۱۴؍جولائی ۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حرکت کرتا ہے تو پہلے پہل اس حرکت کے بعد یہ حالت پیدا ہوتی ہے کہ اس کے زہریلے مواد نیچے
دبائے جاتے ہیں اور نفسانی جذبات رو کمی ہونے لگتے ہیں جیسا کہ کافور سے زہریلے مواد کا جوش
بالکل جاتا رہے گا اور ایک کمزور صحت جو ضعف کے ساتھ ملی ہوتی ہے حاصل ہو جاتی ہے تو پھر دوسرا
مرحلہ یہ ہے کہ وہ ضعیف بیمار زنجبیل کے شربت سے قوت پاتا ہے اور زجبیلی شربت خدا تعالیٰ کے
حسن و جمال کی تجلی ہے جو روح کی غذا ہے۔ جب اس تجلی سے انسان قوت پکڑتا ہے تو پھر بلند اور
اونچی گھاٹیوں پر چڑھنے کے لائق ہو جاتا ہے اور خدا کی راہ میں ایسی حیرت ناک سختی کے کام دکھلاتا
ہے کہ جب تک یہ عاشقانہ گرمی کسی کے دل میں نہ ہو ہرگز ایسے کام دکھلا نہیں سکتا۔ سوخدا تعالیٰ نے
اس جگہ ان دو حالتوں کے سمجھانے کے لیے عربی زبان کے دو لفظوں سے کام لیا ہے۔ ایک کا فور جو
نیچے دبانے والے کو کہتے ہیں اور دوسرے زنجبیل جو اوپر چڑھنے والے کو کہتے ہیں اور اسی راہ میں یہی
دو حالتیں سالکوں کے لیے واقعہ ہیں ۔ اے
۱۴ جولائی ۱۹۰۶ء (قبل نمازظهر)
بے ثباتی دنیا ایک مرز خاندانی ہندو دیوان صاحب جوصرف حضرت کی ملاقات کے واسطے قادریان آئے تھے قبل نماز ظہر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور خواہش ظاہر کی کہ ان کو آئے تے قبل نمازظہر آپ کی
کچھ نصیحت کی جائے ۔
حضرت نے فرمایا۔ ہر ایک شخص کا ہمدردی کا رنگ جدا ہوتا ہے۔ اگر آپ ڈاکٹر کے پاس
جائیں تو وہ آپ کے ساتھ یہی ہمدردی کر سکتا ہے کہ آپ کی کسی بیماری کا علاج کرے اور اگر آپ
حاکم کے پاس جائیں تو اس کی ہمدردی یہ ہے کہ کسی ظالم کے ظلم سے بچائے ایسا ہی ہر ایک کی
ہمدردی کا رنگ جدا ہے۔ ہماری طرف سے ہمدردی یہ ہے کہ ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ دنیا
روزے چند ہے۔ اگر یہ خیال دل میں پختہ ہو جائے تو تمام جھوٹی خوشیاں پامال ہو جاتی ہیں اور
بدر جلد ۲ نمبر ۲۶ - ۲۷-۲۸ مورخه ۲۸ جون و ۵ و ۱۲ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحه ۳

انسان خدا کی طرف اپنا دل لگاتا ہے۔ لمبے منصوبے اور ناجائز کارروائیاں انسان اسی واسطے کرتا
ہے کہ اس کو معلوم نہیں کہ زندگی کے ایام کتنے ہیں ۔ جب انسان جان لیتا ہے کہ موت اس کے آگے
کھڑی ہے تو پھر وہ گناہ کے کاموں سے رک جاتا ہے۔ خدا رسیدہ لوگوں کو ہر روز اپنے اور اپنے
دوستوں کے متعلق معلوم ہوتا رہتا ہے کہ ان کے ساتھ کیا پیش آنے والا ہے۔ اس واسطے وہ دنیا کی
باتوں پر خوش نہیں ہو سکتے اور نہ ان پر تسلی پکڑ سکتے ہیں۔
دیکھو! اس وقت ملک میں طاعون پھیلی ہوئی ہے۔ خدا تعالیٰ نے مجھے اس کے متعلق ایسے وقت
میں اطلاع دی تھی جبکہ یہاں طاعون کا نام و نشان بھی نہ تھا۔ اسی وقت میں نے لوگوں کو اس کے
متعلق اطلاع کر دی تھی۔ یاد رکھو! جب غفلت اور دنیا پرستی بہت بڑھ جاتی ہے تو پھر تباہیوں کے
آنے کا وقت ہوتا ہے۔ میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ جب تک یہ لوگ شرارت کو نہ چھوڑ دیں گے اور اپنی
