۱۶؍جولائی ۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کسی کا انصاف نہ کرتا تھا اور رات دن اپنی عیش میں مصروف رہتا تھا ایک عورت جس کا ایک مقدمہ تھا
وہ ہر وقت اس کے دروازے پر آتی ہے اور اس سے انصاف چاہتی ۔ وہ برابر ایسا کرتی رہتی یہاں تک
کہ قاضی تنگ آگیا اور اس نے بالآخر اس کا مقدمہ فیصلہ کیا اور اس کا انصاف اسے دیا۔ دیکھو ! کیا
تمہارا خدا قاضی جیسا بھی نہیں کہ وہ تمہاری دعا سنے اور تمہیں تمہاری مراد عطا کرے۔ ثابت قدمی
کے ساتھ دعا میں مصروف رہنا چاہیے۔ قبولیت کا وقت بھی ضرور آ ہی جائے گا۔ استقامت شرط ہے۔ اے
۱۶ جولائی ۱۹۰۶ء
العلیم
ڈاکٹر عبد الحکیم اور بد نیکی کا ذکر تھا۔
فرمایا۔ وہ ہم سے ہی کیا پھرا ہے وہ تو خود اسلام سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے ہی پھر گیا ہے۔ افسوس تو ان مولویوں اور مسلمانوں پر ہے جو اسلام کا دعویٰ کر کے ایک ایسے
آدمی کی حمایت کرتے ہیں اور اس کا ساتھ دیتے ہیں جو خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو
بھی ضروری نہیں جانتا اور اس کے نزدیک گویا آنحضرت کے وجود کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔ افسوس
ہے کہ ہمارے بغض کے سبب یہ لوگ ایسے کام کرتے ہیں کہ خود ہی اسلام کی مخالفت کر رہے ہیں ۔
فرمایا۔ چراغ دین مسیح بنتا تھا۔ عیسائیوں نے اس کی امداد کی ۔ مگر خدا کے مسیح کے چراغ دین فرمایا۔ چراغ دین مسیح دین
بالمقابل وہ ناکام رہا۔ ہمارا دعوئی بھی مسیح ہونے کا ہے لیکن ہمارے ساتھ عیسائی
لوگ سخت عداوت رکھتے ہیں۔ اور چراغ دین کا دعوی بھی مسیح ہونے کا تھا مگر اس کی امداد اور نصرت
میں کھڑے ہو گئے ۔ وجہ یہ ہے کہ وہ جھوٹا تھا اور یہ بھی جھوٹے ہیں جو انسان کو خدا بناتے ہیں ۔
جھوٹا جھوٹے کا حامی اور ناصر بن جاتا ہے لیکن صادق کا ساتھ صرف وہی لوگ دے سکتے ہیں جو
راستباز ہوں اور ایسے لوگ ہمیشہ تھوڑے ہوتے ہیں ۔ کے
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحہ ۳
۲ بدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحہ ۴

بلا تاریخ
حضرت مسیح موعود کا عورتوں کے واسطے نصیحت نامہ
(ایک پرانی تحریر سے اقتباس)
جلد هشتم
(1) ماتم کی حالت میں جزع فزع اور نوحہ یعنی سیا پا کرنا اور چیخیں مار کر رونا اور بے صبری کے
کلمات زبان پر لانا یہ سب باتیں ایسی ہیں کہ جن کے کرنے سے ایمان کے جانے کا اندیشہ ہے اور
یہ سب رسمیں ہندوؤں سے لی گئیں ۔ جاہل مسلمانوں نے اپنے دین کو بھلا دیا اور ہندوؤں کی رسمیں
اختیار کر لیں ۔ کسی عزیز اور پیارے کی موت کی حالت میں مسلمانوں کے لیے قرآن شریف میں یہ
حکم ہے کہ صرف إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقرۃ:۱۵۷) کہیں ۔ یعنی ہم خدا کا مال اور ملک ہیں۔
