۳۱؍مئی ۱۹۰۶ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سائل نے سوال کیا کہ اگر اسلام میں اس قسم کا نبی ہو سکتا ہے تو آپ سے پہلے کون نبی ہوا ہے؟
حضرت نے فرمایا۔ یہ سوال مجھ پر نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہے۔ انہوں نے
صرف ایک کا نام نبی رکھا ہے۔ اس سے پہلے کے کسی آدمی کا نام نبی نہیں رکھا۔ اس سوال کا جواب
دینے کا اس واسطے میں ذمہ دار نہیں ہوں ۔
۳۱ رمتی ۱۹۰۶ء
فرمایا۔ تین چار روز ہوئے میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ بہت سے چھوٹے زنبور
ایک رویا ہیں اور میں ان کو مارتا ہوں اس سے مراد یہی مخالف شمن ہیں جو احمق ہیں اور غونا
مچاتے ہیں ۔
خدا تعالیٰ
مخالفین کی تباہی دلائل کے ذریعہ ہوگی یہ بھی حکمت الہی ہے کہ ایک طرف تو خدا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ جوش دیا
کہ خلقت کو ہدایت دیں اور ان کو راہِ راست پر لاویں اور دوسری طرف ابو جہل جیسوں کو جوش دیا
کہ مخالفت میں شور و غوغا مچائیں ۔ مذکورہ بالا رویا کے مطابق مخالفوں کی تباہی بذریعہ دلائل اور
بذریعہ نشانات الہی کے ہے۔ دشمن خود بخود ہلاک ہو رہے ہیں کیونکہ یہ زمانہ تلوار کا نہیں ۔ خدا آپ
سامان پیدا کرتا ہے۔
رفع درجات کے لیے ابتلا ضروری ہیں حیدر آباد کے مولوی محمد سعید صاحب نے اپنے ابتلاؤں کا ذکر کیا۔
فرمایا۔ جب تک انسان ابتلا کی برداشت نہ کرے خدا کے پاس اس کو درجہ نہیں مل سکتا۔
روحانی انقلاب کے لیے خدا تعالیٰ کے فضل کی ضرورت ہے فرمایا۔ ہم غریب ہے اور ضعیف ہیں نہ
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۷ رجون ۱۹۰۶ ء صفحہ ۳، ۴
تلوار ہمارے ہاتھ میں ہے اور نہ ہم اس امر کے واسطے مامور ہیں کہ تلوار چلائیں اور نہ ہمارے پاس
جنگ کے سامان ہیں ۔ لیکن ہماری تلوار آسمان پر ہے۔ دنیا میں جس عظیم الشان انقلاب کو ہم چاہتے
ہیں کہ لوگ خدا کی طرف جھکیں اور اس کی ہستی پر ایمان لاویں وہ ہمارے اختیار میں نہیں۔ کتابوں
کے لکھنے سے بھی کچھ نہیں ہوتا۔ گو ایک ہرے بھرے باغ کی طرح دلائل کا مجموعہ ہم نے اکٹھا کیا
ہے۔ لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا۔ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے کچھ کرے گا۔ میرا قلب محسوس
کرتا ہے کہ اس وقت دنیا ایسی سخت غفلت میں پڑی ہوئی ہے کہ بغیر الیم اور شدید عذاب کے ماننے
والے نہیں ۔ حدیثوں سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ نہیں فرمایا کہ آنے والا
مسیح مردوں کو زندہ کرتا پھرے گا بلکہ یہ فرمایا کہ زندوں کو مارے گا۔ ( جیسا کہ طاعون وغیرہ نشانات