اصلاح نہ کریں گے اور اپنے اخلاق درست نہ کر لیں گے تب تک یہ بیماری ملک سے دور نہ ہوگی ۔
ایسا ہی دوسری بلا زلزلہ کی ہے ۔ ہمارے ملک کے لوگ اس قسم کے خوفناک زلزلوں سے کبھی
آگاہ نہ تھے۔ کبھی اتفاقی کوئی زلزلہ آ جاتا تھا۔ لیکن اب نہایت خوفناک زلزلے آتے ہیں اور
خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار اطلاع دی ہے کہ ہنوز ایک سخت تباہ کن زلزلہ آنے والا ہے۔ جس سے یہ
مطلب ہے کہ لوگ کسی طرح خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کریں ۔ وہ رب جس نے پیدا کیا ہے اس کی
طرف متوجہ ہو جائیں ۔ جب انسان خدا کی طرف جھکتا ہے تو اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔اس
کی عمر زیادہ ہو جاتی ہے اور خوفناک صدموں کے وقت وہ بچایا جاتا ہے۔
بدطنی
سارے گناہوں کی جڑ بدظنی ہے ۔ لکھا ہے جب کافر لوگ جہنم میں ڈالے جائیں گے انہیں
کہا جائے گا کہ یہ تمہاری بدظنی کا نتیجہ ہے۔ خدا کا رسول تمہارے پاس آیا اس نے تمہیں
نیکی کی بات سکھائی تو بہ اور استغفار کا سبق دیا پر تم نے اس کی مخالفت کی ۔ اور اس پر بدظنی کر کے کہا
کہ تجھے خدا کی طرف سے کوئی الہام نہیں ہوتا تو سب باتیں اپنے پاس سے بنا کر کہتا ہے۔
دیکھو! ہم خدا سے خبر پا کر مخلوق کو اطلاع دیتے ہیں کہ ایک سخت زلزلہ آنے والا ہے۔ تم نیکی

اختیار کرو۔ بدیوں سے بچو۔ اپنی اصلاح کرو اور خدا سے ڈرو تا کہ تم مصیبت کے وقت میں بچائے جاؤ
اور تم پر رحم کیا جاوے۔ اس کے جواب میں یہ لوگ اخباروں میں اور خطوں میں ہم کو گندی گالیاں
دیتے ہیں اور ہر طرح سے ستانے کی کوشش کرتے ہیں اور دکھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تو جھوٹھا ہے
اور افترا کرتا ہے مگر ہمارا فرض ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو خبر ہم کو دی ہے وہ ہم ان لوگوں کو پہنچا دیں۔
ایک شخص ایک گاؤں میں رہنے والا یقیناً جانتا ہے کہ صبح ہوتے یہ گاؤں ہلاک ہو جائے گا۔ پھر اگر وہ
گاؤں کے رہنے والوں کو اس طوفان سے مطلع نہ کرے تو کیا کرے؟ یہی حال حضرت نوح کے زمانہ
میں ہوا تھا جبکہ حضرت نوح کشتی بناتے تھے تو لوگ ہنستے تھے اور ٹھٹھا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ
دیکھو یہ کیسا دیوانہ ہے کہ خشکی پر شہر میں کشتی بناتا ہے۔ مگر وہ نہ جانتے تھے کہ وہ خود ہی غلطی پر ہیں اور
حضرت نوح کی کارروائی درست اور راست ہے ۔ اسی طرح آج کل بھی گو امساک باراں ہے مگر
قسم قسم کے طوفانوں سے اور زلازل سے دنیا پر عذاب آنے والے ہیں۔ جیسا کہ پہلے زمانوں
کی تمام شرارتیں اور مفاسد آجکل جمع ہو گئے ہیں ایسا ہی پہلے زمانوں میں جو عذاب اور بلائیں
متفرق وقتوں میں وارد ہوا کرتی تھیں وہ سب کی سب اب اس زمانہ میں جمع ہوگئی ہیں ۔ جس قدر
قانون بڑھتا جاتا ہے ساتھ ہی فریب اور دھو کہ بھی بڑھتا جاتا ہے۔ سرکار اس واسطے قانون بناتی
ہے کہ ملک میں امن پھیلے شریر لوگ اسی قانون میں سے ایک ایسی بات نکالتے ہیں کہ ان کو اپنی شرارت
