۳۰؍مئی ۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

طرف سے ایسا الہام شائع کریں کہ یہ شخص ہلاک ہو جائے گا۔ ایک تازہ مثال ایسے ملہم کی تو چراغ دین
کے وجود میں قائم ہو چکی ہے اور بھی جو چاہے آزمائش کرلے۔ ہم تو خدا تعالیٰ کی ہزار حلف کھا کر کہتے
ہیں کہ یہ جو ہم پر نازل ہوا یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے جیسا کہ قرآن شریف خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔ یہ ایک
خدا کا نشان ہے اور فیصلہ کی آسان راہ ہے جس کا جی چاہے اختیار کرلے۔
۳۰ رمتی ۱۹۰۶ ء
مسیح ہمیشہ فتح پائے گا فرمایا۔ ہرایک نی جودنیا میں آتاہے اس پراللہ تعالی کے کی نہ کی اسم کا پر توہ ہوتا ہے۔ مسیح موعود پر اللہ تعالیٰ کے غالب ہونے والے
نام کا پرتو ہ ہے۔ صوفیوں نے بھی لکھا ہے کہ آنے والا مسیح ہمیشہ فتح پائے گا اور کبھی مغلوب نہ ہوگا۔
دشمن ہزار اس کی مخالفت کریں مگر وہ ایسا وجود ہے کہ اس کو ہمیشہ فتح ہی ہوگی ۔ شکست تو اس نے کھانی
ہی نہیں ۔
ڈاکٹر عبدالحکیم کا ذکر تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت کے بغیر نجات نہیں فرمایا ہر شخص یہ کہتا جو
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر نجات ہوسکتی ہے وہ جھوٹھا ہے۔ خدا تعالیٰ نے جو
بات ہم کو سمجھائی ہے وہ بالکل اس کے برخلاف ہے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران: ۳۲) اے رسول ( محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) ان لوگوں کو
کہہ دے کہ اگر تم خدا سے پیار کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تم خدا کے محبوب بن جاؤ گے۔
بغیر متابعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوئی شخص نجات نہیں پا سکتا۔ جولوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ بغض رکھتے ہیں ان کی کبھی خیر نہیں ۔ اس کے لیے مناسب نہ تھا کہ وہ تفسیر لکھنے بیٹھتا کیونکہ
نہ تو ظاہری علوم سے اس کو کچھ حصہ تھا اور نہ باطنی طہارت اور پاکیزگی کو وہ حاصل کر چکا تھا۔
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۷ رجون ۱۹۰۶ ء صفحه ۴

اسی واسطے میں نے کبھی اس کی تفسیر کو نہیں پڑھا کیونکہ اس میں تضیع اوقات ہے ۔ ایسے آدمی کی کتاب
کو پڑھنا صرف اپنے وقت کو خراب کرنا ہے۔ جاہل آدمی پھر متکبر کبھی نیک انجام نہیں پا سکتا۔
ایک الہام فرمایا۔ چند سال ہوئے کہ مجھے الہام ہوا تھا۔
ه
سر انجام جاہل جہنم بود که جابل نکو عاقبت کم بود
جماعت کی حفاظت کے بارہ میں ایک مبشر رؤیا اور اس کی تعبیر
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ جب ایک باغ لگاتا ہے اور کوئی اس کو کاٹنا چاہتا ہے تو خدا اس شخص پر کبھی
راضی نہیں ہو سکتا۔
مدت کی بات ہے میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ میں ایک گھوڑے پر سوار ہوں اور باغ کی
طرف جاتا ہوں اور میں اکیلا ہوں سامنے سے ایک لشکر نکلا جس کا یہ ارادہ ہے کہ ہمارے باغ کو
کاٹ دیں۔ مجھ پر ان کا کوئی خوف طاری نہیں ہوا۔ اور میرے دل میں یہ یقین ہے کہ میں اکیلا ان
سب کے واسطے کافی ہوں۔ وہ لوگ اندر باغ میں چلے گئے اور ان کے پیچھے میں بھی چلا گیا۔ جب
میں اندر گیا تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہ سب کے سب مرے پڑے ہیں اور ان کے سر اور ہاتھ اور
پاؤں کاٹے ہوئے ہیں اور ان کی کھالیں اتری ہوئی ہیں ۔ تب خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا نظارہ دیکھ کر
مجھ پر رقت طاری ہوئی اور میں رو پڑا کہ کس کا مقدور ہے کہ ایسا کر سکے۔
فرمایا۔ اس لشکر سے ایسے ہی آدمی مراد ہیں جو جماعت کو مرتد کرنا چاہتے ہیں اور ان کے عقیدوں کو
بگاڑ نا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہماری جماعت کے باغ کے درختوں کو کاٹ ڈالیں۔ خدا تعالیٰ
اپنی قدرت نمائی کے ساتھ ان کو نا کام کرے گا۔ اور ان کی تمام کوششوں کو نیست و نابود کر دے گا۔
فرمایا۔ یہ جو دیکھا گیا ہے کہ اس کا سر کٹا ہوا ہے۔ اس سے یہ مراد ہے کہ ان کا تمام گھمنڈ ٹوٹ
جائے گا اور ان کے تکبر اور نخوت کو پامال کیا جائے گا۔ اور ہاتھ ایک ہتھیار ہوتا ہے جس کے ذریعہ

