بلاتاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور نیز بدوں کے لئے خدا کا نشان ہوگا ۔ یہ اسی قسم کا نشان ہے جیسا کہ عزر یا نبی نے حز قیاہ بادشاہ
کے لئے فرمایا تھا۔ اور خدا تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ عنقریب دونشان ظاہر ہوں گے۔ پس اگر
دونشان ظاہر ہونے والے جو عنقریب ہیں وہ اور ہیں تو اس صورت میں بھی اب کی دفعہ ان کے گھر
میں لڑکی پیدا ہوگی ۔ نہیں تو اب کی دفعہ ہی لڑکا پیدا ہوگا اور وہ خدا کا نشان ہوگا۔ اور اس کے ساتھ
ایک دوسرا نشان ظاہر ہوگا ۔ اور وہ لڑکا نیکوں کے لئے اور اس سلسلہ کے لئے ایک سعد ستارہ کی طرح
مگر بدوں کے لئے اس کے برخلاف ہوگا۔
بلا تاریخ کے
حقیقی مصلح اور واعظین میں فرق آج کل کے ایک مشہور لیڈ روم کا ذکرتھا کہ وہ کہتا ہے کہ ان دنوں مسلمان وعظ کی مجلس میں نہیں آتے لیکن
اگر رنڈیوں کا راگ ناچ ہو تو وہاں خوب جمع ہو جاتے ہیں ۔
حضرت نے فرمایا۔ یہ بات درست ہے لیکن اس کا اصل باعث واعطین کی حالتیں ہے۔
آجکل کے وعظ کرنے والے ہی ایسے ہیں کہ وہ خود پرلے درجہ کے دنیادار اور بے عمل اور بدکار
ہیں۔ اور ان کے وعظ میں نہ کوئی تاثیر ہے اور نہ کوئی لذت ہے اور نہ کوئی کشش ہے۔ برخلاف اس
کے رنڈیوں کے راگ میں خراب کاروں کے واسطے ایک لذت ہے گو وہ ظاہری ہے اور بدی کی
طرف ہے۔ مگر لوگ ایک ظاہری لذت کی طرف کھینچے چلے جاتے ہیں۔ اگر واعظین کے وعظ میں
کشش اور لذت ہوتی تو وہ سب کو کھینچ کر اپنی طرف لے آتے ۔ ہر ایک مصلح ، ریفارمر، ولی ، نبی میں
چار باتوں کا ہونا ضروری ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۰ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۶ صفحه ۱
لے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان ملفوظات پر کوئی تاریخ درج نہیں۔ لیکن اندازہ ہے یہ ارشادات
جون ۱۹۰۶ء اء کے پہلے تین ہفتوں کی کسی تاریخ کے ہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مرتب)

اول اس میں ایک بصیرت ہو جس سے وہ علمی مسائل کو ایسے رنگ میں پیش کرے جس سے
سننے والوں کو ایک لذت حاصل ہو۔ کیونکہ نامعقول بات سے انسان کے دل میں ایک خلش رہتی ہے
اور معقول بات خواہ مخواہ پسندیدہ ہوتی ہے اور اس میں ایک لذت ہوتی ہے جیسا کہ شربت میں طبعاً
ایک لذت محسوس ہوتی ہے۔
دوم یہ کہ اس میں ایک عملی طاقت ہو۔ خود عالم باعمل ہو۔ صدق، وفا اور شجاعت اس میں پائی
جاتی ہو کیونکہ جو شخص خود عمل کرنے والا نہیں اس کا اثر دوسروں پر ہرگز نہیں ہو سکتا۔
سوم یہ کہ اس میں کشش ہو۔ کوئی نبی نہیں جس میں قوت جاذبہ نہ ہو۔ ہر ایک مامور کو ایک