کے پورا کرنے کا اور بھی موقعہ مل جائے ۔ اگر کوئی کسی کا قرضدار ہوتا ہے تو اسی فکر میں رہتا ہے کہ
قرضہ کی میعاد گذر چکی ہے اور نہیں سوچتا کہ خدا کے نزدیک کوئی میعاد نہیں ۔
غیر مذہب والوں سے خوش خلقی مذکورہ بالا ہندو صاحب نے عرض کیا کہ مجھے تو لوگ ڈراتے تھے کہ مرزا صاحب تو کسی کے ساتھ بات نہیں
کرتے اور ہندوؤں کے ساتھ بہت بد خلقی سے پیش آتے ہیں ۔ میں نے یہ سب بات اس کے برخلاف
پائی ہے اور آپ کو اعلیٰ درجہ کا خلیق اور مہمان نواز دیکھا ہے۔
حضرت نے فرمایا۔ لوگ جھوٹی خبریں اڑا دیتے ہیں ۔ ہمیں خدا تعالیٰ نے وسیع اخلاق سکھلائے

ہیں۔ بلکہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم پوری طرح سے آپ کے ساتھ اخلاق حسنہ کا اظہار نہیں کر سکتے
کیونکہ آپ کی قومی رسم کے مطابق ہمارا کھانا کھا لینا جائز نہیں ۔ ایسے ہندو مہمانوں کے کھانے کے
انتظام ہم کسی ہندو کے ہاں کر لیا کرتے ہیں۔ لیکن اس کھانے کی ہم خود نگرانی نہیں کر سکتے ۔ ہمارے
اصول میں داخل نہیں کہ اختلاف مذہبی کے سبب کسی کے ساتھ بد خلقی کریں اور بد خلقی مناسب بھی
نہیں کیونکہ نہایت کار ہمارے نزدیک غیر مذہب والا ایک بیمار کی مانند ہے جس کو صحت روحانی
حاصل نہیں ۔ پس بیمار تو اور بھی قابل رحم ہے جس کے ساتھ بہت خلق اور حلم اور نرمی کے ساتھ پیش آنا
چاہیے۔ اگر بیمار کے ساتھ بد خلقی کی جاوے تو اس کی بیماری اور بھی بڑھ جائے گی ۔ اگر کسی میں کبھی اور
غلطی ہے تو محبت کے ساتھ سمجھانا چاہیے۔
ہمارے بڑے اصول دو ہیں۔ خدا کے ساتھ تعلق صاف رکھنا اور اس کے بندوں کے ساتھ
ہمدردی اور اخلاق سے پیش آنا ۔
بلا تاریخ کے
سچے مذہب کی پہچان ایک ہندو نے حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کی کہ سچے مذہب کی کیا شناخت ہے؟ دنیا میں اس قدر مذاہب پھیلے ہوئے ہیں ان میں سے
کس طرح شناخت کریں کہ سب سے افضل اور اعلیٰ مذہب قابل قبول کون سا مذہب ہے؟
حضرت نے فرمایا۔ جس مذہب میں سب سے زیادہ تعظیم الہی اور سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی
معرفت کا سامان ہو وہی سب سے اعلیٰ مذہب ہے ۔ انسان اسی چیز کی قدر زیادہ کرتا ہے جس کا علم
اس کو زیادہ حاصل ہوتا ہے۔ مثلاً ایک شخص کو معلوم ہو کہ فلاں مکان میں ایک سانپ پھرتا ہے اور وہ
آدمیوں کو کاٹتا ہے تو وہ شخص کبھی جرات نہ کرے گا کہ رات کو ایسے مکان میں جا کر سوئے ۔ اگر کسی کو
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخه ۱۹ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحه ۳
ہے قیاس ہے کہ شائد جولائی ۱۹۰۶ ء کی کسی تاریخ کی یہ ڈائری ہوگی ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ (مرتب)

معلوم ہو جائے کہ اس کھانے میں جو میرے آگے رکھا ہے زہر ہے تو وہ ہرگز کبھی ایک لقمہ بھی اس کھانے
میں سے نہ اٹھائے گا۔ اگر کسی گاؤں میں طاعون ہوا اور لوگ مر رہے ہوں تو کوئی شخص اس گاؤں میں
جانے کا حوصلہ نہیں کرتا ۔ جس کو معلوم ہو کہ جنگل میں شیر رہتا ہے وہ اس جنگل میں ہرگز داخل نہیں