اسے اختیار ہے جب چاہے اپنا مال لے لے اور اگر رونا ہو تو صرف آنکھوں سے آنسو بہانا جائز ہے
اور جو اس سے زیادہ کرے وہ شیطان سے ہے۔
(۲) دوم برابر ایک سال تک سوگ رکھنا اور نئی نئی عورتوں کے آنے کے وقت یا بعض خاص دنوں میں
سیا پا کرنا اور با ہم عورتوں کا سر ٹکرا کر چلانا رونا اور کچھ کچھ منہ سے بھی بکواس کرنا اور پھر برابر ایک برس تک
بعض چیزوں کا پکانا چھوڑ دینا اس عذر سے کہ ہمارے گھر میں یا ہماری برادری میں ماتم ہو گیا ہے۔ یہ
سب نا پاک رسمیں اور گناہ کی باتیں ہیں جن سے پر ہیز کرنا چاہیے۔
(۳) سیا پا کرنے کے دنوں میں بے جا خرچ بھی بہت ہوتے ہیں ۔ حرامخور عورتیں شیطان کی بہنیں
جو دور دور سے سیا پا کرنے کے لیے آتی ہیں اور مکر و فریب سے منہ کو ڈھانپ کر اور بھینسوں کی طرح
ایک دوسرے سے ٹکرا کر چھینیں مار کر روتی ہیں ان کو اچھے اچھے کھانے کھلائے جاتے ہیں اور اگر
مقدور ہو تو اپنی شیخی اور بڑائی جتلانے کے لیے صد ہا روپیہ کا پلاؤ اور زردہ پکا کر برادری وغیرہ میں
تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس غرض سے کہ لوگ واہ واہ کریں کہ فلاں شخص نے مرنے پر اچھی کرتوت دکھلائی ۔

اچھا نام پیدا کیا ۔ سو یہ سب شیطانی طریق ہیں جن سے تو بہ کرنا لازم ہے۔
(۴) اگر کسی عورت کا خاوند عورت کا خاوند مر جائے تو گو وہ عورت جوان ہی ہو دوسرا خاوند کرنا ایسا برا جانتی ہے
جیسا کہ کوئی بڑا بھاری گناہ ہوتا ہے اور تمام عمر بیوہ اور رانڈ رہ کر یہ خیال کرتی ہے کہ میں نے بڑے
ثواب کا کام کیا ہے اور پاکدامن بیوی ہوگئی ہوں ۔ حالانکہ اس کے لیے بیوہ رہنا سخت گناہ کی بات
ہے۔ عورتوں کے لیے بیوہ ہونے کے حالت میں خاوند کر لینا نہایت ثواب کی بات ہے۔ ایسی عورت
حقیقت میں بڑی نیک بخت اور ولی ہے جو بیوہ ہونے کی حالت میں بڑے ہونے کی حالت میں
بُرے خیالات سے ڈر کر کسی سے نکاح کرلے اور نابکار عورتوں کے لعن طعن سے نہ ڈرے۔ ایسی
عورتیں جو خدا اور رسول کے حکم سے روکتی ہیں خود لعنتی اور شیطان کی چیلیاں ہیں جن کے ذریعہ سے
شیطان اپنا کام چلاتا ہے۔ جس عورت کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) پیارا ہے اس کو چاہیے کہ بیوہ
ہونے کے بعد کوئی ایماندار اور نیک بخت خاوند تلاش کر لے اور یاد رکھے کہ خاوند کی خدمت میں یادر
مشغول رہنا بیوہ ہونے کی حالت کے وظائف سے صد ہا درجہ بہتر ہے۔
(۵) عورتوں میں ایک خراب عادت یہ بھی ہے کہ وہ بات بات میں مردوں کی نافرمانی کرتی ہیں
اور ان کی اجازت کے بغیر ان کا مال خرچ کر دیتی ہیں اور ناراض ہونے کی حالت میں بہت کچھ بڑا