قوت جاذ بہ عطا کی جاتی ہے کہ وہ اپنی جگہ بیٹھا ہوا دوسروں کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور لوگ اس کی
طرف کھینچے ہوئے چلے آتے ہیں ۔
چہارم یہ کہ وہ خوارق اور کرامات دکھائے اور نشانات کے ذریعہ سے لوگوں کے ایمان کو پختہ کرے۔
ان وعظ کرنے والے لوگوں میں ان باتوں میں سے کوئی ایک بات بھی نہیں پائی جاتی ۔
نادان لوگ کہتے ہیں کہ امام کی ضرورت کیا ہے؟ سب لوگ نماز حج وغیرہ
ضرورت امام فرائض اپنی اپنی جگہ اداکر رہے ہیں۔ مگر یہ لوگ جھوٹھ کہتے ہیں۔ فی زمانہ
ان کے درمیان نہ اندرونی خوبیاں اور نہ بیرونی ۔ اللہ تعالیٰ نے جو انْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة:۷) میں
ایسے لوگوں کا ذکر کیا وہ انعامات ان کے درمیان کہاں پائے جاتے ہیں۔ یہ لوگ تو خود ہی تاریکی میں
پڑے ہوئے ہیں ۔ اخلاق خراب ہیں۔ اعمال خراب ہیں ۔ ایمان نہیں۔ دین صرف ایک رسم رہ گیا
ہے جس میں خالی استخوان ہے اور مغز نہیں ۔ بیرونی حملوں کا یہ حال ہے کہ کوئی خاندان ایسا نہیں جس
میں کوئی نہ کوئی مرتد نہ ہو گیا ہو۔ وہ جو مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہوئے تھے اور جن کے کانوں میں
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کا کلمہ پڑھا گیا تھا اب گرجوں میں بیٹھ کر ایک خدا کے ساتھ
دوسرے اور تیسرے خدا بناتے ہیں۔ اور مردوں کی پرستش کرتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو ( نعوذ باللہ ) گالیاں دیتے ہیں۔ اسلامی سلطنتوں کا یہ حال ہے کہ سب سے زیادہ فخر سلطان روم

پر کیا جاتا ہے جو رات دن یورپ سلطنت سے خوفزدہ رہتا ہے اور بمشکل اپنی زندگی کے دن کاٹ رہا
ہے وہ کون سی خوش قسمتی کی بات ہے جو اس وقت مسلمانوں کے درمیان پائی جاتی ہے ہر پہلو سے ان
کے حالات پر رونا آتا ہے۔ ایک اہل رائے ان کے حال سے بالکل نا امیدی ظاہر کرتا ہے۔
دشمن بداندیش صرف عداوت کے سبب ہماری ہر بات اور ہر فعل پر
ہمارا ہتھیا دعا ہے اعتراض کرتا ہے کیونکہ اس کا دل خراب ہے اور جب کسی کا دل خراب
ہوتا ہے تو پھر چاروں طرف اندھیرا ہی نظر آتا ہے۔ یہ نادان کہتے ہیں کہ وہ اپنی جگہ پر بیٹھے ہیں اور
کچھ کام نہیں کرتے۔ مگر وہ خیال نہیں کرتے کہ مسیح موعود کے متعلق کہیں یہ نہیں لکھا کہ وہ تلوار پکڑے
گا اور نہ یہ لکھا ہے کہ وہ جنگ کرے گا بلکہ یہی لکھا ہے کہ مسیح کے دم سے کا فر مریں گے یعنی وہ اپنی دعا
کے ذریعہ سے تمام کام کرے گا۔ اگر میں جانتا کہ میرے باہر نکلنے سے اور شہروں میں پھرنے سے
کچھ فائدہ ہو سکتا ہے تو میں ایک سیکنڈ بھی یہاں نہ بیٹھتا مگر میں جانتا ہوں کہ پھرنے میں سوائے پاؤں
