۲۰؍فروری ۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۰ فروری ۱۹۰۶ء
امریکہ میں دو جگہ سخت زلزلہ کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ بحالت مجموعی تاریخ میں دیکھا جائے تو ایسا سلسلہ زلازل جو تمام دنیا پر محیط ہو گیا ہو کبھی
نظر نہیں آتا۔ اس میں ایک تنبیہ ہے جس سے سمجھنے والے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔
کسوف خسوف بھی پہلے اس طرف ہوا تھا پھر دوسرے سال امریکہ میں ہوا تھا ۔
ت
اوانا
بابا نانک کے بظاہر مسلمان نہ ہونے کی حکمت فرمایا۔ چولہ اور مسلمانوں کی مصاحبت
اور دیگر تمام امور صاف بتلاتے ہیں کہ بابانا تک مسلمان تھے۔ لیکن ان کا اس طرح سے ظاہر نہ ہونا
بھی ایک بڑی مصلحت اپنے اندر رکھتا ہے کیونکہ وہ اس طرح کھلے طور پر تمام تعلقات چھوڑ کر مسلمانوں
میں شامل ہوتے تو اکیلے ہوتے ۔ برخلاف اس کے اب ایک بڑی جماعت کئی لاکھ آدمیوں کی ساتھ
لے کر وہ مسلمان ہیں۔
بلا تاریخ
نصائح حضرت مسیح موعود علیہ السلام
جو گھر میں عورتوں کے متعلق بیان فرمائیں
مرتبہ صاحبزادہ میاں بشیر الدین محمود احمد صاحب )
ربچہ
لواس-
ده
پاکیزہ مزاح ایک روز سی ایچ نے کیسے ان کا فرمان کی اس نے جواب دی کہ ہم کہانی سانا
گناہ سمجھتے ہیں۔
حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ گناہ نہیں۔ کیونکہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۲۳ فروری ۱۹۰۶ صفحه ۲

بھی کبھی کبھی کوئی مذاق کی بات فرمایا کرتے تھے اور بچوں کو بہلانے کے لیے اس کو روا سمجھتے تھے۔
جیسا کہ ایک بڑھیا عورت نے آپؐ سے دریافت کیا کہ حضرت کیا میں بھی جنت میں جاؤں گی؟
فرمایا نہیں ۔ وہ بڑھیا یہ سن کر رونے لگی۔ فرمایا روتی کیوں ہے؟ بہشت میں جوان داخل ہوں گے
بوڑھے نہیں ہوں گے یعنی اس وقت سب جوان ہوں گے ۔
اسی طرح سے فرمایا کہ
ایک صحابی کی داڑھ میں درد تھا ۔ وہ چھوارا کھاتا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
چھوارا نہ کھا کیونکہ تیری داڑھ میں درد ہے ۔ اس نے کہا میں دوسری داڑھ سے کھاتا ہوں۔
پھر فرمایا کہ ایک بچہ کے ہاتھ سے ایک جانور جس کو تغیر کہتے ہیں چھوٹ گیا۔ وہ بچہ رونے
لگا۔ اس بچہ کا نام عمیر تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا عُمَيْرُ مَا فَعَلَتْ بِكَ نُغَيْرُ ؟
اے عمیر تغیر نے کیا کیا ؟ لڑکے کو قافیہ پسند آ گیا۔ اس لیے چپ ہو گیا۔
ایک بچہ کی خبر لگی کہ اس نے کوئی شرارت کی ہے یعنی آگ سے بچوں کو تنبیہ کرنا ضروری ہے کچھ جلا دیا ہے۔
فرمایا۔ بچوں کو تنبیہ کر دینا بھی ضروری ہے اگر اس وقت ان کو شرارتوں سے منع نہ کیا جاوے تو
بڑے ہو کر اس کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔ بچپن میں اگر لڑکے کو کچھ تادیب کی جاوے تو وہ اس کو خوب
یا د رہتی ہے کیونکہ اس وقت حافظہ قوی ہوتا ہے۔
ایک دن حضور علیہ پیار تھے۔ ایک شخص کو چیزیں واک کی سےلا ایک دن حضور علیہ السلام بیمار تھے۔ ایک شخص کو کچھ چیزیں فواکہ کی قسم سے لانے کے اظہار تشکر لی امرتسر بھیجا۔ جب وہ آیا تو اس وقت حضرت کی طبیعت زیادہ نا ساز تھی اس
وقت ایک میوہ کی خواہش ہوئی جو اس شخص سے منگوایا تھا۔ لیکن وہ امرتسر سے نہیں لایا تھا۔ تھوڑی دیر
ہوئی تھی کہ قاضی نظیر حسین صاحب تحصیلدار تشریف لائے اور وہی پھل ساتھ لائے۔
آپ نے فرمایا۔ ہمارے گھر کے لوگوں کو ان چیزوں کے کھاتے وقت خیال کرنا چاہیے کہ آج
لے نوٹ از ایڈیٹر ۔ اس موقعہ پر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ حضرت صاحب بچوں کو ہر وقت مارنے اور جھڑکتے رہنے
سے بھی سخت منع کرتے ہیں۔ ہر ایک کام ایک اندازہ تک ہونا چاہیے۔ مندرجہ بالا ذکر سے مراد حضور علیہ السلام کی یہ
ہے کہ بچہ کو بالکل آوارہ نہیں چھوڑ دینا چاہیے۔