ہوتا۔ ان سب کا اصل علم اور معرفت ہے جس چیز کا علم انسان کو بخوبی ہو جاوے اور اس کے متعلق
معرفت تام پیدا ہو جاوے انسان اس کے برخلاف بالکل نہیں کر سکتا۔ پھر کیا وجہ ہے کہ لوگ گناہ کو
ترک نہیں کرتے ؟ اس کا سبب یہی ہے کہ خدا کی ہستی کا کامل علم اور معرفت تام ان کو حاصل نہیں ۔
یہ جو کہا جاتا ہے اور اقرار کیا جاتا ہے کہ ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں یہ صرف ایک رسمی ایمان ہے
ور نہ در اصل گناه سوز معرفت حاصل نہیں ہے ۔ اگر وہ حاصل ہو تو ممکن ہی نہیں کہ انسان پھر گناہ کر
سکے ۔ ہر شے کی قدر اس کی پہچان اور معرفت سے ہوتی ہے۔ دیکھو! ایک جاہل گنوار کو ایک قیمتی پتھر
لعل یا موتی مل جاوے تو وہ حد درجہ اس کو دو چار پیسہ میں فروخت کر دے گا ۔ یہی مثال ان نادانوں
کی ہے جنہوں نے خدا کو نہیں پہچانا وہ الہی احکام کے بالمقابل دو چار پیسوں کی زیادہ قدر کرتے
ہیں۔ جہاں کوئی دنیوی تھوڑا سا فائدہ نظر آتا ہے وہاں اپنا ایمان فروخت کر دیتے ہیں۔ جھوٹی
گواہیاں عدالتوں میں جا کر دو آنہ یا چار آنہ کے بدلے دیتے ہیں۔ ان کے نزدیک خدا تعالیٰ کے
اس پاک حکم کی قدر کہ جھوٹھ نہ بولو اور سچی گواہی دو اس سے بڑھ کر نہیں کہ دو چار آنہ کی خاطر اس کو
چھوڑ دیں اور بیچ ڈالیں۔ خدا کی آیتوں کو تھوڑے مول پر بیچنے کے یہی معنے ہیں کہ انسان تھوڑے
سے ظاہری فائدہ کی خاطر احکام الہی کی بے قدری کرتا ہے۔
آج کل جو مذاہب لوگوں میں رائج ہیں وہ سب قومی مذاہب ہیں ۔ یعنی ایک قومیت کی بیچ کی
جاتی ہے۔ ورنہ سچا مذہب وہ ہے جو خدا کے خوف سے شروع ہوتا ہے اور خوف اور محبت کی جڑھ معرفت
ہے پس مذہب وہ اختیار کرنا چاہیے جس سے خدا کی معرفت اور گیان بڑھ جائے اور خدا تعالیٰ کی تعظیم
دلوں میں بیٹھ جائے ۔ جس مذہب میں صرف پرانے قصے ہوں وہ ایک مردہ مذہب ہے ۔ دیکھو ! خدا
وہی ہے جو پہلے تھا اس کی عبادت سے جو پھل پہلے لوگ پاسکتے تھے وہی پھل اب بھی پا سکتے ہیں۔

خدا تعالیٰ نے اپنے اخلاق بدل نہیں ڈالے ۔ پھر کیا وجہ ہے کہ یہ لوگ صرف ایک خشک لکڑی کی
طرح ہیں جس کے ساتھ کوئی پھل نہیں ۔ وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے خدا کو پہچانا ہی نہیں ۔ اگر
پہچانتے تو ان پر ضرور برکات نازل ہوتے مگر اس راہ میں بہت مشکلات ہیں اور یہ بڑی قوت
والوں کا کام ہے اور خدا کے اختیار میں ہے جس کو چاہے قوت عطا فرمادے اگر انسان تلاش میں لگا
رہے تو ہو سکتا ہے کہ کسی وقت اس کو قوت عطا ہو جائے ۔ استقامت شرط ہے ہمت کے ساتھ خدا کو
تلاش کرو تو اسے پالوگے۔
بلا تاریخ
گناہ اور ان کی بخشش ایک شخص نے حضرت صاحب کی خدمت میں عرض کی کہ دنیا میں لوگ بہت گنہگار ہوں گے مگر میرے جیسا گنہگار تو کوئی نہ ہوگا۔ میں نے
بڑے بڑے سخت گناہ کئے ہیں ۔ میری بخشش کس طرح ہوگی ؟
حضرت نے فرمایا ۔ دیکھو! خدا جیسا غفور الرحیم کوئی نہیں ۔ اللہ تعالیٰ پر یقین کامل رکھو کہ وہ تمام
گناہوں کو بخش سکتا ہے اور بخش دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر دنیا بھر میں کوئی گنہگار نہ رہے تو میں