میں ہلاکت ہو رہی ہے ) کے
بلا تاریخ
مسیح موعود کی نصائح عورتوں کو گھر میں
رقم زده صاحبزادہ میاں بشیر الدین محمود احمد صاحب )
( منقول از رساله تشحیذ الاذہان بابت جون ۱۹۰۶ء )
( فرمایا) غیبت کرنے والے کی نسبت قرآن کریم میں ہے کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا غیبت گوشت کھاتا ہے۔ عورتوں میں یہ ہماری بہت ہے۔ آدھی رات تک بیٹھی غیبت کرتی
ہیں اور پھر صبح اٹھ کر وہی کام شروع کر دیتی ہیں۔ لیکن اس سے بچنا چاہیے۔عورتوں کی خاص سورت
قرآن شریف میں ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے
بہشت میں دیکھا کہ فقیر زیادہ تھے اور دوزخ میں دیکھا کہ عورتیں بہت تھیں ۔
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۷ رجون ۱۹۰۶ صفحه ۳
فرمایا کہ عورتوں میں چند عیب بہت سخت ہیں اور کثرت سے ہیں۔ ایک شیخی فخر و مبابات کرنا کہ ہم ایسے اور اسے ہیں پھر یہکہ قوم پرفخرکرنا کہ ماں تو منی ذات کی
، ۔ ف
ب۔
عورت ہے یا فلاں ہم سے نیچی ذات کی ہے۔ پھر یہ کہ اگر کوئی غریب عورت ان میں بیٹھی ہوتی ہے تو
اس سے نفرت کرتی ہیں اور اس کی طرف اشارہ شروع کر دیتی ہیں کہ کیسے غلیظ کپڑے پہنے ہیں ۔
زیور اس کے پاس کچھ بھی نہیں ۔
خاوند کی اطاعت فرمایا کہ عورت پر اپنے خاوند کی فرمانبرداری فرض ہے۔ نبی کریم نے
فرمایا ہے کہ اگر عورت کو اس کا خاوند کہے کہ یہ ڈھیر اینٹوں کا اٹھا کر وہاں
رکھ دے اور جب وہ عورت اس بڑے اینٹوں کے انبار کو دوسری جگہ پر رکھ دے تو پھر اس کا خاوند
اس کو کہے کہ پھر اس کو اصل جگہ پر رکھ دے تو اس عورت کو چاہیے کہ چون و چرا ذرا نہ کرے بلکہ
اپنے خاوند کی فرمانبرداری کرے۔
عورتوں کے حقوق
فرمایا کہ عورتیں یہ نہ سمجھیں کہ ان پر کسی قسم کا ظلم کیا گیا ہے کیونکہ مرد پر
بھی ان کے بہت سے حقوق رکھے گئے ہیں بلکہ عورتوں کو گویا کہ بالکل
کرسی پر بٹھا دیا ہے اور مرد کو کہا ہے کہ ان کی خبر گیری کر۔ اس کا تمام کپڑا کھانا اور تمام ضروریات مرد
کے ذمہ ہیں۔
فرمایا کہ دیکھو! موچی ایک جوتی میں بد دیانتی سے کچھ کا کچھ بھر دیتا ہے صرف اس لیے کہ اس
سے کچھ بچ رہے تو جو رو بچوں کے پیٹ پالوں۔ سپاہی لڑائی میں جا کر سر کٹاتے ہیں صرف اس لیے
کہ کسی طرح جو رو بچوں کا گزارہ ہو۔
فرمایا کہ بڑے بڑے عہدیدار رشوت کے الزام میں پکڑے ہوئے دیکھے جاتے ہیں ۔ وہ
کیا ہوتا ہے؟ عورتوں کے لیے ہوتا ہے۔ عورت کہتی ہے کہ مجھ کو زیور چاہیے کپڑا چاہیے۔ مجبوراً
بیچارے کو کرنا پڑتا ہے۔ لیکن خدا نے ایسی طرزوں سے رزق کمانا منع فرمایا ہے۔
یہاں تک عورتوں کے حقوق ہیں کہ جب مرد کو کہا گیا ہے کہ ان کو طلاق دو تو مہر کے علاوہ ان کو