گھسانے کے اور کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اور یہ سب مقاصد جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں صرف دعا کے
ذریعہ سے حاصل ہو سکیں گے۔ دعا میں بڑی قوتیں ہیں ۔
کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک بادشاہ ایک ملک پر چڑھائی کرنے کے واسطے نکلا۔ راستہ میں ایک
فقیر نے اس کے گھوڑے کی باگ پکڑی اور کہا کہ تم آگے مت بڑھو ورنہ میں تمہارے ساتھ لڑائی
کروں گا۔ بادشاہ حیران ہوا اور اس سے پوچھا کہ تو ایک بے سروسامان فقیر ہے تو کس طرح میرے
ساتھ لڑائی کرے گا؟ فقیر نے جواب دیا کہ میں صبح کی دعاؤں کے ہتھیار سے تمہارے مقابلہ میں
جنگ کروں گا۔ بادشاہ نے کہا کہ میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ یہ کہہ کر وہ واپس چلا گیا۔
غرض دعا میں خدا تعالیٰ نے بڑی قوتیں رکھی ہیں۔ خدا نے مجھے بار بار بذریعہ الہامات کے یہی
فرمایا ہے کہ جو کچھ ہو گا دعا ہی کے ذریعہ سے ہوگا۔ ہمارا ہتھیار تو دعا ہی ہے اور اس کے سوائے اور
کوئی ہتھیار میرے پاس نہیں ۔ جو کچھ ہم پوشیدہ مانگتے ہیں خدا اس کو ظاہر کر کے دکھا دیتا ہے۔ گذشتہ
انبیاء کے زمانہ میں بعض مخالفین کو نبیوں کے ذریعہ سے بھی سزا دی جاتی تھی مگر خدا جانتا ہے کہ ہم

ضعیف اور کمزور ہیں اس واسطے اس نے ہمارا سب کام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ اسلام کے واسطے
اب یہی ایک راہ ہے جس کو خشک ملا اور خشک فلسفی نہیں سمجھ سکتا۔ اگر ہمارے واسطے لڑائی کی راہ کھلی
ہوتی تو اس کے لیے تمام سامان بھی مہیا ہو جاتے ۔ جب ہماری دعا ئیں ایک نقطہ پر پہنچ جائیں گی تو
جھوٹے خود بخود تباہ ہو جائیں گے۔ نادان دشمن جو سیاہ دل ہے وہ کہتا ہے کہ ان کو سوائے سونے اور
کھانے کے اور کچھ کام ہی نہیں ۔ مگر ہمارے نزدیک دعا سے بڑھ کر اور کوئی تیز ہتھیار ہی نہیں ۔ سعید
او
وہ ہے جو اس بات کو سمجھے کہ خدا تعالیٰ اب دین کو کس راہ سے ترقی دینا چاہتا ہے۔ لے
بلا تاریخ "
کامل تعلیم کے اوصاف ایک فرقہ مذہبی کا ذکر آیا کہ وہ صرف چند باتوں کے ترک پر زور دیتے ہیں اور بس ۔
فرمایا۔ یہ تعلیم ناقص ہے۔ صرف ترک سے وصول نہیں ہوتا کیونکہ ترک مستلزم وصول نہیں۔
اس کی مثال اس طرح سے ہے کہ ایک شخص نے لاہور جانا ہے اور گورداسپور نہیں جانا۔صرف اتنے
سے کہ وہ گورداسپور نہیں گیا یہ امر حاصل نہیں ہو سکتا کہ وہ لاہور پہنچ گیا ہے۔ ترک معاصی اور شے
ہے اور نیکیوں کا حصول اور قرب الہی دوسری شے ہے۔ عیسائیوں نے بھی اس معاملہ میں بڑا دھوکا
کھایا ہے اور اسی واسطے انہوں نے کفارہ کا غلط مسئلہ ایجاد کیا ہے کہ یسوع کے پھانسی ملنے سے