بھلا ان کے حق میں کہہ دیتی ہیں ۔ ایسی عورتیں اللہ اور رسول کے نزدیک لعنتی ہیں۔ ان کا نماز روزہ
اور کوئی عمل منظور نہیں ۔ اللہ تعالیٰ صاف فرماتا ہے کہ کوئی عورت نیک نہیں ہو سکتی جب تک پوری پوری
خاوند کی فرمانبرداری نہ کرے اور دلی محبت سے اس کی تعظیم نہ بجالائے اور پس پشت یعنی اس کے
لیے اس کی خیر خواہ نہ ہو اور پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ عورتوں پر لازم ہے کہ اپنے
مردوں کی تابعدار رہیں ورنہ ان کا کوئی عمل منظور نہیں اور نیز فرمایا ہے کہ اگر غیر خدا کو سجدہ کرنا جائز
ہوتا تو میں حکم کرتا کہ عورتیں اپنے خاوندوں کو سجدہ کیا کریں ۔ اگر کوئی عورت اپنے خاوند کے حق میں
کچھ بد زبانی کرتی ہے یا اہانت کی نظر سے اس کو دیکھتی ہے اور حکم ربانی سن کر بھی باز نہیں آتی تو وہ
لعنتی ہے۔ خدا اور رسول اس سے ناراض ہیں ۔ عورتوں کو چاہیے کہ اپنے خاوندوں کا مال نہ چراویں

اور نامحرم سے اپنے تئیں بچائیں اور یاد رکھنا چاہیے کہ بجز خاوند اور ایسے لوگوں کے جن کے ساتھ نکاح
جائز نہیں اور جتنے مرد ہیں ان سے پردہ کرنا ضروری ہے جو عورتیں نامحرم لوگوں سے پردہ نہیں کرتیں
شیطان ان کے ساتھ ساتھ ہے۔ عورتوں پر یہ بھی لازم ہے کہ بدکار اور بد وضع عورتوں کو اپنے گھروں
میں نہ آنے دیں اور نہ ان کو اپنی خدمت میں رکھیں کیونکہ یہ سخت گناہ کی بات ہے کہ بدکار عورت
نیک عورت کی ہم صحبت ہو۔
(۶) عورتوں میں یہ بھی ایک بد عادت ہوتی ہے کہ جب کسی عورت کا خاوند کسی اپنی مصلحت کے لیے
دوسرا نکاح کرنا چاہتا ہے تو وہ عورت اور اس کے اقارب سخت ناراض ہوتے ہیں اور گالیاں دیتے
اور شور مچاتے ہیں اور بندہ خدا کو ناحق ستاتے ہیں ایسی عورتیں اور ان کے اقارب بھی نابکار اور
خراب ہیں۔ کیونکہ اللہ جل شانہ نے اپنی حکمت کا ملہ سے جس میں صدہا مصالحہ ہیں مردوں کو اجازت
دے رکھی ہے کہ وہ اپنی کسی ضرورت یا مصلحت کے وقت چار تک بیویاں کر لیں ۔ پھر جو شخص اللہ اور
رسول کے حکم کے مطابق کوئی نکاح کرتا ہے تو اس کو کیوں بُرا کہا جاوے۔ ایسی عورتیں اور ایسے ہی
اس عادت والے اقارب جو خدا اور اس کے حکموں کا مقابلہ کرتے ہیں نہایت مردود اور شیطان کے
بہن بھائی ہیں کیونکہ وہ خدا اور رسول کے فرمودہ سے منہ پھیر کر اپنے ربّ کریم سے لڑائی کرنا
چاہتے ہیں اور اگر کسی نیک دل مسلمان کے گھر میں ایسی بدذات بیوی ہو تو اسے مناسب ہے کہ اس کو
سزا دینے کے لیے دوسرا نکاح ضرور کرے ۔
(۷) بعض جاہل مسلمان اپنے ناطہ رشتہ کے وقت یہ دیکھ لیتے ہیں کہ جس کے ساتھ اپنی لڑکی
کا نکاح کرنا منظور ہے اس کی پہلی بیوی بھی ہے یا نہیں۔ پس اگر پہلی بیوی موجود ہو تو ایسے شخص
سے ہرگز نکاح کرنا نہیں چاہتے ۔ سو یا د رکھنا چاہیے کہ ایسے لوگ بھی صرف نام کے مسلمان ہیں اور