کچھ اور بھی دو۔ کیونکہ اس وقت تمہاری ہمیشہ کے لیے اس سے جدائی لازم ہوتی ہے۔ پس لازم ہے
کہ ان کے ساتھ نیک سلوک کرو۔
توفی کے معنی قرآن شریف کے ترجمہ کی بابت ذکر ہو تو فرمایا۔
دیکھو! توفی کے معنے ہمارے مخالف مولوی مرنے کے کرتے ہیں۔ لیکن جب
مسیح کے بارہ میں یہ لفظ آجاوے تو اس کا اور ہی مطلب بتاتے ہیں کہ آسمان پر مع جسم عنصری کے
چڑھ گیا۔ حضرت یوسف اور آنحضرت کے بارہ میں جب یہ لفظ آجاوے۔ تب تو وفات کے معنے
وہی موت کئے جاتے ہیں۔ افسوس ! چاہیے تو تھا کہ اگر معنے بدلنے ہی ہوتے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے لیے بدلے جاتے ۔
آسمان پر جانا ناممکن ہے فرمایا۔ قرآن شریف تو بتاتا ہے کہ آسان پر جانا تمہارا نا مکن ہے۔ جیسا کہ آنحضرت کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کہہ دے کہ میں
ایک بشر رسول ہوں میں آسمان پر کیونکر چلا جاؤں اور پھر قرآن شریف میں ہے مُستَقَر وَ مَتَاعُ
إلى حين (البقرة : ۳۷) ۔
پھر فرمایا کہ مخالف مولوی ہماری مخالفت میں معراج کی حدیث پیش معراج کی حقیقت کرتے ہیں حالانکہ حضرت عائشہ کا مذہب تھا کہ جو کوئی کہتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مع جسم عنصری آسمان پر گئے وہ آنحضرت پر تہمت لگاتا ہے۔ اسی طرح
اور ائمہ اور اصحاب کرام کا بھی یہی مذہب رہا ہے کہ آنحضرت ایک نورانی جسم کے ساتھ آسمان پر
گئے نہ اس جسم کے ساتھ ۔ ایسا ہی شاہ ولی اللہ صاحب کا بھی یہی مذہب تھا اور شاہ عبدالعزیز بھی یہی
لکھتے ہیں کہ اس جسم کے ساتھ آسمان پر جانا نہیں ہوتا بلکہ ایک اور نورانی جسم ملتا ہے جس سے کہ
انسان آسمان پر جاتا ہے۔
شخص
بندہ کی فضیلت الہام میں نہیں، اعمال صالحہ میں ہے۔ ایک فی نے حریر کیا کہ
یہاں اور بہت لوگوں
کو الہام ہوتا ہے۔ مجھ کو خواب تک نہیں آتی ۔ آپ دعا کریں کہ مجھ کو بھی الہام ہوا کریں کیونکہ میری عمر کا
ایک بہت بڑا حصہ اس میں گذرا ہے۔ اس لیے کوئی ایسی بات بتا ئیں جس سے میری مراد پوری ہو
جاوے۔ اس پر جو حضرت صاحب نے حکم تحریر کیا ہے وہ اس قابل ہے کہ ناظرین رسالہ ہذا بھی اس سے
مطلع کئے جاویں۔ کیونکہ یہ اس امام برحق کے الفاظ ہیں جس کا ایک ایک لفظ ہمارے لیے جواہرات سے
بڑھ کر قیمت رکھتا ہے۔ (ایڈیٹر تشخید )
حضرت نے جواب دیا۔
السلام علیکم ۔ الہام خدا تعالیٰ کا فعل ہے۔ بندہ کی الہام میں فضیلت نہیں ۔ بلکہ اعمالِ صالحہ میں
فضیلت ہے اور اس میں کہ خدا تعالیٰ اس سے راضی ہو جائے ۔ سونیک کاموں میں کوشش چاہیے تا کہ
موجب نجات ہو۔
والسلام
مرز ا غلام احمد