ایک اور اُمت پیدا کروں گا جو گناہ کرے اور میں اس کے گناہ بخش دوں۔ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے
ایک نام غفور ہے اور ایک رحیم ۔ یا د رکھو کہ گناہ ایک زہر ہے اور ہلاکت ہے۔ مگر تو بہ اور استغفار ایک تریاق
ہے ۔ قرآن شریف میں آیا ہے اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ (البقرة : ٢٢٣)
اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے پیار کرتا ہے جو توبہ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاک ہو جاویں۔ خدا تعالیٰ
نے ہر ایک شے میں ایک حکمت رکھی ہے ۔ اگر آدم گناہ کر کے تو بہ نہ کرتا اور خدا کی طرف نہ جھکتا تو
صفی اللہ کا لقب کہاں سے پاتا ؟ اگر کوئی انسان ایسا اپنے آپ کو دیکھتا کہ جیسا ماں کے پیٹ سے نکلا
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۶ مورخه ۲۴ جولائی ۱۹۰۶ ، ۱۹۰۱ صفحه ۹
ہے قیاس ہے کہ غالباً یہ جولائی ۱۹۰۶ ء کے دوسرے ہفتہ کی ڈائری ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مرتب)

ہے اور اپنے اندر کوئی گناہ نہ دیکھتا تو اس کے دل میں تکبر پیدا ہوتا جو تمام گناہوں سے بڑا گناہ ہے
اور شیطان کا گناہ ہے۔ شیطان نے گھمنڈ کیا کہ میں نے کوئی گناہ نہیں کیا اسی واسطے وہ شیطان بن
گیا۔ گناہ جو انسان سے صادر ہوتا ہے وہ نفس کو توڑنے کے واسطے ہے۔ جب انسان سے گناہ ہوتا
ہے تو وہ اپنی بدی کا اقرار کرتا ہے اور اپنے عجز کو یقین کر کے خدا تعالیٰ کی طرف جھکتا ہے۔ جس طرح
مکھی کے دو پر ہیں کہ ایک میں زہر ہے اور دوسرے میں تریاق ہے ۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ
اگر تمہارے کھانے پینے کی چیز میں مکھی پڑے تو وہ اپنا صرف ایک پر اس کے اندر ڈ بوتی ہے جس
میں زہر ہے پر تم اس کو نکالنے سے پہلے اس کا دوسرا پر بھی ڈبولو کہ وہ اس کے بالمقابل تریاق ہے۔ یہ
مثال انسان کے گناہ اور توبہ کی ہے۔ اگر گناہ صادر ہو جاوے تو تو بہ کرو کہ وہ اس کے واسطے تریاق
ہے اور گناہ کے زہر کو دور کر دیتی ہے۔ عاجزی اور تضرع سے خدا تعالیٰ کے حضور میں جھکوتا کہ تم پر رحم
کیا جاوے۔ اگر گناہ نہ ہوتا تو ترقی بھی نہ ہوتی ۔ جو شخص جانتا ہے کہ میں نے گناہ کیا ہے اور اپنے
آپ کو ملزم دیکھتا ہے وہ خدا کی طرف جھکتا ہے تب اس پر رحم کیا جاتا ہے اور وہ ترقی پکڑتا ہے۔ لکھا
ہے۔ التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَهُ - گناہ سے تو بہ کرنے والا ایسا ہے کہ گویا اس نے کبھی
گناہ کیا ہی نہیں ۔ لیکن تو بہ سچے دل کے ساتھ ہونی چاہیے اور نیت صادق کے ساتھ چاہیے کہ انسان
پھر کبھی اس گناہ کا مرتکب نہ ہوگا۔ گو بعد میں یہ سبب کمزوری کے ہو جاوے لیکن تو بہ کرنے کے وقت
اپنی طرف سے یہ پختہ ارادہ اور سچی نیت رکھتا ہو کہ آئندہ یہ گناہ نہ کرے گا۔ نیت میں کسی قسم کا فساد
نہ ہو بلکہ پختہ ارادہ ہو کہ قبر میں داخل ہونے تک اس بدی کے قریب نہ آئے گا۔ تب وہ تو بہ قبول
ہو جاتی ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو امتحان میں ڈالتا ہے تا کہ ان کو انعام دیوے۔ انعام