ایک طور سے وہ ان عورتوں کے مددگار ہیں جو اپنے خاوندوں کے دوسرے نکاح سے ناراض ہوتی
ہیں ۔ سوان کو بھی خدا تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے۔
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۶ صفحه ۱۲

(۸) ہماری قوم میں یہ بھی ایک بد رسم ہے کہ دوسری قوم کو لڑکی دینا پسند نہیں کرتے بلکہ حتی الوسع لینا
بھی پسند نہیں کرتے ۔ یہ سراسر تکبر اور نخوت کا طریقہ ہے جو احکام شریعت کے بالکل بر خلاف ہے۔
بنی آدم سب خدا تعالیٰ کے بندے ہیں ۔ رشتہ ناطہ میں یہ دیکھنا چاہیے کہ جس سے نکاح کیا جاتا ہے وہ ہے ہیں۔ رشتہ ناطہ میں یہ دیکھنا چاہیے کہ جس سے نکا
نیک بخت اور نیک وضع آدمی ہے اور کسی ایسی آفت میں مبتلا تو نہیں جو موجب فتنہ ہو۔ اور یا د رکھنا چاہیے
کہ اسلام میں قوموں کا کچھ بھی لحاظ نہیں صرف تقویٰ اور نیک بختی کا لحاظ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمُ (الحجرات: ۱۴) یعنی تم میں سے خدا تعالیٰ کے نزدیک زیادہ تر
بزرگ وہی ہے جو زیادہ تر پرہیز گار ہے۔
(۹) ہماری قوم میں ایک یہ بھی بد رسم ہے کہ شادیوں میں صد ہا روپیہ کا فضول خرچ ہوتا ہے ۔سو
یاد رکھنا چاہیے کہ شیخی اور بڑائی کے طور پر برادری میں بھاجی تقسیم کرنا اور اس کا دینا اور کھانا یہ دونوں باتیں
عند الشرع حرام ہیں ۔ اور آتش بازی چلانا اور رنڈی بھڑوؤں ڈوم ڈھاریوں کو دینا یہ سب حرام مطلق
ہے۔ ناحق روپیہ ضائع جاتا اور گناہ سر پر چڑھتا ہے۔ سو اس کے علاوہ شرع شریف میں تو صرف
اتنا حکم ہے کہ نکاح کرنے والا بعد نکاح کے ولیمہ کرے یعنی چند دوستوں کو کھانا پکا کر کھلا دیوے۔
(۱۰) ہمارے گھروں میں شریعت کی پابندی میں بہت سستی کی جاتی ہے بعض عورتیں زکوۃ دینے
کے لائق ہیں اور بہت سا زیور ان کے پاس ہے مگر وہ زکوۃ نہیں دیتیں۔ بعض عورتیں نماز روزہ کے
ادا کرنے میں بہت کو تا ہی کرتی ہیں۔ بعض عورتیں شرک کی رسمیں بجا لاتی ہیں جیسے چیچک کی پوجا۔
بعض فرضی دیویوں کی پوجا کرتی ہیں۔ بعض ایسی نیازیں دیتی ہیں جن میں یہ شرط لگا دیتی ہیں کہ
عورتیں کھاویں کوئی مرد نہ کھاوے یا حقہ نوش نہ کھاوے بعض جمعرات کی چوکی بھرتی ہیں ۔ مگر
یا درکھنا چاہیے کہ یہ سب شیطانی طریق ہیں ۔ ہم صرف خالص اللہ کے لیے ان لوگوں کو نصیحت کرتے
ہیں کہ آؤ خدا سے ڈرو ورنہ مرنے کے بعد ذلت اور رسوائی سے سخت عذاب میں پڑو گے اور اس
غضب الہی میں مبتلا ہو جاؤ گے جس کی انتہا نہیں ۔ والسلام علیٰ من اتبع الهدی ۔
خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان کے
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۳۱ مورخه ۲ اگست ۱۹۰۶ ء صفحه ۱۲

آج 10 میں سے 10 باقی