۱۵؍جنوری ۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جو اس نے اس دنیا میں کئے تھے اور اس کے پس ماندگان کے واسطے بھی دعا کرنی چاہیے۔
سوال ۔ دعا میں کون سی آیت پڑھنی چاہیے؟
جواب ۔ یہ تکلفات ہیں ۔ تم اپنی ہی زبان میں جس کو بخوبی جانتے ہو اور جس میں تم کو جوش
پیدا ہوتا ہے میت کے واسطے دعا کرو۔
سوال۔ کیا میت کو صدقہ خیرات اور قرآن شریف کا پڑھنا پہنچ سکتا ہے؟
جواب ۔ میت کو صدقہ خیرات جو اس کی خاطر دیا جاوے پہنچ جاتا ہے لیکن قرآن شریف کا
پڑھ کر پہنچانا حضرت رسول کریم اور صحابہ سے ثابت نہیں ہے۔ اس کی بجائے دعا ہے جو میت کے حق
میں کرنی چاہیے۔ میت کے حق میں صدقہ خیرات اور دعا کا کرنا ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی کی سنت سے
ثابت ہے۔ لیکن صدقہ بھی وہ بہتر ہے جو انسان اپنے ہاتھ سے دے جائے۔ کیونکہ اس کے ذریعہ
سے انسان اپنے ایمان پر مہر لگاتا ہے۔
۱۵ جنوری ۱۹۰۶ء
نبی
له
کی وفات اور اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ کی قدرت نمائی ایک خادم جو باہر سے آیا تھا حضور کی
خدمت میں اس الہام کا ذکر کر کے کہ
آپ کی وفات کے دن قریب ہیں رو پڑا۔
فرمایا۔ یہ وقت تمام انبیاء کے متبعین کو دیکھنا پڑتا ہے اور اس میں ایک نشان خدا تعالیٰ دکھاتا ہے۔
نبی کی وفات کے بعد اس سلسلہ کو قائم رکھ کر اللہ تعالیٰ یہ دکھانا چاہتا ہے کہ یہ سلسلہ دراصل خدا ہی کی
طرف سے ہے۔ بعض نادان لوگ نبی کے زمانہ میں کہا کرتے ہیں کہ یہ ایک ہوشیار اور چالاک آدمی
ہے اور دوکاندار ہے۔ کسی اتفاق سے اس کی دوکان چل پڑی ہے۔ لیکن اس کے مرنے کے بعد یہ
سب کا روبار تباہ ہو جاوے گا۔ تب اللہ تعالی نبی کی وفات کے وقت ایک زبردست ہاتھ دکھاتا ہے
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۱۹ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه ۶

اور اس کے سلسلہ کو نئے سرے سے پھر قائم کرتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت
بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ بہت سے بادیہ نشین مرتد ہو گئے تھے۔ لوگوں نے سمجھا کہ یہ بے وقت موت
ہے۔ صرف دو مسجدوں میں نماز پڑھی جاتی تھی باقی میں بند ہوگئی ۔ تب خدا تعالیٰ نے ابو بکر کو اٹھایا
اور تمام کاروبار اسی طرح جاری رہا۔ اگر انسان کا کاروبار ہوتا تو اس وقت ادھورا رہ جاتا۔ ایسا
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد جو نمونہ ایک ناکامی اور تباہی اور پریشانی کا ان کی امت نے دیکھا تھا
اس کی تو کوئی نظیر ہی موجود نہیں ۔
اللہ تعالیٰ اپنی قدرت نمائی کا ایک نمونہ دکھانا چاہتا ہے کہ نبی کے زمانہ میں اس کے تمام کاموں
کی تکمیل نہیں کرتا ۔ سنت اللہ ہمیشہ اسی طرح سے جاری ہے کہ لوگوں کا خیال کسی اور طرف ہوتا ہے
اور خدا تعالیٰ کوئی اور بات کر دکھلاتا ہے جس سے بہتوں کے واسطے صورت ابتلا پیدا ہو جاتی ہے۔
آنحضرت کے متعلق تمام پہلوں کو بھی دھوکا رہا کہ وہ نبی بنی اسرائیل میں سے ہوگا۔ حضرت عیسی کے یا
متعلق الیاس کا دھوکا آج تک یہودیوں کو لگا ہوا ہے۔
لکھا ہے کہ ایک بزرگ جب فوت ہوئے تو انہوں نے کہا کہ جب تم مجھے دفن کر چکو تو وہاں
ایک سبز چڑیا آئے گی ۔ جس کے سر پر وہ چڑیا بیٹھے وہی میرا خلیفہ ہوگا۔ جب وہ اس کو دفن کر چکے تو
اس انتظار میں بیٹھے کہ وہ چڑیا کب آتی ہے اور کس کے سر پر بیٹھتی ہے۔ بڑے بڑے پرانے مرید جو
تھے ان کے دلوں میں خیال گزرا کہ چڑیا ہمارے ہی سر پر بیٹھے گی۔ تھوڑی ہی دیر میں ایک چڑیا
ظاہر ہوئی اور وہ ایک بقال کے سر پر آبیٹھی جو اتفاق سے شریک جنازہ ہو گیا تھا تب وہ سب حیران
ہوئے لیکن اپنے مرشد کے قول کے مطابق اس کو لے گئے اور اس کو اپنے پیر کا خلیفہ بنایا۔
ایک شخص نے سوال کیا کہ لکھا ہے کہ مسیح کئی ہوں گے۔
فرمایا ۔ جیسا تشابه في الصور ہوتا ہے ایسا ہی تشابہ فی الاخلاق
آنے والا موعود ایک ہی ہے
بھی ہوا کرتا ہے لکھا ہے کہ ہر ایک صالح کا دل کسی نہ کسی نبی کے دل پر ہوتا ہے۔ لیکن موعود جو آنے
والا تھا وہ صرف ایک ہی ہے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی