ہے لیکن ان کی سب باتیں یورپ کی نقل ہیں۔ ایسا ہی پارسی کہتے ہیں کہ ژند اوستا

آج 10 میں سے 10 باقی