سے چھبیس یا ستائیس برس پہلے خدا تعالیٰ کا وعدہ شائع کیا گیا تھا کہ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ
وَيَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ۔ ان سب لوگوں کے آنے سے پہلے خدا تعالیٰ نے ان کے آنے کی
خبر بھی دی۔ اور یہ بھی اطلاع دی تھی کہ ان کے کھانے کے سامان بھی میں دور دور سے تیرے پاس دور دور
لاؤں گا۔ ان باتوں کو دیکھ کر کتنا بھروسہ کرنا چاہیے کہ خود بخود بغیر ہماری کوششوں کے ہر قسم کے
سامان مہیا کرتا ہے۔
ایک روز نے کسی کا گلہ کیا۔ گلے شکوے کرنا اچھا نہیں ہے ایک روز ایک عورت نے کسی دوسری عورت کے
آپ نے فرمایا کہ دیکھو یہ بہت بری عادت ہے
یہ
جو خصوصاً عورتوں میں پائی جاتی ہے۔ چونکہ مرد اور کام بہت رکھتے ہیں اس لیے ان کو شاذ و نادر ہی
ایسا موقع ملتا ہے کہ وہ بے فکری سے بیٹھ کر آپس میں باتیں کریں اور اگر ایسا موقع بھی ملے تو ان کو اور
بہت سی باتیں ایسی مل جاتی ہیں جو وہ بیٹھ کر کرتے ہیں لیکن عورتوں کو نہ علم ہوتا ہے اور نہ کوئی ایسا کام
ہوتا ہے اس لیے سارا دن کا شغل سوائے گلہ اور شکایت کے کچھ نہیں ہوتا ۔ ایک شخص تھا اس نے کسی
دوسرے کو گنہگار دیکھ کر خوب اس کی نکتہ چینی کی اور کہا کہ تو دوزخ میں جائے گا۔ قیامت کے دن
خدا تعالیٰ اس سے پوچھے گا کہ کیوں تجھ کو میرے اختیارات کس نے دیئے ہیں؟ دوزخ اور بہشت
میں بھیجنے والا تو میں ہی ہوں تو کون ہے؟ اچھا جا میں نے تجھ کو دوزخ میں ڈالا اور یہ گنہگار بندہ جس کا
تو گلہ کیا کرتا تھا اور کہا کرتا تھا کہ یہ ایسا ہے ویسا ہے اور دوزخ میں جائے گا اس کو میں نے بہشت
میں بھیج دیا ہے۔ سو ہر ایک انسان کو سمجھنا چاہیے کہ ایسا نہ ہو کہ میں ہی الٹا شکار ہو جاؤں۔
فرمایا۔ دل تو اللہ تعالیٰ کی صندوقچی ہوتا ہے اور اس کی کنجی اس کے پاس ہوتی سے:
ہے۔ کسی کو کیا خبر کہ اس کے اندر کیا ہے؟ تو خواہ مخواہ ا کے اندر کیا ہے؟ تو خواہ مخواہ اپنے آپ کو گناہ میں ڈالنا
کیا فائدہ؟ حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک شخص بڑا گنہگار ہوگا۔ خدا تعالیٰ اس کو کہے گا کہ میرے
قریب ہو جا۔ یہاں تک کہ اس کے اور لوگوں کے درمیان اپنے ہاتھ سے پردہ کر دے گا۔ اور اس
سے پوچھے گا کہ تو نے فلاں گناہ کیا ۔ فلاں گناہ کیا۔ لیکن چھوٹے چھوٹے گناہ گنائے گا۔ وہ کہے گا کہ
ہاں یہ گناہ مجھ سے ہوئے ہیں۔ خدا تعالیٰ فرمائے گا کہ اچھا آج کے دن میں نے تیرے سب معاف

آج 10 میں سے 10 باقی