سے انسان دشمن کا مقابلہ کرتا ہے ۔ ہاتھ کے کاٹے جانے سے مراد یہ ہے کہ ان کے پاس مقابلہ کا
کوئی ذریعہ نہیں رہے گا اور پاؤں سے انسان شکست پانے کے وقت بھاگنے کا کام لے سکتا ہے لیکن
ان کے پاؤں بھی کٹے ہوئے ہیں جس سے یہ مراد ہے کہ ان کے واسطے کوئی جگہ فرار کی نہ ہوگی اور یہ
جو دیکھا گیا ہے کہ ان کی کھال بھی اتری ہوئی ہے اس سے یہ مراد ہے کہ ان کے تمام پردے فاش
ہو جائیں گے اور ان کے عیوب ظاہر ہو جائیں گے۔
دلیل صداقت فرمایا۔ اگر ہم افترا کرتے ہیں تو خدا خود ہمارا دشمن ہے اور ہمارے لیے بچاؤ
کی کوئی صورت ہو ہی نہیں سکتی۔ لیکن اگر یہ کاروبار خدا کی طرف سے ہے اور
مصائب اسلامی کے واسطے اللہ تعالیٰ نے خود ایک سامان بنایا ہے تو اس کا مقابلہ خدا تعالیٰ کو کس طرح
پسند آ سکتا ہے۔ بڑا بد قسمت ہے جو اس کو توڑ نا چاہتا ہے۔
خدا کا جلال خدا کے رسول کے جلال سے وابستہ ہے
فرمایا۔ یہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بے ادبی سے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خدا تعالیٰ
کے جلال کے اظہار کے واسطے ہے اور نادان نہیں جانتے کہ جب تک خدا کے نبی اور اس کے رسول
کا جلال نہ ہو۔ خدا کا جلال وہ کس طرح ظاہر کر سکتے ہیں ؟
الحكم
ڈاکٹر عبدالحکیم فرمایا۔ اگر کریم تو ہوتا تو ہی تیر کے کانام لیتا کونکہ
علم کا کچھ حصہ ہے۔
وہ اس کا اہل نہیں ہے۔ اس کی تفسیر میں ایک ذرہ روحانیت نہیں اور نہ ظاہری
فرمایا۔ صلیب بھی خطا کار ہے کہ وہ اوّل
صلیب توڑی جانے کے قابل ہی ہے۔ یسوع پر غالب آئی اور اس کو مردہ سا کر دیا
اور پھر اس کی اُمت پر غالب آئی اور اس کو اپنا پرستار بنایا۔ اس واسطے صلیب بھی اس قابل ہے کہ
توڑی جاوے۔

سچے الہام کی خصوصیات فرایا ۔ الہام الہ کی عبرت و منفی ہتی ہے اوراس میں ایک شوکت ہوتی ہے اور اس میں سے کلام الہی کی ایک خوشبو آتی ہے۔
چود ہری اللہ داد صاحب مرحوم کا ذکر تھا۔ چود ہری اللہ داد مرحوم فرمایا کہ قبرتان کے تعلق جو الہام الہی تھا کہ انزل فيها رحمة
اس کے مستحق چود ہری صاحب موصوف بھی ہوئے۔
رَحْمَةٌ
سچی توحید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے سے ہی مل سکتی ہے
فرمایا۔ توحید آسمان سے نازل ہوتی ہے جو لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بغض
رکھتے ہیں ۔ ( جیسا کہ ڈاکٹر عبد الحکیم خاں وغیرہ جو کہتے ہیں کہ آنحضرت پر ایمان لانے کی کچھ
ضرورت نہیں۔ یہود و نصاری خود بخود نجات پا جائیں گے ) ان کو کبھی تو حید مل ہی نہیں سکتی ۔ سارا
قرآن شریف اس سے بھرا ہوا ہے۔ جو لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں۔ خدا تعالیٰ ان کے اندر سے ایمان
کی کیفیت کو سلب کر لیتا ہے۔
مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت ایک شخص نے سوال کیا کہ آپ نبی ہونے کا دعوی
کرتے ہیں۔
فرمایا کہ تمام اکابر اس بات کو مانتے چلے آئے ہیں کہ اس اُمتِ مرحومہ کے درمیان سلسلہ
مکالمات الہیہ کا ہمیشہ جاری ہے اس معنے سے ہم نبی ہیں۔ ورنہ ہم اپنے آپ کو امتی کیوں کہتے ؟ ہم تو
یہ کہتے ہیں کہ جو فیضان کسی کو پہنچ سکتا ہے وہ صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے پہنچ سکتا
ہے۔ اس کے سوائے اور کوئی ذریعہ نہیں ۔ ایک اصطلاح کے جدید معنے اپنے پاس سے بنالینا درست
نہیں ہے۔ حدیث شریف میں بھی آیا ہے کہ آنے والا مسیح نبی بھی ہوگا اور امتی بھی ہوگا ۔ امتی تو وہ ہے
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے فیض حاصل کر کے تمام کمال حاصل کرے ۔ لیکن جو شخص پہلے ہی
سے نبوت کا درجہ پا چکا ہے وہ امتی کس طرح سے بن سکے گا ؟ وہ تو پہلے ہی سے نبی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی