یکم اپریل ۱۹۰۶ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایک بڑھیا نے دیکھا کہ خدا کا نام تسبیح پر گن رہا ہے۔ اس نے کہا کیا کوئی دوست کا نام گن کر لیتا
ہے۔ اس نے اسی جگہ تسبیح پھینک دی۔ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں بے حساب ہیں ان کو کون گن سکتا ہے ۔
یکم اپریل ۱۹۰۶ء
وحی الهی و الی آخر الله الى وقت مستی کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ اس سے پہلے دن دعا کے رنگ میں الہام ہوا تھا کہ رَبِّ آخِرُ وَقْتَ هَذَا
دوسرے دن اس دعا کی قبولیت کے اظہار میں یہ الہام ہوا ۔ خود ہی اللہ تعالیٰ دعا کراتا ہے اور خود اس
کو قبول کرتا ہے۔
ڈاکٹر نور محمد صاحب نے ذکر کیا کہ لاہور میں ایک شخص نے جو اپنی جماعت کا ہے مجھ طریق ادب ڈاکٹرنور سے ذکر کیا کہ پٹیالہ میں کسی فقیر نے پیشگوئی کی ہے کہ فلاں تاریخ کو زلزلہ آئے گا
اور وہ تاریخ قریب ہے۔ میں نے کہا کہ اس کی طرف ہرگز توجہ نہیں کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے جو اپنا رسول
بھیجا ہے۔ جب تک اس کے ذریعہ سے کوئی خبر نہ ملے ہر گز کوئی دوسری بات قابل اعتبار نہیں ۔
حضرت نے فرمایا ۔ یہی طریق ادب ہے ایسے لوگوں کی باتوں پر جو فقیر بنے پھرتے ہیں
یقین کر لینا ایک الحاد ہے اور ایمان سے خارج ہونا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ سب لوگوں کو ایک
ہی حلقے میں لائے اور اسی کے ذریعہ سے تمام خبریں دوسروں کو پہنچاوے تو پھر کسی دوسرے شخص کو
درمیان میں لانا اور یقین کرنا کہ اس کو زلزلہ کے دن کی خبر دی گئی ہے یہ ایک شرک کی بنیاد ہے۔
ہمیں جب زلزلہ کے متعلق الہام ہوا تب ہم خیموں میں گئے اور اب جب اس کی تاخیر کی خبر
دی گئی تو ہم واپس اپنے مکانوں میں آگئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نکتہ نواز ہے۔ ایسا ہی نکتہ گیر ہے۔ بعض
دفعہ انسان سمجھتا ہے کہ تھوڑی سی بات ہے مگر وہ بات اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب ہو جاتی ہے۔
ے بدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۶ صفحه ۲ نیز الحکم جلد ۱۰ نمبر ۱۰ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۶ صفحه ۱
دو
ایک نئی تصنیف فرمایا۔ ہم نے ایک نیا سال لکھنا شروع کیا ہے جس کا نام” حقیقۃ الوی‘ ہوگا۔
الہام کی حقیقت کیا ہے؟
بعض لوگ الہام اور وحی کا دعویٰ کرتے ہیں حالانکہ وہ نہیں جانتے کہ وحی اور
بمبئی بیٹی کا ذکر تھا کہ ایک جزیرہ ہے اور سمندر کے پانی کوروک کر اکثر جگہ مکانات بنائے گئے ہیں۔
بھی فرمایا۔ مجھے بھی کئی دفعہ خیال آیا ہے کہ جب سخت زلزلہ آئے گا تو اس وقت بمبئی کا کیا
حال ہوگا ؟
زلزلہ کے بارہ میں فرمایا۔ چونکہ اللہ تعالی نے اس میں دیر کردی ہے اس واسطے مخالفین کی شوخیاں بڑھتی جائیں گی اور وہ گالیاں دینے میں اور بھی تیزی دکھا ئیں گے۔
وو
فرمایا۔ پیسہ اخبار جو ایک لاکھ
پھر چلے آتے ہیں یا رو ازلزلہ آنے کے دن چھپا ہے اور ایک ایک پر چہ کو
کئی کئی آدمی پڑھیں گے تو اس طرح زلزلہ والی پیشگوئی کئی لاکھ آدمیوں تک پہنچ جائے گی ۔ اس نظم کے
میں ہم نے لوگوں کو نیک نصائح کی ہیں اور مخلوق کو تو بہ کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے اور اسلام کی
طرف دعوت کی ہے۔ ایڈیٹر نے لکھا ہے کہ مجھے اس کے ساتھ اتفاق نہیں تو کیا وہ نہیں چاہتا کہ لوگ
نیک بنیں؟
فرمایا۔ امرتسر ایک ایسی جگہ ہے جس میں مادہ رشد کے لوگ حق کو امرتسر میں ایک رشید قبول کرنے والے کم ہوتے ہیں۔ آج وہاں سے ایک خط آیا ہے
جس میں ایک شخص لکھتا ہے کہ میں کتاب چشمہ مسیحی پڑھ کر اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اسلام کے واسطے
اس قسم کی تائید اور اخلاص ایک مفتری کی تحریر میں نہیں ہو سکتا۔ اس واسطے میں آپ کے مریدین
میں شامل ہوتا ہوں میرا نام مبائعین میں لکھا جائے۔
فرمایا۔ مجھے خوشی ہوئی کہ اس کتاب کے ذریعہ سے ایک جان بچ گئی ۔ ہے
وو
لے حاشیہ ۔ پھر چلے آتے ہیں یا روزلزلہ آنے کے دن“ والی نظم مراد ہے۔ (مرتب)
۲ بدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۵ را پریل ۱۹۰۶ ء صفحه ۳