حاصل کرنے کے واسطے امتحانوں کا پاس کرنا ضروری ہے ۔
نماز کے اندر دعا فرمایا۔ نماز کے اندرہی اپنی زبان میں خدا تعالیٰ کے حضور دعا کرو۔ سجدہ
میں ، بیٹھ کر، رکوع میں ، کھڑے ہو کر ہر مقام پر اللہ تعالیٰ کے حضور میں
دعائیں کرو۔ بیشک پنجابی زبان میں دعائیں کرو۔ جن لوگوں کی زبان عربی نہیں اور عربی سمجھ نہیں

سکتے ان کے واسطے ضروری ہے کہ نماز کے اندر ہی قرآن شریف پڑھنے اور مسنون دعائیں عربی میں
پڑھنے کے بعد اپنی زبان میں بھی خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگے اور عربی دعاؤں کا اور قرآن شریف کا
بھی ترجمہ سیکھ لینا چاہیے ۔ نماز کو صرف جنتر منتر کی طرح نہ پڑھو بلکہ اس کے معانی اور حقیقت سے
معرفت حاصل کرو۔ خدا تعالیٰ سے دعا کرو کہ ہم تیرے گنہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہے تو ہم کو
معاف کر اور دنیا اور آخرت کی آفتوں سے ہم کو بچا۔
آجکل لوگ جلدی جلدی نماز کو ختم کرتے ہیں اور پیچھے لمبی دعائیں مانگنے بیٹھتے ہیں۔ یہ
بدعت ہے۔ جس نماز میں تضرع نہیں ۔ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع نہیں خدا تعالیٰ سے رفت کے
ساتھ دعا نہیں وہ نماز تو خود ہی ٹوٹی ہوئی نماز ہے۔ نماز وہ ہے جس میں دعا کا مزا آجاوے۔ خدا
کے حضور میں ایسی توجہ سے کھڑے ہو جاؤ کہ رقت طاری ہو جائے جیسے کہ کوئی شخص کسی خوفناک
مقدمہ میں گرفتار ہوتا ہے اور اس کے واسطے قید یا پھانسی کا فتوی لگنے والا ہوتا ہے۔ اس کی حالت
حاکم کے سامنے کیا ہوتی ہے۔ ایسے ہی خوفزدہ دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے۔
جس نماز میں دل کہیں ہے اور خیال کسی طرف ہے اور منہ سے کچھ نکلتا ہے وہ ایک لعنت ہے جو آدمی
کے منہ پر واپس ماری جاتی ہے اور قبول نہیں ہوتی ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَوَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ الَّذِينَ
هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ (الماعون : ۶،۵) لعنت ہے ان پر جو اپنی نماز کی حقیقت سے ناواقف
ہیں۔ نماز وہی اصلی ہے جس میں مزہ آجاوے۔ ایسی ہی نماز کے ذریعہ سے گناہ سے نفرت پیدا ہوتی
ہے اور یہی وہ نماز ہے جس کی تعریف میں کہا گیا ہے کہ نماز مومن کا معراج ہے۔ نماز مومن کے
واسطے ترقی کا ذریعہ ہے۔ اِنَّ الْحَسَنْتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ (هود: ۱۱۵) نیکیاں بدیوں کو دور کر دیتی
ہیں۔ دیکھو ! بخیل سے بھی انسان مانگتا رہتا ہے تو وہ بھی کسی نہ کسی وقت کچھ دے دیتا ہے اور رحم کھاتا
ہے۔ خدا تعالیٰ تو خود حکم دیتا ہے کہ مجھ سے مانگو اور میں تمہیں دوں گا۔ جب کبھی کسی امر کے واسطے دعا
کی ضرورت ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی طریق تھا کہ آپ وضو کر کے نماز میں کھڑے
ہو جاتے اور نماز کے اندر دعا کرتے ۔
دعا کے معاملہ میں حضرت عیسی نے خوب مثال بیان کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک قاضی تھا جو

آج 10 میں سے 10 باقی