مسیح موعود کے لیے نمازیں جمع کی جائیں گی چونکہ کچھ مدت سے حضرت کی طبیعت دن کے دوسرے حصہ میں اکثر خراب
ہو جاتی ہے اس لیے نماز مغرب اور عشاء گھر میں باجماعت پڑھ لیتے ہیں ۔ باہر تشریف نہیں لا سکتے ۔
ایک دن نماز مغرب کے بعد چند عورتوں کو مخاطب کر کے فرمایا جو سننے کے قابل ہے۔ (ایڈیٹر تشھید )
فرمایا کہ کوئی یہ نہ دل میں گمان کر لے کہ یہ روز گھر میں جمع کر کے نماز پڑھا دیتے ہیں اور
باہر نہیں جاتے۔ یہ نبی کریم نے پیشگوئی کی کہ آنے والا شخص نماز جمع کیا کرے گا۔ سو چھ مہینہ تک تو
باہر جمع کرواتا رہا ہوں اب میں نے کہا کہ عورتوں میں بھی اس پیشگوئی کو پورا کر دینا چاہیے۔ چونکہ
بغیر ضرورت کے نماز جمع کرنا نا جائز ہے اس لیے خدا نے مجھ کو بیمار کر دیا اور اس طرح سے نبی کریم
کی پیشگوئی کو پورا کر دیا۔ ہر ایک مسلمان کا فرض ہے کہ آنحضرت کے قول کو پورا کرے ۔ کیونکہ وہ
پورا نہ ہو تو آنحضرت نعوذ باللہ جھوٹے ٹھہرتے ہیں۔ اس لیے ہر ایک کو وہ بات جو اس کے اختیار میں ہو
نبی کریم کے کہنے کے موافق پوری کر دینی چاہیے اور خدا خود بھی سامان مہیا کر دیتا ہے جیسا کہ مجھ کو بیمار
کر دیا تا کہ آنحضرت کے قول کو پورا کر دے۔ جیسا کہ ایک دفعہ نبی کریم نے ایک صحابی سے فرمایا کہ
تیرا اس وقت کیا حال ہوگا جبکہ تیرے ہاتھ میں کسری کے سونے کے کڑے پہنائے جائیں گے۔
آنحضرت کی وفات کے بعد جب کسری کا ملک فتح ہوا۔ تو حضرت عمرؓ نے اس کو سونے کے کڑے جو لوٹ
میں آئے تھے پہنائے ۔ حالانکہ سونے کے کڑے یا کوئی اور چیز سونے کی مردوں کے لیے ایسی ہی
حرام ہے جیسا کہ اور حرام چیزیں۔ لیکن چونکہ نبی کریم کے منہ سے یہ بات نکلی تھی اس لیے پوری کی گئی ۔
اسی طرح ہر ایک دوسرے انسان کو بھی آنحضرت کے قول کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
فرمایا کہ دیکھو! میری بیماری کی نسبت بھی آنحضرت نے پیشگوئی
دو زرد چادروں سے مراد کی تھی جو اسی طرح وقوع میں آئی ۔ آپ نے فرمایا تھا۔
تھا
کہ مسیح
آسمان پر سے جب اترے گا تو دو زرد چادر میں اس نے پہنی ہوئی ہوں گی تو اسی طرح مجھ کو
دو بیماریاں ہیں ایک اوپر کے دھڑ کی اور ایک نیچے کے دھڑ کی ۔ یعنی مراق اور کثرت بول ۔ ہمارے ۔
مخالف مولوی اس کے معنے یہ کرتے ہیں کہ وہ سچ سچ جو گیوں کی طرح دو چادریں اوڑھے ہوئے
آسمان سے نیچے اتریں گے۔ لیکن یہ غلط ہے۔ کیونکہ معبّروں نے ہمیشہ زرد چادر کے معنے بیماری کے
ہی لکھے ہیں۔ ہر ایک شخص جو زرد چادر دیکھے یا کوئی اور زرد چیز تو اس کے معنے بیماری کے ہی ہوں
گے اور ہر ایک شخص جو ایسا دیکھے آزما سکتا ہے کہ اس کے معنے یہی ہیں ۔