ہمارے گناہ دور ہو گئے ۔ اول تو یہ بات ہی غلط ہے کہ ایک شخص کا پھانسی ملنا سب کے گناہ دور کر
دے۔ دوم اگر گناہ دور بھی ہو جاویں تو صرف گناہ کا موجود نہ ہونا کوئی خوبی کی بات نہیں ہے۔ بہت
کیڑے مکوڑے اور بھیڑ بکریاں دنیا میں موجود ہیں جن کے ذمہ کوئی گناہ نہیں لیکن وہ خدا تعالیٰ کے
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۵ مورخه ۲۱ جون ۱۹۰۶ صفحه ۴
ے ان ملفوظات پر کوئی تاریخ تو درج نہیں ۔ اندازاً جون ۱۹۰۶ ء کے آخری ہفتہ یا جولائی ۱۹۰۶ء کے پہلے عشرہ کے
معلوم ہوتے ہیں۔ واللہ ۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (م)
(مرتب)

مقربوں میں سے نہیں شمار ہو سکتے اور ایسا ہی کثرت سے اس قسم کے ابلہ اور سادہ لوح لوگ موجود ہیں جو
کوئی گناہ نہیں کرتے نہ چوری ، نہ زنا ، نہ جھوٹھ، نہ بدکاری ، نہ خیانت لیکن ان گناہوں کے نہ کرنے
کے سبب وہ مقربانِ الہی میں شمار نہیں ہو سکتے ۔ انسان کی خوبی اس میں ہے کہ وہ نیکیاں اختیار کرے اور
خدا کو راضی کرنے کے کام کرے اور معرفت الہی کے مدارج حاصل کرے اور روحانیت میں ترقی
کرے اور ان لوگوں میں شامل ہو جاوے جو بڑے بڑے انعام حاصل کرتے ہیں۔ اس کے
واسطے قرآن شریف میں دونوں باتوں کی تعلیم دی گئی ہے۔ ایک ترک گناہ اور دوم وصول قرب الہی ۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ابرار کی دو صفتیں ہیں ایک یہ کہ وہ کا فوری شربت پیتے ہیں جس سے گنا ہوں
کے جوش ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور پھر زنجبیلی شربت پیتے ہیں جس سے اللہ تعالیٰ کے راہ میں مشکل
گھاٹیوں کو طے کرتے ہیں ۔ وہ آیت کریمہ اس طرح سے ہے اِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ
مِزَاجُهَا كَافُورًا عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا (الدهر : ٧،٦) وَ يُسْقَوْنَ فِيهَا
كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلًا (الدھر : ۱۸) ایسے لوگ جو خدا میں محو ہیں خدا نے ان کو وہ شربت پلایا
ہے جس نے ان کے دل اور خیالات اور ارادات کو پاک کر دیا۔ نیک بندے وہ شربت پی رہے
ہیں جس کی ملونی کا فور ہے وہ اس چشمہ سے پیتے ہیں جس کو وہ آپ ہی چیرتے ہیں ۔ اور میں پہلے بھی
بیان کر چکا ہوں کہ کافور کا لفظ اس واسطے اس آیت میں اختیار فرمایا گیا ہے کہ لغت عرب میں کفر
دبانے اور ڈھانکنے کو کہتے ہیں۔ سو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ انہوں نے ایسے خلوص سے
انقطاع اور رجوع الی اللہ کا پیالہ پیا ہے کہ دنیا کی محبت بالکل ٹھنڈی ہوگئی ہے۔ یہ قاعدہ کی بات ہے
که تمام جذبات و جذبات دل کے خیال سے ہی پیدا ہوتے ہیں اور جب دل ان نالائق خیالات سے بہت ہی
