۱۹؍مارچ ۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس کو چھیل کر کھانا چاہتا ہوں ۔ اتنے میں میں نے محمود احمد کو دیکھا۔ اس کے ساتھ ایک انگریز ہے۔
وہ ہمارے گھر میں داخل ہو گیا پہلے اس جگہ کھڑا ہوا جہاں پانی کے گھڑے رکھے جاتے ہیں ۔ پھر اس
چوبارے کی طرف آگے بڑھا جہاں بیٹھ کر میں کام کرتا ہوں ۔ گویا اس کے اندر جا کر تلاشی کرنا چاہتا
ہے۔ اس وقت میں نے دیکھا کہ میر ناصر نواب کی شکل پر ایک شخص میرے سامنے کھڑا ہے اس نے
بطور اشارہ کے مجھ کو کہا کہ آپ بھی اس چوبارہ میں جائیں ۔ انگریز تلاشی کرے گا اور میرے دل میں
گزرا کہ اس میں صرف وہ کاغذات پڑے ہیں جو نو تالیف کتاب کا مسودہ ہے وہی دیکھے گا۔
اتنے میں آنکھ کھل گئی ۔ معلوم نہیں اس واقعہ کی کیا تعبیر ہے؟ اس سے پہلے تھوڑے دن ہوئے ہیں
یہ دیکھا تھا یعنی یہ الہام ہوا تھا کہ
عورت کی چال ایلی ایلی لما سبقتانی - بریت - إِذْ كَفَفْتُ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ
میں نے اپنے اجتہاد سے اس کے یہ معنے سمجھے تھے کہ کوئی شخص عورتوں کی طرح پوشیدہ مکر
کرے گا جس سے ممکن ہے کہ ہم پر اس کی دھوکہ دہی سے کوئی مقدمہ ہومگر آخر بریت ہوگی۔ مگر یہ
میرے اجتہادی معنے ہیں اور ممکن ہے کہ جو کچھ میں نے پہلے دیکھا اور جو میں نے اب دیکھا اس کے
کوئی اور معنے ہوں لیکن ظاہری معنے یہی ہیں ۔ واللہ اعلم ۔
اس خواب میں محمود کا دیکھنا اور پھر میر ناصر نواب کا دیکھنا نیک انجام پر دلالت کرتا ہے کیونکہ
محمود کا لفظ خاتمہ محمود کی طرف اشارہ ہے یعنی اس ابتلا کا خاتمہ اچھا ہوگا اور ناصر نواب کا دیکھنا اس
بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا تعالیٰ ناصر ہو گا اور اپنی نصرت سے ابتلا سے رہائی دے گا اور آخر یہ ابتلا
نشان کی صورت میں ہو جائے گا۔
۱۹ مارچ ۱۹۰۶ء
تال
فرمایا۔ اس فکر میں ہوں اور توجہ کرتا ہوں کہ اگر پتہ لگ جائے کہ کس ماہ میں آئندہ
ایک نشان زلزلہ آنے ، والا ہے تو یہ پھر ایک بڑا نشان ہو جاتا ہے۔ متعصب آدمی کا تو کیا ذکر ہے لیکن
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۶ صفحه ۲

غور کرنے والے کے واسطے یہ ایک بڑا نشان ہے۔
ایک الزامی نکتہ فرمایا۔ عیسائیوں کے خدا سے تو آدم ہی اچھا رہا۔ کیونکہ آدم کے سامنے تو تو آدم
فرشتوں نے سجدہ کیا تھا اور ایک شیطان جس نے سجدہ نہیں کیا تھا وہ ذلیل
کیا گیا اور نکالا گیا۔ برخلاف اس کے عیسائیوں کا خدا شیطان کے پیچھے پیچھے لگتا پھرا اور شیطان کہہ اور
سکتا ہے کہ چونکہ اس نے مجھے سجدہ نہیں کیا تھا اس واسطے ذلیل ہوا اور پھانسی دیا گیا۔
یسوع مسیح کا ایک کمزور انسان ہونا ثابت ہے فرمایا۔ عیسائی لوگ یسوع کی تعریف میں کہا کرتے ہیں کہ وہ بے گناہ تھا
حالانکہ بے گناہ ہونا کوئی خوبی نہیں۔ خوبی تو اس میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اعلیٰ درجہ کے تعلقات
ہوں اور انسان قرب الہی کو حاصل کرے ۔ چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ یسوع کی لوگ حد سے زیادہ
نا جائز عزت کریں گے اس واسطے پہلے ہی سے اس کا وہ حال ہوا جس سے ہر بات میں اس کا عجز اور
کمزور انسان ہونا ثابت ہوتا ہے۔
فرمایا۔ ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ کا یہ قول کہ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة: ۱۱۸) معنی التوقف
اس کے یہ معنے ہیں کہ جب تو نے مجھے آسمان پر اٹھا لیا اگر قیامت کے دن
حضرت عیسی یہ کلمہ بولے گا تو گویا وہ کبھی فوت ہی نہیں ہو گا ؟ کیونکہ قیامت کے دن بھی آسمان پر ہی
جانے کا ذکر ہو گا مرنے کا تو کوئی ذکر ہی نہیں۔ اور اگر اس آیت کے یہ معنے لیے جائیں کہ جب میں
فوت ہو گیا یعنی مر گیا۔ لیکن موت قیامت کے دن وارد ہوگی تو اس سے یہ لازم آتا ہے کہ عیسائی
آج تک نہیں بگڑے اور ان کا مذہب راستی پر ہے۔
تسبیح بعد کی ایجاد ے ایک شخص نے ذکر کیا کہ مخالف کہتے ہیں کہ یہ لوگ نمازیں تو پڑھتے ہیں ۔
لیکن تسبیحیں نہیں رکھتے ۔
فرمایا۔ صحابہ کے درمیان کہاں تسبیحیں ہوتی تھیں یہ تو ان لوگوں نے بعد میں باتیں بنائی ہیں ۔
فرمایا۔ ایک شخص کا ذکر ہے کہ وہ لمبی تسبیح ہاتھ میں رکھا کرتا تھا اور کوچہ میں سے گذر رہا تھا۔ راستہ میں

آج 10 میں سے 10 باقی