دو عورتوں کے جھگڑے پر صلح پسندی کے ساتھ مذہب کی غیرت ضروری ہے اور ہا ہا ہوں
فرمایا کہ
قرآن شریف میں آیا ہے وَالصُّلْحُ خَيْرٌ (النساء : ۱۲۹) اس لیے اگر آپس میں کوئی لڑائی جھگڑا ہو
جائے تو صلح کر لینی چاہیے کیونکہ اس میں خیر اور برکت ہے۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ غیر مذاہب کے
ساتھ بھی یہ بات رکھی جائے بلکہ ان کے ساتھ سخت مذہبی عداوت رکھنا چاہیے۔ جب تک مذہب کی
غیرت نہ ہو انسان کا مذہب ٹھیک نہیں ہوتا ۔ اب یہ جو ہندو عیسائی ہمارے آنحضرت کو گالیاں نکالتے
ہیں تو کیا ہم ان کے ساتھ صلح رکھ سکتے ہیں بلکہ ان کی محفلوں میں بیٹھنا اور ان کے ساتھ دوستی کرنا اور
ان کے گھروں میں جانا تو معصیت میں داخل ہے ۔
ہاں آپس میں جو ایک فرقہ میں ہوں تو لڑائی جھگڑا کی جھگڑوں کی بنیاد بدلنی ہوتی ہے زیادہ تر بیاد بھی ہوتی ہے۔ حدیث میں ہے کہ بدظنی
دوزخ میں دو تہائی آدمی بدظنی کی وجہ سے داخل ہوں گے۔ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ
قیامت کے دن میں لوگوں سے پوچھوں گا کہ اگر تم مجھ پر بدظنی نہ کرتے تو یہ کیوں ہوتا ۔ حقیقت میں
اگر لوگ خدا پر باطنی نہ کرتے تو اس کے احکام پر کیوں نہ چلتے ۔ انہوں نے خدا پر بدظنی کی اور کفر اختیار
کیا اور بعض تو خدا کے وجود تک کے منکر ہو گئے۔ تمام فسادوں اور لڑائیوں کی وجہ یہی بدظنی ہے۔
پیشگوئیوں کے مطابق زلزلوں کا وقوع زار کی نسبت باتوں مں فرمایا کہ
قرآن شریف میں زلزلہ آنے کی خبر دی گئی ہے کہ
مسیح کے وقت ایسے زلزلے آئیں گے کہ شدت میں نہایت ہی سخت ہوں گے ۔ اب تک ان مولویوں
نے یہ سب باتیں قیامت پر اٹھا چھوڑی تھیں مگر یہ جو پیشگوئی ہے کہ حمل دار عورتوں کے حمل گر جائیں
گے تو قیامت کے دن عورتوں کو حمل بھی ہوں گے؟ یہ بات کچھ بھو پال کے نواب صدیق حسن خان
نے سمجھی ہے لیکن افسوس کہ اب تک کوئی مولوی نہیں سمجھا کہ قیامت کو عورتوں کے حمل کہاں ہوں
گے۔ کئی مسائل ہیں کہ جن کا ظاہر ہونا مسیح کے وقت میں بیان کیا گیا تھا یہاں تک کہ آنحضرت نے
فرمایا کہ ایک شخص کھڑا ہو گا اور کہے گا کہ یہ کون شخص ہے کہ ہمارے مذہب کے برخلاف باتیں بناتا
ہے جو آج تک نہیں سنیں ۔
جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے کہ ان نشانوں میں سے ایک زلزلہ بھی ہے کہ علماء اس کو قیامت
کے وقت قرار دیتے ہیں ۔ اب دیکھو کہ یہ دونوں زلزلے جو آئے ہیں کیا ایسے کبھی پہلے بھی دیکھے یا
سنے تھے؟ جو اصل میں قرآن شریف کی اسی پیشگوئی کے مطابق آئے ۔
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۷ رجون ۱۹۰۶ ء صفحه ۴، ۵