دور چلا جاوے اور کچھ تعلقات ان سے باقی نہ رہیں تو وہ جذبات بھی آہستہ آہستہ کم ہونے لگتے
ہیں یہاں تک کہ نابود ہو جاتے ہیں۔ سو اس جگہ خدا تعالیٰ کی یہی غرض ہے اور وہ اس آیت میں یہی
سمجھاتا ہے کہ وہ اس کی طرف کامل طور سے جھک گئے ۔ وہ نفسانی جذبات سے بہت ہی دور نکل گئے
ہیں اور ایسے خدا کی طرف جھکے کہ دنیا کی سرگرمیوں سے ان کے دل ٹھنڈے ہو گئے اور ان کے

جذبات ایسے دب گئے جیسا کہ کا فورزہریلی مادوں کو دبا دیتا ہے اور پھر فرمایا کہ وہ لوگ اس کا فوری
پیالہ کے بعد وہ پیالے پیتے ہیں جن کی ملونی زنجبیل ہے۔
اب جاننا چاہیے کہ زنجبیل دو لفظ سے مرکب ہے یعنی زنا اور جبل سے اور زنا لغت عرب
میں اوپر چڑھنے کو کہتے ہیں اور جبل پہاڑ کو ۔ اس کے ترکیبی معنے یہ ہیں کہ پہاڑ پر چڑھ گیا۔ اب
جاننا چاہیے کہ انسان پر ایک زہریلی بیماری کے فرو ہونے کے بعد اعلیٰ درجہ کی صحت تک دو حالتیں
آتی ہیں۔ ایک وہ حالت جبکہ زہریلی مواد کا جوش بکلی جاتا رہتا ہے اور خطرناک مادوں کا جوش
رو با صلاح ہو جاتا ہے اور ستمی کیفیات کا حملہ بخیر و عافیت گذر جاتا ہے اور ایک مہلک طوفان جو اٹھا تھا
نیچے دب جاتا ہے لیکن ہنوز اعضاء میں کمزوری باقی ہوتی ہے کوئی طاقت کا کام نہیں ہو سکتا ۔ ابھی مردہ
کی طرح افتان و خیزاں چلتا ہے۔ اور دوسری وہ حالت ہے کہ جب اصل صحت عود کر آتی ہے اور بدن
میں طاقت بھر جاتی ہے اور قوت کے بحال ہونے سے یہ حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے کہ بلا تکلف پہاڑ کے
اوپر چڑھ جاوے اور نشاط خاطر سے اونچی گھاٹیوں پر دوڑتا چلا جاوے۔سوسلوک کے تیسرے
مرتبہ میں یہ حالت میسر آتی ہے ۔ ایسی حالت کی نسبت اللہ تعالیٰ آیت موصوفہ میں اشارہ فرماتا ہے
کہ انتہائے درجہ کے باخدا لوگ وہ پیالے پیتے ہیں جن میں زنجبیل ملی ہوئی ہے یعنی وہ روحانی حالت
کی پوری قوت پا کر بڑی بڑی گھاٹیوں پر چڑھ جاتے ہیں اور بڑے مشکل کام ان کے ہاتھ سے
انجام پذیر ہوتے ہیں اور خدا کی راہ میں حیرت ناک جانفشانیاں دکھلاتے ہیں ۔
اس جگہ یہ بھی واضح رہے کہ علم طب کی رو سے زنجبیل وہ دوا ہے جسے ہندی میں سونٹھ کہتے ہیں۔
وہ حرارت غریزی کو بہت قوت دیتی ہے اور دستوں کو بند کرتی ہے اور اس کا زنجبیل اسی واسطے نام رکھا
گیا ہے کہ گویا وہ کمزور کو ایسا قوی کرتی ہے اور ایسی گرمی پہنچاتی ہے جس سے وہ پہاڑوں پر چڑھ
سکے۔ ان متقابل آیتوں کے پیش کرنے سے جن میں ایک جگہ کا فور کا ذکر ہے اور ایک جگہ زنجبیل کا
خدا تعالیٰ کی یہ غرض ہے کہ تا اپنے بندوں کو سمجھائے کہ جب انسان جذبات نفسانی سے نیکی کی طرف

آج 10 میں سے 10 باقی